2025-03-26@02:43:36 GMT
تلاش کی گنتی: 36

«ا ئی پی ایل کی تاریخ»:

    سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کیخلاف نسلی ریمارکس پر تنازع میں پھنس گئے۔  اتوار کو سن رائزرز حیدرآباد اور راجستھان رائلز کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران انڈین پریمیئر لیگ کے کمنٹیٹر  ہربھجن سنگھ نے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کے بارے میں نسلی تعصب پر مبنی الفاظ استعمال کیے۔ ہربھجن سنگھ نے دورانِ کمنٹری کہا کہ لندن میں کالی ٹیکسی کا میٹر تیز بھاگتا ہے اور یہاں پر آرچر صاحب کا میٹر بھی تیز بھاگا ہے۔ یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ایک طوفان آگیا اور کئی صارفین نے ہربھجن سنگھ پر نسلی تعصب کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مزید پڑھیں: جوفرا آرچر نے آئی پی ایل...
    انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین اسپیل کروا کر زیادہ رنز دینے کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔ آئی پی ایل 2025 میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے جوفرا آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 76 رنز دیے۔ انہوں نے اپنے اسپیل کے دوران صرف ایک ڈاٹ بول کروائی۔ مخالف ٹیم سن رائزرز حیدرآباد نے جوفرا آرچر کو بولنگ کے دوران 4 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔         View this post on Instagram                       A post shared by ESPNcricinfo (@espncricinfo) اس سے قبل، آئی پی ایل میں سب سے زیادہ رنز...
    حیدرآباد (ویب ڈیسک) انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ کا مہنگا ترین سپیل کروا کر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ آئی پی ایل کے 18 ویں سیزن میں راجستھان رائلز اور سن رائزز حیدرآباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ سن رائزز حیدرآباد کے بیٹرز نے راجستھان کے باؤلرز کا بھرکس نکال دیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز بنا کر آئی پی ایل کی تاریخ کا دوسرا بڑا سکور بنایا۔ اس میچ میں راجستھان رائلز کے باؤلر جوفرا آرچر نے آئی پی ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین سپیل کرایا، آرچر نے 4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ حاصل کیے 76 رنز دیئے جوکہ آئی پی ایل...
    نیوزی لینڈ کیخلاف دھواں دار ریکارڈ سینچری اننگز کھیلنے والے نوجوان اوپنر حسن نواز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔ پی ایس ایل ڈرافٹس میں نوجوان اوپنر کو پاکستان سپر لیگ کی سابق چیمپئین ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلئیرز ڈرافٹس میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔ فرنچائز نے نوجوان اوپنر کو ایمرجنگ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، جو 2025 کے ایڈیشن میں گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کریں گے۔ اس سے قبل حسن نواز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2023 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی تاہم انہیں محض 3 میچز مل سکے تھے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے میں ناکام...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آغاز سے قبل ہی پشاور زلمی کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کی لیگ میں شرکت کے حوالے سے سوالات اٹھ گئے۔ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے اوپنر صائم ایوب کے اسکواڈ میں ہوتے ہوئے بگ بیش لیگ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنیوالے مچل اوون کو اسکواڈ کا حصہ بنایا اور انہیں رزیرو کھلاڑی میں رکھا گیا ہے۔ مچل اوون کی سلیکشن نے مداحوں کو تجسس میں ڈال دیا ہے کہ پشاور زلمی اوپنر صائم ایوب اوپننگ کیلئے بابراعظم کے ہمراہ دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ گزشتہ ایڈیشن میں بابراعظم اور صائم ایوب نے کئی مواقعوں پر شاندار شراکت داری قائم کرکے...
    پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑی پیش رفت سامنے آئی  ہے جب کہ کمپٹیشن کمیشن نے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس کے جائنٹ ونچر کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق جائنٹ ونجر میں این ایل سی کے 60  فیصد اور ڈی پی ورلڈ کے 40 فیصد شیئرز ہوں گے، جائنٹ ونچر پاکستان کے روڈ فریٹ لاجسٹکس کو جدید بنانے کے لئے سرمایہ کاری کرے گا۔ جائنٹ ونچر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل کی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے، کمپٹیشن کمیشن کا فیصلہ، پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں ترقی کی راہ ہموار ہوگئی،  روڈ فریٹ لاجسٹکس کا جدید ماڈل، پاکستان میں نقل و حمل کے اخراجات کم ہوں گے۔ کمپٹیشن کمیشن...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کی ٹرافی کی رونمائی ملک کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ آج پی ایس ایل کی ٹرافی کی رونمائی کراچی کے مقامی فریئر ہال میں کی گئی۔ کل سے ٹرافی 2 روزہ دورے پر لاہور کے مختلف مقامات پر جائے گی جہاں کل رات 30:8 بجے ٹرافی پیکجز مال جائے گی۔ اس کے بعد ٹرافی کی رونمائی کس شہر میں ہوگی، اس حوالے سے پی سی بی نے ابھی شیڈول جاری نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ 29 مارچ تک کن 11 شہروں کا سفر کرے گی؟ واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی...
    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے ملک گیر سفر کا آغاز ہو گیا، قومی تاریخ میں پہلی بارٹرافی کا سفر حیدرآباد کے نجی تعلیمی ادارے سے ہوا۔  جمعہ کو حیدرآباد کے مقامی نجی تعلیمی ادارے فاؤنڈیشن پبلک اسکول میں ٹرافی کی رونمائی کی گئی،طلبہ و طالبات نے پی ایس ایل کی ٹرافی کو اپنے درمیان پا کر بے انتہا مسرت کا اظہار کیا اور اس کے ساتھ سیلفیز بنائیں۔ ٹرافی اپنے قومی سفر کے دوسرے مرحلے میں ہفتے کو کراچی کے مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی، شہر کے معروف فریئر ہال میں نمائش کے لیے ٹرافی کو رکھا جائے گا،  لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر...
    ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ٹرافی ٹور کا آغاز آج حیدر آباد اور کراچی سے ہو رہا ہے اور ’لومینارا‘ ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان کے 11 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق ٹرافی ٹور کے پہلے مرحلے میں، ’لومینارا‘ ٹرافی حیدرآباد اور کراچی کے مختلف مقامات پر 15 مارچ تک نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ حیدرآباد اور کراچی کے بعد، ٹرافی لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، پشاور اور اسلام آباد جائے گی۔ ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی ’لومینارا‘ کی بحیرہ عرب میں رونمائی  ایچ بی ایل پی ایس...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ ایک اور تاریخ رقم کرنے کیلئے تیار ہے ، لیگ میں آئندہ سال 6 کی بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ لیگ کے میچز کو چھوٹے شہروں میں بھی منعقد کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے اس ضمن میں تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2026 میں ہونیوالی لیگ میں 6 کی بجائے 8 ٹیمیں شرکت کریں گی ،انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آخر تک ہم لیگ میں شائقین کا جوش و خروش بڑھانے کیلئے دو اور ٹیمیں شامل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ سلمان نے کہا کہ لیگ کو اس وقت شروع کیا گیا جب پاکستان میں دہشت...
    ریکوڈک منصوبے سے متعلق ترجمان او جی ڈی سی ایل (آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ) نے کہا ہے کہ 2028 تک اس منصوبے سے سونے اور تانبے کی پیداوار متوقع ہے۔ یہ منصوبہ پاکستان کے معاشی ترقی اور معدنی وسائل کے حوالے سے نہایت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل کے فروغ اور سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025" 8 اور 9 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس فورم میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق یہ فورم پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر کی...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس سے علامہ سید حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس و افطار وحدت کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرس و افطار میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، جامعات کے اساتذہ، دانشور، اسکالرز، معروف صحافیوں سمیت وکلاء اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بااثر اور سرکردہ خواتین و حضرات اور مدارس اور دیگر اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے معروف عالم...
    ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل نے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک کر دیا ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق بڑی مقدار میں ڈیٹا ٹرانسمیشن کی صلاحیتوں کی حامل سب میرین کیبل، افریقہ-1 کو کراچی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے افریقہ-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے لیے باضابطہ معاہدہ کیا ہے تاکہ عالمی ڈیجیٹل مراکز کے ساتھ پاکستان کے روابط اور قومی ٹیلی کمیونی کیشن ڈھانچے کو مستحکم کیا جا سکے۔ دس ہزار کلومیٹر طویل اس کیبل سسٹم میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں، جو پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، الجیریا، فرانس،...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے پاکستان کو افریقہ۔1 سب میرین کیبل سے منسلک کردیا۔اس حوالے سے پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ 10 ہزار کلومیٹر طویل کیبل سسٹم میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے مطابق کیبل پاکستان کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے جوڑے گی۔ مصر، سوڈان، الجزائر، فرانس، کینیا، جبوتی بھی منسلک ہوں گے۔ سست انٹرنیٹ کا مسئلہ کب حل ہو گا؟ پی ٹی سی ایل نے بتا دیاپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نےAAE-1 سب میرین کیبل کے معاملے پر پیش رفت سے آگاہ کر دیا ہے۔ پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ کیبل کو منسلک کرنے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پی ٹی سی ایل کی جانب سے، جو کہ متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ اتصالات کی ملکیت ہے، ٹیلی نار پاکستان کی خریداری کے اعلان کے ایک سال بعد، مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کی جانب سے تاخیر کا شکار فیصلے نے یو اے ای حکومت کو پاکستان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ معتبر سرکاری ذرائع کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اتصالات کی انتظامیہ سے ملاقات کریں گے۔ ان مذاکرات کا مقصد سی سی پی کے خریداری کے بارے میں فیصلے کو تیز کرنا ہے، جو ایک سال سے زیر التوا ہے۔ ذرائع کا کہنا...
    پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ نے واہ کینٹ سے CBAرہنما ظہیر احمد کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں اعلیٰ کارکردگی پر جنرل منیجر سیلز سوار خان سے LED بطور انعام ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونین لیڈرز نہ صرف ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے فرائض منصبی میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
    پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے سیکرٹری جنرل حافظ لطف اللہ خان ،چیف ایڈمنسٹریٹر آزاد خان قادری، سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ، رب نواز قریشی، امتیاز راجپوت اور خلیق الزمان خان نے معروف ٹریڈ یونین لیڈر سجاد بھٹی کے بھائی زاہد بھٹی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ واقع واہ کینٹ میں جاکر دعائے مغفرت اور تعزیت کا اظہار کیا۔
    ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بور ڈ بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل شمولیت کا انحصار فرنچائزز پر ہے،پاک بھارت دوطرفہ سیریز کیلئے حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ کے دوران راجیو شکلا سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آیا پاکستانی کھلاڑی دوبارہ کبھی آئی پی ایل میں کھیل سکیں گے؟ اس پر بی سی سی آئی کے سینیئر ایڈمنسٹریٹر راجیو شکلا نے فرنچائزز کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمنٹیٹرز اور امپائرز کو ہم نے آئی پی ایل میں شامل کیا، البتہ جہاں تک کھلاڑیوں کا تعلق ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مستقبل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شامل ہونے سے متعلق بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار کا اہم بیان سامنے آگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ 17 سالوں سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں نظر نہیں آئے۔2008 میں ہونے والے آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن میں 12 پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا تھا، لیکن ممبئی حملوں اور 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں کھیلنے کی...
    بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایل پی جی کو سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچا جا رہا ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہریوں...
    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گوانتاناموبے میں قید تارکین وطن کو لے جانے والا پہلا امریکی فوجی طیارہ روانہ ہو گیا، جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ممکنہ طور پر کیوبا میں بحری اڈے پر ہزاروں تارکین وطن کو رکھنے کی تیاری کر رہی ہے۔ ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ پینٹاگون اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کا محکمہ تارکین وطن کی حراستی مرکز میں توسیع کرے تاکہ 30 ہزار سے زائد تارکین وطن کو رکھا جا سکے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے ’فاکس بزنس‘ کو بتایا کہ ’آج امریکا سے گوانتانامو بے کے لیے غیر قانونی تارکین...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے لوگو کی رونمائی کردی گئی۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگلا ایڈیشن 10 سال مکمل کرے گا جو ہمارے لیے ایک اعزاز ہے۔ پی ایس ایل کے نئے لوگو ایک نمایاں عنصر لوگو کا 6 بولڈ لائنز جو ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں، فرنچائزز کی نمائندگی کی عکاس ہیں۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ صرف ایک لیگ نہیں بلکہ قومی جذبے کی آئینہ دار ہے، جو قوم کی نمائندگی کرتی ہے۔ ایل پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں شائقین کو کرکٹ کے یادگار لمحات سے لطف اندوز ہونے کا موقع...
     پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا لوگو رونمائی کردی ہے۔  ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 8 اپریل سے 19 مئی 2025 تک منعقد ہوگا  اور یہ ایونٹ اس لحاظ سے خاص ہے کہ یہ اپنے10سال مکمل کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10 پلیئرز ڈرافٹنگ، کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو چنا؟  پی ایس ایل کے نئے لوگو میں 6 بولڈ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی لائنز نمایاں ہیں، جو پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ ???? A decade of unforgettable moments – HBL PSL 10 logo unveiled ????#HBLPSLX | #DECADEOFHBLPSL pic.twitter.com/igbNzuVyZP — Pakistan Cricket...
    ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)ملتان میں پیش آنے والے گیس باؤزر دھماکے کی متاثرہ ایک اور خاتون دم توڑ گئی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔(جاری ہے) ہسپتال ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال کے برن یونٹ میں زیرِ علاج ایک اور خاتون دم توڑ گئی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق اس وقت ہسپتال میں 25 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق 5 روز قبل غیرقانونی طور پر گیس باؤزر سے گیس منتقلی کے دوران دھماکا ہوا تھا۔گیس باؤزر دھماکے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 39 زخمی ہوئے تھے۔
    ---فائل فوٹو  ملتان میں پیش آنے والے گیس باؤزر دھماکے کی متاثرہ ایک اور خاتون دم توڑ گئی جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں زیرِ علاج ایک اور خاتون دم توڑ گئی۔اسپتال ذرائع کے مطابق اس وقت اسپتال میں 25 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔ ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیااسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا، پولیس کے مطابق 5 روز قبل غیرقانونی طور پر گیس باؤزر سے گیس منتقلی کے دوران دھماکا ہوا تھا۔گیس باؤزر دھماکے میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لائسنس یافتہ پیمنٹ سروس پرووائیڈر (پی ایس پی) پے فاسٹ (PayFast) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، تاکہ ملک میں پہلی بار واٹس ایپ کے ذریعے ایک جدید بل ادائیگی سہولت متعارف کرائی جا سکے۔ یہ جدید ترین سروس پی ٹی سی ایل صارفین کو واٹس ایپ کے ذریعے براہ راست اپنے بل دیکھنے اور ادا کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، اور پاکستان کی ٹیلی کام شعبے میں ڈیجیٹل کسٹمر سروس کے حوالے سے ایک بڑا قدم ہے۔ اس سروس کے باضابطہ آغاز کے لیے دستخط...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے 11ویں ایڈیشن کیلئے 2 نئی فرنچائزز کے خریدار ڈھونڈ نکالے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی کرکٹ میں متحرک 2 پاکستانی شخصیات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، جس پر بات چیت جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات میں سے کوئی ایک پی ایس ایل ٹیم خرید سکتا ہے جبکہ ملکی کرکٹ کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کو بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اسی طرح بورڈ کی خواہش ہے کہ مسقبل میں پی ایس ایل کے بعض میچز کا انعقاد بھی امریکا میں کرایا جائے، اس حوالے سے لیگ کے سربراہ سلمان...
    لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل بورڈ نے 11ویں ایڈیشن کیلئے 2 نئی فرنچائزز کے خریدار ڈھونڈ نکالے ہیں۔نجی چینل کے مطابق امریکی کرکٹ میں متحرک 2 پاکستانی شخصیات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیمیں خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، جس پر بات چیت جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں شخصیات میں سے کوئی ایک پی ایس ایل ٹیم خرید سکتا ہے جبکہ ملکی کرکٹ کے ایک اہم اسٹیک ہولڈر کو بھی ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔اسی طرح بورڈ کی خواہش ہے کہ مسقبل میں پی ایس ایل کے بعض میچز کا انعقاد بھی امریکا میں کرایا جائے، اس حوالے سے لیگ کے سربراہ سلمان نصیر ان دنوں امریکا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں ڈرافٹٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، جس میں قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔ گزشتہ روز پی ایس ایل 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوئی جہاں فرنچائزز مالکان اور ٹیم منیجمنٹ نے ڈرافٹ کے ذریعے اپنے حتمی اسکواڈز تشکیل دیے۔ 9 سال تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنیوالے سرفراز احمد کو پہلی بار فرنچائز نے ریلیز کردیا تھا اور وہ پہلی بار ڈرافٹس کا حصہ بنے تھے تاہم انہیں کسی فرنچائز نے پِک نہیں کیا۔ سرفراز احمد نے بھی انسٹاگرام پر اپنے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان سپرلیگ...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن( این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے سٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔ اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او جناب سلطان احمد بن سولیم اس موقع کے مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب...
     اسلام آباد(صغیر چوہدری )  نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن این ایل سی)اور ڈی پی ورلڈ نے پاکستان میں لاجسٹکس اور ترسیل کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے اسٹریٹجک شراکت داری کا باضابطہ اعلان کیا ہے جو لاجسٹکس کی صنعت میں بہتری کے نئے معیار قائم کرے گی۔اس تاریخی شراکت داری کی سلسلے میں کراچی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈی پی ورلڈ کے گروپ چیئرمین اور سی ای او سلطان احمد بن سولیم مہمانِ خصوصی تھے۔ تقریب میں این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے سینئر حکام، سرکاری اہلکار، اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلطان احمد بن سولیم نے پاکستان کے سب سے بڑے لاجسٹکس ادارے کے ساتھ...
۱