8 پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ، ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں: پاکستانی دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: ایران کے صوبے سیستان میں 8 پاکستانی شہریوں کے بیدردی سے قتل پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حقائق کی تصدیق کے بعد تبصرہ کیا جائے گا، ایرانی سرزمین پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے سے باخبر ہیں اور ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تہران میں ہمارا سفارتخانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام سے مستقل رابطے میں ہیں۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
ترجمان کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
دوسری جانب وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نےایران کے علاقے مہرستان، صوبہ سیستان میں 8 پاکستانیوں کے بیہمانہ قتل پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو پاکستانیوں کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے اور ایران میں پاکستانی سفارتخانے کو ان کی میتوں کی بحفاظت واپسی کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔
سندھ حکومت اپنی اداؤں پر غور کرے: وزیر اطلاعات پنجاب
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
ایران میں پاکستانیوں کاقتل، پاکستان نے لاشوں کی شناخت کیلئے قونصلررسائی مانگ لی
اسلام آباد: پاکستان نے ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں قتل ہونے والے پاکستانیوں کی لاشوں کی شناخت کیلئے ایران سے قونصلررسائی مانگ لی۔
دفترخارجہ کے مطابق مہرستان کاؤنٹی میں 8 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے اور واقعہ پاک ایران سرحد سے230 کلومیٹر دور پیش آیا۔
دفترخارجہ نے بتایاکہ ایرانی حکام سے لاشوں کی شناخت کیلئے قونصلر رسائی مانگ لی ہے، ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو ایرانی حکام سے مکمل تعاون کی امید ہے اور لاشوں کی شناخت، واقعے کی وجوہات سے متعلق مزید تفصیلات جلد شیئر کی جائیں گی۔
دفترخارجہ نے مطالبہ کیا کہ مکمل تحقیقات کرکےذمہ داروں کوسزادی جائے۔