نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
سابق وزیراعظم خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے، سابق وزیراعظم 2 ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف بیلا روس کا دورہ مکمل کر کے لندن پہنچ گئے۔ نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے منسک سے لندن کے لوٹن ایئر پورٹ پہنچے، نواز شریف دو ہفتے تک لندن میں قیام کریں گے۔ سابق وزیراعظم لوٹن ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ایون فیلڈ روانہ ہو گئے، نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے علاوہ سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے
سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔
نواز شریف کا طیارہ برطانیہ پہنچا ہے، انہیں ایئرپورٹ سے ایون فیلڈ پہنچنے میں تقریباً 1 گھنٹہ لگے گا۔
ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکن آمنے سامنے آئے، دونوں پارٹیوں کے ورکرز نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔
لندن پولیس کی بھاری نفری اس وقت ایون فیلڈ کے باہر موجود ہے، جو پی ٹی آئی کے کارکنان کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئی ہے۔