شیخوپورہ: ڈمپر کی ٹکر، 3 افراد جاں بحق، 2 گھوڑے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر گزشتہ رات تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے شادیوں میں گھوڑا ڈانس کرانے والے 3 افراد جاں بحق ہو گئے، حادثے میں 2 گھوڑے بھی مارے گئے۔
مرکزی انجمن تاجران نے حادثے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور ٹریفک بلاک کر دی۔
احتجاج میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کے ساتھ عام شہریوں نے بھی شرکت کی۔
نصیر آباد میں ٹرک اور ایف سی کی گاڑی میں ٹکر سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔
صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ شہزاد احمد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ فاروق آباد، شیخوپورہ کے درمیان سڑک نہ بننےکی وجہ سے حادثات ہو رہے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 4 سال سے التوا کاشکار شیخوپورہ فاروق آباد روڈ منصوبہ جلد مکمل کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نائیجیریا میں مسلح افراد کے حملے میں 51 افراد ہلاک، 22 زخمی
ابوجا: نائیجیریا کی ریاست مرتفع کے دو دیہاتوں میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں تقریباً 51 افراد ہلاک ہوگئے۔
دارالحکومت ابوجا سے ریڈ کراس کے مطابق حملے میں 22 افراد زخمی ہوئے جبکہ 5 مکانات بھی جلا دیے گئے۔
نائیجیریا میں مقامی آبادیوں کے باہمی تنازعات پر اس نوعیت کی پُرتشدد کارروائیاں عام ہیں۔
حملے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ نائجیریا کے ایک رہائشی جوزف چوڈو یونکپا نے بتایا کہ حملے کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی اجتماعی تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری نے بتایا کہ اسلحہ بردار مویشی چرانے والے تھے۔