2025-03-24@13:38:06 GMT
تلاش کی گنتی: 22
«اسلام آباد پولیس کے حوالے»:
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 113 کارکن راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیے۔عدالت نے پی ٹی آئی کے کارکن کا راہداری ریمانڈ منظور کیا اور تمام ملزمان کو اسلام آباد پولیس کی تحویل میں دے دیا۔دوران سماعت اسلام آباد پولیس نے ملزمان کی فہرست عدالت میں جمع کرائی تھی، جن کے خلاف تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں 26 نومبر کو مقدمات درج ہیں۔اے ٹی سی راولپنڈی نے 113 میں سے 17 ملزمان کی ضمانت منظور کر رکھی ہے، ان ملزمان کو آج اٹک جیل سے عدالت مں پیش کیا گیا تھا۔اسلام آباد پولیس عدالت سے تحویل میں لیے گئے تمام ملزمان کو اے ٹی سی اسلام آباد...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) راولپنڈی نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی کے 113کارکنوں کو راہداری ریمانڈ پر اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اسلام آباد پولیس کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 113 کارکنان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا، 113 میں سے 17 ملزمان کی ضمانت عدالت نے پہلے ہی منظور کی ہوئی ہے لیکن ملزمان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے باعث رہائی ممکن نہ ہوسکی۔ اسلام آباد پولیس نے مؤقف اختیار کیا ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ کوہسار اور تھانہ ترنول میں دہشت گردی کے مقدمات درج...
پی ٹی آئی کے گرفتار 59کارکن راولپنڈی سے اسلام آباد پولیس کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی پولیس نے راولپنڈی میں زیر حراست پاکستان تحریک انصاف کے 59سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ذرائع کے مطابق یہ کارکن راولپنڈی میں درج 29مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے، تاہم اسلام آباد کے 8 تھانوں میں بھی ان کے خلاف مقدمات درج ہیں، جس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں حوالگی کی درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق اگر عدالت نے درخواستیں منظور کر لیں تو یہ کارکن ضمانت کے باوجود فوری رہا نہیں ہو سکیں گے اور...
—فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت 26 نومبر کے درج مقدمات میں آج 140 پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرے گی۔ پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد کے ریڈ زون پہنچ گئے ڈی چوک پہنچنے والے پی ٹی آئی کے 200 سے زائد کارکنوں کو رینجرز نے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ 26 نومبر کے مقدمات میں اسلام آباد کے تھانہ ترنول پولیس نے 59 جبکہ کوہسار پولیس نے 81 ملزمان کو شاملِ تفتیش کر رکھا ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
پشاور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 مارچ 2025)خیبرپختونخوا ہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے 3حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دئیے گئے، لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کر دیا گیا، ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہوگئے۔ پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس اسٹیشن حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔ یہ بھی پڑھیں توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کو ملنے والے 108 تحائف کی فہرست عدالت میں پیش اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ سلمان اکرم راجا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر قائم مقام چیف جسٹس نے پوچھا آپ پر الزام کیا ہے اور درخواست پر...
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس کے غازیوں سے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کے بہترین علاج کے لیے فنڈ جاری کر دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا ہے کہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے افسران و اہلکاروں کے علاج کے لیے مزید ساڑھے 24 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر عمران ارشاد نے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ سپروائزری افسران غازیوں کی ہیلتھ ویلفیئر کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پولیس غازیوں کا...
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب گزشتہ رات سے کام کر رہی تھی، ایمرجنسی بنیاد پر ایک روز میں رپورٹ تیار کی گئی۔ فوٹو: پی پی آئی کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں، سندھ فارنزک لیب نے نمونوں کی رپورٹ تیار کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیل کی گئی رپورٹ پولیس حکام کے حوالے کر دی گئی، لاش سے لیے گئے نمونے مصطفیٰ عامر کے ہی ہیں۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیب گزشتہ رات سے کام کر رہی تھی، ایمرجنسی بنیاد پر ایک روز میں رپورٹ تیار کی گئی۔ مصطفیٰ کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ زندہ تھا، ملزم شیراز کا انکشافشیراز...
ڈیفنس کراچی میں مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے گھر سے ملنے والے خون کے نمونے مقتول کی والدہ سے میچ کر گئے۔حکام کا بتانا ہے کہ دریجی سے جلی ہوئی حالت میں ملنے والی لاش کا سر، ہاتھ اور پاؤں نہیں تھے، واردات کے شریک ملزم شیراز عرف شاویز بخاری کو 21 فروری تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ مرکزی ملزم ارمغان کے والد انسداد دہشت گردی عدالت میں پہنچے اور جج کے چیمبر میں زبردستی گھسنے سے روکنے پر پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔ مقتول مصطفیٰ کا لڑکی کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا، لڑکی بیرون ملک چلی گئی، تفتیشی حکام حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی 12 جنوری کو بیرون ملک...
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں چاقو سے حملے کے الزام میں افغان شہری پر مقدمے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ملزم نے گزشتہ سال اسلام مخالف ریلی پر حملہ کیا تھا،جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 5دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس نے سلیمان اے کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔
کراچی: سعید آباد میں گھات لگائے ملزمان نے مسجد سے نماز پڑھ کر جانے والے بزرگ شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ سعید آباد تھانے کے ہیڈ محرر اے ایس آئی خان محمد نے بتایا کہ واقعہ سیکٹر 8 بی عائشہ مسجد کے قریب پیش آیا ہے جبکہ مقتول کی شناخت 65 سالہ اللہ دین کے نام سے کی گئی جو کہ عصر کی نماز ادا کرنے کے بعد تلاوت کر رہا تھا جس کے بعد وہ جیسے ہی مسجد سے باہر نکل کر جانے لگا گھات لگائے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام نبی میمن نے کہا کہ ضلعی ٹریفک افسران کو کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کو دن کے اوقات میں روکیں، پانی کے ٹینکر، آئل ٹینکرز کو روکیں گے تو لوگ کہیں گے کہ بند کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے سے متعلق بہت سے کنفیوژن پیدا کی گئیں ہیں، آئل، پانی، کنسٹرکشن مٹیریل اور دیگر سامان کی ترسیل کی اجازت قانون میں دی گئی ہے، یہ بات انہوں نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ جسٹس امجد علی سہتو سے ملاقات کیلئے وقت لیا تھا، پولیس تحقیقات کو بہتر سے بہتر کرنا چاہتی...
پشاور: نئے آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے پنجاب طرز کی پولسنگ کا آغاز کرتے ہوئے صوبے میں دہشتگردوں سے لڑنے والے پولیس جوانوں کے لیے انعام کا اعلان کر دیا۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ بنوں پولیس آئے روز جرات و بہادری کی نئی داستانیں رقم کر رہی ہے۔ بنوں پولیس نے تھانہ منڈان کی حدود میں چوکی فتح خیل پر رات گئے ہونے والا دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، نصف شب 10/15 مسلح دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ شرپسندوں اور پولیس کے مابین آدھے گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، پولیس کی بھر پور جوابی کارروائی سے دہشت گرد زخمی حالت میں...

اسلام آبد: پتنگ بازوں کے خلاف دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف انکوائری شروع
اسلام آباد میں نوجوانوں کو پتنگ بازی سے روکنے کے لیے دھمکی آمیز لہجے میں کارروائی کا اعلان کرنے والے پولیس آفیسر کو چارج شیٹ کرتے ہوئے محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او سیکریٹریٹ کو نامناسب الفاظ کے چناؤ پر چارج شیٹ کردیا گیا ہے اور محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی ترجمان نے کہاکہ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں عمل میں لارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دھاتی ڈور انسانی جان کےلیے خطرہ ہے،...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی ہم منصب کیو ینجن( QI Yanjun )سے ملاقات کی ہے ،دورہ بیجنگ کے موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات 2 گھنٹے طویل رہی، ملاقات کے دوران پیرا ملٹری فورسز کیلئے بارڈرز کو محفوظ کرنے کیلئے تعاون پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں پولیس اور پیرا ملٹری فورسزکی جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی، پولیس کیلئے جدید آلات اور ٹیکنالوجی کے چین سے حصول کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران انٹیلیجنس شیئرنگ کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا، نیشنل پولیس اکیڈمی کے ساتھ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر بیجنگ پولیس اور اسلام آباد پولیس میں...
سوئیڈن میں قرآن پاک کو جلانے کی ناپاک جسارت کرنے والے عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کی گولیاں لگی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔ سوئیڈن کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جب پولیس نے 38 سالہ سلوان صباح کی لاش دیکھی تو قریب پڑے اس کے موبائل پر ٹاک ٹاک کی لائیو اسٹریمنگ جاری تھی۔ رائٹرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے نمائندے نے وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں پولیس اہلکار مقتول کا موبائل اُٹھائے ہوئے جس میں ٹاک ٹاک ویڈیو لائیو تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : سوئیڈن؛ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے ملعون کی گولی لگی لاش گھر سے برآمد پولیس نے اب تک باضابطہ طور پر...
اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز آبپارہ میں ڈکیتی کرنے والے ملزمان کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں سلام خان (عرف رضوان) اور فیصل خان شامل ہیں جبکہ ایک ملزم مفرور ہے جس کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان افغان باشندے ہیں اور اسلام آباد کے نواحی علاقے سوہان میں رہائش پذیر تھے۔ ملزمان سے 1117 گرام سونا، آرٹیفیشل جیولری اور 3 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی گھڑیاں بھی برآمد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:شادی سے بچنے کے لیے نوجوان نے خود کو گولی ماری، ڈکیتی واردات کے دوران فائرنگ کے واقعہ...
— فائل فوٹو کراچی میں ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک سے ملنے والا رقم سے بھرا بیگ مالک کےحوالے کردیا۔کراچی ضلع ساؤتھ کے سب انسپکٹر رانا محمد لطیف اور ڈرائیور کانسٹیبل میر زمان کو خیابان اتحاد سے پیٹرولنگ کے دوران ہینڈ کیری بیگ ملا، بیگ کو چیک کرنے پر اس میں 5 لاکھ 15 ہزار کی رقم اور 2 پاسپورٹ موجود تھے۔ پولیس اہلکاروں نے رابطہ کر کے محمد یوسف نامی شہری کو بلوایا اور پرس اس کے حوالے کیا۔ کراچی سے 2900 ٹریفک پولیس اہلکاروں کا دیگر اضلاع میں تبادلہکراچی ٹریفک پولیس سے سندھ کے مختلف اضلاع کے لگ بھگ 2900 پولیس اہلکاروں کو تبادلہ کر کے ان کی تقرری کے...
پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس لائنز دھماکے کے 3 سہولت کاروں کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے حوالے کردیا۔ پولیس لائنز دھماکے میں ملوث تین سہولت کاروں کو انسداد دہشت گردی عدالت پشاور میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان عنایت الرحمان ، عبد الصابر اور عثمان خان پر پولیس لائنز دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔ ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں۔ ملزمان سے دیگر ساتھیوں اور مزید معلومات کے لیے تفتیش کی ضرورت ہے۔ استدعا ہے کہ ملزمان کو 30 روزہ جسمانی ریمانڈ پرحوالے کیے جائے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے تینوں سہولت کاروں کو 15...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی سے لاپتا ہونے والے 7 سالہ صارم کے والد کو نامعلوم نمبر سے آنے والے میسیجز اور مس کال غیر متعلقہ ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے7 سالہ صارم کا 2 دن بعد بھی کوئی سراغ نہ مل سکا۔پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ والدین کو اجنبی نمبر سے فون پر بچے کی تصویر مانگی گئی، دوبارہ اس نمبر پر رابطے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔پولیس نے یہ بھی بتا یا تھا کہ والدین سے آن لائن پیسے بھیجنے کا تقاضہ کیا گیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ لاپتہ بچے کی معلومات دیں گے۔ مدرسے کے قاری سے بھی تفتیش جاری ہے۔ میسجز پنجاب کے شہروں اور مس...