2025-04-15@07:19:17 GMT
تلاش کی گنتی: 49466
«مریم اورنگزیب»:
(نئی خبر)
ایمبر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کسی عالمی سرمایہ کاری، قومی پروگرام یا بڑے پیمانے پر منظم منصوبے کے تحت نہیں بلکہ صارفین کی ذاتی کوششوں سے ممکن ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی توانائی تھنک ٹینک ایمبر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے، 2024 میں پاکستان نے دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت سب سے زیادہ 70 گیگا واٹ سولر پینلز درآمد کیے۔ ایمبر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کسی عالمی سرمایہ کاری، قومی پروگرام یا بڑے پیمانے پر منظم منصوبے کے تحت نہیں بلکہ صارفین کی ذاتی کوششوں سے ممکن ہوا۔ پاکستان میں شمسی اور ہوا...
سپریم کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ میں جناح ہائوس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ پراسیکیوٹر پنجاب ذوالفقار نقوی نے دلائل دیتے ہوئے کہا علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، علی رضا پر پولیس کو پتھرائو اور ڈنڈے سے زخمی کرنے کا الزام ہے۔ ملزم کے وکیل سمیر...
اسلام آباد میں 3 روزہ اوورسیز کنونشن کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس کنونشن میں دنیا بھر سے 1500 کے قریب اوورسیز پاکستانی شریک ہیں، کنونشن کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔ کنونشن کے پہلے دن اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے سفیر ہیں، کوئی غیرملکی آکر ہمارے لوگوں کی تعریف کرتا ہے تو ہمارا دل بڑا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو اپنی جماعتوں سے بات کریں کہ دوہری شہریت رکھنے والوں کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے، اس پر بحث ہونی چاہیے۔ اس پر بھی بات ہوچکی ہے کہ ان کے لیے...
پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور فواد چوہدری نے سلمان اکرم راجہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کسی کو برداشت کرنے کو تیار نہیں اور پارٹی کو کسی رجمنٹ کی طرح چلارہے ہیں۔ 9 مئی مقدمات کی سماعت میں سپریم کورٹ پیشی کے بعد پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو۔ سلمان اکرم راجہ کسی کو پارٹی میں برداشت نہیں کرتے، پارٹی ایسے چلا رہے ہیں جیسے کوئی رجمنٹ ہو، جو کام کرنے والے ہیں وہ کرتے نہیں۔ آج 9 مئی کا کیس ہے کوئی PTIکا سینیئر...

’پولیس کا کام پیسے پکڑنا ہی رہ گیا؟‘، شادی پر پیسوں کا تھال پکڑے پنجاب پولیس کے اہلکار کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر چوہدری اپنے کسی دوست کی شادی پر پیسے پھینک رہے ہیں اور پیسوں کا تھال جس نوجوان نے پکڑا ہوا ہے وہ پنجاب پولیس کا جوان ہے جو نوٹوں کی گڈیاں کاشف ضمیر کو دیتا رہا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر خوب تنقید کی گئی۔ صارفین نے سوال کیا کہ پنجاب پولیس صرف انہی کاموں کے لیے رہ گئی ہے جبکہ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ کاشف ضمیر کو پنجاب پولیس کا پروٹوکول کس حیثیت میں ملا ہوا ہے۔ https://Twitter.com/muqadasawann/status/1911488953271914537 علی عمران عباسی لکھتے ہیں کہ کیا پنجاب پولیس کے جوان صرف اس لیے رہ...
ذرائع کے مطابق ہیبت اللہ اخندزادہ نے وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان میں بلوچستان، سندھ اور پنجاب کی سرحدی ریاستوں کی دینی درسگاہوں کے لئے بطور "مالی امداد" مختص کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں افغان طالبان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی تعاون سے کام کرنیوالے ٹی وی چینل افغانستان انٹرنیشنل نے خبر دی ہے کہ افغان عبوری حکومت کے سربراہ ملا ہیبت اللہ اخندزادہ نے وزیر خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہ کو "نئے سال کے بجٹ" میں پاکستان کے مذہبی مدارس کے لیے 9 ملین ڈالر مختص کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیبت اللہ اخندزادہ نے حال ہی میں وزیر خزانہ محمد ناصر اخند اور طالبان...
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو کپور نے آنجہانی اداکار رشی کپور کے ساتھ منگنی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ معروف اداکارہ نیتو کپور نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنے آنجہانی شوہر، رشی کپور کو یاد کرتے پوئے ان کے ساتھ منگنی کے دن کی ایک یادگار بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ یہ تصویر 1979 کی ہے، جب دونوں نے منگنی کی تھی۔ نیتو کپور نے انسٹاگرام اسٹوری پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا: ’آج کے دن 1979 میں منگنی ہوئی تھی، وقت کتنی جلدی گزر جاتا ہے۔‘ تصویر میں دونوں مسکراتے ہوئے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ نیتو اکثر اپنے...
جیا بچن اور ایشوریا رائے بچن کے ماضی کے ایک جذباتی لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں جیا اپنی ہونے والی بہو کی تعریف کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ شادی سے پہلے ساس اور بہو کے اس خاص رشتے کی جھلک اس وائرل ویڈیو میں دیکھنے کو ملتی ہے۔ یہ ویڈیو 2007 کی ایک ایوارڈ شو کی ہے جس میں جیا بچن اپنی ہونے والی بہو ایشوریا رائے کے لیے جذبات اور محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا تھا، لیکن ان کے تعلقات کی خبریں گردش میں تھیں۔ View this post on Instagram...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں خلیل الرّحمٰان قمر کو ہنی ٹریپ اور اغوا کرنے کے مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ عدالتی ذرائع کے مطابق مقدمے کا محفوظ فیصلہ دوپہر بارہ بجے سنایا جائے گا۔ ہنی ٹریپ اور اغوا کے الزام میں زیر حراست ملزمہ آمنہ عروج سمیت دس ملزمان عدالت کے روبرو پیش ہونگے۔ اے ٹی سی عدالت کے جج ارشد جاوید کیس کا محفوظ فیصلہ سنائیں۔ عدالت نے 12 اپریل کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے اور وکلاء کے حتمی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ گواہان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ملزمہ آمنہ عروج نے دھوکہ سے خلیل الرحمان قمر کو اپنے فلیٹ پر بلایا تھا۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ...
جرأت تحقیقاتی سیل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٭نیب نے قومی احتساب آرڈیننس، 1999کی دفعہ 9(a)کے تحت بیان کردہ کرپشن اور زیرِدفعہ 10 ملوث ملزمان، موجودہ ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو اور سابقہ ڈی جی عبدالرشید سولنگی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی اجازت دی ٭نیب کی رپورٹ کے مطابق تیسری بار بطور ڈی جی تعینات ہونے والے محمد اسحاق کھوڑوپر بدعنوانی، اختیارات کا غلط استعمال، اور غیرقانونی تعمیرات کو فروغ دینے کے سنگین الزامات ہیں ٭ نیب رپورٹ میں اسحق کھوڑو کو "پٹہ سسٹم”چلانے کا مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے ، جس میں مافیا کے ساتھ مل کر رشوت کے بدلے غیرقانونی منزلیں، تجارتی استعمال اور ماسٹر پلان کے خلاف تعمیرات کی منظوری شامل ہے ٭ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20ماہ کے دوران...
ڈاکٹر سلیم خان یہ حسنِ اتفاق ہے کہ جہاں ملک بھر میں وقف بل کو لے کر شدید بے چینی پائی جارہی ہے وہیں سمراٹ اشوک کی سرزمین بہار میں بدھ مت کے پیروکار مقدس مہابودھی وہار پر ہندو کنٹرول کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔ بودھ گیا میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ ہندو رسومات بدھ مت کے اصولوں کی خلاف ہیں اس لیے وہار کا مکمل اختیار بودھ سماج کو دیا جائے ۔ مہابودھی وہار کا انتظام و انصرام 1949 کے بودھ گیا ٹیمپل ایکٹ کے تحت کیا جاتا ہے ۔ اس کے آٹھ رکنی کمیٹی میں ہندو اور بودھ نمائندوں کو مساوی نمائندگی دی گئی ہے ، تاہم بودھ رہنما اس قانون کو غیر...
ریاض احمدچودھری آل انڈیا انڈیا مسلم پرسنل لا ء بورڈ نے7جولائی تک پورے بھارت میں ”وقف بچاؤ”مہم کا اعلان کیا ہے۔ بورڈ کے صدر مولاناخالد سیف اللہ رحمانی، جنرل سیکرٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی اور کنوینر مجلس عمل برائے اوقاف ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے اپنے مشترکہ بیان میں مودی حکومت کی طرف سے منظور کردہ وقف ترمیمی قانون کی شدید مذمت کی اور اسے غیر آئینی قرار دیا۔ بورڈ نے سپریم کورٹ میں بھی مذکورہ قانون کی چیلنج کیا ہے۔ بورڈ نے وقف بچاؤ مہم کے پہلے مرحلے کا آج سے آغاز کردیا۔پہلے مرحلے کے احتجاج کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد دوسرے مرحلے کا اعلان کیا جائیگا۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ یہ مہم...
آندھرا پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ اور مشہور اداکار پون کلیان کی اہلیہ، انا لیزنیوا نے تروملا تروپتی مندر میں اپنے بیٹے کی معجزانہ طور پر جان بچنے کے بعد شکرانے کے طور پر اپنے بال نذر کیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انا لیزنیوا، جو روسی نژاد اور آرتھوڈوکس عیسائی ہیں، نے اپنے بیٹے مارک شنکر کے سنگاپور میں واقع اسکول میں پیش آنے والے آتشزدگی کے حادثے میں محفوظ رہنے کے بعد یہ قدم اٹھایا۔ حادثے کے دوران مارک کے ہاتھ اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچا، اور وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج رہا۔ خوش قسمتی سے وہ جان لیوا حادثے سے محفوظ رہا، حالانکہ اس سانحے میں ایک بچے کی جان چلی گئی۔ اتوار کے روز انا...
وکلاء تنظیم نے کہا کہ ترمیم کو ایک سوچے سمجھے ایجنڈے کاحصہ کہا جا سکتا ہے تاکہ طریقہ کار میں رکاوٹوں، جانبدارانہ تحقیقات اور اکثریتی برادری کی طرف سے زمینوں پر قبضے کو قانونی حیثیت دی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا لائرز ایسوسی ایشن فار جسٹس (AILAJ) نے وقف قانون میں حالیہ ترامیم کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے متعصبانہ قانون قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے نافذ ہونے والے اس قانون سے بھارت بھر میں بالخصوص مسلمانوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع ہوا ہے۔ وکلاء تنظیم نے ایک بیان میں حکومت کی جانب سے وقف املاک پر ممکنہ قبضے سمیت اس قانون کے کئی اہم پہلوئوں کو اجاگر کیا ہے۔ تنظیم نے کہا کہ...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 کے اتوار کے ڈبل ہیڈر میچز میں ایک منفرد اور دلچسپ عمل دیکھا گیا، جب امپائر نے اچانک کھلاڑیوں کے بلّوں کے سائز کی جانچ شروع کر دی۔ دہلی کیپیٹلز اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران، فیلڈ امپائر نے ممبئی کے کپتان ہاردک پانڈیا کے بلّے کی چوڑائی ناپنے کے لیے ایک خاص گیج کا استعمال کیا۔ خوش قسمتی سے پانڈیا کا بلّا مقررہ حد یعنی 4.25 انچ (10.8 سینٹی میٹر) کے اندر تھا۔ امپائر نے پورے بلّے پر گیج کو چلا کر اس بات کو یقینی بنایا کہ کسی بھی مقام پر یہ حد سے تجاوز نہ کرے۔ آئی پی ایل کے قوانین کے مطابق، کسی بھی کھلاڑی کا...
بالوں سے بنی نیک ٹائی فیشن کی دنیا میں تہلکہ مچا رہی ہے. فیشن کی دنیا میں کبھی کبھار ایسے رجحانات جنم لیتے ہیں جو نہ صرف چونکا دینے والے ہوتے ہیں بلکہ دیکھنے والوں کو سوچنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ”بالوں جیسی بنی نیک ٹائی“ نے بالکل ایسا ہی کیا ہے۔ اطالوی فیشن ہاؤس سکیاپاریلی (Schiaparelli) نے پیرس فیشن ویک (Autumn-Winter 2024) میں ایک ایسی نیک ٹائی متعارف کرائی ہے جو کسی لمبی چوٹی جیسی دکھائی دیتی ہے۔ جی ہاں! یہ نیک ٹائی دراصل نائلون کے ریشوں سے تیار کی گئی ہے جو ایک چمکدار اور دلکش چوٹی کی شکل میں سامنے آتی ہے۔ یہ انوکھا فیشن پیس، جسے ”بصری دھوکہ“ (trompe l’oeil) کہا...
معروف گلوکار اور نغمہ نگار ڈیوڈ (d4vd) کو کوچیلا 2025 میوزک فیسٹیول کے دوران ایک اسٹیج پر بیک فِلپ کرنے کی کوشش میں شدید چوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔ بیس سالہ ڈیوڈ انتھونی برک، جو 2021 میں ویڈیو گیم ”فورٹ نائٹ“ کی ویڈیو ایڈیٹنگ کے ذریعے مشہور ہوئے، اس بار اپنے پہلے کوچیلا شو میں گوبی اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے۔ جیسے ہی انہوں نے بیک فِلپ کی کوشش کی، وہ الٹا اپنی پیٹھ پر گر گئے اور کچھ لمحے کے لیے درد سے تڑپتے دکھائی دیے۔ وہاں موجود ہزاروں ناظرین کے لیے یہ منظر چونکا دینے والا تھا۔ مگر d4vd نے ہمت نہ ہاری ۔ خود کو سنبھالا، دوبارہ کھڑے ہوئے، اور پورا سیٹ مکمل کیا۔ اس...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز پر20 فیصد ہیلتھ ٹیکس کی تجویزدی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت نے حکومت کو تجویز پیش کی ہے کہ 2025-26 کے بجٹ میں سینکڑوں تیار شدہ اور انتہائی تیار شدہ خوراک اور مشروبات، جنہیں عام طور پر بیکری اور کنفیکشنری آئٹمز کہا جاتا ہے۔(جاری ہے) ، پر 20 فیصد ہیلتھ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق بعض اشیا ء پر جہاں پہلے سے 20 فیصد کی شرح سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ ہے، آئندہ بجٹ میں اسے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ غیر صحت بخش مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان دنیا کے ان دس ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرتے ہیں ۔اقوام متحدہ کے محکمہ برائے اقتصادی و سماجی امور کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 272 ملین بیرونِ ملک مقیم افراد میں سے پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کا حامل ملک ہے۔(جاری ہے) بیرونِ ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت اور ترقی کے لیے ایک اہم ذریعہ آمدن ہیں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو سب سے زیادہ ترسیلات خلیجی ممالک، امریکہ، برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ سے موصول ہوئیں۔مالی سال 2022-23 کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے...
بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی سنگین دھمکی موصول ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار یہ دھمکی ممبئی کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ (ورلی) کے واٹس ایپ نمبر پر ایک پیغام کے ذریعے دی گئی۔ موصول ہونے والے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو ان کے گھر میں گھس کر قتل کیا جائے گا، جبکہ ان کی گاڑی کو بم سے اُڑانے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ورلی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام اس وقت دھمکی دینے والے شخص کی شناخت اور پیغام کی صداقت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔...
کراچی: کراچی سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث آج بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
سعودی عرب میں 2 روز سے محصور پاکستانی عمرہ زائرین کی وطن واپسی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ سعودی ائیرلائن کی پروازانتظامی پیچیدگی کے سبب عمرہ زائرین کوسعودی ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی تھی۔ وطن واپسی کےمنتظر عمرہ زائرین کی تعداد60 سے زائد ہے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب: حج اور عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بڑے جرمانوں کی دھمکی عمرہ زائرین کا کہنا ہے کہ سفارت خانے کے حکام نے رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کی ہیں تاہم اب تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ متاثرہ عمرہ زائرین میں بزرگ ، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ عمرہ زائرین 2 روز سے سعودی عرب میں پھنسے ہوئے ہیں۔
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرکے 61 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کر لیں۔ اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات اسمگلنگ کریک ڈاؤن میں 61 کروڑ سے زائد مالیت کی 652.176 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔ سندھ میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 3 کلو افیون برآمد ہوئی۔ اقبال پارک لاہورکینٹ کے قریب ملزم سے 130 گرام آئس اور 133 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 154 گرام آئس برآمد ہوئی۔ بلوچستان میں ضلع چاغی کے علاقے دالبندین سے...
غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ءتیزی سے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کا انخلا ءتیزی سے جاری ہے،،غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد انخلاء جاری ہے تیرہ اپریل کو13ہزارسے زائد غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس روانہ کیا گیا ، مجموعی طور پر پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 948,870 تک پہنچ چکی ہےغیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے عائد ٹیرف پر پریشان ضرور ہیں کہ اس سے غیریقینی کی صورتحال ہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان کا موقف جارحانہ نہیں بلکہ تدبر اور حکمت عملی پر مبنی ہوگا،ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں،یہاں کم سے کم ٹیرف 10 فیصد ہے اور اس کے بعد اضافی ٹیرف ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ میرے خیال میں اس...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی آیس پی آر) کے مطابق کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جبکہ تھامس سوزی اور معزز جوناتھن جیکسن بھی وفد میں شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال جبکہ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر زور دیا گیا، دونوں فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مسلسل رابطے کی اہمیت کو دہرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی تعاون کے لیے مفاہمتی...

لاہور ہائیکورٹ کا افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پی او سی جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے افغان شہری کو ملک بدر کرنے سے روکنے اور پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) جاری کرنے کی درخواست پر ڈی جی امیگریشن کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس سلطان تنویر احمد نے پاکستانی خاتون نورین بی بی کی جانب سے دائر درخواست پر پیر کو سماعت کی۔ درخواست ایڈووکیٹ مقسط سلیم کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں وزارت داخلہ، ڈی جی امیگریشن، نادرا اور پولیس کو فریق بنایا گیا۔(جاری ہے) درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وہ پاکستانی شہری ہیں اور 8 اکتوبر 2020 کو افغان شہری الماس خان سے شادی کی تھی، جس سے دو بیٹیاں عارفہ...
پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائی لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، گجرانوالہ اور جہلم میں کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ راولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف مقامات پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔ Post Views: 1
جناح ہاؤس حملہ کیس کے ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ علی رضا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے وکیل سمیر کھوسہ نے کہا کہ علی رضا پر پولیس پر پتھراؤ اور ڈنڈے سے زخمی کرنے کا الزام ہے۔ علی رضا کے خلاف موقع پر موجودگی کا کوئی آڈیو یا ویڈیو ثبوت موجود نہیں۔ علی رضا کی عمر صرف 20 سال ہے اور وہ بیمار بھی ہے۔ مزید پڑھیں: جناح ہاؤس پر حملہ: شرپسندوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کا فیصلہ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے ، ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے ، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے مل کر مضبوط اور عظیم بنانا ہے۔(جاری ہے) پیر کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد کی دلیرانہ کاروائی چوری ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری ملزم دوران پولیس مقابلہ ہلاک ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی فواد خالد ایس ائی اور ان کی ٹیم نے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ائی نائن سیکٹر سے واردات کر کے بھاگنے والے دو مصلح ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ کرتے ہوئے کاروائی مکمل کی اور دوران واردات ائی نائن سیکٹر سے چھینے گئے موبائل فون اور ان کی نقدی وغیرہ بھی برامد کر لی۔گرفتاری کی کوشش کے دوران خطرناک ڈکیتوں نے پولیس پر شدید فائرنگ شروع کردی ۔ اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ایک ڈکیت زخمی ہوگیا ۔زخمی ڈکیت کو فوری گرفتار کرکے...
کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے جبکہ یہاں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹو ں میں کم سے کم درجۂ حرارت 26.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔ Post Views: 1
ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے پانچ سال سے معطل خوشحال خان خٹک ایکسپریس ریل گاڑی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریل گاڑی 24 اپریل کو پشاور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، 5 سال قبل کورونا وبا کے باعث خوشحال خان خٹک ریل گاڑی بند کردی تھی، وفاقی حکومت نے خوشحال خان خٹک سروس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پشاور انعام اللہ نے پشاور کینٹ ریلوے اسٹیشن...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر میں سکھ برادری کو بیساکھی کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے جاری کیے گئے بیان میں سکھ برادری سے اظہارِ تہنیت کیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ کسانوں کے لیے بڑی خوشی کا وقت ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ یہ دن ہماری برادریوں کو متحد کرتا ہے اور ہماری قوم کی تشکیل کرتا ہے۔ انہوں نے پیغام میں یہ بھی کہا ہے کہ آئیے! ایک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے امریکی کانگریس کے وفد کے ساتھ ہونے والی اہم ملاقات میں پاکستان کی معاشی صلاحیتوں، صدر ٹرمپ کی ٹیرف معطلی، اور ٹیکنالوجی، معدنیات و قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پر روشنی ڈالی۔ بیرسٹر دانیال نے کہا، ’’ٹیرف ریلیف دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو تاریخی رفتار دینے کا بے مثال موقع ہے۔ ہم عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے شفافیت، اصلاحات، اور جدید پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔‘‘ انہوں نے زور دیا کہ ’’سبز توانائی اور معدنی شعبوں میں امریکا کے ساتھ اشتراک خطے کی ترقی کا نیا باب کھولے گا۔‘‘ امریکی وفد نے پاکستان کے معدنی ذخائر...
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر احمد الشراع متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے جہاں اماراتی صدر کی شامی ہم منصب سے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ملاقات ہوئی۔ اماراتی صدر نے شام کی ترقی اور استحکام کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں صدور نے گفتگو میں شام میں استحکام کو خطے کی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر نے شام کی تعمیرِ نو میں مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس...
کراچی: آئی پی ایل میں اتوار کو راجستھان رائلز اور رائل چیلنجرز بنگلورو کے میچ میں امپائرز نے ویسٹ انڈین اسٹار شمرون ہٹمیر اور انگلش بیٹر فل سالٹ کے بیٹ چیک کیے۔ امپائرز کو ان کے بیٹس کی چوڑائی مقررہ حد سے زیادہ محسوس ہوئی تھی، دھورو جوریل کے میدان بدر ہونے پر شمرون ہٹمیر کے میدان میں داخل ہونے پر ان کے بیٹ کی چوڑائی زیادہ محسوس کی گئی تھی۔ اسی طرح، دوسری اننگز میں فل سالٹ اور نمبر 3 دیودت پاڈیکل کے بیٹس بھی چیک ہوئے۔ آئی پی ایل کی پلیئنگ کنڈیشنز کے قواعد میں بیٹ کی لمبائی 38 انچ درج ہے۔ اسی طرح، بیٹ کی چوڑائی 4.25 انچ مقرر ہے، موٹائی 2.64 انچ اور ایجز...
تہران — ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ جوہری مسئلے اور اقتصادی پابندیوں کے خاتمے پر اگلا دور بالواسطہ مذاکرات کی صورت میں اگلے ہفتے ہوگا، جس میں عمان بطور ثالث کردار ادا کرے گا۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف کے درمیان حالیہ ملاقات مسقط میں ہوئی، جو 2015 کے جوہری معاہدے کے بعد پہلی بڑی پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ریاستی ٹی وی پر بتایا کہ مذاکرات کا اگلا دور 19 اپریل کو ہوگا اور اس میں صرف جوہری معاملات اور پابندیاں اٹھانے پر گفتگو ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران امریکہ سے کسی اور موضوع پر بات چیت نہیں کرے گا۔...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے 189 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں پنجاب کے مختلف شہروں سے 10 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں لاہور، بہاولپور، راولپنڈی، جہلم اور گجرانوالہ میں کی گئیں۔ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد ،ڈیٹونیٹر، 16حفاظتی فیوز، 37 فٹ تار، پمفلیٹ ، نقدی اور پرائمہ کارڈ برامد کیے گئے۔ مزید پڑھیں: سی ٹی ڈی کی پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں، 23 دہشت گرد گرفتار ترجمان کے مطابق رولپنڈی سے 2 خطرناک دہشت گرد بادل سنگھ اور سورج سنگھ کو گرفتارکیا گیا۔ دونوں کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے۔ دیگر دہشتگردوں کی شناخت سراج، ہدایت للہ، دیدار حسین، صداقت حسین ،سلیمان خان اور زید وغیرہ...
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے لیے پاکستان میں موجود اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر، مینجر اور سلیکٹر کرنل ریٹائرڈ نوشاد کی نواسی مریم فیصل بھی شامل ہیں۔ 19 سالہ مریم فیصل 1 ون ڈے اور 6 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مریم فیصل نے بتایا کہ اپنے نانا کی وجہ سے میں اور میرے جڑواں بھائی نے کرکٹ شروع کی، نانا کو میں پیار سے بابا کہتی تھی، انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بابا دبئی میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں پاکستان ٹیم کے منیجر تھے، ہم دیکھنے...
کورئیر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز پشاور: اے این ایف نے ایک کارروائی میں پشاور میں کورئیر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے نوشہرہ سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس نے 11 منشیات بھرے پارسل مختلف شہروں کے لیے بک کیے تھے، پارسل میں سے 5.7 کلو چرس، 200 گرام آئس، 120 ایکسٹسی گولیاں، 150 گرام افیون برآمد کی گئیں۔ ملزم کے قبضے سے جعلی 1 لاکھ روپے اور 30 بور پستول بھی برآمد کی گئی ہے، اے این ایف ٹیم کی مکمل نگرانی کے بعد حاجی...
عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی پیرو مصنف اور نوبیل انعام یافتہ ادیب ماریو ورگاس یوسا 89 برس کی عمر میں چل بسے۔ ماریو ورگاس یوسا کو ان کی انقلابی ادبی تخلیقات کے باعث جانا جاتا ہے جس میں آمریت، آزادی اور انفرادی مزاحمت جیسے موضوعات کا گہرا تجزیہ ملتا ہے۔ ان کے بیٹے الوارو ورگاس یوسا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک بیان میں والد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی افسوس کے ساتھ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے والد ماریو ورگاس یوسا لیما میں چل بسے۔ ورگاس یوسا 1936ء میں جنوبی پیرو کے شہر اریکوِیپا میں پیدا ہوئے، بچپن کے کچھ سال بولیویا میں اپنے نانا کے ساتھ گزارے، جو...
41 سالہ بھارتی معروف اداکارہ، میزبان و ماڈل گوہر خان اور 29 سالہ انفلوئینسر زید دربار دوسری بار والدین بننے جا رہے ہیں۔ اداکارہ گوہر خان نے حال ہی میں اپنے یہاں دوسرے ننھے مہمان کی متوقع آمد سے متعلق انکشاف کیا ہے جس کے بعد سے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس جوڑی کو تاحال مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں گزشتہ روز گوہر خان نے ایک فیشن شو کے دوران ریمپ پر واک کی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood) اس ریمپ واک کو دیکھ کر ان کے مداح و سوشل میڈیا صارفین گوہر خان کی صحت اور سلم اسمارٹ جسامت سے متاثر...
امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 10.4 فیصد اضافہ ، معیشت کی بحالی کی نوید WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پاکستان کی امریکہ کو برآمدات میں 10.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پیشرفت تصور کی جا رہی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شمالی امریکہ کو مجموعی برآمدات 9.7 فیصد بڑھ کر 4.2 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ چکی ہیں۔ اس نمایاں اضافے کو ایس آئی ایف سی (Special Investment Facilitation Council) کی جانب سے برآمدات کے فروغ کے لیے فراہم کردہ سہولیات اور سازگار ماحول کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق،...
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تیوہار کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بہن بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تیوہار کے طور پر منایا جاتا ہے کیونکہ یہ کسانوں کے لیے بڑی خوشی کا وقت جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: بیساکھی میلہ: بھارت کے ساڑھے 6 ہزار یاتریوں کو ویزے جاری انہوں نے کہا کہ یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے بیساکھی ہر میدان میں خوشحالی، ملک کے کونے کونے میں ترقی لائے۔وزیراعظم نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ یہ دن نہ صرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو...
ملک میں مہنگی بجلی اور بجلی مسائل کے باعث پاکستان نے سولر پینلز درآمد کرنے میں پوری دنیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی عالمی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان دنیا کا سب سے بڑا سولر پینلز درآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ اِس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نہ کوئی بڑی قانون سازی ہوئی، نہ عالمی سرمایہ کاری کی یلغار اور نہ ہی وزیرِاعظم نے سبز انقلاب کا اعلان کیا، اس کے باوجود 2024 کے آخر تک پاکستان نے دنیا کے تقریباً تمام ممالک سے زیادہ سولر پینلز درآمد کیے۔ پاکستان نے صرف 2024 میں ہی 17 گیگا واٹ کے سولر پینلز درآمد کیے، جس سے وہ دنیا کی...
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے دین میں فتنے سے کوئی ڈیل ممکن نہیں۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات میں حصہ لیا، وہ اب اس کی قیمت ادا کر رہے ہیں۔ اگر کسی کو قانونی عمل کے نتیجے میں سزا ہوئی ہے تو حکومت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔ ذرائع کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ جو لوگ سیاست کرنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان واپس آ کر سیاسی میدان میں حصہ لینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بیٹھ کر لاکھوں ڈالر خرچ کر کے پاکستانی اداروں کو بدنام کرنا...
پاکستان مالیاتی خواندگی ہفتہ 2025ء کے سلسلے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گونگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ مالیاتی خواندگی ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کی جانب سے مختلف سرگرمیاں جاری رہیں گی جن کا مقصد عوام کو مالیاتی نظام، سرمایہ کاری اور بچت سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی بینک نے 2028ء تک مالیاتی شمولیت کا جامع منصوبہ مرتب کیا ہے جس کے تحت موجودہ 64 فیصد مالیاتی شمولیت کو 75 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ خواتین کی مالیاتی شمولیت میں صنفی فرق کو کم کرتے ہوئے...
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں پبلک لائزان کمیٹیوں (پی ایل سی) کے قیام کی ہدایت کردی ہے۔ محکمہ داخلہ سے جاری بیان کے مطابق عوامی تھانے کی سطح پر قائم کمیٹیاں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے میں معاون ہوں گی جبکہ ان کے قیام سے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ بیان کے مطابق متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور SDPO مشترکہ طور پر کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کریں گے، کمیٹی ممبران میں متعلقہ تھانیدار، مقامی معززین، نامور بزرگ، تاجر، منتخب نمائندے، مذہبی رہنما، قابلِ اعتماد نوجوان اور مقامی سماجی کارکن شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں قدیم فوجداری قوانین کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، کمیٹی...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے حوالے سے درج8 مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس شہباز رضوی کریں گے۔ عدالت نے پراسکیوشن کو دلائل دینے کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔ عمران خان نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعتوں میں مختلف قانونی نکات پر بحث کی گئی تھی اور آج کی سماعت میں مزید دلائل متوقع ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مقدمات...
پولیس اسٹیشن تاجوری اور برگئی کی حدود خانخیل مندزئی میں واقع جنگل میں 20 سے 25 دہشت گردوں سے مقابلہ ہوا، دو گھنٹے جاری رہنے والی اس لڑائی میں دونوں اطراف سے بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع لکی مروت میں پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشن تاجوری کی حدود میں دہشت گردوں کی موجودگی کو بھانپتے ہوئے مقامی پولیس اور امن کمیٹی نے ان کا پیچھا کیا اور اطلاع ملتے ہی لکی پولیس کے دستے، سی ٹی ڈی اور خصوصی کوئیک رسپانس فورس نے جائے وقوع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا...
کوئٹہ شہر اور اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 90 کلومیٹر دور مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ Post Views: 3
بھارت کے معروف اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے ماردیے جانے کی دھمکی دی گئی ہے، دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا ہے کہ اداکار کو ان کے گھر میں قتل کر دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کے قتل کی دھمکی ممبئی ٹریفک پولیس کے ہیلپ لائن کے واٹس ایپ نمبر پر دی گئی جس میں کہا گیا کہ اداکار کو ان کے گھر میں قتل کر دیں گے یا ان کی گاڑی میں بم رکھ کر اڑا دیں گے۔ ممبئی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اپنے خاندان کے ساتھ باندرہ، ممبئی کے گیلیکسی اپارٹمنٹس...
مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نے پاکستان کو بنایا تھا اور یہی پارٹی اسے استحکام بھی دے گی، پارٹی رہنما عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں۔ چوہدری شجاعت حسین سے اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں اور اوورسیز پاکستانیوں کے وفد نے ملاقات کی اور انٹرا پارٹی الیکشن میں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔ چوہددی شجاعت کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ کا قیامِ پاکستان اور استحکام پاکستان میں بنیادی کردار ہے، مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور یہی پارٹی اسے استحکام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو ہرچسطح پر مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا، پارٹی کے نو منتخب عہدیدار...
گزشتہ ہفتے پشتخرہ اچینی میں مولانا اعجاز عابد کو ساتھی سمیت دو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں اعجاز عابد جاں بحق اور قاری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے پشتخرہ اچینی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے قاری شاہد بھی جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پشتخرہ اچینی میں مولانا اعجاز عابد کو ساتھی سمیت دو ملزمان نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں اعجاز عابد جاں بحق اور قاری شاہد شدید زخمی ہوئے تھے۔ قاری شاہد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج رہے اور دوران علاج چل بسے۔ قاری شاہد کی نماز جنازہ سفید ڈھیری...
دونوں صدور نے گفتگو میں شام میں استحکام کو خطے کی سلامتی کیلئے اہم قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات اور تعاون پر تبادلۂ خیال بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید النہیان نے کہا ہے کہ شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کے صدر احمد الشرع متحدہ عرب امارات کے دورے پر ابوظبی پہنچے، جہاں اماراتی صدر کی شامی ہم منصب سے ابوظبی کے قصر الشاطی میں ملاقات ہوئی۔ اماراتی صدر نے شام کی ترقی اور استحکام کے لیے حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں صدور نے گفتگو میں شام میں استحکام کو خطے کی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں...
ﷰامریکا کی مکمل حمایت سے غزہ پر نہ رکنے والے اسرائیلی ظلم و ستم کو روکنے کیلئے کوئی آگے بڑھنے کو تیار نہیں۔ ظالم اپنے ظلم میں روز بروز بڑھتا جا رہا ہے لیکن دنیا کا ضمیر سویا ہوا ہے۔ ماسوائے زبانی جمع خرچ کے کوئی بھی مظلوم فلسطینیوں کو ظالم اسرائیل سے بچانے کیلئےآگے نہیں بڑھ رہا۔ اس حوالے سے سب سے زیادہ افسوس مسلمانوں اور مسلمان ممالک پر ہوتا ہے جو فلسطینیوں کی اس نسل کشی کو بڑی سرد مہری کے ساتھ دیکھ رہے ہیں۔ مسلمان ممالک کے حکمرانوں کی طرف سے اگر بیانات سے آگے کوئی بات نہیں بڑھتی تو عمومی طور پر عام مسلمانوں کو بھی جو کرنا چاہیے وہ نہیں کیا جا رہا۔ پاکستان کے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: یہ آپ کی زندگی کا وہ وقت ہے، جہاں آپ روزمرہ کی زندگی میں جادو تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ کیونکہ سچ تو یہ ہے کہ جادو اسی میں رہتا ہے۔ اگر آپ کی زندگی میں کچھ نیا ابھر رہا ہے، چکر لگا رہا ہے، لیکن ابھی تک مکمل طور پر سامنے نہیں آیا ہے، تو یہ آپ کے لیے اسے اپنی رفتار سے کھلنے دینے کا اشارہ ہے۔ اسے پکنے، اُگنے یا اسے ابھی جس چیز کی ضرورت ہے، کرنے دیں۔ نئے تعلقات، یا پرانے تعلقات تجدید ہوسکتے ہیں۔ آپ کی زندگی میں نئے مراحل اس بہار میں شروع ہوں گے۔ اور یہ سب کھل رہا ہے اور پھل...
وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں امریکی کانگریس مینز کے وفد سے اہم ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی اور دنیا کے درمیان دیوار کی حیثیت رکھتا ہے، دہشتگردی ایک عالمی چیلنج ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وفد میں کانگریس مینز جیک برگمین، ٹام سوزی اور جوناتھن جیکسن شامل تھے، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی، سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور بارڈر سیکیورٹی کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ...
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے 20 اپریل سے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے کی جانب سے لاہور سے ہفتہ وار دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو ہر اتوار اور بدھ کو باکو روانہ ہوں گی۔ اس سلسلے میں کراچی میں ٹریول ایجنٹس اور ٹور آپریٹرز کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹریول ایجنٹس کو باکو پروازوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ پی آئی اے حکام کے مطابق باکو کے لیے نئی پروازیں دو طرفہ سیاحت اور تجارتی روابط کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں گی، جب...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل لمیٹڈ کے لیے تمام عوامی خریداری کے قواعد معاف کر دیے ہیں تاکہ بیرک گولڈ کارپوریشن کے 6ارب ڈالر کے ریکو ڈک منصوبے سے تانبہ، سونا اور دیگر معدنیات کی برآمدات کو سنبھالا جا سکے، جس سے دنیا کے سب سے بڑے استفادہ نہ کئے گئے سونے کے ذخائر میں سے ایک کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش میں ایک اہم ریگولیٹری رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔ معاملے سے آگاہ سینئر حکام کے مطابق پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) نے گزشتہ ہفتے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل سے منظوری ملنے کے بعد یہ چھوٹ دی ہے۔ اس فیصلے سے PIBTL، جو کہ کراچی کے قریب پورٹ قاسم پر ایک بلک...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ عدالت نے ٹرائل کے بعد ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کا فیصلہ محفوظ کیا ہے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید فیصلہ سنائیں گے،عدالت نے ملزمان کو جیل سے فیصلہ کیلئےطلب کر رکھا ہے۔ ملزمہ آمنہ عروج،ذیشان قیوم،حسن شاہ سمیت دیگر کے خلاف ٹرائل مکمل ہوچکے ہیں،خلیل الرحمان قمرکےوکیل کی ملزمان کو عمر قید اور سزائے موت دینے کی پراسیکیوٹر عبد الجبار ڈوگر نے استدعاکی ہے کہ تمام ملزمان کیخلاف شواہد موجود ہیں۔ بنگلا دیشی عدالت نے سابق برطانوی وزیر ٹیولپ صدیق کے وارنٹ جاری کردیے
(ویب ڈیسک)خبردار ہو جائیں،نادرا نے برتھ، ڈیتھ سرٹیفکیٹس اور نکاح نامے کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کردی۔ نادراکے مطابق پیدائش، وفات اور ازدواجی حیثیت میں تبدیلی کا اندراج صوبائی قوانین کے تحت متعلقہ یونین کونسل میں ہوتا ہے، جس کی بنیاد پر وفاقی قانون کے تحت نادرا شناختی دستاویزات جاری کرتا ہے،سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو پر نادرا کی جانب سے وضاحت جاری کی گئی ہے کہ ویڈیو میں جو شخص نادرا آفس میں خود کو فوت شدہ ظاہر کرنے پر تعجب کا اظہار کر رہے ہیں، ان کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسل میں ان کے قریبی رشتہ دار نے کروا رکھا تھا۔ موسم کے حوالے سے خبر آگئی نادرا کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انجینئر امیر مقام نے چوہدری شجاعت حسین کی ملکی سیاست میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تجربہ کار، سنجیدہ اور دور اندیش سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ایک مضبوط اور مستحکم سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی۔ امیر مقام...
لندن (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم اور جیل میں بند پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ سال نومبر میں ایک ایسے شخص سے طویل بات چیت کی تھی جو اب اعلیٰ حکام کے ساتھ حالیہ اہم بات چیت کا حصہ ہیں۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مذاکرات عمران خان کی رہائی اور پی ٹی آئی اور طاقتور حکام کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ممکنہ طریقے تلاش کرنے کے بارے میں ہیں۔ انتہائی موقر ذرائع نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ امریکی پاکستانیوں کے ایک گروپ کے گزشتہ ماہ (مارچ) کے تیسرے ہفتے میں عمران خان کے ساتھ مذاکرات سے بہت پہلے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ایک ایسے شخص کے...
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے آخری مکمل فعال اسپتال کو بھی تباہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز غزہ:(سب نیوز )ہ سٹی میں واقع ال اہلی عرب اسپتال جو کہ شہر کا آخری مکمل فعال اسپتال تھا، ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تباہ ہو گیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں کے حملے میں اسپتال کے انسینٹیو کیئر اور سرجری ڈیپارٹمنٹس کو شدید نقصان پہنچا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد دو منزلہ عمارت سے بڑی مقدار میں شعلے اور دھواں اٹھ رہا تھا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اسپتال میں موجود لوگ، جن میں کچھ مریض بھی شامل تھے جو ابھی بیڈ پر تھے،...
مرشد آباد میں وقف بل کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے، جہاں جھڑپوں کے دوران تین افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں مسلم مخالف وقف بل کے پاس ہونے کے بعد مغربی بنگال سمیت کئی ریاستیں شدید احتجاج کی لپیٹ میں ہیں۔ مرشد آباد میں وقف بل کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے، جہاں جھڑپوں کے دوران تین افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صورتحال بدستور کشیدہ ہے، اور احتجاجی سرگرمیوں کو دبانے کے لیے انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔ بی جے پی حکومت پر...
راولپنڈی(اوصاف نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اہم امور، خاص طور پر علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی کانگریس کے وفد کی قیادت جیک برگمین کر رہے تھے جب کہ تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاک امریکا تعلقات کو باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور یکساں اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر مزید فروغ دیا جائےگا۔ امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں...
بھارت میں مسلم مخالف وقف بل کے پاس ہونے کے بعد مغربی بنگال سمیت کئی ریاستیں شدید احتجاج کی لپیٹ میں ہیں۔ مرشد آباد میں وقف بل کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کر گئے، جہاں جھڑپوں کے دوران تین افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صورتحال بدستور کشیدہ ہے، اور احتجاجی سرگرمیوں کو دبانے کے لیے انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مزید گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔ بی جے پی حکومت پر الزام ہے کہ وہ مسلمانوں کی آواز دبانے کے لیے ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔ مظاہرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارتی حکومت کے ان اقدامات کو...
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلور میں ایک 59 سالہ خاتون کو اپنی نوعمر بیٹی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھیمانی پدمنی رانی نے 29 اپریل 2024 کو اپنی 17 سالہ بیٹی سہیتی شیو پریا کو چاقو کے وار کرکے قتل کر دیا تھا۔ سہیتی نے اپنی ماں کو جھوٹ بتایا تھا کہ وہ پری یونیورسٹی کورس (PUC) میں 95 فیصد نمبر لے کر کامیاب ہو گئی ہے، حالانکہ وہ پانچ مضامین میں فیل ہو گئی تھی۔ جب جھوٹ بے نقاب ہوا تو ماں اور بیٹی کے درمیان جھگڑا ہوا، جس کے دوران سہیتی نے اپنی ناکامی کا الزام ماں پر لگا دیا۔ اسی دوران غصے...
پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات ڈاکٹر بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین اور قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، وفاق نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی جانب سے وفاق کو لکھے گئے خط کا تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا، خط میں انضمام کے بعد ضم شدہ اضلاع کے فنڈز خیبر پختونخوا کو منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع باقاعدہ طور پر خیبر پختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں لہٰذا ضم شدہ اضلاع کے فنڈز بھی...
بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین کرینہ کپور کی دبئی میں اپنے مشہور گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے دبئی میں ایک زیورات کے برانڈ کی تقریب میں اپنی مقبول گانے ’چھمک چھلو‘ پر رقص کر کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ یہ گانا 2011 کی کرینہ اور شاہ رُخ خان کی فلم ’راون‘ کا ہے اور آج بھی بےحد مقبول ہے۔ View this post on Instagram A post shared by The Filmy Charcha (@filmycharchaofficial) کرینہ نے اس موقع پر آسمانی رنگ کا خوبصورت لباس پہن رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ سب...
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلا دیشی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی بھانجی اور سابق برطانوی وزیر برائے اقتصادی امور ٹیولپ صدیق کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، ٹیولپ صدیق پر کرپشن کے الزامات ہیں، جن میں ڈھاکا کے ڈپلومیٹک ایریا میں پلاٹ حاصل کرنا اور جوہری معاہدے میں 4 ارب پاؤنڈ کے مبینہ گھپلے شامل ہیں۔ ان الزامات کا تعلق ان کی خالہ حسینہ واجد کی حکومت کے دور سے ہے۔ ٹیولپ صدیق جو اس وقت بھی برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ہیں، نے جنوری 2025 میں کرپشن الزامات سامنے آنے پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم، انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی انتقام...
—فائل فوٹو کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر ڈمپر نے 3 گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق تینوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مسافروں کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے پر پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک چل رہی ہے۔ کراچی، کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، مشتعل افراد نے کار جلادی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا، مشتعل...
ذرائع کے مطابق اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قانون تجاوزات کرنے والوں کو مالک بنا دے گا اور وقف املاک کو تحفظ دینے کے بجائے انہیں چھیننے کا راستہ کھول دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت کی طرف سے لایا جانے والا وقف ترمیمی قانون نہ صرف مسلمانوں کے مفادات کے خلاف ہے بلکہ مکمل طور پر غیر آئینی بھی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد الدین اویسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قانون تجاوزات کرنے والوں کو مالک بنا دے گا اور وقف املاک کو تحفظ...

مذاکرات کے باوجود شام میں اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان تصادم کا خطرہ ، ترک تجزیہ نگار عبد اللہ چفتچی کا انکشاف
انقرہ(اوصاف نیوز)ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے باوجود شام میں ایک چھوٹی سی جنگ، ایک تصادم ہونے والا ہے، ترک اسٹریٹجک تجزیہ نگار عبد اللہ چفتچی نے پیشگوئی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ امریکہ، ترکیہ اوراسرائیل جنگ نہیں چاہتا لیکن ایک یا دو دن کو ایک تصادم ہو گا کوئی بڑی طویل جنگ نہیں ہو گی۔ کیونکہ نیتن یاہو اس وقت (سیاسی طور پر) غیر مستحکم ہے- اس کے باوجود ٹرمپ نے اس کہا کہ مسئلہ میں آپ معقول ہوئے تو میں حل کروں گا- مطلب نیتن یاہو کا کان کھینچ لیا کہ ترکیے کے ساتھ جنگ میں مت پڑیں- اسرائیل نے (عرب اسرائیل جنگ کے بعد) اب تک اس طرح کے تنازع میں کسی سنجیدہ ریاست...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ 16اپریل 2025سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔ پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے سے کم ہو کر 242روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر گراوٹ کے بعد ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے کو...
پاکستانی معروف اداکارہ، فیشن ماڈل، یوٹیوبر و ٹک ٹاکر ربیکا خان کا بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد کے مداح ہیں۔ ربیکا خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے حوالے سے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ ربیکا نے پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد معروف کامیڈین کاشف خان سے ملنے آئے تھے اور کہا کہ سر ہم آپ کو دیکھتے ہیں اور آپ کو فالو کرتے ہیں کیا کمال کے ایکٹر ہیں آپ‘۔ میزبان کے پوچھنے پر کہ ان کے والد کاشف خان نے کون سے پراجیکٹ میں شاہ رخ...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم اور جیل میں بند پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ سال نومبر میں ایک ایسے شخص سے طویل بات چیت کی تھی جو اب اعلیٰ حکام کے ساتھ حالیہ اہم بات چیت کا حصہ ہیں۔ مقامی انگریزی اخبار دی نیوز کے مطابق یہ مذاکرات عمران خان کی رہائی اور پی ٹی آئی اور طاقتور حکام کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے ممکنہ طریقے تلاش کرنے کے بارے میں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکی پاکستانیوں کے ایک گروپ کے گزشتہ ماہ (مارچ) کے تیسرے ہفتے میں عمران خان کے ساتھ مذاکرات سے بہت پہلے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور ایک ایسے شخص کے درمیان بات چیت...
ہم سب دوست اس بات پر متفق ہیں مرزا رسول جوہؔر کم از کم 50 کے پیٹے میں ہیں مگر وہ خود کو نہ صرف سفید بالوں والا نوجوان سمجھتے ہیں بلکہ اپنی تھوڑی بہت میڈیکلی خفت کا ذمہ دار شوگر کو ٹھہراتے ہیں۔ وہ برملا اعتراف کرتے ہیں کہ انسولین کا انجیکشن انہیں رات گئے تک تو ہشاش بشاش رکھتا ہے مگر اندھیرا گہرا ہوتے ہی شوگر تمام اعضا کو معطل کرکے رکھ دیتی ہے۔ مرزا صاحب غالباً سات برس قبل میدانِ صحافت میں آئے تھے جب وہ بجلی میٹر کی ریڈنگ پیچھے کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے اور جبری برطرف کردیے گئے۔ ان کے معاشی حالات سے باخبر افسر تعلقات عامہ نے خاص تعلقات استعمال کرتے ہوئے...
بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے بھائی راجیو سین نے سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کے مالی حالات اور بیٹی زیانا سے دوری پر ردعمل دے دیا۔ ٹی وی اداکارہ اور راجیو سین کی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا مالی پریشانیوں کے باعث ممبئی چھوڑ کر اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ بیكانیر (راجستھان) منتقل ہو گئی ہیں۔ وہ اس وقت آن لائن کپڑوں کا کاروبار کر رہی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ راجیو سین نے حال ہی میں اپنی سابقہ اہلیہ چارو اسوپا کی مالی مشکلات اور بیٹی زیانا سے دوری کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ بیٹی کو ان سے دور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ راجیو کا...
پشاور(نیوز ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کی اپنے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا ایشو متنازع بننے کے بعد پی ٹی آئی نے اتوار کے روز 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ اس کے بانی سے کون مل سکتا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی جانب سے کیے گئے فیصلے میں اس کمیٹی کو صرف 5 ارکان تک ہی محدود رکھا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے ’نجی چینل ‘ کو بتایا کہ 5 ارکان کا انتخاب بیرسٹر گوہر علی خان اور سلمان اکرم راجا کریں گے۔ پارٹی کی...
سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سکھ برادری کوبیساکھی کے تہوارکے موقع پر مبارکباد، محسن نقوی نے کہا بیساکھی سکھ برادری کا خوشیوں بھراروایتی تہوار ہے۔ تفصیلات کےمطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے سے بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ ملتا ہے، ہم سب بیساکھی کے تہوار پر سکھ برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں، پاکستان ہم سب کا ہے اوراسے ہم نے ملکر مضبوط اور عظیم بنانا ہے، پاکستان میں سکھ برادری کے مقدس مقامات موجود ہیں۔ موسم کے حوالے سے خبر آگئی اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، انکے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے، آئین...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تجارتی معاملات میں کسی کو بھی چھوٹ نہیں ملے گی۔ ان کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب ان کی انتظامیہ نے بظاہر چین پر دباؤ کم کرتے ہوئے کچھ ہائی ٹیک مصنوعات کو ریسیپروکل ٹیرف سے عارضی طور پر مستثنیٰ قرار دیا تھا۔ اتوار کے روز ٹرمپ نے اس معاملے پر تازہ بیان دیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی پروڈکٹ کو مکمل طور پر ٹیرف سے استثنیٰ حاصل نہیں۔ موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر اشیا اب بھی 20 فیصد موجودہ ڈیوٹی کے تحت آتی ہیں، اور انہیں صرف ایک مختلف ٹیرف بکٹ میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا...
امریکا میں ٹیرف پالیسی کے امور اور اسٹاک مارکیٹ میں ہنگامہ آرائی کے ہفتوں کے بعد معیشت اور افراط زر کے معاملے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی درجہ بندی میں کمی آئی ہے۔ اتوار کو جاری ہونے والے سی بی ایس نیوز کے 2,410 امریکیوں کے ایک نئے سروے کے مطابق، 44 فیصد رائے دہندگان نے معیشت کو سنبھالنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدامات کو سراہا جبکہ 40 فیصد نے ان کی افراط زر سے نمٹنے کے اقدامات کی منظوری دی۔ سروے کے مطابق دونوں حوالوں سے صدر ٹرمپ کی عوامی حمایت میں 30 مارچ کے مقابلے میں 4 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، امریکی صدر کی مجموعی حمایت کی درجہ بندی اس ماہ کم ہوکر 47...
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بیساکھی کے تہوار کے موقع پر اپنے پیغام کہا کہ میں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والے اپنے سکھ بھائیوں کو بیساکھی کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ آج کا دن ناصرف فصلوں کے پکنے کا اعلان ہے بلکہ ایک تہوار کے طور پر منایا جاتا ہے، یہ کسانوں کے لئے بڑی خوشی کا وقت ہے جب وہ اپنی محنت کا پھل حاصل کرتے ہیں، یہ دن امید، اتحاد اور تجدید کے پائیدار جذبے کی یاد دہانی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ موسم کے حوالے سے خبر آگئی وزیراعظم نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جو ہماری برادریوں کو متحد کرتا...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی، عمران خان کی نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے حوالے سے درج آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس شہباز رضوی کریں گے۔ عدالت نے پراسکیوشن کو دلائل دینے کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔ عمران خان نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعتوں میں مختلف قانونی نکات پر بحث کی گئی تھی اور آج کی سماعت میں مزید دلائل...
لاہور: لاہور پولیس نے رواں سال شہر میں ہونے والی پولیس کارروائیوں اور جرائم کے سدباب کے حوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال 8 ہزار440 سے زائد اشتہاری مجرمان 6 ہزار670 عدالتی مفرور اور2 ہزار900 سے زائد عادی مجرمان گرفتار کیے گئے۔ کینٹ ڈویژن سے1849،سول لائنزسے742، سٹی سے1751، اقبال ٹاؤن سے1728، صدرسے1154اورماڈل ٹاؤن سے1219اشتہاری مجرمان گرفتارکئے گئے۔ کینٹ ڈویژن سے1260،سول لائنزسے792، سٹی سے1412، اقبال ٹاؤن سے1898، صدرسے 641اورماڈل ٹاؤن سے667عدالتی مفرور زیر حراست لیے گئے۔ کینٹ ڈویژن سے426،سول لائنزسے246، سٹی سے911، اقبال ٹاؤن سے720، صدرسے 322اورماڈل ٹاؤن سے278عادی مجرمان پابند سلاسل کیے گئے۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ اشتہاری و عادی مجرمان...