کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے، علی محمد خان
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کچھ ایشوز کافی عرصے سے آرہے ہیں، کچھ لوگ اگر ہمارے ملے ہیں تو اچھی بات ہے، کل پھر نہیںچھوڑاہماری پولیٹیکل لیڈرشپ کو یہ بہت غلط ہے، اس سے ماحول ٹھیک نہیں ہو گا.
ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کی بات کرتی ہے پھر میٹنگز میں بلاتی ہے اور پھر یہ سارا کچھ ہوتا ہے، ظاہر ہے کہ حکومت کی آشیر باد کے بغیر تو یہ ممکن نہیں ہے یا جو بھی طاقتور حلقے ہیں.
ماہر معیشت خاقان نجیب نے کہاکہ پچھلے سال امریکا کے ساتھ ہماری ٹریڈ کا اوور آل حجم سات ارب ڈالر تھا، اس میں سے ہماری پانچ ارب ڈالر کی ایکسپورٹ تھی اور وہاں سے دو ارب ڈالر کی امپورٹ تھی، ستر فیصد ایکسپورٹ ٹیکسٹائل کی ہے، باقی لیدر گڈز، سرجیکل آلات، فوڈ اینڈ ایگریکلچر، قالیں رگز کی ہے، امریکا سے ہم نے زیادہ کاٹن منگوائی، کچھ اسپیئر پارٹس اور کچھ انجنیئرنگ گڈز وہاں سے آئیں، یہ ہمارا اوور آل ٹریڈ کا حجم ہے.
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ایک تو یہ ہے کہ سترہ فیصد آپ کا بل اور سترہ فیصدجو ہے وہ مینوفیکچرر کا بل یعنی جو B3 انڈسٹریل استعمال کرتا ہے بجلی، یہ کیٹیگری ہے وہ کم ہو کر 34 روپے ہو گیا ہے، آپ کا بل 37 روپے پر آ گیا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عوام کو ریلیف ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے،شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا،نواز شریف
عوام کو ریلیف ن لیگ کے دور میں ہی ملتا ہے،شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت گامزن ہوچکا،نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کے نرخ میں ریکارڈ کمی پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے بیان میں نواز شریف نے گھریلو اور صنعتی صارفین کے لئے بجلی کے نرخ کم کرنے پر وزیراعظم کی ٹیم کو بھی سراہا اور کہا ہے کہ شہباز شریف کی کاوشوں سے ملک درست سمت پر گامزن ہوچکا ہے، بجلی سستی کرنے سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی بڑھے گی۔نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی ہمیشہ عوام کومعاشی ریلیف ملتا ہے، مہنگائی میں مسلسل کمی (ن) لیگ کی ہی بہترین معاشی پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملک میں ترقی کی راہیں کھل رہی ہیں، نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔