پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل شمولیت کا انحصار فرنچائزز پر ہے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بور ڈ بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی پی ایل شمولیت کا انحصار فرنچائزز پر ہے،پاک بھارت دوطرفہ سیریز کیلئے حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پوڈ کاسٹ کے دوران راجیو شکلا سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آیا پاکستانی کھلاڑی دوبارہ کبھی آئی پی ایل میں کھیل سکیں گے؟ اس پر بی سی سی آئی کے سینیئر ایڈمنسٹریٹر راجیو شکلا نے فرنچائزز کو اس کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمنٹیٹرز اور امپائرز کو ہم نے آئی پی ایل میں شامل کیا، البتہ جہاں تک کھلاڑیوں کا تعلق ہے اس کا انحصار فرنچائزز پر ہے۔راجیو شکلا نے مزید کہا کہ فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب نہیں کرتیں اور ہم بھی انہیں نیلامی کی فہرست میں شامل نہیں کرتے۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا فرنچائزز نے کبھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شمولیت کے حوالے سے بات کی؟، تو راجیو شکلا نے کہا کہ کچھ فرنچائزز پاکستانی کھلاڑیوں کے حوالے سے بات کرتی ہیں لیکن مجموعی طور پر ان کو شامل کرنے کے حوالے سے حالات مشکل نظر آ رہے ہیں۔اس کے علاوہ راجیو شکلا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ سیریز کے مستقبل پر بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں حکومت کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔ فی الحال نیوٹرل وینیو پر بھی دو طرفہ سیریز کرانے کی اجازت نہیں ہے۔راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنا ہے، لیکن اس کے لیے حکومت کی اجازت اور سکیورٹی کلیئرنس ضروری ہے۔ سری لنکن ٹیم پر حملے کے واقعے نے سب کچھ خراب کر دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستانی کھلاڑیوں راجیو شکلا نے آئی پی ایل نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
بجلی اور گیس کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ، پاکستانی دہائیاں دینے لگے
بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی سرکاری قیمت پر دستیاب نہیں اور اس کی قیمت 254 روپے فی کلو کی بجائے 300 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
گلبرگ، کینٹ، شمالی لاہور اور ملتان روڈ سمیت دیگر علاقوں میں گراں فروشی کا سلسلہ جاری ہے جہاں ایل پی جی کو سرکاری قیمت سے زیادہ پر بیچا جا رہا ہے۔ اوگرا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں کیے جا رہے، جس کے باعث لاہور کے شہری گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں۔
شہریوں نے حکام سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ عوام کو اضافی بوجھ سے بچایا جا سکے۔
سی آئی اے سب انسپکٹر پر فائرنگ کامعاملہ ،پولیس ٹیم ہی ملوث،چونکا دینے والے انکشافات