دبئی:وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ معاشی استحکام کا سفرجاری ہے ،پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی  ،برآمدات میں اضافہ ہواہے۔
دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد میکراکنامک استحکام آیا،مہنگائی میں نمایاں کمی ہوئی،

جنوری میں ترسیلات زرتین ارب ڈالرتک پہنچ گئی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کے نوجوان ملک کابڑااثاثہ ہیں،ملک میں 15سے30سال کی عمر کے 60فیصدنوجوان ہیں نوجوانوں کو آئی ٹی اورمصنوعی ذہانت کے شعبے میں تربیت کے ذریعے مواقع فراہم کئے جاسکتے ہیں،ایک ہزار ایگری گریجویٹس کو تربیت کے لیے چین بھیج رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے بے شمارذخائردیئے،پچھلے سالوں میں معدنیات پر کام نہیں ہواتاہم اب معدنیات پر کافی پیشرفت ہوئی ہے۔

 

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

معدنیات بل عمران کی اجازت سے مشروط، ناقدین کے اعتراضات اور حکومتی جوابات

پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025کو تحریک انصاف کے مختلف دھڑوں نے متنازعہ بنا رکھا ہے۔

مجوزہ قانون کی کئی شقیں کو صوبائی خودمختاری، شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے حوالے سے متنازعہ قراردیا جارہا ہےجبکہ صوبائی حکومت بل کو صوبے کے وسیع تر مفاد میں قراردے رہی ہے ۔

اسٹریٹجک معدنیات کا تعین صرف صوبائی حکومت کرے گی، اور وفاقی منرل وِنگ کا کردار صرف مشاورتی ہوگا صوبائی خودمختاری کے خلا ف اورحقوق ومعدنی وسائل وفاق کو منتقل کرنے کی کوئی شق موجود نہیں سیاسی کمیٹی کا اعلامیہ بل کے مختلف نکات پر اعتراضات اورحکومتی جوابات کا جائزہ لیا گیا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں زیر بحث مائنز اینڈ منرلز بل پر تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا تفصیلی اجلاس بھی ہوا جس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بل کےتمام اہم نقاط پر جامع اور مفصل وضاحت پیش کی۔

کمیٹی نے اس بل کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور متفقہ طور پر طے پایا کہ بل میں صوبائی خودمختاری، حقوق و معدنی وسائل وفاق، SIFC یا کسی بھی وفاقی ادارے کو منتقل کرنے کی کوئی شق شامل نہیں ہے۔ •۔ بل کی منظوری سے قبل دیگر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت جاری رہے گی لیکن یہ بل عمران خان کے ایجنڈے، منشور، بیانیے اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہوگا۔

بل کی منظوری قائد عمران خان سے تفصیلی مشاورت، باقاعدہ اجازت اور اعتماد میں لینے بعد کے بعد ہی اسمبلی سے منظور کروایا جائیگا اس بل پر کسی قسم کی جلد بازی نہ کی گئی تھی نہ کی جا رہی ہے اور نہ کی جائیگی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وقف املاک پر ذاتی ملکیت کے دعوؤں میں نمایاں اضافہ تشویشناک ہے، درخشاں اندرابی
  • ڈیڑھ لاکھ ہنرمندوں کو روزگار فراہمی کیلئے بیلاروس سے مفاہمت ہوئی ہے، وزیراعظم
  • افغان حکومت اپنی سرزمین سے آپریٹ ہونے والی دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ریکوڈک منصوبہ: معیشت، معدنیات اور سرمایہ کاری کا نیا دور
  • ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، یورپی ملکوں کو برآمدات میں 9.4 فیصد اضافہ
  • شاہ رخ خان کا ارب پتی پڑوسی، جس کے 29 بچے ہیں
  • سکردو، صیہونی مظالم کیخلاف تحریک بیداری کے زیر اہتمام ریلی
  • نئی صبح کی نوید،پاکستان کا اقتصادی استحکام
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں اضافہ
  • معدنیات بل عمران کی اجازت سے مشروط، ناقدین کے اعتراضات اور حکومتی جوابات