ایس ایم قمرالحسن کی ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات میں جدید ترین فوجی ہارڈویئر، خاص طور پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن دورہ پاکستان پر ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیش کے مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر کی قیادت میں دفاعی وفد کی ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد ہوئی، اس موقع پر دفاعی وفد کی پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے جدید ترین فوجی ہارڈویئر، خاص طور پر جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی تیاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات دونوں ممالک کے درمیان فوجی شراکت داری، تعاون اور مضبوط تعلقات کو فروغ دینے کے پختہ عزم کی نشاندہی کرتی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
شام کے صدر احمد الشراع کی ابوظبی میں اماراتی ہم منصب محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر احمد الشراع متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے جہاں اماراتی صدر کی شامی ہم منصب سے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ملاقات ہوئی۔
اماراتی صدر نے شام کی ترقی اور استحکام کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں صدور نے گفتگو میں شام میں استحکام کو خطے کی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے شام کی تعمیرِ نو میں مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس علیٰ سطح کی ملاقات میں کئی اماراتی اور شامی عہدیدار شریک ہوئے۔
Post Views: 3