2025-04-05@20:10:04 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«افغان باشندے روپوش»:

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ دہشتگردوں کے زیرقبضہ ،ہتھیار پاکستانی شہریوں اور مسلح افواج کیخلاف استعمال ہورہے ہیں، پاکستان
افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ دہشتگردوں کے زیرقبضہ ،ہتھیار پاکستانی شہریوں اور مسلح افواج کیخلاف استعمال ہورہے ہیں، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )پاکستان نے عالمی برادری سے دہشتگردوں کے زیرقبضہ ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں گروپوں کے جدید اور مہلک غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پرتشویش کا اظہار کیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر سید عاطف رضا نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں۔ پاکستان...
عاطف رضا نے یو این او میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہی ہے اور ان دہشت گرد گروپوں کو مخالف ملکوں کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مشن کے کونسلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالرز مالیت کے غیرقانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے افغانستان میں چھوڑے گئے غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری...
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں 7 ہزار 341 افغان شہری روپوش ہیں۔ غیر تصدیق شدہ یا روپوش ہونیوالے 55 ہزار 26 بالغ افراد شامل ہیں جبکہ روپوش ہونیوالے افغان بچوں کی تعداد 12 ہزار 799 ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رُوپوش ہونیوالے غیر ملکیوں کی نشاندہی کی کوششیں جاری ہیں، جلد ہی تلاش کرکے انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں افغان مہاجرین واپس جانے کی بجائے رُوپوش ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 67 ہزار 825 افغانیوں کو تلاش کرنے کیلئے حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ہے۔ راولپنڈی میں روپوش 37 ہزار 577 افغان باشندوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ گوجرانوالہ میں...
عرفان ملک: افغان باشندوں کے انخلا کی مہم کو ایک بڑا چیلنج درپیش ہے کیونکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں افغان باشندے روپوش ہو گئے ہیں۔ حکومتی مشینری 67 ہزار 825 افغان باشندوں کی نشاندہی کرنے کیلئے متحرک ہو گئی ہے تاہم کئی اضلاع میں افغان باشندوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ راولپنڈی میں 37 ہزار 577 افغان باشندوں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا جبکہ گوجرانوالہ میں 12 ہزار 438 افغان باشندوں کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔ سرگودھا میں 8318 غیر قانونی مقیم افغان باشندے روپوش ہیں جن کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ لاہور میں بھی 7341 افغان باشندے روپوش ہیں۔ افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟ پولیس ذرائع کے مطابق...

عالمی برادری افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ دہشتگردوں کے قبضے میں ہونے کیخلاف کارروائی کرے، پاکستان
پاکستان نے عالمی برادری سے دہشتگردوں کے زیرقبضہ ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں گروپوں کے جدید اور مہلک غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پرتشویش کا اظہار کیا۔ پاکستانی مشن کے قونصلر سید عاطف رضا نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کےغیر قانونی ہتھیار موجود ہیں جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ دہشتگرد تنظیموں کو مخالف ملک کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ...
اسلام ٹائمز: دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے باوجود، ٹی ٹی پی ابھی بھی ایک مضبوط اور مستقل خطرہ بنی ہوئی ہے، جو سیاسی عدم استحکام، بدعنوانی اور کمزور سرحدی کنٹرول کا فائدہ اٹھا رہی ہے۔ سیکیورٹی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر بنیادی وجوہات جیسے حکومتی ناکامیاں، حل طلب سرحدی مسائل اور سیاسی بیگانگی کو حل نہ کیا گیا تو یہ بغاوت مزید بڑھے گی، جو پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید پیچیدہ کر دے گی۔ خصوصی رپورٹ: افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت متعدد تکفیری اور نسلی علیحدگی پسند پاکستان مخالف نے اپنی کارروائیوں اور تنظیمی ساخت میں اہم تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے سنگین سیکیورٹی چیلنج...
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے پر سی ڈی اے کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیکس فراڈ کیس میں ملزم کو 100 روپے کے عوض ضمانت کیوں دی؟ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد کے مختلف موضع میں رشوت لے کر غیر متعلقہ لوگوں کو اربوں روپوں کی مالیت کے 43 پلاٹ الاٹ کیے تھے۔ ایف آئی اے نے گرفتار افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں۔ ملزمان سی ڈی اے میں بطور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ آفیسر...
---فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروپوں خصوصا ٹی ٹی پی کا افغان سر زمین کا استعمال ہمارے باہمی تعلقات میں بڑی رکاوٹ بن گیا ہے۔اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی اجلاس میں تحریری جواب جمع کروا دیا جس میں کہا گیا کہ پاکستان بھارت سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کے لیے تعمیری روابط اور نتیجہ خیز مذاکرات کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر اور غزہ دیرینہ تنازعات ہیں، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور غزہ دیرینہ تنازعات ہیں، جن سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادیں ہیں۔ انہوں نے جواب میں بتایا کہ بھارت پر زور دے رہے ہیں کہ...
مصطفی عامر قتل کیس میں پولیس نے خصوصی عدالت میں ریمانڈ رپورٹ جمع کرادی، رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ملزم ارمغان نے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا تھا اور والد نے ملزم کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ ریمانڈ رپورٹ میں ملزم نے انکشاف کیا کے والد نے روپوش ہونے کا مشورہ دیا, ملزم کے والد نے مشورہ دیا کہ بعد میں سافٹ ویئر ہاؤس کا کاروبار شہر سے باہر منتقل کرلیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزم اپنے باپ کے مشورے پر ساتھی شیراز کے ساتھ لاہور، اسلام آباد اور اسکردو میں روپوش رہا۔ یہ بھی پڑھییں: مصطفی عامر اغوا و قتل کیس: مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع ملزم ارمغان سے برآمد...
بھارت(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی جیتنے کی خوشی میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب اشتعال انگیز نعرے لگانے اور آتشبازی کرنے پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔بھارتی پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں تصادم کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے جب کہ تصادم کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا بتانا ہےکہ اس دوران مشتعل افراد نے 2 گاڑیوں اور ایک دکان کو بھی آگ لگائی جس کے بعد 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے...
خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین بھائیوں سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ مردان کے علاقہ طورو میں پیش آیا جہاں دیرینہ دشمنی پر مخالف گروپ نے فائرنگ کر کے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے، ریسکیو ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا، مقتولین کی شناخت مرزا خان، جمال شاہ اور ظاہر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، اس حوالےسے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ، جلد ملزمان قانون کی...
—فائل فوٹو شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر گزشتہ رات تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شادیوں میں گھوڑا ڈانس کرانے والے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے میں 2 گھوڑے بھی مارے گئے۔مرکزی انجمن تاجران نے حادثے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور ٹریفک بلاک کر دی۔ احتجاج میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔ نصیر آباد: ٹرک اور ایف سی کی گاڑی میں ٹکر، اہلکار جاں بحق نصیر آباد میں ٹرک اور ایف سی کی گاڑی میں ٹکر سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ شہزاد احمد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فاروق آباد، شیخوپورہ کے درمیان سڑک نہ...
شیخوپورہ(نیوز ڈیسک)شیخوپورہ میں ڈمپرنے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں پیش آیا جہاں ڈمپرکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار3 افرادجاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں سڑک پر چلنے والے 2گھوڑے بھی ہلاک ہوگئے جو ہلاک ہونے والے افراد کے ہی تھے۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈمپرڈرائیورفرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 2 سابق وزرا کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ
SHEIKHUPURA: ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے گورونانک پورہ سٹاپ پر ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد شادیوں پر گھوڑا ڈانس کرواتے تھے اور ان کے ساتھ دو گھوڑے بھی کچلے گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت فلپس...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 )امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایسے علاقے موجود ہیں جو انتہاپسند گروپوں کو اپنی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں امریکی نشریاتی ادارے” سی بی ایس“ سے انٹرویومارکو روبیو نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گا افغانستان میں نائن الیون سے پہلے جیسا منظر ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جب آپ کی حکمرانی میں ایسے علاقے ہوں جہاں ہر حصے پر آپ کا مکمل کنٹرول نہ ہو تو یہ ایسے گروہوں کے لیے موقع فراہم کرتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آج اور 10 سال پہلے کے درمیان فرق یہ ہے کہ اب اس زمین پر امریکی موجود نہیں ہیں جو انہیں...
بنگلہ دیش کی یونیورسٹی کے کیمپس میں جھڑپوں کے دوران 150 سے زائد طلباء زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال اب قابو میں ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کو جھڑپیں اُس وقت شروع ہوئیں جب بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے یوتھ ونگ نے ’کھلنا یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی‘ میں طلباء کی رُکنیت سازی کی کوشش کی۔ اس کے نتیجے میں طلباء اتحاد ’سٹوڈنٹس اگینسٹ ڈسکریمینیشن‘ کے ممبران کے ساتھ تصادم شروع ہو گیا۔ یہ وہ احتجاجی گروپ ہے جس نے گزشتہ سال اگست میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو معزول کرنے میں کردار ادا کیا تھا۔ کھلنا کے پولیس افسر کبیر حسین نے اے ایف پی کو بتایا...
جیکب آباد : جیکب آباد کے کریم بخش کھوسو تھانہ کی حدود قصبہ محمد مراد کھوسو میں زمین کے تنازع پر کھوسہ قبائل کے 2 گروپوں میں جھگڑا ہو گیا ، جھگڑے کےدوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل ہو گئے ۔ مرنے والوں میں ذوالفقار کھوسو،بابا عرف بابے کھوسو اور آفتاب کھوسو شامل ہیں،اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیں۔ واقعے کا ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے نوٹس لے لیا ہے اور ایس ایس پی جیکب آباد صدام خاصخیلی کو کشیدگی روکنے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ زمین کی ملکیت کے معاملے پر چچازاد بھائیوں میں یہ خونی تصادم...
شکار پوراور جیکب آباد میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایس ایس پیز شکارپوراور جیکب آباد سے علیحدہ تفصیلات طلب کرلیں۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قانون شکن اور شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کو نقصان پہنچانے والے کسی معافی کے لائق نہیں ہیں۔جامع تفتیش اور تحقیقات کے بعد ملزمان اوران کے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 فروری ۔2025 )پاکستان اور چین نے افغانستان میں مقیم تمام دہشت گرد گروپوں کو ختم کرنے اور ان کے خاتمے کے لیے واضح اور قابل تصدیق اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد عناصر علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے بدستور سنگین خطرہ بنے ہوئے ہیں ‘ افغان حکومت اپنی سرزمین کو دوسرے ممالک کے خلاف استعمال کرنے سے روکے. صدر آصف علی زرداری کی چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے اپنے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے .(جاری ہے) وزارت...
بیجنگ:پاکستان اور چین نے مشترکہ اعلامیے میں سی پیک کو جدید ترقیاتی راہداری میں تبدیل کرنے، تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور سائنسی و ٹیکنالوجی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق چین نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، جبکہ نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح بھی کیا جائے گا۔ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز میں چینی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، اور خلا میں تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں پاکستان اور چین نے دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بھی...
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے شہر منبج میں پیر کے روز ہائی وے پر ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ منبج شہر شمالی شام میں حلب کے مشرق میں واقع ہے۔دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر افراتفری اور خوف کا ماحول تھا۔ اس دوران میں ایمبولینس کی گاڑیاں دھماکے کے مقام کی سمت روانہ ہو گئیں۔ شامی شہری دفاع کے مطابق منبج شہر کے اطراف مرکزی شاہراہ پر ہونے والے دھماکے میں 15 افراد شہید ہوئے،جن میں 14خواتین تھیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد زراعت کے کام سے وابستہ تھے جو دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہے تھے۔ زخمیوں میں بعض کی حالت...
صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں جونیجو برادری کے 3 افراد کے قتل اور 19 زخمیوں کا مقدمہ واقعے کے 4 روز بعد درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر درج ہونے کے بعد 4 روز سے جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھرنے میں رکھی تینوں لاشیں تدفین کے لیے گاؤں جانی جونیجو روانہ کر دی گئیں، جہاں مقتولین کی نماز جنازہ ادا کرکے تدفین کر دی گئی ہے۔ مقدمہ لواحقین کی مدعیت میں 30 ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ڈنکی لگاتے پاکستانیوں کی ہلاکتیں، یہ معاملہ کیسے روکا جائے؟ ایف آئی آر میں ایم این اے کے قریبی رشتہ دار عطااللہ جونیجو کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں دہشتگردی سمیت...
بگوٹا : کولمبیا میں حکومت کی نیشنل لبریشن آرمی کے ساتھ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد گوریلا حملوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ زرائع کے طابق کے مطابق صرف 5 روز کے دوران تین مختلف علاقوں میں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں جن میں ایمازون کے جنگلات اور وینزویلا کے سرحدی علاقے بھی شامل ہیں۔ ان حملوں سے کولمبیا میں ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور کئی خاندان اپنی جان بچانے کیلیے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔ہلاک ہونے والے افراد نیشنل لبریشن آرمی(ای ایل این)کے گوریلا حملوں اور کاتاتمبو کے علاقے میں کولمبیا کی مسلح افواج کے مخالفین کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں...