2025-01-18@13:16:30 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«اضافہ ہو گا»:

    اسلام آباد : پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اس بار  اضافے کا امکان ہے .تاہم کتنے روپے اضافہ ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔ تفصیلات کے حکومت نے اس بار پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی تیاری کرلی. جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 3.50 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کے اضافے کا امکان ہے۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام سے علاج و معالجے کی سہولت بھی ناپید کر دی، غریب عوام ادویات مہنگی ہونے کے باعث علاج کرانے سے قاصر، ادویات میں 300 فیصد اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دیں، ایک تو پہلے ہی غریب عوام مہنگائی کے دلدل میں پھنسی ہوئی ہے، حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیا۔ ادویات کی بڑھتی قیمتوں پر عوام کا کہنا ہے کہ ایک تو غریب پہلے ہی بیروزگاری کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کھانے سے قاصر ہے، دوسری جانب مہنگائی نے عوام کی کمر توڑدی اور فاقہ کشی عوام کا مقدر بنی ہوئی ہے، ہر اشیاء کی...
    گزشتہ سال عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، خام تیل کی قیمت سب سے زیادہ 10 اپریل کو 91.17 ڈالر فی بیرل اور کم سے کم 10 ستمبر کو 70.17 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی، جبکہ 31 دسمبر کو خام تیل کی قیمت 74.64 ڈالر فی بیرل تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ہی برطانوی برنٹ کروڈ آئل خام تیل کی قیمت  7 ڈالر فی بیرل کے اضافے کے ساتھ 81.31 ڈالر فی بیرل ہوگئی تھی۔ رواں سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ ہوا ہے، ڈالر کی قیمت 276.99 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے ہوگئی ہے، حکومت نے 15 جنوری کو آئندہ 15 دنوں کے لیے پیٹرولیم...
    پاکستان میں جنوری 2025 کی دوسری ششماہی میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے کیونکہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 3 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔  موسم سرما کے دوران رسد میں خلل اور توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ فیوچر 0.35 فیصد اضافے کے ساتھ 77.32 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا جو 3 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ خام تیل میں ہفتہ وار مسلسل تیسری مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو 3 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا...
    لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 جنوری 2024ء )پنجاب کے اسکولوں کیلئے موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ ہو گا یا نہیں؟ موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کا بیان سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اختتام قریب آنے پر والدین اور بچے یہ جاننے کیلئے کوشاں تھے کہ آیا اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کیا جائے گا یا نہیں؟۔ اس حوالے سے اب پنجاب کے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالدنذیروٹو نے کہا ہے کہ تمام نجی و سرکاری سکول پیر 13 جنوری کو کھل جائیں گے،موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کیلیے پر عزم ہے۔ دسمبر 2024 کے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ کارکنوں...
    فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، میاں طاہرایوب،یاسرکھاراایڈووکیٹ نے ادویات کی قیمتوں میں ایک بارپھر300 فیصد اضافہ کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مہنگائی کم کرنے کی دعویدار حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور تباہ کن بم گرا دیا۔مہنگائی کی شرح کئی سالوں کی کم ترین سطح پر لے آنے کے دعوے کرنے والی حکومت کے اس اقدام کی وجہ سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔ادویات کے نرخ عام آدمی کی پہنچ سے دورگئے ہیں۔رہنمائوں نے کہاکہ قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باوجود ادویات مارکیٹ سے غائب کی جارہی ہیں۔ ٹی بی، بلڈپریشر ،شوگر، دل کے امراض،انسولین سمیت 55 فیصد سے زائد ادویات مارکیٹ سے غائب ہو چکی ہیں...
۱