2025-02-22@12:24:44 GMT
تلاش کی گنتی: 6266
«کے کان میں اذان»:
(نئی خبر)
چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں نجی کاروباری اداروں سے متعلق ایک سمپوزیم میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ انہوں نے پیر کے روز کہا کہ پارٹی اور ریاست نجی شعبے کی اقتصادی ترقی کے بنیادی پالیسی اصولوں کو مسلسل برقرار رکھے گی ، ان پر عمل درآمد کروائے گی اور ان میں نہ کوئی تبدیلی آنی چاہیے اور نہ ہی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی اقتصادی ترقی کے وسیع امکانات ہیں، اور نجی کاروباری اداروں اور کاروباری افراد کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔صدر شی نے کہا کہ ہمیں اپنے اعتماد کو مضبوط رکھنا چاہیے اور نجی معیشت کی صحت...
بہت سے افراد اب کئی کئی گھنٹے لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ٹی وی یا دیگر ڈیجیٹل اسکرینز کے سامنے گزارتے ہیں اور آن لائن روزگار سے لگے لوگوں کے حوالے سے تو یہ دورانیہ دیگر کے مقابلے کچھ زیادہ ہی ہوتا ہے جو آنکھوں پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے 18سال سے کم عمر صارفین کا اسکرین ٹائم محدود کردیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل اسکرینز اب اتنی عام ہو چکی ہیں کہ یہ نہ صرف دفاتر بلکہ گھروں، اسکولوں اور دکانوں میں بھی عام استعمال کی جاتی ہیں۔ آنکھوں کی صحت اور دیکھ بھال سے متعلق سرگرم تنظیم امریکن آپٹومیٹرک ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کام کرنے والے تقریباً 10 کروڑ 40...
تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس موقع پر معروف علمائے کرام کے بیانات کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت نے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا۔ مجلس شوریٰ کے مشورے سے لاہور کے تبلیغی اجتماع کا شیڈول بنایا گیا ہے۔ جس کے مطابق تیئس اور چوبیس فروری کو صرف لاہور کا اجتماع ہو گا۔ اجتماع میں نہ صرف تبلیغی جماعتیں شریک ہوں گی، بلکہ عام شہری بھی جا سکیں گے۔ اجتماع گاہ میں علاقائی بنیادوں پر کیمپ لگائے جائیں گے۔ اس...
پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ہوتے ہوئے عمران خان کی رہائی کا کوئی امکان نہیں، فواد چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے،موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناں گا۔ فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں، موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل...
کراچی: انجری سے نجات پانے کے لیے کوشاں پاکستان کے فاسٹ بولر حارٹ روف نے کہا ہے کہ چیمپینز ٹرافی میں بہتر نتائج کی امید ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ منجمنٹ کرے گی۔ پیر کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث روف نے کہا کہ گزشتہ دو روز کے دوران میں نے ہلکی پھلکی ورزشیں کی ہیں اور ٹریننگ بھی کی ہے۔ امپوإ مئ لپا لپ انجری کے بعد اب خود کو بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، پاکستان کی جانب سے پہلے میچ میں کھلانے کا فیصلہ ذمہ دار کریں گے، میں...
گڈاپ میں پاکستان کے سب سے بڑے بایو میتھین گیس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا۔وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے آج گڈاپ کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے بایو میتھین گیس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کردیا۔پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے سید قاسم نوید قمر نے گائے بھینسوں کے گوبر سے بایو میتھین گیس بنانے کا پلانٹ لگانے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ میسرز بایو ویسٹ انرجی وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کا یہ پلانٹ صاف اور ماحول دوست توانائی کی جانب اہم پیشرفت ہے ۔سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ماحول دوست...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔ 01. 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔ 02. گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ 03. گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 04. گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 05. گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کیلئے 40 ارب ڈالر کے معاشی ترقیاتی فریم ورک پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، وفد کی وزیر برائے اقتصادی امور ڈویژن، وزیر منصوبہ بندی اور وزیر توانائی سے بھی ملاقات ہوگی۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق اس دورے کے دوران عالمی بینک اور پاکستان کے درمیان 40 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کے لئے مو¿ثر عملدرآمد پر بات ہوگی، کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت فنڈنگ کے مو¿ثر استعمال پر عملدرآمد بارے جائزہ ہوگا۔حکام نے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی موقف ہے کہ 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کا تحفظ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی، ہمارا آج بھی یہی موقف ہے مینڈیٹ واپس لینے کا حق رکھتے ہیں، جمہوریت کیلئے عوام کا مینڈیٹ اور ووٹ بنیاد ہے۔بیرسٹرگوہر...
متحدہ علما بورڈ کا کے پی حکومت کی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )متحدہ علما بورڈ کے پی نے خیبرپختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔متحدہ علما بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علما کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردارادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہرشعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔ متحدہ علما بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امن و...
پاکستانی معروف سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جس میں وہ کافی کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ جب روشنی ہو تو آپ کو صرف سایہ ملتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial) شگفتہ اعجاز نے اپنے یوٹیوب پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ کافی رنجیدہ نظر آئیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہرکو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ اپنی زندگی کے آخری 10 دنوں میں وہ ایک لمحے کے لیے بھی انہیں خود سے دور نہیں ہونے دیتے تھے۔ اداکارہ نے بتایا کہ شوہر کے...

اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز نے نئے پلانٹ میں 12ارب روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کاروبار متعارف
اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلز نے نئے پلانٹ میں 12ارب روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ کاروبار متعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز ) اینگرو کارپوریشن کی ذیلی کمپنی اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکلزنے 11.7ارب روپے کے ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ کا کامیابی کے ساتھ آغاز کردیا ہے جو پاکستان کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے والی سرمایہ کاری کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ مارکیٹ میں اینگرو پولیمر کی توسیع کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے یہ پراجیکٹ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC)کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ Chematurٹیکنالوجی فیچرز کے ساتھ ہائیڈروجن پیرو آکسائیڈ پلانٹ کی پیداواری صلاحیت 28ہزار ٹن سالانہ ہے۔...
کراچی: پاکستان میں تعمیراتی صنعت کے لیے ایک انقلابی پیشرفت سامنے آئی ہے، این ای ڈی یونیورسٹی کے پروفیسر طارق جمیل نے ماحول دوست، سستی اور پائیدار سیمنٹ تیار کر لی ہے، اس سیمنٹ کی تیاری میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو نمایاں طور پر کم کیا گیا ہے، جو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پروفیسر طارق جمیل نے آٹھ سال کی تحقیق اور محنت کے بعد ایک ایسی سیمنٹ تیار کی ہے جو روایتی کالی سیمنٹ کے مقابلے میں 40 فیصد کم کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتی ہے۔ پروفیسر طارق جمیل کاکہنا تھا کہ یہ ماحول دوست سیمنٹ روایتی سیمنٹ کے مقابلے میں 25...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈ بینک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے۔ پرائم منسٹر آفس پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری گزشتہ 7دہائیوں ہر محیط ہے۔ عالمی بینک کے تعاون سے پاکستان میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے متعدد بڑے منصوبے بنے، جنہوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک...
راولپنڈی: پولیس نے راولپنڈی اور کراچی سے کار لفٹر گینگز کے 6 ملزمان کو گرفتار کرکے چوری شدہ 7 گاڑیاں برآمد کرلیں۔ راولپنڈی میں تھانہ کینٹ پولیس نے تین رکنی کار لفٹر گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی چھ چوری شدہ گاڑیاں برآمد کرلیں، برآمد کی گئی گاڑیوں میں ایک ہنڈا سٹی، ایک بولان اور چار مہران کاریں شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار گینگ میں سرغنہ مشرف، محسن اور سید رحیم شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گاڑیاں چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ دوسری جانب کراچی میں اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے شیرشاہ کیبل مارکیٹ کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب کار لفٹر...
بلوچستان حکومت نے ایک انقلابی اقدام کرتے ہوئے نوجوان پائلٹس کے لیے ایک جامع پروگرام کی منصوبہ سازی کرلی۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ نوجوان پائلٹس کے لیے انقلابی اقدام وائی پی ڈی پی 1 پروگرام پاکستان میں کسی بھی صوبائی حکومت کی جانب سے پہلی بار کیا جارہا جو ہوابازی کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت نوجوان پائلٹس کو 200 اضافی فلائٹ آورز کی تربیت دی جائے گی جس سے ان کے عملی مہارتوں میں نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹس کو نہ صرف معیاری تربیت دی جائے گی بلکہ انہیں مالی معاونت...
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں پتا ہے کہ جیل حکام اپنے معاملات میں اتنے آزاد نہیں ہیں، بلکہ بہت ساری جگہوں پر محکوم ہیں ان کا کہنا تھا کہ کورٹ آرڈر اور پاوور آف اٹارنیز جیل انتظامیہ کو بھجوائے ہیں۔ جو انڈر ٹرائل قیدی ہیں، ان تک وکلا کی رسائی نہیں روکی جا سکتی۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں بھی ملاقاتوں پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 فروری 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے فاکس نیوز کو بتایا، ''غزہ فائر بندی کا دوسرا مرحلہ پہلے کے مقابلے میں تھوڑا زیادہ پیچیدہ ہے لیکن دوسرا مرحلہ شروع ہونے کو ہے۔‘‘ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے حماس اور ایران کے خلاف متحدہ اقدامات کا خاکہ پیش کیا تھا۔ ٹرمپ کی وارننگ کے بعد غزہ فائربندی معاہدہ خطرے میں گزشتہ ماہ فائر بندی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 19 اسرائیلی یرغمالیوں کو ایک ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا جا چکا ہے۔ حماس کے سات اکتوبر 2023 کو...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل حکام کے رحم و کرم پر تنہا چھوڑنا ٹھیک نہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ کورٹ آرڈر اور پاوور آف اٹارنیز جیل انتظامیہ کو بھجوائے ہیں۔ جو انڈر ٹرائل قیدی ہیں، ان تک وکلا کی رسائی نہیں روکی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اکتوبر میں بھی ملاقاتوں پر پابندی عائد رہی،جس پر مجھے ایسی صورتحال میں عدالت میں درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ جس طرح آج کیس کی سماعت لمبی ملتوی کی گئی اس پر شاکی ہوں ۔ جج صاحب کی چھٹی کے...
پشاور: متحدہ علماء بورڈ کے پی نے خیبرپختونخوا حکومت کی امارت اسلامی افغانستان سے مذاکرات کی تجویز سے اتفاق کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ علما بورڈ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلی رائے میں واضح کیا گیا کہ علما کرام نے پہلے بھی شرعی تعلیمات کی روشنی میں امن وامان کے قیام کے لیے بہترین کردارادا کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، یہ ملک اور صوبہ ہم سب کا ہے، ہرشعبہ اور مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔ متحدہ علما بورڈ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امن و امان اور مذاکرات کے بغیر خوشحال معاشرتی زندگی ممکن نہیں، پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے لازم...
نجی معیشت کی ترقی کے امکانات وسیع ہیں اور اس میں بہت کچھ کرنے کی گنجائش ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت، اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے 17 تاریخ کی صبح بیجنگ میں نجی کاروباری اداروں سے متعلق ایک سمپوزیم میں شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اور ریاست نجی شعبے کی اقتصادی ترقی کے بنیادی پالیسی اصولوں کو مسلسل برقرار رکھے گی ، ان پر عمل درآمد کروائے گی اور ان میں نہ کوئی تبدیلی آنی چاہیے اور نہ ہی آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی اقتصادی...
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت—فائل فوٹو رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ جیسے مجھے نکالا اس طرح نکالے جانے کے بعد پی ٹی آئی میں کسی کا مستقبل محفوظ نہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اس طرح کھسر پھسر کے ذریعے نکالا جا سکتا ہے، یہ فیصلہ ہونا چاہیے کہ پارٹی سے نکالنے کے لیے کوئی جواب تو ہونا چاہیے۔صحافی نے سوال کیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پر جو غائب تھے بانی نے انہیں نکالنے کا کہا اور زین قریشی کو چھوڑ دینے کا کہا؟ شیر افضل مروت کی قومی اسمبلی آمد، حکومتی ارکان نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا اسپیکر قومی...
کوئمبتور: تامل ناڑو کے شہر کوئمبتور میں ایک بھارتی کمپنی نے اپنے 140 وفادار ملازمین کو 14.5 کروڑ بھارتی روپے کے بونس سے نوازا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 46 کروڑ 7 لاکھ روپے بنتے ہیں۔ کمپنی کا یہ اقدام "ٹوگیدر وی گرو” (Together We Grow) انیشی ایٹیو کا حصہ ہے، جس کا مقصد طویل عرصے تک کمپنی کے ساتھ وابستہ رہنے والے ملازمین کی وفاداری کو سراہنا ہے۔ کمپنی اپنے ملازمین کی کارکردگی کی بجائے ان کی وفاداری کو ترجیح دیتی ہے اور اس بنیاد پر انہیں بونس دیتی ہے۔ کمپنی کے بانی اور سی ای او سراوان کمار نے وضاحت کی کہ یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو 2022 سے پہلے یا اس...

پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک کے حالیہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان میں 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی، جو خوش آئند ہے۔ 20 ارب ڈالر سے پاکستان میں صحت، تعلیم، ترقیِ نواجوانان اور دیگر سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں سے ترقی کا نیا باب کھلے گا۔ آئی ایف سی کے تحت پاکستان کے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے وفد کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کہتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری...
شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری 2025ء ) شارجہ سے تعلق رکھنے والی فضائی کمپنی ایئرعربیہ نے 129 درہم ( تقریباً 10 ہزار پاکستانی روپے ) فی ٹکٹ کی قیمت پر 5 لاکھ سپر سیٹوں کی فروخت شروع کردی۔ گلف نیوز کے مطابق بجٹ کیریئر ایئرعربیہ نے پاکستان سمیت اپنے پورے نیٹ ورک میں شامل شہروں کے سفر کے لیے رعایتی کرایوں پر 5 لاکھ نشستیں پیش کرتے ہوئے اپنی سپر سیٹ سیل کی واپسی کا اعلان کیا ہے، یہ سیل 17 فروری سے 2 مارچ تک چلے گی جس میں 1 ستمبر 2025ء سے 28 مارچ 2026ء کے درمیانی عرصہ میں رعایتی نرخوں پر سفر کی سہولت دی جائے گی، ایئر لائن نے مسافروں کو مشورہ دیا...
لاہور: پنجاب حکومت نے نجی شراکت داری کے لیے پرانی اتھارٹی کو ختم کرکے ایک نئی اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 2019ء والے ایکٹ کو ختم کردیا جائیں گا تاہم ختم کرنے کا اطلاق فوری نہیں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جاری منصوبوں پر 2019ء والے ایکٹ کے تحت کام مکمل کای جائے گایا اسے نئے ایکٹ میں منتقل کردیا جائےگا، نئی اتھارٹی عوامی نجی شراکت داری ایکٹ 2025ء کے نام سے جانی جائے گی جس کی تفصیلات پنجاب اسمبلی میں پیش کردہ بل میں سامنے آئی ہیں۔ قبل ازیں پرانے ایکٹ کے ذریعے بڑے منصوبے لاہور میٹرو بساورنج لائن، روڈا، جیسے منصوبے بنائے گئے ہیں، نئے ایکٹ کے ذریعے منصوبوں کے دائرہ کار کو وسیع کیا جائے گا، نئے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اسرائیل کا دورہ مکمل کرکے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں متوقع طور پر وہ سعودی عرب میںیوکرین اور روس جنگ کے خاتمے کے لیے روسی حکام کے ساتھ ملاقات کریں گے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پیش رفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورروس کے صدر ولادی میر پوتن سے ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اعلیٰ حکام کو جنگ پر مذاکرات شروع کرنے کا حکم دیا تھا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی انتخابی مہم میںروس اور یوکرین کے درمیان جنگ ختم کرانے کا وعدہ کیا تھا ریاض غزہ کی پٹی کے مستقبل کے بارے...
یروشلم/واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ حماس کا خاتمہ ضروری ہے‘ حماس عسکری یا اقتدار میں رہنے والی قوت کے طور پر نہیں رہ سکتی‘حماس کے ایک طاقت کے طور پر موجود رہنے سے امن کا قیام ممکن نہیں ہے. تل ابیب میںاسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہوسے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ حماس کا خاتمہ ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ جب تک حماس ایک قوت کے طور پر موجود رہے گی یہ انتظامیہ سنبھالے گی یا ایسی قوت بنے گی جو انتظام سنبھال سکتی ہے یا پھر تشدد کے استعمال کی دھمکیاں دینے والی فورس بنے گی انہوں نے کہاکہ اس...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 فروری ۔2025 )پاکستان نے پاور سیکٹر کی وصولیوں کے ذریعے مالی سال 2024 میں گردشی قرضے میں 12 بلین کی کامیابی سے کمی کی جو کہ ایک نادر مالی کامیابی ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے مزید اصلاحات ضروری ہیں توانائی کے شعبے میں گردشی قرضہ ایک مستقل چیلنج رہا ہے جس سے مالی استحکام اور معاشی نمو متاثر ہو رہی ہے.(جاری ہے) حالیہ اعداد و شمار مثبت تبدیلی کی نشاندہی کرتے ہیں خاص طور پر مالی سال 2024 کے پہلے پانچ مہینوں جولائی سے نومبرمیں بہتر قرضوں کے انتظام اور آئی ایم ایف کے معاہدوں کی پابندی کی عکاسی کرتے ہیں ویلتھ پاک کے...
سٹی 42 : وزیراعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف نے طارق حمید بٹ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف وزیر اعلی مریم نواز کے ہمراہ عسکری 10 پہنچ گئے، جہاں انہوں نے طارق حمید بٹ سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ مریم نواز اور نواز شریف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی ۔ یاد رہے کہ سابق ڈپٹی مئیر لاہور عارف حمید بٹ، طارق حمید بٹ اور زبیر حمید بٹ کی والدہ جمعہ کے روز انتقال کر گئیں تھیں، مرحومہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ممانی تھیں ۔ عمران خان اور...
یوکرین کیخلاف روس کی تقریباً 3 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے روسی حکام کے ساتھ متوقع بات چیت سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو پیر کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔ یہ بات چیت اس وقت ہونے جارہی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر گفتگو کے بعد اعلیٰ حکام کو جنگ پر بات چیت شروع کرنے کا حکم دیا، جسے انہوں نے اپنی صدارتی مہم کے دوران بار بار ختم کرنے کا عہد کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ بندی پر امریکی اور روسی حکام سعودی عرب میں ملاقات کریں گے غزہ کی پٹی کے مستقبل کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ بات چیت میں بھی شامل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم شہباز شریف سے عالمی بینک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان شراکت داری، جاری ترقیاتی منصوبوں، اور معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرِاعظم نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک اور پاکستان کی شراکت داری سات دہائیوں پر محیط ہے اور اس دوران عالمی بینک کے تعاون سے کئی بڑے منصوبے مکمل کیے گئے جنہوں نے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کے ساتھ شراکت داری سے بے پناہ فوائد حاصل کیے ہیں۔ خاص طور پر 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک نے پاکستان میں متاثرہ افراد کی بحالی...
چین کا آبنائے تائیوان سے کینیڈین جہاز کے گزرنے پر سخت ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے ایسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان سینئر کرنل لی شی ہائی نے کہا کہ کینیڈین فریگیٹ ایچ ایم سی ایس “اوٹاوا ” آبنائے تائیوان سے گزرا اور عوامی سطح پر اس کی تشہیر کی گئی۔ پیر کے روز بتایا گیا ہے کہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ نے پورے عمل کے دوران کینیڈا کے بحری جہاز کے گزرنے کی نگرانی اور حفاظت کے لیے بحری اور فضائی افواج کو منظم کیا، اور صورت حال کا موثر جواب دیا اور اس سے نمٹا۔ کینیڈین فریق کے ریمارکس قانونی اصولوں کو مسخ کرتے ہیں اور...
کاروباری اعتماد میں اضافہ مگر ملک کی سمت کے بارے میں خدشات برقرار: گیلپ سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کراچی: تازہ ترین سروے کے مطابق کاروباری مواقعوں کے بارے میں پاکستان کے کاروباری اداروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ تاہم اب بھی کاروباری طبقے کی اکثریت نے ملک کی سمت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق کاروباری اداروں کا یہ تاثر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتاہے۔ گیلپ پاکستان کی بزنس کانفیڈنس انڈیکس 2024کی چوتھی سہ ماہی کی رپورٹ میں 55فیصد کاروباری اداروں کے مطابق ان کے کاروباراس وقت اچھے یابہت اچھے چل رہے ہیں۔ 2024کی چوتھی سہ ماہی میں تقریباً 6ماہ قبل کیے گئے سروے کے...
—فائل فوٹو صوبۂ خیبر پختون خوا میں 19 ہزار سے زائد والدین کی جانب سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا گیا ہے۔محکمۂ صحت خیبر پختون خوا کے مطابق رواں ماہ 3 سے 8 فروری کے دوران چلائی گئی انسدادِ پولیو مہم کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ خیبر پختون خوا: 65 لاکھ بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلائے جائینگے خیبر پختون خوا میں رواں سال کی پہلی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو گیا۔ اس مہم کے دوران 64 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر تھا جبکہ 59 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے...
نامور سندھی شاعر آکاش انصاری کے بیٹے نے والد کے قتل کا اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز حیدرآباد:حیدرآباد میں چند روز قبل جھلس کر جاں بحق ہونے والے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر آکاش انصاری کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔کیس کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آکاش انصاری کے زیرحراست بیٹے لطیف آکاش نے والد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم نے ڈاکٹر آکاش کو قتل کرنے کے بعد کمرے میں آگ لگائی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کے تمام شواہد اکھٹا کر لیے ہیں، ڈاکٹر آکاش کا بیٹا نشے کا عادی ہے اور آئے روز والد سے رقم کا تقاضہ کرتا رہتا تھا۔تفتیشی افسر کا...
دو روز کے وقفے کے بعد سینیٹ کا اجلاس آج شام 4 بجے ہوگا۔ سینیٹ اجلاس کے لیے 40 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ سینیٹ میں آج نجی کارروائی کا دن ہوگا۔ اجلاس میں ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ کا بل پیش ہوگا۔ سینیٹر دینیش کمار قومی اسمبلی سے منظورکردہ بل پیش کریں گے۔ چار نئے نجی بلز ایوان میں پیش کیے جائیں گے۔ ان میں قومی اسمبلی سے منظور کردہ دو نجی بلز بھی شامل ہیں۔ سینیٹ میں 10 نجی بلز قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس کے بعد منظوری کےلئے پیش ہوں گے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کےتحفظ کا بلمنطوری کےلئے پیش کریں گے جبکہ زیرحراست ملزمان کے حقوق سے متعلق بل سینیٹر فاروق...
کراچی: سرکاری گاڑیوں کے ڈیوٹی کے بعد استعمال کے خلاف پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری افسران کے ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ نے کی۔ وکیل درخواست گزار ملک سلمان خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم نے درخواست سرکاری افسران کے ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کے استعمال کے خلاف کی ہے، سرکاری افسران ڈیوٹی اوقات کار کے بعد سرکاری گاڑیوں کو بے رحمانہ طور پر استعمال کرتے ہیں۔ درخواست گزار نے کہا کہ افسران سرکاری گاڑیوں کو پرائیویٹ تقریبات میں بھی استعمال کرتے ہیں،...
صوابی (مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کے مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔صوابی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ شیوہ گاؤں میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا کاشف علی جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ رات کو پیش آیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مولانا کاشف علی مرکزی مسلم لیگ کے مقامی رہنما تھے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری اور ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔ کینیڈا میں برفباری کا 143 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، درجنوں پروازیں منسوخ، الرٹ جاری
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء) وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی قیادت کو وزیراعظم کو خط لکھنے کا مشورہ دیدیا۔(جاری ہے) نارووال کے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے تحریک انصاف کی قیادت کو مشورہ دیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار آرمی چیف کو خط لکھ کر فوج کو...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا، چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، نیپراعہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی بنیادی تنخواہ شامل ہے۔نیپرا حکام نے ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پر اپنے لیے الاؤنسز کی منظوری دی، الاؤنسز میں ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاؤنس کی منظوری دیدی۔نیپرا افسران نے 2024 کے لیے 5 لاکھ...
دفتر خارجہ نے پاکستانی ناظم الامور برمنگھم کامران ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔ پاکستان قونصلیٹ برمنگھم کے قونصل جنرل کامران احمد ملک انتقال کرگئےمرحوم کامران احمد ملک کی نماز جنازہ برمنگھم، برطانیہ میں ادا کی جائے گی، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کامران ملک کینسر میں مبتلا تھے جو 16 فروری 2025ء کو انتقال کر گئے۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کامران ملک نے ہمیشہ دیانتداری اور عزم کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی، ان کی سفارتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ترجمان دفترِ خارجہ نے کامران ملک کے اہلِ خانہ، دوستوں اور عزیزوں سے بھی اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
—فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے مبینہ انسانی اسمگلر کے اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے شہری نصر کی درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ اپنے بیٹے سے خرچ بھی لیں اور کہیں کہ عاق کر دیا ہے ایسا نہیں ہوتا، شرع میں بھی بیٹا بیٹا ہی رہتا ہے، کارروائی قانون کے مطابق ہو گی۔ باجوڑ: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبا کشتی حادثے میں ملوث 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے کوہاٹ زون نے کارروائیوں کے دوران لیبیا کشتی حادثے 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے۔ عدالت نے ایف آئی اے کو قانون کے مطابق...
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔(جاری ہے) نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے...
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ملزم ارمغان کا جسمانی ریمانڈ نہ دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم ارمغان کو کل پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مناسب سیکیورٹی کے ساتھ ملزم کو کل صبح ساڑھے 9 بجے پیش کیا جائے۔ ریمانڈ سے متعلق کیس کا تمام اصل ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست میں جو استدعا کی گئی ہے اس پر ہی احکامات جاری کریں گے۔ قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی، کیس کے تفتیشی افسر سمیت دیگر افسران پیش ہوئے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ درخشان تھانے میں...
کراچی: رواں سیزن ورلڈ کرکٹ لیجنڈز شائقین کے لیے اسٹار کرکٹرز کے ساتھ برطانیہ کے مفت سفر کرنے سنہری موقع لا رہا ہے جس میں شاہد آفریدی سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں سے ملاقات موقع مل سکے گا۔ اس حوالے سے ورلڈ کرکٹ لیجنڈز کی ویب سائٹ پر 15 فروری سے "Live With the Legends" کے نام سے رجسٹریشن شروع ہوچکی ہے جس کے لیے محض 12 ڈالر یعنی ساڑھے تین ہزار روپے ادا کرنے ہوں گے۔ رجسٹریشن کروانے پر شائقین کو کوئز راؤنڈ کی تکمیل، ویڈیو جمع کرانے اور کپتان کی کال درکار ہوگی جس کے بعد ججز فیصلہ کریں گے۔ View this post on Instagram ...
حکام کے مطابق علاقے میں کرفیو نافذ ہے، اس دوران یہ قافلہ وہاں پہنچے گا، جس کے جانے سے اشیاء کی قلت ختم ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کرم کے لیے 120 گاڑیوں پر مشتمل اشیائے خور و نوش کا نیا قافلہ روانہ ہو گیا۔ ڈی آئی خان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہنگو سے اشیائے خوردونوش لیے قافلہ کرم کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ 120 گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ پار چنار جائے گا۔ حکام کے مطابق علاقے میں کرفیو نافذ ہے، اس دوران یہ قافلہ وہاں پہنچے گا، جس کے جانے سے اشیاء کی قلت ختم ہو جائے گی۔
ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع پونچھ میں دو اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے کھاری کرمارہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ سرکاری ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوجیوں نے ایک کارروائی کے دوران کنٹرول لائن کے ساتھ ضلع پونچھ کے علاقے کھاری کرمارہ میں دو کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔
مقررین نے انقلاب اسلامی ایران کے خطے بالخصوص پاکستان پر ہونے والے مثبت اثرات کو سراہا، انقلاب اسلامی نے اس خطے میں اسلام کی ترویج کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، اُمت مسلمہ کو ایرانی حکومت اور عوام کا کی طرح نڈر ہونا چاہیے تاکہ دشمن وقت کے سامنے کلمہ حق بیان کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران ملتان کے زیراہتمام انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں برسی اور ولادت باسعادت امام مہدی علیہ السلام کی مناسبت سے پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر کاظم رضا نقوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، نورالامین خاکوانی،...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی قیادت کو وزیراعظم کو خط لکھنے کا مشورہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق نارووال کے مسلم گرلز کالج میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے تحریک انصاف کی قیادت کو مشورہ دیا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سنجیدہ ہیں اور اُن کے پاس تجاویز یا شکایات ہیں تو وزیراعظم کو خط لکھیں،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خط کا جواب آرمی چیف نے خود دے دیا ہے، جو بھی سیاسی معاملات ہوں ان کا مرکزی ڈاک خانہ وزیراعظم کا دفتر ہوتا ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی...
روسی قونصل خانے کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کے لیے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رشیئن فیڈریشن قونصلیٹ نے ویزا درخواست گزاروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی وجوہ پر قونصلیٹ جنرل کے ویزا سیکشن کی سروسز معطل رہیں گی۔قونصل خانے کے مطابق ویزا سیکشن کی سرگرمیاں 20 سے 26 فروری تک معطل رہیں گی، اس لیے ویزے کے حصول کے لیے شہری 27 فروری سے روسی قونصل خانے کراچی میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ، شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والا انتشار بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی وجہ سے پھیلا اور ملک کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کی ترجیحات کا حصہ ہے، پی ٹی آئی کی سیاست میں ملک کو نقصان پہنچانے کی سوچ شامل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں وہ تمام بلز جن پر گورنر نے اعتراضات لگا کر واپس بھیجے تھے ان کو پاس کیا جائے گا، سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی جائے گی، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ...
پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا وقت بتا دیا۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لڑائی کا انجام جلد حکومت کے خاتمے پر ہونے والا ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ن لیگ کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے کچھ پرفارم نہیں کیا اور ن لیگ پیپلز پارٹی کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف سچ بول رہے ہیں۔ دونوں کے اتحاد...
بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار انوراگ باسو کی آنے والی نئی رومانوی فلم میں کارتک آریان اور سریلیلا کی پہلی جھلک نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ حال ہی میں کارتک کی آنے والی فلم ممکنہ طور پر عاشقی 3 کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں پشپا 2 کے گانے میں پرفارم کرنے والی اداکارہ سریلیلا کو خاتون لیڈ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ سریلیلا کارتک کے ساتھ اس نئی فلم کے زریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کر رہی ہیں تاہم اس فلم کے ٹائٹل کو پوشیدہ رکھا گیا ہے۔ View this post on Instagram A...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر شہر میں ڈمپر، ٹرک اور واٹر ٹینکرز ڈرائیوروں کی لاپرواہ ڈرائیونگ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کامران ٹیسوری نے خط میں کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں اور حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، جس سے شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ گورنر سندھ نے تجویز دی کہ چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیشن تشکیل دیا جائے جو ٹریفک حادثات کی وجوہات کی نشاندہی کرے اور ذمہ داروں کا تعین کرے تاکہ ملزمان کو قانون کے مطابق کٹہرے میں لایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
موریطانیہ سے پلٹنے والے مسافروں نے سمندر کے راستے یورپ کا غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے، مسافروں کو ایجنٹوں کی نشان دہی کے لیے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافروں کی شناخت سمیع اللہ، داؤد اقبال، مرتضیٰ خان، شاہ ولی اور ارشد کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گوجرانوالہ اور سوات سے ہے، ایجنٹوں نے ان سے یورپ پہنچانے کے لیے فی کس 25 سے 35 لاکھ روپے کے عوض معاملات طے کیے تھے۔ابتدائی تفتیش کے...
عرفان ملک: عمران کشور نے ڈی آئی جی (ایڈمن) لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ عمران کشور کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 33 ویں کامن سے ہے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات میں بطور ڈی پی او قصور، مظفر گڑھ، شیخوپورہ اور نارووال شامل ہیں۔ عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد عمران کشور نے اپنے افسران اور سٹاف سے ملاقات کی اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں محنت، جذبے اور لگن کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا ٹوئٹ انہوں نے کہا کہ پولیس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہترین کارکردگی دکھانی چاہیے اور ادارے کی عزت و وقار...
پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے۔ پنجاب بھر کے 42 ہزار سرکاری اسکولوں میں سالانہ امتحانات 10 مارچ سے 20 مارچ تک جاری رہیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ کے مطابق امتحان میں 65 لاکھ سے زائد بچے شرکت کریں گے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ کے مطابق سالانہ امتحانات پنجاب ایگزامینیشن بورڈ کے تیار کردہ سوالات پر مبنی ہوں گے۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان عید الفطر کی تعطیلات کے پیش نظر 31 مارچ سے ایک یا دو روز قبل متوقع ہے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق نیا تعلیمی سال 2025-26 کا آغاز 3 اپریل سے ہوگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: رجسٹرار اور ڈپٹی رجسٹرار سکیورٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی عدالت میں رجسٹرار سردار طاہر صابر اور ڈپٹی رجسٹرار سیکیورٹی محمد اویس الحسن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی گئی۔ عدالت کے لارجر بینچ نے دونوں افسران کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے کارروائی ختم کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل لارجر بینچ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ جب کوئی جوڈیشل یا ایڈمنسٹریٹو آرڈر موجود ہی نہ ہو تو توہین عدالت کی کارروائی نہیں بنتی۔...
اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 24 ملزمان سے 3 ہزار سے زائد پتنگ اور 2 سو سے زائد ڈوریں قبضہ میں لی ہیں۔ مزید پڑھیں:پتنگ بازوں کیخلاف اسلام آباد پولیس کا جارحانہ اقدام، گھر مسمار کرنیکی دھمکی ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قانون، قاعدے اور ضابطے کے مطابق پتنگ بازی کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پتنگ بازی ایک جرم ہے جس سے سختی سے نمٹا جارہا ہے۔ مزید پڑھیں:پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد، ناقابل ضمانت جرم قرار اسلام آباد پولیس پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کے خلاف مسلسل قانونی کارروائیاں...
سندھ کے عظیم صوفی حضرت لعل شہباز قلندر کے 773ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز آج سے سیہون شریف میں شروع ہوگیا۔سپیکر سندھ اسمبلی و قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاھ آج سیہون پہنچ کر مزار قلندر پر چادر چڑھا کے تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات آغاز کریں گے،محکمہ اوقاف کی جانب سے درگاہ لعل شہباز قلندر کی مزار کو ڈیجیٹل لائٹنگ اور پھولوں سے سجایا گیا ہے۔عرس مبارک کے موقعہ پر ضلع انتظامیہ جامشورو کی جانب سے انتظامات مکمل کر دئیے گئے، عرس مبارک کے موقعہ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پانچ ہزار پولیس اہلکار جبکہ تین سو سے زائد رینجرز کے جوان اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔پنجاب سمیت...
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1لاکھ 12ہزار178پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کرنسی مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ رہا تھا،انٹربینک میں ڈالر16پیسے مہنگا ہوا ، انٹر بینک میں ڈالر279روپے21پیسے پر بند ہوا تھا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر17 پیسے مہنگا ہوا ، اوپن مار کیٹ میں ڈالر281روپے7پیسے پر بند ہوا تھا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے ملا جلا رجحان رہا ،مجموعی طور پر ہنڈرڈانڈیکس میں 1763 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،مارکیٹ 1لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔
—فائل فوٹو قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے ہوگا، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔اجلاس میں مختلف قوانین پر غور ہو گا جبکہ جگلوٹ اسکردو روڈ اور سکندرِ اعظم روڈ کی مرمت سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں دیوانی ملازمین ایکٹ 1973ء اور دیوانی عدالتوں کا آرڈیننس 1962ء میں ترامیم شامل ہیں۔ قومی اسمبلی: پی ٹی آئی ارکان کا اجلاس سے واک آؤٹپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلیے امیگریشن قوانین میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گےانسانی اسمگلنگ اور امیگریشن قوانین میں ترامیم پر بھی بحث کی...
ڈی آئی خان: کرم کے لیے 120 گاڑیوں پر مشتمل اشیائے خور و نوش کا نیا قافلہ روانہ ہوگیا۔ ڈی آئی خان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہنگو سے اشیائے خور نوش لیے قافلہ کرم کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ 120 گاڑیوں پر مشتمل یہ قافلہ پار چنار جائے گا۔ حکام کے مطابق علاقے میں کرفیو نافذ ہے، اس دوران یہ قافلہ وہاں پہنچے گا، جس کے جانے سے اشیا کی قلت ختم ہو جائے گی۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ۔بانی پی ٹی آ ئی کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیر کی صبح عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کردی گئی ۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کئے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، حکومت سے مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے تاکہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر عاطف اکرام شیخ نےایف بی آر میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں، بزنس کمیونٹی کا طویل عرصے سے ایف بی آر سے فیصلوں کے اختیار کی علیحدگی کا مطالبہ تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکو اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آرسے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے،وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں ۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ٹیکس...
ملک کے کِن شہروں میں کل سے بارش کا امکان ہے، نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)محکمہ موسمیات نے میں موسم کی صورت حال اور ممکنہ بارش کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے دن (17 فروری) کو موسم زیادہ تر خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جب کہ نمی کا تناسب 31 سے 35 فی صد جب کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی کا انڈیکس 152 ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک سالی کے بعد 18فروری سے20فروری تک بارش کا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں اسلام آباد،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود بھی معشیت ہچکولے کھا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی تین گنا تک اضافہ کر لیاہے جس کے بعد افسران کا مجموعی پیکج 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیاہے اور وہ اب اعلیٰ عدالتوں کے ججز سے بھی زیادہ ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے ۔ تفصلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے ، نیپرا عہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی...
بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں مزید فتوحات سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، وہ ایونٹ میں 20 کامیابیاں پانے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔ روہت شرما الیون آئی سی سی ایونٹ میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت سردست ایونٹ کے 29 میں سے 18 میچز جیت کر نمایاں ترین ہے، 8 میچز میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔ انگلینڈ 25 میں سے 14 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 23 میں سے 11 میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا...
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو بے نقاب کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا بندوبست کرنے والے ایجنٹوں نے ان سے 25 سے...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے دن رات محنت کی، اور ابھی اس سلسلے میں مزید محنت درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ عوام کو بہتر معیشت کے ثمرات مل رہے ہیں، حکومت کی بہتری کے لیے اقدامات کیے اور سفارشی کلچر کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیے: ایم ڈی آئی ایم ایف نے اعتراف کیا کہ ہماری معیشت درست سمت گامزن ہے، وزیرخزانہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب حکومت سنبھالی تو حالات انتہائی مشکل تھے، سیاسی جھگڑوں سے نفرت پھیلتی ہے جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے، پی ٹی آئی کے دور میں نفرت کا کلچر پروان چڑھا جس نے ملک کو نقصان پہنچایا،...
امریکا کے مختلف علاقوں میں شدید سردی سے کم از کم 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کینٹکی میں بارش اور سیلاب سے 8 افراد ہلاک ہوئے۔ گورنر کینٹکی نے بتایا کہ زیادہ تر ہلاکتیں گاڑیاں پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ اتوار کے روز سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افراد کو ریسکیو بھی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے 39 ہزار صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ دوسری جانب امریکا کے شمالی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے ورجینیا، میری لینڈ اور پنسلوینیا میں برفانی طوفان کا امکان ہے اور الرٹ جاری کردیا گیا ہے، نیویارک میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان...
ویب ڈیسک: لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق خدشات؛ وکیل کا...
وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش ہے۔ راشد منہاس تربیتی پرواز پر روانہ ہو رہے تھے اچانک انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے میں سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا، راشد منہاس نے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔ راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا، ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے...
نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، جہاں کمبھ میلے کے لیے جانے والے 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی رات دہلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب ہزاروں افراد کمبھ میلے کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔ ناقص انتظامات اور ہجوم کے دباؤ نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں 18 لاشیں اور متعدد زخمی پہنچائے گئے، لیکن مودی حکومت نے اس واقعے کو معمولی قرار دے کر میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی سرکاری...
توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ، عمران خان کے وکیل شک میں مبتلا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ملتوی سے متعلق عدالتی عملے نے عمران خان کے وکلا کو آگاہ کردیا۔ کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی۔ وکیل خالد یوسف نے کہا کہ توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔ عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ آج سماعت نہیں ہوگی۔ وکیل خالد چوہدری کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 27 فروری تک ملتوی کردی گئی ہے، جس پر پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے شبہات کا اظہار کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ پیر کی صبح عدالتی عملہ نے باضابطہ طور پر آگاہ کیا کہ سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے آج اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنی تھی۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی اچانک سماعت ملتوی کیے جانے پر شکوک و شبہات کا شکار ہوگیا ہوں، حکومت سے مطالبہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں دم گھٹنے سے کراچی کا نوبیاہتا جو ڑا جاں بحق ہوگیا۔اہلخانہ کے مطابق طحہٰ اور دعا زہرہ کی شادی 4 فروری کو ہوئی تھی، دونوں 11 فروری کو کراچی سے آزادکشمیر روانہ ہوئے، 14 فروری کی رات 9 بجے طحہٰ سے آخری بار بات ہوئی تھی۔ دونوں نے ہفتے کی صبح آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا، جاں بحق طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا جبکہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی۔ اہلخانہ کے مطابق ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے، جاں بحق میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل...
حریت ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ اقوام متحدہ کی خاموشی سے بھارتی مظالم کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ بھارت کا کشمیر کو ایک تنازعہ تسلیم کرنے سے انکار اور اسے ایک اندرونی معاملہ قراردینا جوابدہی سے بچنے کی دانستہ کوشش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ایک تنازعہ ہے جس کی توثیق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں بھی کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کے 5 اگست 2019ء کے یکطرفہ اور...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر 19 فروری (بدھ) کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس موقع پر صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر کے ساتھ ساتھ تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ حضرت لعل شہباز قلندر کا سالانہ عرس سہون شریف میں صوفی بزرگ کے احترام میں منایا جاتا ہے۔ یہ اسلامی کیلنڈر کا آٹھواں مہینہ 18 سے 20 شعبان تک ہوتا ہے۔تقریبات کا آغاز 18 شعبان کو اولیاء کے مزار پر پرچم کشائی سے ہوتا ہے۔ اس سے مختلف رسومات کا آغاز ہوتا ہے، جن میں قرآنی تلاوت، خصوصی دعائیں، اور عقیدت مندوں میں...
پنجاب بھر میں سرکاری اسکولوں کے سالانہ امتحانات 10 مارچ سے شروع ہوں گے۔ سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی امان اللہ کے مطابق پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں امتحانات 10 مارچ سے 20 مارچ تک جاری رہیں گے۔سالانہ امتحانات کے سوالیہ پیپرز پنجاب ایگزامینیشن تیار کرے گا۔ سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان عید الفطر کے باعث31 مارچ سے ایک دو روز قبل ہوگا۔ نیا تعلیمی سال سیشن 2025-26 تین اپریل سے شروع ہوگا۔
ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک بین المذاہب کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن و اماں کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ جامع مسجد اکثر بند رہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کا بھارتی بیانیہ حقائق کے یکسر منافی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جامع مسجد سرینگر کو اکثر سیل کر دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ بھی مسلسل چھٹے برس شب برات کے موقع پر مسجد بند کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک...
کیپ ٹاون (نیوزڈیسک)مسلمانوں کی تاریخ کا بھیانک دور جس میں ہم جنس پرستی کے واقعات جنم لینے لگے ۔ جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام سمجھے جانے والے محسن ہینڈرکس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے انھیں جنوبی شہر گیبرہ کے قریب نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق محسن ہینڈرکس ایک دوسرے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے جب ایک گاڑی ان کے سامنے آکر رک گئی اور 2 نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں محسن ہینڈرکس موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ موجود ڈرائیور محفوظ رہا۔قتل کے پیچھے اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔...
بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ جہاں مختلف ثقافتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے، وہیں یہاں کی انوکھی مارکیٹیں بھی سیاحوں کے لیے بڑی توجہ کا مرکز ہے۔ وادی میں یوں تو اشیا ضرورت کی کئی انوکھی مارکیٹیں موجود ہیں، جہاں پر ملک بھر سے سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیا دستیاب ہیں، تاہم کوئٹہ میں نایاب پتھروں کا کاروبار بھی انوکھے انداز میں کیا جاتا ہے۔ اکثر بڑے شہروں میں قیمتی پتھروں کی دکانیں عالی شان مارکیٹوں یا مالز میں ہوتی ہیں، جہاں ان دکانوں کو بڑی سجاوٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے، لیکن کوئٹہ میں نگینوں کی یہ مارکیٹ کچھ منفرد ہے۔ شہر کے وسط میں واقع شاہراہ اقبال پر ان بیش قیمتی پتھروں کی مارکیٹ...
لاہور،دریائے راوی پانی کی شدید کمی کے باعث گندے نالے کا منظر پیش کررہاہے
جیکب آباد(نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالوں کے خلاف ہیں،میلوں کے انعقاد کا مقصد ثقافت کو فروع دینا ہے شاہ لطیف ،سچل سرمت اور قلندر کے امن کے پیغام کو عام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے جیکب آباد کے میہر شاہ گرائونڈ میں گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے زیب خان پہنور، سردار چنگیز پہنور ،ضلعی صدر پیپلزپارٹی لیاقت لاشاری ،رافع جکھرانی ،کمشنر میرپور خاص فیصل عقیلی ،ڈی سی نواب سمیر لغاری ،ایس ایس پی صدام خاصخیلی اور دیگر موجود تھے۔سید ذولفقار شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں روائتی...
سکھر(آئی این پی) ایس ایس پی نے شکارپور کے علاقے چک کی طرف سے سکھر کے الف کچے کا دورہ کیا دورے کے دوران یس ایس پی سکھر کو شہید جان محمد مہر کے قتل میں ملوث ملزمان کے ٹھکانوں کے متعلق بریفنگ دی گئی ایس ایس پی سکھر نے کچے میں مزید پولیس پکٹس قائم کرنے کی ہدایت کی۔

ٹنڈوجام پریس کلب پردریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کیخلاف جئے سندھ قومی محاذکے کارکنان مظاہرہ کر رہے ہیں
ٹنڈوجام پریس کلب پردریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کیخلاف جئے سندھ قومی محاذکے کارکنان مظاہرہ کر رہے ہیں
حیدرآباد ،سندھ ہاری کانفرنس سے پاکستان ہاری ابطہ کمیٹی کے ارکان خطاب کررہے ہیں

ٹنڈوجام،او جی ڈی ایل کے تعان سے لگائے جانے والے کیمپ کاریجنل کوآرڈینیٹر او جی ڈی سی اور زاہدمہیسرودیگر دعا کر رہے ہیں
ٹنڈوجام،او جی ڈی ایل کے تعان سے لگائے جانے والے کیمپ کاریجنل کوآرڈینیٹر او جی ڈی سی اور زاہدمہیسرودیگر دعا کر رہے ہیں