2025-04-15@10:54:30 GMT
تلاش کی گنتی: 33

«اچھی بات»:

    سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ہے۔پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹہ میں اضافے کی خصوصی درخواست کی، درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست سعودی حکام نے قبول کرلی ہے اور پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔
    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے جا رہے ہیں، ایران کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔ ایران کیساتھ براہ راست بات چیت میں معاہدہ بھی ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ پر کنٹرول کرنا اور اسے ملکیت میں لانا اچھی بات ہے، ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے جا رہے ہیں، ایران کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کو رکنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا، غزہ پر کنٹرول کرنا اور اسے ملکیت میں لانا اچھی بات ہے، حماس کی زیر حراست قیدیوں کی رہائی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ پر کنٹرول کرنا اور اسے ملکیت میں لانا اچھی بات ہے، ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے جارہےہیں، ایران کے ساتھ بات چیت کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ کو رکنے میں زیادہ وقت نہیں لگےگا، غزہ پر کنٹرول کرنا اور اسے ملکیت میں لانا اچھی بات ہے، حماس کی زیرحراست یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کام کررہے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ ایران اور تجارت پر بات چیت ہوئی، ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے جارہےہیں۔ ایران کےساتھ معاہدہ کرنا ترجیح ہے، ایران کے ساتھ اعلیٰ سطح بات چیت ہفتے کو ہوگی، ایران کےساتھ براہ راست بات چیت...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کچھ ایشوز کافی عرصے سے آرہے ہیں، کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے، کل پھر نہیںچھوڑاہماری پولیٹیکل لیڈرشپ کو یہ بہت غلط ہے، اس سے ماحول ٹھیک نہیں ہو گا.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کی بات کرتی ہے پھر میٹنگز میں بلاتی ہے اور پھر یہ سارا کچھ ہوتا ہے، ظاہر ہے کہ حکومت کی آشیر باد کے بغیر تو یہ ممکن نہیں ہے یا جو بھی طاقتور حلقے ہیں.  ماہر معیشت خاقان نجیب نے کہاکہ پچھلے سال امریکا کے ساتھ ہماری ٹریڈ کا...
    وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی بلاول بھٹو کی تجویز کو اچھی تجویز قرار دے دیا۔ جیو نیوز کے پروگرام "کپیٹل ٹاک" کے میزبان حامد میر کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا  کہ اگر بلاول قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی تجویز میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بہت اچھی بات ہے۔ مگر پی ٹی آئی کی اس میں شمولیت کی ذمے داری پی ٹی آئی ہی کی ہے۔ خواجہ آصف اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات، مصافحہ کرنے کیساتھ قہقہے بھی لگائےصحافیوں کی جانب سے دونوں رہنماؤں سے سوال کیا گیا کہ یہ اچھے تعلقات ملاقات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس میں جسٹس بابرستار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اور ڈائریکٹر نیب خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس بابرستار کے حال ہی میں تمغے دینے کے حوالے سے اہم ریمارکس دیئے۔ جسٹس بابرستار نے کہاکہ آپ کیلئے اچھی بات یہ ہے اگر عدالت سے سزا ملے تو پھر میڈل بھی ملتا ہے،آج کل عدالت جن کو سزا سنا دے ان کو میڈل بھی دیا جاتا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب سے واپسی کے فوری بعد ایف بی آر کی کارکردگی پر اجلاس ہوا، جس میں 34.5 ارب روپے کی ریکوری پر متعلقہ وزراء و افسران کی پزیرائی کی گئی، ساتھ ہی مستقل نظام کی تشکیل کیلئے لائحہ عمل طلب کیا گیا۔  اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ٹیکس کے حوالے سے عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے حوالے سے بریفنگ اور حکومتی ٹیم کے ان مقدمات کی ریکوری کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی.  بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر نے وزیرِ اعظم کو ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ آف لاء کی اصلاحات، ٹیکس جانچ کیلئے ڈیجیٹل ایلگوریدھم، ٹیکس افسران...
      ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کا تعاون چاہیے موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی فوری ضرورت ہے ،محمد اورنگزیب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کامیاب ہو رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی۔ عالمی یومِ گلیشیئرز پر خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022ء میں گلیشیئرز سے متعلق قرارداد منظور کی، جس میں پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی 2 اہم ترین مسائل قرار دیے گئے اور گلیشیئرز کے تحفظ کو قومی پالیسی میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی...
     اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات کامیاب ہو رہے ہیں، جلد اچھی خبر ملے گی۔ عالمی یومِ گلیشیئرز پر  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 2022 میں گلیشیئرز سے متعلق قرارداد منظور کی، جس میں پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور آبادی 2 اہم ترین مسائل قرار دیے گئے اور گلیشیئرز کے تحفظ کو قومی پالیسی میں مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو ترقیاتی شراکت داروں اور اقوام متحدہ کے تعاون کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں 3,000 سے زائد...
    اداکار اور میزبان دانش تیمور نے اچھی بیوی کے متلاشی نوجوان لڑکوں کو ایک کام کی بات بتادی۔ اداکار اور میزبان دانش تیمور نے رمضان ٹرانسمیشن میں نوجوانوں کو اپنے تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں اہم مشورے دیئے۔ دانش تیمور نے کہا کہ وہ تمام لڑکے جو شادی کے لیے اچھی بیوی کی تلاش میں ہیں تو میں ان سے ایک بات کہنا چاہوں گا۔ اداکار دانش تیمور نے کہا کہ اگر اچھی رفیق حیات چاہیے تو سب سے پہلے آپ خود اچھے انسان بن جائیں۔ دانش تیمور نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے کوئی بات پوشیدہ نہیں ہے۔ جب آپ خود اچھے انسان بن جائیں گے تو ان شاء اللّٰہ آپ کو اچھی بیوی ضرور ملے گی۔ میزبان اور اداکار دانش تیمور...
      آصف علی زرداری آج بھی متنازع صدر ہیں، ہمارے رہنما اور ورکرز اس وقت سیاسی قیدی ہیں، ملک سے 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں ،ملک سے 27 ارب ڈالر باہر چلے گئے ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ، یہ پیکا ایکٹ میں فارم 47 کی حکومت کے ساتھ کھڑے رہے ،اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے صدر مملکت اور پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے...
    پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، چند دن میں اچھی خبریں آئیں گی، عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تمام گلے شکوے دور ہوں گے، 4 دن میں اچھی خبریں آئیں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن کو گورنر نہیں بنایا گیا اس لیے سیاسی بیانات دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کر رہے ہیں، ان کو ناراض نہیں ہونے دیں گے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اختیار ولی کو وزارت اطلاعات میں کو آرڈی نیٹر خیبرپختونخوا افیئرز تعینات کر دیا گیا، کابینہ اراکین کے قلمدانوں...
    واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین میں کوئی فوجی نہیں بھیج رہے، اگر یورپین یوکرین میں امن دستے رکھنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے، میرا نہیں خیال کہ یورپ سے تمام فوج ہٹانی پڑیگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین پر اچھی بات چیت ہوئی ہے، اس حوالے سے پراعتماد ہوں۔ واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوکرین کافی عرصہ پہلے ڈیل کرسکتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یوکرین میں کوئی فوجی نہیں بھیج رہے، اگر یورپین یوکرین میں امن دستے رکھنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے، میرا نہیں خیال کہ یورپ سے تمام فوج ہٹانی پڑے...
    عوام کیلئے اچھی خبر! پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے، پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیر اثر 16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہونے جارہی ہے، پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 3 روپے 45...
    پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 16 ہزار سے زائد اساتذہ کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ تعلیم کے پی نے کہا ہے کہ نئی بھرتیاں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کی جارہی ہیں، صوبے میں نئی بھرتیوں سے نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوگا۔ محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اسامیوں کی تفصیلات محکمہ تعلیم کی ویب سائٹ پر جلد مشتہر کی جائیں گی جس کے ذریعے امیدوار اپلائی کرسکیں گے۔
    اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وسط فروری سے بڑی کمی متوقع ہے، انڈسٹری نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی۔ قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی۔ انڈسٹری کی جانب سے بھیجی ورکنگ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔ اسی طرح، مٹی کا تیل 3 روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 60 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری کو حکومت کو بھجوائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی...
    نیوزی لینڈ کے پلیئر آف دی میچ گلین فلپس کا کہنا ہے کہ بعض اوقات پریشر میں اچھی بولنگ نہیں ہوتی اور بیٹرز فائدہ اٹھاتے ہیں، شاہین ، حارث اور نسیم اچھے بولرز ہیں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں گلین فلپس نے کہا کہ گیند بیٹ پر بہت اچھا آ رہا تھا اور باؤنڈری بھی مل رہی تھیں تاہم فخر زمان کی وکٹ ایک اچھا لمحہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آل راؤنڈر اسپن آپشنز ہوتے ہیں اور ہم ہمیشہ ان کے ساتھ جاتے ہیں، پاکستان کے پاس بھی اسپن آپشن ہیں لیکن دوسری اننگز میں اسپنرز کو زیادہ مدد ملی،انہوں نے بتایا کہ فخر زمان کی وکٹ ایک اچھا لمحہ تھا، گلین فلپس کا کہنا...
    وسیم احمد: چیئرمین پی سی بی کی علی الصبح وطن واپسی،بغیر آرام کئے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے،محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا،محسن نقوی نے افتتاحی تقریب کے لئے شاندار انتظامات کی ہدایت کی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کو نئے قذافی سٹیڈیم کے شایان شان ہونا چاہیے، آج پاکستان کے لئے فخر کا مقام ہے،ریکارڈ مدت میں سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام کرنے کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے،دنیائے کرکٹ کا خوبصورت ترین قذافی سٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ۔قوم سے کیا وعدہ پورا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں،شائقین کرکٹ ،کھلاڑی سٹیڈیم میں جدید سہولتوں سے محظوظ ہونگے،ورکرز،ایف ڈبلیو او،نیسپاک،کنٹریکٹر کا...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے کہ جنٹری بیچ کم از کم اربوں ڈالر کی بات کر رہے ہیں، بڑی اچھی بات ہے یہ ان کا دوسرا دورہ ہے، پہلے کا تو ہمیں پتہ ہی نہیں چلا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک بات واضح ہے کہ یہ امریکی حکومت کا سرکاری وفد نہیں ہے، جو چیزیں اس وقت تک سامنے آئی ہیں پی ٹی آئی والے مایوس تو بہت ہوئے ہوں گے کیونکہ ان کو بہت سی امیدیں تھیں۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا جس طرح کی خبر آئی ہے اللہ کرے خبر نہ ہو، اگر پاکستان میں سرمایہ کاری آ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں سیمنٹ کی قیمت کم ہوگئی، شمالی خطے میں سیمنٹ کے تھیلے کی قیمت تقریباً 1387 روپے ہے۔پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے پہلے پندرہ روز میں سیمنٹ کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 23 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے شمالی علاقے میں سیمنٹ کے تھیلے کی اوسط خوردہ قیمت 1387 روپے رہی جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 0.66 فیصد کم ہے۔ جنوبی علاقے میں قیمت مستحکم رہی، سیمنٹ کے تھیلے کی اوسط خوردہ قیمت 1,384-1385 روپے ریکارڈ کی گئی جو پچھلے ہفتے کی طرح تھی۔اعداد و شمار نے مختلف شہروں میں قیمتیں مختلف ظاہر کیں، اسلام آباد میں اوسط قیمت 1364 روپے، راولپنڈی میں...
    حکومتی اقدامات سے حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ہوگئے ہیں، عازمین حج کو گزشتہ سال کی نسبت کم خرچ پر زیادہ سہولیات ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے،40 روز کے سرکاری حج پیکیج کی قیمت ساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر 10 لاکھ 75 ہزار سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ وزارت مذہبی امور نے تخمینے کی بنیاد پر حج درخواستیں وصول کیں۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ سعودی عرب میں معاہدوں کے بعد حج اسکیم کا حتمی تخمینہ تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت کم دورانیے کے شارٹ حج پیکج کی قیمت 11 لاکھ روپے فی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پاکستان ایئر وار کورس کے 79 رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔ایئر وار کورس کے وفد سے گفتگو میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس نے پاک فضاؤں کی نگہبانی کے لیے قابلِ قدر کارنامے سر انجام دیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایئر فورس نے چیلنجز کا سامنا کر کے عوام کے دل میں جگہ بنائی ہے۔ یوکرین، ایران، اسرائیل اور دیگر جنگوں سے ایئر فورس کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اچھی خبروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، تسلسل برقرار رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بات اچھی لگے یا نہ لگے لیکن سوچیں ضرور کہ...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ : فوٹو فائل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، سیاسی استحکام کےلیے مذاکرات کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں جنگ گروپ کے زیر اہتمام کرکٹ لیگ کی اختتامی تقریب کے موقع پر عطا اللّٰہ تارڑ نے 8 فروری کو یوم تعمیر و ترقی کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں آرہی ہیں، معاشی استحکام آرہا ہے، سیاسی استحکام کیلئے مذاکرات کر رہے ہیں، ہمارے میدانوں کی رونقیں بحال ہورہی ہیں۔ پوری دنیا نے بانی پی ٹی آئی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، عطا تارڑوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔مریم نواز نے کہا کہ آج کے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ کے پی کا ایک ٹرائیکا ہے جس میں تین لوگ آتے ہیں، مولانا فضل الرحمن، علی امین گنڈاپور ہیں اور وہاں کے گورنر فیصل کریم کنڈی ہیں، اتفاق سے یہ تینوں ایک ہی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے ہیں، جب ایک ہی علاقے کے سیاستدان ہوتے ہیں تو انھوں نے محاذ گرم رکھنا ہوتا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا مولانا فضل الرحمن سیاسی قیدیوں کی رہائی کا ٹھیک مطالبہ کر رہے ہیں۔  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ بات یہ ہے کہ جو حالات ہو چکے ہیں اگر ہم دیوار پر لکھا ہوا نہیں پڑھ سکتے تو پھر کیا...
    اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام جمہوریت کے لیے ضروری ہے ،امید ہے آج ہونے والے مذاکرات کے بعد اچھی خبر آئے گی ۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے 12 شہدا ہیں اور 49 زخمی ہیں،زخمیوں میں سے جو فوت ہوئے انکی تفصیلات جمع کرائی ہیں آئندہ تاریخ پر بیان ریکارڈ ہوگا،مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا، امید ہے حکومت سنجیدگی سے اس پر سوچے گی،
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ با لا ئی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تاہم مشرقی/شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ سب سے زیادہ بارش:پنجاب: اوکاڑہ 12، نارووال 11، ساہیوال 07، بہاولنگر،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قائمہ کمیٹی اجلاس میں اداروں کی نجکاری اور ملنے والی بولیوں سے متعلق چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے سو باتوں کی ایک بات کردی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ ایچ بی ایف سی کے حتمی معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، اب نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ہاو¿س بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹی نے اہم شرائط پر اتفاق کر لیا ہے۔ایچ بی ایف سی کی نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے بعد...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی اجلاس  میں اداروں کی نجکاری اور ملنے والی بولیوں سے متعلق چیئرمین کمیٹی فاروق ستار نے  سو باتوں کی ایک بات کردی۔   قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین  فاروق ستار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ ایچ بی ایف سی کے حتمی معاہدے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، اب نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی سے منظوری لی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی پارٹی نے اہم شرائط پر اتفاق کر لیا ہے۔ایچ بی ایف سی کی نجکاری بورڈ اور کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے بعد خریدار کو قیمت کے تعین...
۱