2025-02-19@06:28:10 GMT
تلاش کی گنتی: 9555

«منتقل کر دیا»:

(نئی خبر)
    ایف آئی اے کرائم سرکل کوہاٹ کی ٹیم کی جانب سے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی میں متعدد چھاپے مار کارروائی میں 2 اہم انسانی اسمگلروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، جو 4 شہریوں کے قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ڈپٹی ڈائیریکٹر ایف آئی اے کوہاٹ امجد علی، ایس ایچ او ریاض نیازی، ایس آئی واحد انور اور اے ایس آئی احتشام خان پر مشتمل ایف آئی اے کی 4 رکنی ٹیم نے پاک افغان بارڈر کے قریب تحصیل سالارزئی میں چھاپے مار کر 2 انسانی اسمگلر گرفتار کرلیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: 63 مسافر پاکستانی تھے، 16 لاشیں برآمد، وزارت خارجہ ترجمان ایف آئی اے کےمطابق گرفتار ہونیوالے ملزم حبیب الرحمان نے حالیہ...
    وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وطن کے عظیم سپوت نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا آج یوم پیدائش ہے۔ راشد منہاس تربیتی پرواز پر روانہ ہو رہے تھے اچانک انسٹرکٹر مطیع الرحمان طیارے میں سوار ہوگئے اور جہاز کا رخ بھارت کی جانب موڑ دیا، راشد منہاس نے طیارے کا رخ دشمن کے بجائے زمین کی طرف موڑ دیا اور یوں اپنے وطن کی حرمت پر جان قربان کر دی۔ راشد منہاس کی اس عظیم قربانی پر انہیں پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا گیا، ان کی یہ قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے...
    اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  کی ہدایات پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی اسمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا...
    کراچی: چیمپیئنز ٹرافی میں بنگلا دیش کی جانب سے سیمی فائنل رسائی کے دعوے پر سابق جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز نے بھی شکوک ظاہر کر دیے۔ بنگلا کپتان نجم الحسین شانتو نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنی ٹیم کو ایونٹ کے فائنل 4 میں دیکھنا چاہتے ہیں، تاہم کرکٹ ماہرین ان کی خواہش کو درست نہیں سمجھ رہے۔ چند روز قبل سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی کہا تھا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں افغانستان کے چانس بنگلا دیش سے زیادہ روشن ہیں۔ مزید پڑھیں؛ راشد خان کو وسیم اکرم سے "بڑا کرکٹر" قرار دیدیا، کس نے؟ سابق جنوبی افریقی کپتان ڈی ویلیئرز نے بھی اس معاملے پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں افغان...
    نئی دہلی: بھارت میں مودی سرکار نے دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہونے والی بھگدڑ کے حقائق چھپانے کی کوشش کی، جہاں کمبھ میلے کے لیے جانے والے 18 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔ ہفتے کی رات دہلی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بھگدڑ اس وقت مچ گئی جب ہزاروں افراد کمبھ میلے کے لیے ٹرینوں میں سوار ہونے کے لیے جمع تھے۔ ناقص انتظامات اور ہجوم کے دباؤ نے صورتحال کو خطرناک بنا دیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کچلے گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہلی کے ہسپتال میں 18 لاشیں اور متعدد زخمی پہنچائے گئے، لیکن مودی حکومت نے اس واقعے کو معمولی قرار دے کر میڈیا پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی سرکاری...
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج درجۂ حرارت 18 سے 20 ڈگری کے درمیان رہے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 91 فیصد رہا۔
    حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد : صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے ایف بی آر میں اصلاحات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نیشنل ٹیکس پالیسی یونٹ کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہیں، ایف بی آرسے ٹیکس پالیسی اور ٹیکس وصولی کو الگ کرنا ملکی مفاد میں ہے،ایف بی آر سے ٹیکس وصولی اور فیصلے کرنے کے اختیارات کو الگ کرنا ناگزیر تھا ۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس جمع کرنیوالے کے فیصلہ ساز ہونے سے کرپشن ،ٹیکس...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے وفاقی حکومت پر تحفظات کا ا ظہار کر دیا۔ ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ نے پریس کانفرنس میں کراچی کے گیس اور بجلی کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کر دیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اپنا نظام درست کریں، پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی میں چپ نہیں بیٹھے گی، پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کو وقتی طور پر سپورٹ کررہی ہے۔ ارسلان شیخ نے کہا کہ ملک میں انتشار پسند ٹولہ ایسی فضا قائم کرنا چاہتا ہے جس سے استحکام کو تباہ کیا جائے، سیہون میں حادثے کی وجہ تباہ حال روڈ ہیں، وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے، حیدر آباد یا سکھر کی بات آتی ہے تو موٹر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17فروری 2025ئ)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین پر فواد چودھری کے حملے کو سنگدلانہ اقدام قرار دیدیا،پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پر ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ صرف شعیب شاہین نہیں بلکہ تحریک انصاف کے منہ پر بھی طمانچہ ہے،سیاسی کمیٹی نے شعیب شاہین کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کسی فورم پر خود کو پی ٹی آئی کے نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں۔سیاسی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں فواد چوہدری کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی گالم گلوچ اور بدزبانی ان کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کو دو ٹکے کی قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ یہ دو ٹکے کی سیاسی کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہونیوالے سلوک پر خاموش رہی لیکن ایک غیر اہم کلرک پر قراردادیں یاد آ گئیں؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ایک دن کیلئے جیل نہیں گئے، جو کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے اور فنڈنگ کا حساب دینے سے انکاری ہیں، جن کی اوقات دو ٹکے کی نہیں ان سے فنڈ نگ کا حساب لینا انتہائی اہم ہے۔...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فواد چودھری کی جانب سے شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے فواد چودھری کے اقدام کو مجرمانہ فعل قراردیا اور فواد چودھری کے رویے مذمتی اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ فواد چودھری کا شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ حیوانی جبلت کا اظہار ہے، شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ پوری پی ٹی آئی پر طمانچہ ہے۔
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: آپ کے بڑھے ہوئے جذبات پوشیدہ حقائق کو پکار رہے ہیں۔ آہستہ ہوجائیں، کھلیں اور زندگی کو محسوس کریں۔ آپ کا کاروبار صرف آپ کو کسی ایسی چیز سے دور رکھ سکتا ہے جس سے آپ بچنا چاہتے ہیں یا غیر شعوری طور پر دور رہ رہے ہیں۔ پیداوری کا تعلق اس سے نہیں ہے کہ آپ خود کو کتنا مصروف رکھتے ہیں۔ یہ ایک مختصر تخلیقی دھماکا ہوسکتا ہے جو آپ کو زندگی کے دیگر پہلوؤں، اپنے جذبات سمیت، کو دریافت کرنے کےلیے کافی جگہ چھوڑ دیتا ہے۔ دوسروں کے بوجھ اٹھانا بند کریں، اور اپنے اردگرد موجود ہر چیز کےلیے شکر گزار ہونا شروع کریں۔ آپ کو حاصل کرنے کے لیے...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔ وہ 18 فروری کو طے شدہ ’’کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری‘‘ کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو ہارک پہنچے ہیں۔ اسحاق ڈار کا امریکا میں ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے استقبال کیا۔  اس موقع پر نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔
    کولمبئین پاپ گلوکارہ شکیرا کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ کو معدے کی تکلیف کے باعث پیرو کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ، پیرو میں شیڈول گلوکارہ نے اپنے تمام کنسرٹس بھی منسوخ کردیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ کا علاج جاری ہے جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے پرفارم کرنے سے روک دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابقہ ٹوئٹر پر شکیرا نے مداحوں کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اسپتال میں داخل ہیں، ڈاکٹرز نے انہیں پرفارم کرنے سے روک دیا ہے تاہم وہ جلد صحتیاب ہو کر مداحوں سے ملیں گی۔ گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں آج...
    جنوبی کوریا کی 24 سالہ معروف اداکارہ کم سائی رون اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ کم سائی رون کی لاش دارالحکومت سیئول میں ان کے رہائشی اپارٹمنٹ سے ملی ہے۔ پولیس نے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں، لیکن ابھی تک کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کم سائی رون کا ایک دوست ان سے ملنے کےلیے ان کے گھر آیا، لیکن جب اسے اداکارہ سے رابطہ نہیں ہوا، تو اس نے گھر میں داخل ہوکر انہیں مردہ حالت میں پایا۔ اس نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں پایا، لیکن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو یارک پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق نائب وزیر اعظم  اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔ وہ 18 فروری کو طے شدہ ’’کثیر جہتی پر عمل: اصلاحات اور گلوبل گورننس میں بہتری‘‘ کے موضوع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شرکت کے لیے نیو ہارک پہنچے ہیں۔ اسحاق ڈار کا امریکا میں ہوائی اڈے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندوں منیر اکرم اور عاصم افتخار احمد نے استقبال کیا۔  اس موقع پر نیویارک میں قونصل جنرل عامر اتوزئی بھی موجود تھے۔ فرحان سعید اور عروہ حسین کی پہلی مرتبہ اپنی...
    گزشتہ دنوں حیدر آباد میں سندھی کے معروف شاعر اور دانشور آکاش انصاری کی پراسرار موت کے واقعے نے ایک نیا رخ اختیار کیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ معروف سندھی شاعر اور دانش ور آکاش انصاری کو قتل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ڈاکٹر فرخ لنجار نے کہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی نہیں ملی، مگر ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی موت حادثاتی نہیں تھی بلکہ انھیں قتل کرنے کے بعد  ان کی لاش کو جلایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: لاپتا مصطفیٰ عامر کے قتل کی وجہ سامنے آگئی پولیس کی مطابق آکاش انصاری اور ان کے لے پالک بیٹے کے درمیان پہلے بھی مسائل رہے ہیں، پولیس...
    —فائل فوٹو سعودی عرب اور ملائیشیا سمیت 9 ملکوں سے ایک دن میں مزید 47 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے منشیات کیسز میں 6 افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آذربائیجان سے 4 پاکستانیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔ 12 ممالک سے 131 پاکستانی ڈی پورٹ متحدہ عرب امارات میں خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم سمیت 12 ممالک سے 131 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ ملائیشیا اور عراق میں غیر قانونی داخلے پر 4 مسافروں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔امیگریشن ذرائع نے کہا کہ سری لنکا اور زمبابوے سے بھی دو پاکستانی شہریوں کو بے دخل کیا گیا...
    —فائل فوٹو توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔توشہ خانہ کیس ٹو کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کی گئی ہے۔اس حوالے سے عدالتی عملے نے بانئ پی ٹی آئی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا ہے۔ توشہ خانہ کیس ٹو: بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاریاسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے اس سلسلے میں کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں مقرر تھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی عملے نے فون پر بتایا کہ سماعت آج نہیں ہو گی۔
    مانسہرہ(اوصاف نیوز) بالاکوٹ میں سیاحوں سے بھری کوچ پہاڑی سے نیچے جا گری۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ بالاکوٹ میں جابہ کے مقام پر پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، حکام کا کہنا ہے کہ کوچ میں 20 سے زائد افراد سوار تھے جو زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی سیاحوں کا تعلق واہ کینٹ سے ہے جو بالاکوٹ سے واپس آرہے تھے، زخمی ہونےوالےسیاحوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پتوکی،کھلے مین ہول میں خاتون گرنے سے جاں بحق، بچاتے ہوئے نوجوان بھی چل بسا مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
    ڈی آئی خان: جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے۔ پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں۔ یہ تھریٹ لیٹر ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ملک...
    مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کے لیے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی۔  رپورٹ کے مطابق میر نصیر خان مینگل کمیٹی کے چئیرمین، غلام مصطفیٰ ملک وائس چیئرمین مقرر کیے گئے،  کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن،انتخاب چمکنی،ڈاکٹر رحیم اعوان شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان،وفاقی وزیر، سنیٹر اور سفیر رہے، مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ترجمان، دو وفاقی وزارتوں اوورسیز پاکستانیز ومذیبی امور  کے فوکل پرسن اور مشیر ہیں۔ ان کے علاوہ طارق حسن پرویز مشرف کے دور میں نائب ناظم کراچی، دو دفعہ وزیراعلی سندھ کے مشیر رہے،  انتخاب خان چمکنی ممتاز قانون دان، کے  پی کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، ڈاکٹر رحیم...
    مہاکمبھ میلے کی سینسیشن مونالیزا بھوسلے کے نئے روپ نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔ مونا لیزا نے کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شاندار شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا۔ A post common by monalisha Bhosle???? (@monalisa__bhosle) 14 فروری کو مونالیزا نے پہلی بار ہوائی جہاز میں سفر کیا اور کیرالا کے شہر کوزیکوڈ پہنچیں۔ انہوں نے اپنے اس تجربے کو ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کیا، جس میں وہ ہوائی جہاز میں بیٹھی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، ’’پہلی بار فلائٹ میں بیٹھی ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔...
    بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی زندگی کی آخری خواہش کا اظہار کیا ہے۔ آشا بھوسلے نے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی، کیریئر، اور مستقبل کی خواہشات پر روشنی ڈالی۔ اور ساتھ ہی اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ گاتے ہوئے مرنا چاہتی ہیں۔ لیجنڈری گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ’’ایک ماں کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے خوش رہیں۔ ایک نانی یا دادی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پوتے پوتیاں یا نواسے نواسیاں خوش رہیں۔ لیکن میری خواہش ہے کہ میں اپنی آخری سانس تک گاتی رہوں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’میری اب صرف یہی خواہش ہے کہ میں گاتے...
    پاکستان شوبز کے اداکار فیروز خان کو یوٹیوبر رحیم پردیسی نے اپنے مکوں کے وار سے لہولہان کردیا۔ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے ایک تھرلر باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی نے معروف اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔ یہ مقابلہ سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان ہونے والی گرم بحث کے بعد طے پایا تھا، جس میں رحیم نے فیروز کو 5 ویں راؤنڈز کے بعد ناک آؤٹ کردیا۔ رحیم پردیسی اور فیروز خان کے درمیان یہ باکسنگ میچ سوشل میڈیا پر ہونے والی ایک گرما گرم بحث کا نتیجہ تھا۔ دونوں نے زبانی جھگڑے کے بجائے باکسنگ رنگ میں معاملات طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ فیروز خان نے رحیم کے چیلنج کو قبول...
    اسلام آباد ضلع میں یونین کونسلوں کی تعداد 125 اور یوسی وارڈ کی تعداد 6 سے بڑھا کر 9 کردی گئی۔ اسلام آباد میں نئی حلقہ بندیوں اور وارڈ بڑھانے کے خلاف 31 اعتراضات دائر کر دیئے گئے۔  ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی ڈویژن نعیم احمد آج سے اعتراضات کی سماعت شروع کریں گے۔ اپیلیٹ اتھارٹی کے مطابق تمام اعتراضات کی سماعت پر فیصلے جمعہ 21 فروری تک مکمل ہوجائیں گے۔ اعتراضات پر فیصلوں کے بعد آئندہ ہفتے اسلام آباد کی نئی حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری ہوگی ۔ ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی نے آج 8 اعتراض کنندگان کو موقف اور علاقہ نقشے کے ساتھ طلب کرلیا۔
    ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک بین المذاہب کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن و اماں کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ جامع مسجد اکثر بند رہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کا بھارتی بیانیہ حقائق کے یکسر منافی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جامع مسجد سرینگر کو اکثر سیل کر دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ بھی مسلسل چھٹے برس شب برات کے موقع پر مسجد بند کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک...
    آج کل پاکستان بارے روز کوئی نہ کوئی منفی خبر میڈیا کی زینت بنتی ہے۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے دنیا بھر کے ممالک میں بدعنوانی سے متعلق ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘ جاری کیا ہے جس کے مطابق کرپشن انڈیکس میں پاکستان مزید تنزلی کا شکار ہو گیا ہے۔ ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں یہ کوئی انہونی بات تو نہیں مگر دل کو دھچکا ضرور لگا۔ پاکستان دو درجہِ تنزلی کے بعد 180 ممالک میں سے مجموعی طور پر 135 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ہم نے اس بار بھی اپنے عمل کے ذریعے دنیا کو مایوس نہیں کیا اور انہیں پیغام دیا ہے کہ معاشی ترقی ہو یا...
    دنیا میں دو قسم کے نظام بیک وقت چل رہے ہیں، ایک مادی نظام جسے ہم اپنی آنکھوں سے دیکھتے اور سائنسی بنیادوں پر پرکھتے ہیں جبکہ دوسرا روحانی یا مخفی نظام، جو نظر تو نہیں آتا لیکن اس کے اثرات محسوس کیے جا سکتے ہیں۔ انسانی تاریخ کے اوراق میں جادو ایک پُرکشش مگر پُراسرار حقیقت کے طور پر روزِ اول سے موجود رہا ہے۔ یہ محض کہانیوں اور دیو مالائی داستانوں کا حصہ نہیں بلکہ قدیم تہذیبوں، مذاہب اور سائنسی تحقیقات میں بھی اس کے اثرات کی بازگشت سنائی دیتی ہے۔ اولادِ آدم ہمیشہ سے ہی پراسرار قوتوں کی کشش میں مبتلا رہی ہے، اور سحر ان پراسرار رازوں میں سے ایک راز ہے جس نے صدیوں سے...
    پاکستان میں رواں موسم سرما میں بھی درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافے نے آنے والے مہینوں میں پانی کے بحران کے خدشات کو جنم دیا ہے، کیونکہ جنوری میں درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ گیا اور برف باری معمول سے ایک تہائی سے بھی کم ہوئی۔ درجہ حرارت کے اس اضافے نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا ہے۔ صوبہ سندھ کے جنوبی علاقے تھرپارکر کے ایک قصبے مٹھی میں آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ جنوری کے مہینے میں اس قصبے میں اوسط درجہ حرارت 28 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا جو سردیوں کے مہینے میں ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان میں...
    کیپ ٹاون (نیوزڈیسک)مسلمانوں کی تاریخ کا بھیانک دور جس میں ہم جنس پرستی کے واقعات جنم لینے لگے ۔ جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام سمجھے جانے والے محسن ہینڈرکس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے انھیں جنوبی شہر گیبرہ کے قریب نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق محسن ہینڈرکس ایک دوسرے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے جب ایک گاڑی ان کے سامنے آکر رک گئی اور 2 نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں محسن ہینڈرکس موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ موجود ڈرائیور محفوظ رہا۔قتل کے پیچھے اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔...
    تمیم بن حمد الثانی اس سے قبل گزشتہ سال جون میں تہران گئے تھے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ عربی ٹی وی چینل المیادین نیوز نیٹ ورک کے مطابق قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی اس ہفتے ایران کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تمیم بن حمد الثانی اس سے قبل گزشتہ سال جون میں تہران گئے تھے اور رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔ قطر کے امیر نے خطے میں خطرات سے نمٹنے کا واحد راستہ خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ایران کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کے لیے کوئی حد مقرر...
    جنوبی کوریا(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ اداکارہ کی لاش جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں ان کے گھر سے ملی۔24 سالہ کم سائی رون کا شمار جنوبی کوریا کی سب سے کامیاب اداکاراؤں میں ہوتا تھا تاہم 2022 میں شراب پی کر گاڑی چلانے کے واقعے کے بعد ان کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچا۔یاد رہے کہ اداکارہ کو سال 2022 میں پولیس نے نشے میں گاڑی چلانے کے کیس میں گرفتار کیا تھا اور ان پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی ’یونہاپ‘ کے مطابق اداکارہ کم سائی رون سے ملنے ان کا ایک...
      اے ڈی عاصم صدیقی ،ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان کا گٹھ جوڑ، نمائشی توڑ پھوڑ کا نیادھندا ناظم آباد نمبر 1میں درجنوں پلاٹوں پر نمائشی انہدامی کارروائیاں جاری، جرأت سروے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع وسطی میں تعیناتی کے بعد اے ڈی عاصم صدیقی نے نمائشی توڑ پھوڑ کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔نمائشی انہدام کی آڑ میں خطیر رقوم کی بندر بانٹ کی جا رہی ہے اور بننے والی عمارتوں کی بنیادوں کو کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ڈی عاصم صدیقی نے وسطی میں تعیناتی کے بعد ڈائریکٹر ڈیمالشن سجاد خان سے گٹھ جوڑ کرنے کے بعد نمائشی انہدامی کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے...
      فوج میں کوئی سندھی، بلوچی،پنجابی یا پٹھان نہیں ، پاکستانی ہیںگمراہ گروہ کو یہ اجازت نہیں ہے کہ اپنی اقدار ہمارے ملک پر مسلط کرے،ہم فتنہ الخوارج کے فسادیوں سے لڑ رہے ہیں فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں،اسلام کی غلط تشریح اور دینی تعلیمات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،جنرل عاصم منیر کی طلبہ سے خصوصی گفتگو کا کلپ وائرل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ فسادی ٹولہ فتنہ الخوارج اسلام سے نابلد اور قطعی طور پر خارجی ہیں۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی طلبہ سے خصوصی گفتگو کلپ کی صورت میں سوشل میڈیا پر نظر آئی ہے جس میں آرمی چیف...
      خیبرپختونخوا میں دہشت گرد مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں مولانا فضل الرحمان کو اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر پولیس نے تھریٹ لیٹر جاری کر دیا ہے ۔پولیس کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خیبرپختونخوا میں دہشت گرد انہیں مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان پولیس نے مولانا فضل الرحمان اور ان کی جماعت کو...
      وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کا خدشہ ، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا، یونین عہدیدارن کا انتباہ ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کے خلاف یوٹیلیٹی اسٹورز یونین نے 17؍فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا۔اسلام آباد ہیڈ آفس بلو ایریا کے سامنے دن 2 بجے احتجاج ہوگا جبکہ ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے بھی مظاہرے کیے جائیں گے ۔ وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کا خدشہ ہے ، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔یونین عہدیداران کا کہنا ہے کہ برطرفی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔ احتجاج شدت اختیار...
    بانی پی ٹی آئی سے جمہوری رویے کی کوئی امید نہیں، ملک کی سیاست ، معیشت کو تباہ کر دیا نوجوانوں کی سیاست سے مایوسی میں سب سے بڑا کردار بانی پی ٹی آئی کا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر میڈیا کے نمائندے سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیلنجز ہیں اور ہم چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں، ماضی میں بھی ہم دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے کامیاب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی ریاست کو چیلنج کرنے کی...
    مختلف شہروں میں ہم نے سولر لائٹس لگائیں، سوا مہینے سے سکھر اور دیگر شہر اندھیروں میں ڈوبے ہوئے ہیں پیپلز پارٹی عوام کے ساتھ زیادتی پرچپ نہیں بیٹھے گی،وفاقی حکومت سے بہت سارے اختلافات ہیں سندھ حکومت کے ترجمان اورمیئر سکھر بیرسٹرارسلان اسلام شیخ نے کہاہے کہ وفاق نے سندھ کو نقشے سے الگ کیا ہوا ہے،وزیر اعظم سے گزارش ہے اپنا نظام درست کریں، سندھ کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، عوام پوچھتی ہے ،سندھ کا موٹر وے سندھ حکومت کیوں نہیں بنا رہی، وفاقی حکومت نے پورے پاکستان میں موٹر وے قائم کر دیے، حیدر آباد یا سکھر کی بات آتی ہے تو موٹر وے منصوبہ تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے،،دعا ہے چاچا بھتیجی کی...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکاکےمختلف حصوں میں بارش ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افرادہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست کینٹکی میں بارش اورسیلاب سے 8افرادہلاک ہوگئے جب کہ سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افرادکو ریسکیو کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب سے 39 ہزارصارفین بجلی سے محروم ہیں جبکہ ورجینیا، میری لینڈ اورپنسلوینیا میں برفانی طوفان کے امکان کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے جھٹکے
    لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ قیامت کی گھڑی کب آئے گی کہو، اْس کا علم تو اللہ ہی کو ہے تمہیں کیا خبر، شاید کہ وہ قریب ہی آ لگی ہو۔ بہرحال یہ یقینی امر ہے کہ اللہ نے کافروں پر لعنت کی ہے اور ان کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ مہیا کر دی ہے۔ جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے، کوئی حامی و مدد گار نہ پا سکیں گے۔ جس روز ان کے چہرے آگ پر الٹ پلٹ کیے جائیں گے اْس وقت وہ کہیں گے کہ ’’کاش ہم نے اللہ اور رسولؐ کی اطاعت کی ہوتی‘‘۔ اور کہیں گے ’’اے رب ہمارے، ہم نے اپنے سرداروں اور اپنے بڑوں کی اطاعت کی اور انہوں نے ہمیں راہِ...
    پشاور میں گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد جاں بحق پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ فائرنگ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں کی گئی۔ فائرنگ کی وجہ ذاتی دشمنی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ رات گئے پیش آیا، مخالفین نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی، لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حکام کا کہنا ہےکہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا، ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
    شہباز حکومت کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہوا۔ ملک معاشی استحکام ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن ہے موجودہ حکومت کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے، معاشی بحران کے ساتھ ساتھ حکومت کو اپوزیشن سمیت اپنے اتحادیوں کے تحفظات کا بھی سامنا ہے۔ ساتھ ہی عدالتی سطح پر بھی حکومت اس وقت مسائل کا شکار ہے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ موجودہ حکومت کو اس وقت اپنے اقتدار کے حوالے سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ حکومت کہیں نہیں جارہی البتہ سیاسی استحکام کی اس وقت حکومت کو سخت ضرورت ہے تاکہ وہ عوامی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ ملک کو ترقی وخوشحالی کی جانب گامزن کر سکے اور اپنے اقتدار کی مدت کو باآسانی پورا کر سکے۔...
    مداری بندر کا تماشا دکھلانے سے قبل اپنے مْنہ سے جو پھلجھڑیاں چھوڑتا ہے اْن الفاظ اور جملوں کو سن کر تماشائی زیادہ محظوظ ہوتے ہیں اور مداری تھکاتا تو بندر کو ہے لیکن وہ جیبیں اپنی بھر لیتا ہے۔ بھارتی وزیر ِ اعظم نریندرا مْودی امریکا تو گیا تھا اپنے مال کی ترسیلات پر ٹیکس ختم کروانے کے لیے اور ٹرمپ اپنے ایف 35 طیّارے کی راگ الاپنے لگا۔ مسٹر ٹرمپ نے ایف 35 طیّارے کی خوبیاں کچھ اِسی طرح بیان کی کہ نرندرا ہوگیا اندھرا اور اپنے مال کا سودا کرنے کے بجائے امریکی طیّارے کا سَودا کر بیٹھا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایف 35 طیارہ ایک جدید ترین ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ ہے جس کی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والے نوجوان مصطفی عامر کی مبینہ لاش حب سے ملنے کا واقعہ معاشرے کے بگاڑ کا ایک اور بھیانک مظہر ہے۔ یہ محض ایک قتل کا واقعہ نہیں بلکہ کئی سماجی نوعیت کے سوالات اٹھا رہا ہے، ہمارا سماج کس طرف جا رہا ہے؟ کیا اب دوستی بھی خطرناک ہو گئی ہے؟ پولیس تحقیقات کے مطابق، مصطفی اپنے دوست ارمغان کے گھر گیا، جہاں جھگڑے کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش کو حب لے جا کر جلا دیا گیا۔ اس کیس میں قتل کی وجوہات میں مختلف باتیں سامنے آئی ہیں، جن میں منشیات کے پیسے پر لڑائی، نیو ائر کے دوران دونوں میں جھگڑا،...
    لاہور،دریائے راوی پانی کی شدید کمی کے باعث گندے نالے کا منظر پیش کررہاہے
    پشاور(آئی این پی )قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکندر حیات خان شیر پائونے ملک میں صحیح جمہوریت اور فلاحی ریاست کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک سال قبل ملک میں ہونے والے انتخابات نے ملک میں مزید سیاسی عدم استحکام پیدا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گائوں شیرپائو میں شہید وطن حیات محمد خان شیرپائو کی کامیاب برسی کے انعقاد پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پارٹی کے صوبائی چیئرمین نے تمام عہدیداران اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ مستقبل میں بھی متحد ہوکر پارٹی کاز اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے عملی جدوجہد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ برسی...
    لاہور(آئی این پی)چیئرمین رابطہ علماء و مشائخ پاکستان،مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ سیاسی و معاشی استحکام کے لئے پاکستان میں امن و امان کا قیام ضروری ہے.دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت خیبر پختونخوا کے ساتھ کھڑے ہیں.اسلام آباد میں علما کرام جلد کنونشن سنٹر میں لائحہ عمل پیش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار قاری محمد یعقوب شیخ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت مجلس مشاورت کے بعد میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔مجلس مشاور ت میں مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے بھی شرکت کی. مرکزی مسلم لیگ کے وفد میں ترجمان تابش قیوم بھی شامل تھے.مجلس مشاورت کا عنوان ”دہشت گردی کے خلاف قوم کا اتحاد” تھا۔...
    حیدرآباد ،کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے زیراہتمام دریائے سندھ سے کینال کیخلاف المنظر پراحتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے
    ٹنڈوجام پریس کلب پردریائے سندھ سے 6 نئی نہریں نکالنے کیخلاف جئے سندھ قومی محاذکے کارکنان مظاہرہ کر رہے ہیں
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )جئے سندھ قومی محاذ تعلقہ حیدرآباد دیہی ٹنڈو جام کے چیف آرگنائزر احمد شیخ کی قیادت میں دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکے اور دریائے سندھ سے 6 غیر قانونی نہریں نکالنے کے خلاف احتجاجی پیدل مارچ کیا گیا پیپلزپارٹی سندھ کی سب سے بڑی دشمن جماعت ہے اس نے اپنے ذاتی مفادات کے لیے ہمیشہ سندھ کے حقوق کا سودا کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ کے زیر اہتمام احتجاجی مارچ کھیسانہ موری سے ٹنڈو جام پریس کلب تک کیا گیا جس میں مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں، کارکنوں اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے دریائے سندھ سے غیر قانونی نہریں نکالنے کے...
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر سابق بریگیڈئر عبدالجبار بٹ نے کہا ہے کہ یتیم بچوں کی کفالت کرنا ایک اسلامی فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے لیکن افسوس آج الخدمت فاؤنڈیشن یہ ذمہ داری پوری کر رہی ہے کیونکہ یتیم بچوں کی کفالت جنت کا حصول بھی ہے اور نبی صلیﷺکی رفاقت بھی وہ الخدمت فاؤنڈیشن میرپور خاص کے زیر اہتمام یتیم بچوں کی کفالت کے لیے منعقدہ ڈونر کانفرنس کے سلسلے میں چیرٹی ڈنر کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی میرپور خاص حافظ سلمان خالد امیر شہر شکیل احمد فہیم صدر الخدمت ضلع میرپورخاص عرفان الحق قریشی سابق ڈائریکٹر کالجز غلام رسول مہر حاجی نور الٰہی مغل طلال خان...
    سجاول(نمائندہ جسارت) جئے سندھ قومی محاذ آریسر گروپ کی جانب سے دریائے سندھ میں6 کینال بنانے کے خلاف سکھر سے 28 جنوری کو نکلنے والا پیدل مارچ گزشتہ روز سجاول پہنچ گیا، پیدل مارچ کی قیادت جئے سندھ آریسر گروپ کے چیئرمین اسلم خیر پوری کر رہے تھے۔ پیدل مارچ 23 فروری کو کراچی پہنچے گا۔ مارچ کا سجاول پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا پیدل مارچ کے شرکا نے دریا سندھ سے مزید 6 کینالز نکالنے کے خلاف خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سندھ میں نئے کینال بنانے کا مقصد سندھ کی زمینیں بنجر کروانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سندھی لوگوں کی موت اور زندگی کا معاملہ ہے اور ہم کبھی بھی ایسا نہیں ہونے...
    اسلام آباد(خبرنگار)چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں میں رابطوں کیلئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کر دی میر نصیر خان مینگل کمیٹی کے  چیئرمین ،غلام مصطفی ملک وائس چیئرمین مقرر ہوگئے کمیٹی کے اراکین میں طارق حسن،انتخاب چمکنی،ڈاکٹر رحیم اعوان شامل میر نصیر مینگل سابق وزیراعلی بلوچستان،وفاقی وزیر، سنیٹر اور سفیر رہے مصطفی ملک پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات، ترجمان، دو وفاقی وزارتوں اوورسیز پاکستانیز ومذیبی امور کے فوکل پرسن اور مشیر ہیں طارق حسن پرویز مشرف کے دور میں نائب ناظم کراچی، دو دفعہ وزیراعلی سندھ کے مشیر رہے انتخاب خان چمکنی ممتاز قانون دان، کے پی کی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں ڈاکٹر رحیم اعوان ممتاز قانون دان لا اینڈ جسٹس کمیشن کے سیکرٹری، جسٹس اتھارٹی کے ڈی...
    CAPETOWN: جنوبی افریقہ میں دنیا کے پہلے ہم جنس پرست امام سمجھے جانے والے محسن ہینڈرکس کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے انھیں جنوبی شہر گیبرہ کے قریب نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق محسن ہینڈرکس ایک دوسرے شخص کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے، جب ایک گاڑی ان کے سامنے آکر رک گئی اور 2 نامعلوم حملہ آوروں نے گاڑی پر فائرنگ کی، جس میں محسن ہینڈرکس موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے ساتھ موجود ڈرائیور محفوظ رہا۔ قتل کے پیچھے اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جو بھی اس کیس میں مدد...
    لاہور: امریکا سے غیرقانونی تارکین بھارتیوں کو لیکر دوسری فوجی پرواز بھی مودی حکومت نے امرتسر میں اتاری تو وزیراعلیٰ مشرقی پنجاب ناراض ہو گئے.  وزیر اعلیٰ بھگوت مان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا’’ امرتسر ہم سکھوں کا مقدس شہر ہے جہاں گولڈن ٹیمپل اور کئی گردوارے واقع ہیں مگر مودی جنتا امریکہ سے نکالے گئے بھارتیوں کا ’’ڈیپورٹ سینٹر‘‘ بنا کر اسے عالمی سطح پر بدنام اور توہین کر رہی ہے.  انہوں نے کہا کہ ایسا اس لیے کہ ریاستی الکیشن میں بی جے پی کی ناکامی پر پنجاب کے لوگوں کو سزا دی جاسکے۔  بھارت میں کئی عکسری ہوائی اڈے ہیں، امریکہ کا فوجی طیارہ وہاں اتارا جائے، کیا اٹالین حکومت یہ اجازت دے گی...
    اسلام آباد: پاکستان میں لفظ ’’اصلاحات‘‘ کو اتنے برے طریقے سے استعمال کیا گیا ہے اب جب کبھی اصلاحات کا ذکر آتا ہے تو وہ محض کھوکھلے دعوے معلوم ہوتے ہیں جن کے اندر تبدیلی کی حقیقی حکمت عملی نظر نہیں آتی۔  حال ہی میں مشعل پاکستان کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ بعنوان پاکستان ریفارمز رپورٹ میں حکومت کے 2024 میں 100 زائد اصلاحات کے اقدامات کو سراہا گیا ،جب ہم 100 سے زائد اصلاحات ذکر سنتے ہیں تو ذہنوں میں بہت سے سوالات جنم لیتے ہیں۔  رپورٹ کا بغور جائزہ لینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ان اقدامات کو اصلاحات سے تعبیر کرنا محض غلطی ہے کیونکہ یا تو یہ گزشتہ جاری منصوبوں کا تسلسل...
    اعلامیے میں کہا گیا کہ فواد چوہدری کیجانب سے طاقت اور مخالف سے اسکور برابر کرنے کیلئے ایسے حربوں کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، ایسے کئی واقعات انکے ماضی سے بھی منسوب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری کا رہنماء پی ٹی آئی شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ ایک نہایت سنگدلانہ اقدام اور دلیل و منطق کے مقابلے میں حیوانی جبلّت کا اظہار ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جماعت فواد چوہدری کے نفرت انگیز رویئے کی مذمت کرتی ہے، سیاسی کمیٹی شعیب شاہین کی مکمل سپورٹ اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ فواد چوہدری...
    گلبرگ ٹائون کے تحت میٹرک و انٹر کے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلیے منعقدہ تقریب’’ شائننگ اسٹار ٹیلنٹ ایوارڈز‘‘ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، جماعت اسلامی کے نائب امیر واپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹائون چیئرمین نصرت اللہ خطاب کررہے ہیں ، دوسری جانب پوزیشن ہولڈرز طالبہ کو لیپ ٹاپ کاتحفہ دیا جارہاہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ وطن عزیز میں محنتی و باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں بلکہ دیانت دار و اہل قیادت کی کمی ہے جوان باصلاحیت لوگوں کا ہاتھ تھام کر انہیں آگے لائے اور ملک و قوم کو تعمیر و ترقی کی راہ...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا فیصلہ کرتے ہوئے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاسی جماعتوں میں رابطے کرنے کیلئے متحرک ہوچکے ہیں، اس مقصد کے لیے انہوں نے پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کردی ہے، چوہدری شجاعت حسین نے میر نصیر خان مینگل کو کمیٹی کا چیئرمین اور غلام مصطفیٰ ملک کو وائسچیئرمین مقرر کیا ہے، طارق حسن، انتخاب چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان کو کمیٹی میں بطور اراکین شامل کیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ میر نصیر مینگل سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، وفاقی وزیر، سنیٹر اور سفیر رہ چکے ہیں، مصطفیٰ ملک پارٹی کے مرکزی...
    مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما مسلم لیگ ن کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ناکام حکومت کی وجہ سے عوام کی محرومیوں میں اضافہ ہوا، ایک مخصوص ٹولے نے صوبے کوکرپشن کا گڑھ بنادیا ہے، توشہ خانہ میں لوٹ مارکرنے والے خیبر پختونخوا بھی لوٹ کرکھاگئے، بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست نیملک کوبہت نقصان پہنچایا۔
    اسلام آباد: سیاسی مبصرین نے کہا ہے کہ پانی پی ٹی آئی کے خطوط آرمی چیف کو مزید ناراض اور ممکنہ مصالحت کو مزید مشکل بنا دینگے۔ ایکسپریس ٹربیون کے رپورٹ کے مطابق موجودہ ڈیجیٹل دور میںگزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو  لگاتار خط لکھ کر ایک پرانی روایت زندہ کی،  جن میں  مبینہ انتخابی دھاندلی، کرپٹ سیاستدانوں کو اقتدار میں لانے پر تشویش کا اظہار جبکہ ادارے کے خلاف بڑھتی عوامی بے چینی سے  خبردار کیا۔ انہوں نے جیل  کے سخت حالات کا احوال بھی بیان کیا تاہم ان خطوط پر ردعمل  اہانت آمیز تھا۔ آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا کہ نہ انہیں خط ملا، نہ وہ پڑھیں...
    روزنامہ جسارت کراچی جنوری 1991ء سے صفحہ محنت مسلسل اور با قاعدگی سے ہر’’ پیر‘‘ کو شائع کررہا ہے جس میں آجر، اجیر، حکومتی نمائندوں، ٹریڈیونینز، فیڈریشنز اور متعلقہ اداروں و محکموں کی سرگرمیاں بلاامتیاز شائع کی جاتی ہیں۔ نیز ترقی انسانیوسائل اور علم و آگہی کی سرگرمیوں کو بھی خصوصی اہمیت کے ساتھ نمایاں طور پر شائع کیا جاتا ہے۔ صفحہ محنت کا ٹریڈ یونین کارکنان، مزدور رہنما، مختلف کارخانوں کے اعلیٰ انتظامی ذمہ دار دلچسپی سے مطالعہ کرتے ہیں۔آپ بھی اپنی سرگرمیاں انچارج صفحہ محنت کے نام ارسال کیجئے۔
    نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سینئر نائب صدر شاہد ایوب خان، این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال، الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی ذمہ دار اعجاز اللہ نے پریم یونین ریلوے کے سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیو کی عیادت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔جبکہ سابق امیر جماعت اسلامی سندھ اور سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی اور سابق نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق رکن قومی اسمبلی اسد اللہ بھٹونے بھی خیر محمد تنیو کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔
    میں نے کئی مرتبہ EOBIکے چیئر مین اور ڈائریکٹر جنرل EOBIکو یہ تحریر کیا ہے کہ حیدرآباد کوٹری میں محنت کشوں کو پنشن کے حصول کے لیے دشواریاں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جس کے وجہ سے عا م محنت کش EOBIسے پنشن کے حصول اور 33,34,35کی اپیلوں کا کئی سالوں تک فیصلہ نہ ہونا انتہائی افسوس ناک ہے اس میں میری تجویز ہے کہ 33,34,35 کی اپیلوں کی سماعت کا اختیار متعلقہ لیبر کورٹ کو منتقل کر دیا جائے جیسا کہ رجسٹرار آف ٹریڈ یونین کے فیصلوں کے خلا ف اپیلوں کی سماعت لیبر کورٹ میں کی جاتی ہے جس کی وجہ سے رجسٹرار آف ٹریڈ یونین کا روجہ ہمیشہ محتاط...
    سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان حلقہ این اے 97کے سیاسی دفترمیں عمائدین اور اہل علاقہ سے ملاقات کررہے ہیں
    ریاض: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں
    LONDON: بل گیٹس نے ایلون مسک کو دیگر ممالک کی سیاست میں دخل اندازی نہ کرنے کی تنقید کی ہے، اور کہا ہے کہ مسک کو عوامی سطح پر انتخابات کے بارے میں اپنی حمایت کا اظہار نہیں کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پاگل پن ہے کہ مسک کو عالمی سطح پر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی اجازت دی جائے۔ برطانوی اخبار کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے مسک کی جرمنی اور برطانیہ کی سیاست پر حالیہ تبصروں پر ردعمل ظاہر کیا۔ مسک نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ 2008 سے 2013 تک برطانوی چیف پراسیکیوٹر کے طور پر لڑکیوں کی جنسی زیادتی...
    حکومت نے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مکمل ریلیف سے محروم کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے تیل کمپنیوں کے ٹرانسپورٹ چارجز اور مارجن میں ردوبدل کر دیا جس کی وجہ سے شہری پیٹرول پر ایک روپے 42 پیسے اور ڈیزل پر 50 پیسے کے ریلیف سے محروم ہوگئے۔ دستاویز کے مطابق پیٹرول پر فریٹ چارجز میں 1 روپے 42 کا اضافہ کر دیا گیا، پیٹرول پر فریٹ چارجز بڑھا کر5 روپے79 پیسے فی لٹر کر دئیے گئے، پیٹرول پر فریٹ چارجز یکم فروری کو 4 روپے37 پیسے مقرر تھے۔ اس کے مطابق پیٹرول پر لیوی کی مد 60 روپے پہلے سے عائد ٹیکس برقرار رکھا گیا، پیٹرول پر او ایم سی مارجن کی مد میں پہلے سے عائد 7 روپے...
    بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے سب سے مقبول ترین ’’کپل شرما شو‘‘ کے ساتھ برسوں سے منسلک سمونا چکرورتی نے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی، اہداف اور شو کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔ سمونا چکرورتی نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک موقع پر میں نے اپنے والدین سے کہہ دیا تھا کہ اب میں اکیلی رہنا چاہتی ہوں اور ہمیں ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ بات عجیب لگے گی لیکن میں زندگی کچھ کرنا چاہتی تھی جس سے کے لیے ایسے تلخ فیصلے لینا پڑتے ہیں۔ سمونا چکرورتی نے ممبئی میں اپنا گھر خریدنے سے متعلق بتایا کہ میرے والدین کے لیے بھی یقین کرنا مشکل تھا لیکن میں نے...
    حال ہی میں فلم نایاب میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی یمنٰی زیدی نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات کے بارے میں بتایا۔ یمنیٰ زیدی منجھی ہوئی اداکاری اور معیاری کام کے باعث ڈراما انڈسٹری میں جلد ہی اپنا ایک الگ مقام بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ تاہم کامیابی کے اس سفر میں اداکارہ کو کئی رکاوٹوں اور تلخ تجربات کا بھی سامنا رہا ہے۔ ایک انٹرویو میں اپنے انہی مشکل دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے بتایا کہ مشکل وقت میں خود کو خدا کے زیادہ قریب محسوس کرتی ہوں۔ اداکارہ نے بتایا میرے والد بہت جلد مجھ سے جدا ہوگئے ان کے انتقال کے بعد زندگی بہت بدل گئی۔ مجھے اس غم نے میرے رب کے قریب کیا۔ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ...
    معروف بھارتی اداکارہ 34 سالہ کیرتی سینن کی کاروباری خاندان کے چشم و چراغ 25 سالہ کبیر باہیا کے ساتھ شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی ایک دوسرے کے ساتھ تفریح مقامات پر سیاحت اور ہوٹلز میں کھانوں کی تصاویر اور ویڈیوز آئے دن سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ کرسمس کے موقع پر بھی دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ عمر میں واضح فرق کے باوجود ان کی کمیسٹری بہت اچھی ہے۔ جوڑے نے ممبئی میں بھی ایک خفیہ ملاقات کی تھی اور جیسے ہی دونوں ریسٹورینٹ سے باہر نکلے میڈیا کو دیکھ کر الگ الگ ہوگئے۔  کیرتی سینن کے مداح بھی جلد دونوں کی شادی کے اعلان کے منتظر رہتے ہیں...
    تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری کا رہنما پی ٹی آئی شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ ایک نہایت سنگدلانہ اقدام اور دلیل اور منطق کے مقابلے میں حیوانی جبلّت کا اظہار ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جماعت فواد چوہدری کے نفرت انگیز رویے کی مذمت کرتی ہے، سیاسی کمیٹی شعیب شاہین کی مکمل سپورٹ اور حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو مکا مارا تو وہ زمین پر گرگئے تھے، عینی شاہد نادیہ خٹک نے کہا کہ شعیب شاہین کی ہڈی نہیں ٹوٹی، زمین پر گرنے سے ہاتھ پر چوٹ آئی ہے۔ فواد چوہدری کی جانب سے...
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب دو دن قبل کراچی کے شہریوں کو فری پارکنگ کی سہولت فراہم کرنے کے بیان سے مکر گئے۔46 سائیڈ میں سے 40 پارکنگ سائیڈ کا ٹھیکا پیپلز پارٹی کے مند پسند کارکنوں کے پاس ہونے اور ان کے شدید دباؤ کے باعث اب پارکنگ فیس کی وصولی کا فیصلہ جون کے مہینے میں کیا جائے گا۔کراچی کے شہری رمضان المبارک کے مہینے میں پارکنگ مافیا کے ہاتھوں ایک بار پھر سے لٹنے پر مجبور ہوں گے پارکنگ مافیا کراچی کے مختلف سائیڈ پر از خود طے کردہ پارکنگ فیس وصول کررہا ہے موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس 20 روپے کے بجائے 50 اور 70 روپے جبکہ گاڑیوں کی فیس 50 روپے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متحدہ نے ہمیشہ دوسروں کی میتوں کو اپنی سیاست کے لئے استعمال کیا ہے، فاروق ستار اور دیگر متحدہ لیڈران ذہن نشین کرلیں کہ الزامات سے ان کا قد اونچا نہیں ہونے والا۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے عوام دہائیوں تک متحدہ کی تشدد سے بھرپور دھونس والی سیاست کے رحم و کرم پر تھے، اب متحدہ کی دھونس نہیں چل پا رہی تو عوام کو بھڑکا کر حادثات کی بنیاد پر فسادات کو ہوا دینے کی...
    وطن عزیز میں گزشتہ پچاس ساٹھ برسوں میں بہت سے سیاسی تحریکیں چلائی گئیں، مگر شاید ہی کوئی تحریک اپنے مقاصد میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہو۔ ہر بڑی سیاسی جماعت نے یہ شوق پورا کرکے دیکھ لیامگر کوئی بھی سرخروئی کی منزل کو چھو نہیں سکا۔ صرف ایک تحریک جسے ہم کامیاب قرار دے سکتے ہیں وہ 1969 میں اس وقت کے حکمراں فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے خلاف چلائی جانے والی تحریک تھی جس کی قیادت ذوالفقار علی بھٹو کررہے تھے۔اُس وقت حالات ہی کچھ ایسے تھے کہ یہ تحریک کامیاب تو ضرور ہوئی لیکن اس نے ایک نئے مارشل لاء کو جنم دے دیا۔بالکل اُسی طرح خود ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف 1977 میں چلائی جانے...
    ویب ڈیسک— امریکہ کی متعد ریاستیں سردی کی شدید لہر کی زد میں ہیں۔ اس دوران سیلاب، تیز ہوا کے بگولوں، برف باری اور مٹی کے تودے گرنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بارش سے آنے والے سیلاب کے دوران دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ریاست کینٹکی میں کئی علاقوں میں شدید بارشوں کے سبب سیلاب کا سامنا ہے۔ حکام نے سیلاب کے سبب دو افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ شمالی میدانی علاقوں میں سرد موسم میں پارہ نقطۂ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گر گیا ہے۔ حکام نے اس جان لیوا سرد موسم میں ریاست جارجیا اور فلوریڈا میں تیز ہوا...
    تحریک انصاف نے عید کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ زرائع کے مطابق ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں اور اس سلسلے میں وکلاء اور دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر مسلط حکمرانوں کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں اور تحریک انصاف اس حکومت کے خاتمے تک اپنی تحریک...
    سٹی42:  مسافروں سے بھری بس خوفناک حادثہ کا شکار ہو کر پہاڑی سڑک سے نیچے کھائی میں جا گری۔   خیبرپختونخوا کے علاقے بالاکوٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سیاحوں سے بھری ہوئی ایک مسارف بس پہاڑی سے نیچے جا گری۔ حادثہ بالاکوٹ میں جابہ کے مقام پر بس کے سڑک سے نیچے کھائی مین گرنے کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس کوچ میں 20 سے زائد افراد سوار تھے جو زخمی ہوئے ہیں اور انہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسرائیل نے رفح میں حماس کے تین کارکن ڈرون حملہ میں مار دیئے  زخمی سیاحوں کا تعلق واہ کینٹ سے ہے جو بالاکوٹ سے واپس آرہے تھے، زخمی ہونےوالےسیاحوں...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ کار واضح نہیں ہے۔ ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ کار اپنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ روسی صدر پیوتن امن کے لیے سنجیدہ ہیں یا نہیں، یہ اگلے چند دن میں طے ہو جائے گا۔ امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے مزید کہا کہ فی الوقت یوکرین جنگ ختم کرنے کا کوئی طریقہ عمل میں نہیں۔ ابھی مزید بات چیت سے سامنے آئے گا کہ کیا طریقہ عمل ہوگا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو روسی حکام سے ملاقات کے...
    نوآبادیاتی معاشروں میں ’’سیاسی آزادی‘‘ پر قدغن کوئی نئی بات نہیں ہے، یہ نہ صرف معمول کا ہی حصہ سمجھی جاتی ہے بلکہ اپنا تاریخی تسلسل بھی رکھتی ہے، کیوںکہ ایسے معاشروں کی کُل تاریخ سیاسی آزادی پر قدغن اور پابندیوں کا ہی شاخسانہ ہے۔ پاکستان بھی جو برطانوی استعمار سے آزاد ہوکر (کچھ لوگوں کی رائے البتہ مختلف ہے) دنیا کے نقشے پر ابھرا، ایسے ہی المیے کا شکار رہا ہے۔ پہلے انگریزوں کی پابندیاں تھیں اور ’’ہندوستان‘‘ غلام تھا، بعد میں ان کے ہم نواؤں نے ا نہیں کے ’’چلن‘‘ کی پیروی کرتے ہوئے یہ سلسلہ جاری رکھا، جو اب تک بدستور جاری ہے۔ پاکستان میں ’’پیکا ایکٹ‘‘ کی حالیہ ترمیم اس دعوے کی صداقت کے لیے کافی...
    ماہرین قانون نے ڈونالڈ ٹرمپ اور وزارت خزانہ کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں کہ ایلن مسک کی ٹیم کو محکمہ خزانہ میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کو روکا جائے۔  اسلام ٹائمز۔ نومتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ارب پتی خصوصی وزیر ایلون مسک کی مختلف سرکاری اداروں اور محکموں کی حساس اور نیم حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کی وجہ سے موجودہ امریکی انتظامیہ کو تنقید کا سامنا ہے۔ امریکہ کی 19 ریاستوں سے ماہرین قانون نے ڈونالڈ ٹرمپ اور وزارت خزانہ کے خلاف درخواستیں دائر کی ہیں کہ ایلون مسک کی ٹیم کو محکمہ خزانہ میں حساس معلومات تک غیر مجاز رسائی کو روکا جائے۔ درخوست گزاروں کا کہنا ہے کہ ایلون مسک کی ٹیم...
    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ رمضان سے پہلے یا بعد میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے درمیان الائنس ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمن کو قریب لانے کی بات کی تھی کیونکہ ماضی میں دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے رہے ہیں،اب یہ فاصلے کم ہو رہے ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان کئی معاملات حل ہو چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ   جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ اور پی ٹی...
    پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قائدین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کیلئے کراچی میں پارٹی رہنماؤں کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر علی حسن زہری کے درمیان اختلافات پر پاکستان پیپلز پارٹی متحرک ہو گئی ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی بلوچستان کے قائدین کے درمیان اختلافات کو حل کرنے کے لئے کراچی میں پارٹی رہنماؤں کو طلب کیا گیا۔ اس موقع پر فریال تالپور نے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، تاہم صوبائی وزیر علی حسن زہری نے تحفظات پیش کرتے ہوئے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان جھگڑے پر ردعمل جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری اور شعیب شاہین کے درمیان ہونے والی لڑائی پر مزمتی بیان جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر فواد چوہدری کا پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین پر بلا اشتعال حملہ ایک نہایت سنگ دلانہ اقدام اور دلیل اور منطق کے مقابلے میں حیوانی جبلّت کا اظہار ہے۔  سیاسی کمیٹی نے کہا کہ فواد چوہدری کی جانب سے طاقت اور مخالف سے اسکور برابر کرنے کیلئے ایسے حربوں کے استعمال کا یہ پہلا واقعہ نہیں، ایسے کئی واقعات ان کے ماضی...
    لاہور سفاری زو میں وائلڈ لائف تھیٹر کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں میں جنگلی حیات سے محبت اور ان کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ منفرد تھیٹر پلے ہر ہفتہ اور اتوار کو پیش کیا جائے گا اور تقریباً 100 دن تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف، مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ سفاری پارک محض تفریح کا مقام نہیں بلکہ ایک تعلیمی مرکز بھی ہے، جہاں لوگوں، خاص طور پر بچوں کو جنگلی حیات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ اس تھیٹر کے ذریعے جانوروں کی اقسام، ان کی خصوصیات اور قدرتی ماحول میں ان کے طرزِ زندگی کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ پہلے ہی...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا میچ عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے دیا گیا 4 لاکھ امریکی ڈالرز کا باکس آلاٹ ہوا تاہم محسن نقوی نے 30 نشتوں والے باکس پر عام باکس کو ترجیح دی ہے۔ محسن نقوی نے بورڈ کی آمدن بڑھانے کے لیے باکس سیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جس کو فروخت کر کے رقم پی سی بی کے اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے گی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔
    ویب ڈیسک : مانسہرہ کی تحصیل بالاکوٹ میں شوگراں سے واپس واہ کینٹ جانے والے سیاحوں کی کوسٹر  کھائی میں گر گئی ۔  تھانہ صدر پولیس کے مطابق واہ کینٹ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کی فیملی بالاکوٹ شوگران سے واپس واہ کینٹ جاری تھی کہ  سیاحوں سے بھری کوسٹر جابہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے  پہاڑی سے نیچے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار  تمام سیاح شدید زخمی ہوگئے۔  ایشین یوتھ چیمپئن شپ میں میڈل جیتنے والے جوجٹسو کھلاڑیوں کا ائیرپورٹ پر شاندار استقبال ریکسیو حکام کے مطابق 21 زخمیوں  کو مانسہرہ کے کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا ، زخمیوں میں سے بیشتر کی حالات...
    آج کل لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں، بیروزگاری اور نوکری کے دباؤ نے ذہنی مریض بنا دیا، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کمر توڑ دی اور رہی سہی کسر جرائم نے پوری کردی۔ اگر آپ بہترین معیار زندگی کے حامل ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں کے لوگ خوش باش اور جو خوشحال بھی ہو تو فن لینڈ آپ کی منزل ہے۔  یورپی ملک فن لینڈ مسلسل 10 برسوں سے دنیا کے سب سے خوشحال ملک قرار دیا جا رہا ہے اور اب بھی 7.741 کے مجموعی اسکور کے ساتھ سرفہرست ہے۔ فن لینڈ میں امیر اور غریب کے درمیان فرق دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔ کرپشن نہ ہونے کے برابر ہے، عوامی نقل و حمل مؤثر ہے اور لوگوں کو مضبوط سماجی حمایت حاصل ہے۔ اس کے علاوہ، یہاں کا تعلیمی نظام...
    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے مقدمہ دائر کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو جہیز کا مطالبہ پورا نہ کرنے والے سسرال والوں نے ایچ آئی وی سے آلودہ انجیکشن لگادیا۔ بھارتی میڈیاکے مطابق پولیس نے عدالت کے حکم پر یہ مقدمہ درج کیا ہے۔ لڑکی کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی کے سسرال والے مزید جہیز کا مطالبہ پورا نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے۔ پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لڑکی کے والد نے بتایا کہ انہوں نے 15 فروری 2023 کو اپنی بیٹی سونال سائنی کی شادی اتراکھنڈ کے رہائشی نیتھیرام سائنی عرف سچن سے کرائی تھی۔ شادی کے موقع پر دلہے کے خاندان کو جہیز...
    مقررین نے واضح کیا کہ وہ ڈیم کی تعمیر کے مخالف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔ اس سے قبل متاثرین نے اتحاد اور تحریک سے پیچھے نہ ہٹنے کے عزم کے طور پر قرآن مجید پر حلف بھی اٹھایا تھا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا چلاس میں ڈیم متاثرین نے احتجاجی...
    پشاور: پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں دشمنی نے پانچ افراد کی جانیں نگل لیں، مخالفین نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار پانچ دوستوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں ماشو خیل محلہ فتح خان خیل میں گاڑی میں سوار پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی، ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں سوار ملک امان ، ناہید ، مقصود، امداد اوررازم خان جاں بحق ہوگئے۔  پولیس نے تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ پرانی...
    دفتر خارجہ کا بیرسٹر سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دفتر خارجہ نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کے افغانستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے بیرسٹرسیف کے افغانستان سے متعلق بیان پرردعمل میں کہا گیا کہ پہلے سے ہی اس معاملے پرردعمل دیا ہوا ہے، کہہ دیا تھا کہ خارجہ امور وفاق کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی حکومت نے افغانستان کے دوریکے لیے ٹی اوآرز تیارکرلیے، بیرسٹرسیف نے بات چیت کے لیے وفد افغانستان بھیجنے کی...
    کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے پشتونخوا میپ کے رہنماؤں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے انکار اور فارم 47 کے ذریعے اپنی من پسند افراد کو زر و زور کی بنیاد پر مسلط کرکے غیر آئینی، غیر قانونی، غیر جمہوری حکومت بنی۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فارم 47 کی مسلط حکومت سویلین اتھارٹی کے خاتمے، آئین و جمہوریت کو پامال کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ اس حکومت سے جمہوری کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کی توقع دراصل احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے۔ یہ بات پشتونخوا میپ کے مرکزی رہنماء عبدالرحیم زیارتوال، عبدالحق ابدال، کبیر أفغان و دیگر نے کوئٹہ میں کارکنوں کے مختلف وفود...
    جرمنی کے شہر میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ مؤقف رہا ہے کہ تمام ادارے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں اور سیاست دان بھی اپنے کردار کی حدود میں رہیں، عمران خان کی سیاست نے ملک کو نقصان پہنچایا اور اب پاکستان کو عمران خان کی ان کی سیاست سے پاک کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے جمہوری رویے کی کوئی امید نہیں، انہوں نے ملک کی سیاست اور معیشت کو تباہ کردیا ہے، پاکستان کی سیاست سے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں اور اس مایوسی میں سب سے بڑا کردار...
    پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے نسیم البحر 15 جنگی مشقوں کو پاکستان اور سعودی عرب کی بحری افواج کے درمیان گہرے تعلقات کا عکاس قرار دیا ہے۔ میں نے رائل سعودی نیول فورسز کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد الغریبی، اور پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل نوید اشرف کے ساتھ “نسيم_البحر 15” مشقوں میں شرکت کی، یہ مشقیں جو 3 دہائیوں سے زائد عرصے تک جاری رہیں، دونوں بحری افواج کے درمیان گہرے تعلقات کی عکاسی ہے۔ pic.twitter.com/Y22PPS3018 — نواف بن سعيد المالكي (@AmbassadorNawaf) February 16, 2025 اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کے لیے سعودی عرب کے سفیر نواف بن...