نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیر کو ایک بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی، جو بعدازاں 107765 ڈالر پر آکر رکی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی لانچ کردی، نومنتخب صدر پر عہدہ کیش کرنیکا الزام

ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کے بعد سے بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 5 نومبر کو صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے فوری بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی جو 12 نومبر تک 90 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ دسمبر میں ایک بٹ کوائن کی قیمت قیمت ایک لاکھ سے زائد ہوگئی تھی۔

حال ہی میں دونلڈ ٹرمپ نے اپنی کرپٹو کرنسی ’میم کوائن‘ بھی لانچ کی ہے، جس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تیزی سے کئی بلین ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔ اس منصوبے کو ٹرمپ آرگنائزیشن سے ملحقہ سی آئی سی ڈیجیٹل ایل ایل سی کے زیراہتمام لانچ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کمپنی قبل ازیں ٹرمپ کے برانڈ والے جوتے اور پرفیوم لانچ کرچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 2025 میں کرپٹو کرنسی کی قدر و قیمت کہاں تک پہنچے گی؟

CoinMarketCap.

com کے مطابق، ہفتہ کی دوپہر تک اس کے آغاز کے چند گھنٹے بعد، ’$Trump‘ کے لیے مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً 5.5 بلین امریکی ڈالر(4.5بلین پونڈ) تک پہنچ گئی۔تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ ٹرمپ اس منصوبے سے کتنی رقم کما سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکا ایک لاکھ 9 ہزار ڈالر بٹ کوائن تجاوز حلف برداری ڈونلڈ ٹرمپ قدر قیمت کرپٹو کرنسی نیا ریکارڈ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ایک لاکھ 9 ہزار ڈالر بٹ کوائن تجاوز حلف برداری ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی نیا ریکارڈ بٹ کوائن کی ڈونلڈ ٹرمپ ہزار ڈالر

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ کی دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف

فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ سالانہ میڈیکل چیک اپ کرایا ہے جس کی رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں۔ فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ سالانہ میڈیکل چیک اپ کرایا ہے جس کی رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا فزیکل ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مینٹل ٹیسٹ بھی اچھا رہا ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے عالمی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔

متعلقہ مضامین

  • چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟
  • کولن منرو نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا دماغ ٹھکانے پہ ہے؟ رپورٹ کل آجائے گی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کی دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
  • سونے ایک ہی دن میں 10 ہزار روپے مہنگا ہو گیا
  • تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں سب سے بڑا اضافہ
  • سونا عام آدمی کی پہنچ سے مزید دورہوگیا، ایک ہی دن میں مزید 10ہزار روپے مہنگا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بالآخر چین کے ساتھ معاہدے پر آمادہ
  • سونا مزید ہزاروں روپے مہنگا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی