دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں: کوشل مینڈس
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لنکا پریمیئر لیگ اور ایس اے ٹی ٹوئنٹی کھیلی ہے، پی ایس ایل پہلی بار کھیل رہا ہوں۔
کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچز بیٹنگ کے لیے اچھی ہوتی ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں نچلے نمبروں پر بیٹنگ کر چکا ہوں، کسی نمبر پر بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ چند سال میں سری لنکا میں پاور ہِٹنگ پر کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 79 رنز سے شکست دی تھی۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
جے پور: بھارتی کرکٹ اسٹار اور رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔
اتوار کو آئی پی ایل 2025 کے میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف مقابلے کے دوران کوہلی نے اپنی 100ویں نصف سنچری مکمل کی۔ اس کے ساتھ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 ففٹیز بنانے والے دنیا کے دوسرے اور بھارت کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ویرات کوہلی نے یہ کارنامہ اپنے 405ویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ ففٹیز آسٹریلوی اوپنر اور کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے نام ہیں، جنہوں نے 400 میچز میں 108 ففٹیز اسکور کیں۔ کوہلی 405 میچز میں 100 ففٹیز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں سب سے زیادہ ففٹیز:
ڈیوڈ وارنر – 108 (400 میچز)
ویرات کوہلی – 100 (405 میچز)
بابر اعظم – 90 (311 میچز)
کرس گیل – 88 (463 میچز)
جوس بٹلر – 86 (440 میچز)
آئی پی ایل میں بھی کوہلی کا ریکارڈ شاندار ہے۔ راجستھان کے خلاف ان کی حالیہ نصف سنچری آئی پی ایل میں ان کی 58ویں ففٹی تھی، جب کہ لیگ میں ان کے مجموعی 50 پلس اسکورز کی تعداد 66 ہوگئی ہے، جو ڈیوڈ وارنر کے برابر ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے آئی پی ایل میں 62 ففٹیز اور 4 سنچریاں اسکور کیں، جبکہ کوہلی نے اب تک 58 ففٹیز اور 8 سنچریاں بنائی ہیں۔
آئی پی ایل میں سب سے زیادہ 50+ اسکورز:
ویرات کوہلی – 66
ڈیوڈ وارنر – 66
شیکھر دھون – 53
روہت شرما – 45
کے ایل راہول – 43
اے بی ڈی ویلیئرز – 43
کوہلی موجودہ سیزن میں بھی شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف ناقابل شکست 59 رنز سے آغاز کیا، چنئی کے خلاف 31، گجرات کے خلاف صرف 7 پر آؤٹ ہوئے، مگر ممبئی انڈینز کے خلاف شاندار 67 رنز بنائے، جبکہ دہلی کے خلاف 22 رنز کا حصہ ڈالا۔