2025-02-02@17:46:07 GMT
تلاش کی گنتی: 427
«ہوگا ذرائع»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا ہے کہ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے معاشرتی رویوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔ مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا کہ تعلیم کا موضوع میرے دل کے قریب ہے ۔ پڑھی لکھی خواتین معاشرے میں ترقی کی ضامن ہیں ۔ خواتین کو با اختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز ضرور ہیں مگر موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ نیشنل پالیسی اور بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات کیے جانے چاہییں۔ خواتین کی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کی تعلیم وقت کا بڑا چیلنج ہے، مسلم ممالک کو اس حوالے سے بڑے پیمانے پر کام کرنا ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت میں ’’مسلم معاشروں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع‘‘ کے عنوان سے منعقدہ 2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ وقت میں درپیش چیلنجز میں ایک اہم لڑکیوں کی تعلیم بھی ہے۔ مسلم ممالک کو اس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس میں 47 ممالک کے وزرا، اہم شخصیات اور کئی اداروں و تنظیموں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل ابھی آزمائشی سی صورتحال کا سامنا ہے اس وقت آپ نے ہر قدم پھونک کر رکھنا ہے۔ اور کسی بھی معاملے میں لاپرواہی اور غضے سے بالکل بھی کام نہیں لینا۔ کسی بھی مسئلے کو خود پر طاری کرلینا مناسب رویہ نہیں، جو بات آپ کو پریشان کررہی ہے اس کا حل بھی نکل آئے گا اس لیے بہتر ہے آگے کی جانب پیش قدمی کیجئے۔ اپنی صحت کی طرف سے لاپرواہی درست طرز عمل نہیں۔ محبت کے معاملات پریشان کرسکتے ہیں۔ اپنے چاہنے والوں کا خیال رکھیں۔ شادی شدہ افراد اپنے پارٹنر کا مزید خیال رکھیں۔ آمدنی میں اضافے کی توقع ہے۔ ثور: 22 اپریل تا 20 مئی وقت کی قدر...
ڈالر اور مہنگائی پر قابو، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی یقینا حکومت کا کریڈٹ ہے تاہم معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے، اس کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ہوگا۔ ملک میں آج بھی میثاق جمہوریت پر کام ہو رہا ہے لیکن بدقسمتی سے سیاسی جماعتیں میثاق معیشت پر راضی نہیں، ملک کو درست سمت دینے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے میثاق معیشت ناگزیر ہے، تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا۔ اڑان پاکستان اچھا نعرہ اور منصوبہ ہے ، اس کے اہداف بڑے ہیں، کیسے پورے ہوں گے اس کا کوئی روڈ میپ نہیں دیا گیا، کاروبار کرنے میں غیر ضروری رکاوٹوں اور مداخلت کو ختم کردیا جائے تو ہم گارنٹی دیتے ہیں کہ...
کراچی:پاکستان کی15 رکنی انڈر 19 ویمنز کرکٹ ٹیم جمعہ کے روز کراچی سے براستہ دبئی ملائیشیا روانہ ہو گئی ہے، جہاں وہ آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ یہ میگا ایونٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک کھیلا جائے گا، جس میں 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ آئی سی سی انڈر 19ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کومل خان کر رہی ہیں جب کہ نائب کپتان ضوفشاں ایاز ہیں۔اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں علیسہ مختیار، اریشہ انصاری، فاطمہ خان، ہانیہ احمر، ماہم انیس، ماہ نور زیب، میمونہ خالد، مناہل، قرۃ العین، راویل فرحان، شہر بانو، طیبہ امداد اور واصفہ حسین شامل ہیں۔ پاکستان کی گروپنگ اور میچ...
سابق سفیر محمد صادق کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا،عہدہ معاون خصوصی کے برابر ہوگا،نوٹیفیکشن جاری
سابق سفیر محمد صادق کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا،عہدہ معاون خصوصی کے برابر ہوگا،نوٹیفیکشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق سفیر محمد صادق کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کردیا گیا۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹفیکیشن کے مطابق محمد صادق کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد صادق وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان ہوں۔ واضح رہے کہ افغانستان کے امور کے لیے پاکستان کے سابق خصوصی نمائندے محمد صادق نے پہلے بھی تین سال عہدے پر رہنے کے بعد گزشتہ سال اگست میں استعفی دے دیا تھا۔ قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے 14 ستمبر...
اپنی ایک پریس بریفنگ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام میں ہماری کہانی ابھی شروع ہوئی ہے جس کا اختتام دہشتگرد گروہوں کے خاتمے پر ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "ھاکان فیدان" نے کہا کہ شام میں روسی اڈوں کی تقدیر کا فیصلہ مذاکرات میں طے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ "بشار الاسد" کی حکومت کے خاتمے سے قبل باغیوں اور روس کے درمیان طے پایا تھا کہ ماسکو، متحارب گروہ سے متصادم نہیں ہو گا اور نہ ہی باغی گروہ روسی اڈوں پر حملے کریں گے۔ ھاکان فیدان نے ان خیالات کا اظہار آج ایک پریس بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسد حکومت کے سقوط کے وقت روس...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2025ء) رمضان المبارک کی آمد میں 50 سے کم دن باقی رہ گئے، ماہرین فلکیات کی جانب سے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق اہم پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رجب المرجب کے پہلے عشرے کا اختتام ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں اب 50 سے کم دن باقی رہ گئے ہیں۔ رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی اہم پیشن گوئی بھی سامنے آئی ہے۔ پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی اس کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28...
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون کے مطابق چین اور برطانیہ کے درمیان اس بات پر اتفاق ہوا ہے کہ گیارہواں چین-برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ بیجنگ میں منعقد ہوگا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن، ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم اور چین-برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کے چینی سربراہ حہ لی فنگ اور برطانیہ کی وزیر خزانہ اور ڈائیلاگ کی برطانوی سربراہ ریچل ریویس ڈائیلاگ کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) نیشنل فائٹنگ چمپئن شپ آج سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے جس میں ملک بھر سے 200سے زائدمردوخواتین اور جونیئر ایم ایم اے فائٹرز شرکت کریں گے۔ فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن کے زیر انتظام برجز اسپورٹس ایرینا کے پی ٹی فلائی اوور ڈیفنس ویو میں ہونے والے تین روز فائٹنگ مقابلوں کے پہلے روز آج لیڈیز اور جونیئرز کی فائیٹس شیڈول کی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں فائٹرز ڈین کومبیٹ فیڈریشن اور کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای اوشعیب بٹ کا کہنا تھا کہ آج،ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام کے سندھ میں کوآرڈی نیٹر فہد شفیق مہمان خصوصی ہونگے۔
اشرف خان: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سال 2025 کی پہلی ششماہی کے مانیٹری پالیسی اجلاسوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ اس کے مطابق 2025 کی پہلا مانیٹری پالیسی اجلاس 27 جنوری 2025 کو ہوگا جبکہ دوسرا اجلاس 10 مارچ 2025 کو منعقد کیا جائے گا۔ اسی طرح 2025 کا تیسرا اجلاس 5 مئی 2025 کو ہوگا اور چوتھا اجلاس 16 جون 2025 کو ہوگا۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے یہ شیڈول آئندہ چھ ماہ کے دوران مانیٹری پالیسی کی ترتیب کے حوالے سے عوام کو آگاہی دینے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ شہزادہ ولیم کا کیٹ میڈلٹن کی سالگرہ پر خصوصی پیغام
سماجی رابطے اور سیاسی ابلاگ کے لیے مشہور پلیٹ فارم ایکس یعنی سابقہ ٹوئٹر سے متاثر ہوتے ہوئے فیس بک اور انسٹا گرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے بھی فیکٹ چیکنگ کے روایتی طریقے سے انحراف کا فیصلہ کیا ہے۔ میٹا کمپنی اجتماعی اطلاعات کے ذریعے غلط معلومات سے نمٹنے کے روایتی حقائق کی جانچ پڑتال کو صارف کے ذریعے فعال رکھنے والے ’کمیونٹی نوٹس‘ سسٹم سے تبدیل کر رہی ہے، جو اچھا خاصا ایکس کی پالیسی سے متاثر فیصلہ دکھائی دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:میٹا واٹس ایپ کے کون سے اہم فیچر پر کام کررہی ہے؟ ڈیجیٹل منظر نامے پر میٹا کے اس اقدام کو بیشتر سر گھما کر دیکھ رہے ہیں، فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی...
وائلڈ لائف پارک کے توسیعی پراجیکٹ سے خوبصورتی میں اضافہ ہوگا ،فیصل امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان ) رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ڈیرہ سردار فیصل امین خان گنڈا پور ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری عابد مجید ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سارہ رحمان نے وائلڈ لائف پارک ڈیرہ کا دورہ کیا۔ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان اور وائلڈ لائف ڈیرہ ڈویژن کے دیگر انتظامی عملے نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا ، اس موقع پر معزز مہمانوں نے وائلڈ لائف پارک کا معائنہ کیا ،جہاں پر ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان نے رکن قومی اسمبلی و چیئرمین ڈیڈک کمیٹی ڈیرہ سردار...
متحدہ عرب امارات میں بسے افراد کیلئے نئے فیملی قوانین آگئے، نیا فیملی قانون اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ نئے فیملی قوانین اماراتی اور غیرملکی دونوں خاندانوں پر لاگو ہوگا، بچوں کے اماراتی قومی کارڈ اور پاسپورٹ کے غلط استعمال پر قانونی کارروائی ہوگی۔ فیملی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ اور جیل بھی ہوسکتی ہے، بچوں کی تحویل سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سزائیں ہوں گی۔ نئے قوانین کے تحت بچوں کی تحویل عمر میں توسیع کی گئی ہے، جبکہ غیر مسلم ماؤں کو بھی بچوں کی تحویل کا حق دیا گیا ہے۔ اماراتی نئے قوانین کے مطابق 15 سال کے بچے خود فیصلہ کرسکیں گے کہ وہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔
لاہور: ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے اور حد نگاہ انتہائی حد تک کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ صوبے کے کئی مقامات پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔...
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت خزانہ نےیکم جولائی سے شروع ہونے والے آئندہ مالی دوہزار پچیس،چھبیس کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کرنے کی تجویز تیار کرلی- وفاقی اورصوبوں کے ترقیاتی بجٹ /اقتصادی اہداف منظوری کیلئےقومی اقتصادی کونسل اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے نئےمالی سال کیلئے تمام بجٹ دستاویزات کومئی کےآخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نےآئندہ مالی سال2025،26کے وفاقی بجٹ کا شیڈول تیار کرلیا- نئےمالی سال کا وفاقی بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں وفاقی کابینہ سے منظور کرا کے پارلیمنٹ میں پیش کرنےکی تجویز ہے- شیڈول کےمطابق تمام بجٹ دستاویزات کومئی کے آخر تک حتمی شکل دینےکی تجویز دی گئی ہے۔
ایک نجی ٹی وی چین کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اگر ڈیل کرکے آئیں تو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو دبانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں 2 گروپ ہیں، دونوں گروپس چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی ختم ہو جائے۔ سینیئر سیاستدان محمد زبیر نے ایک نجی ٹی وی چین کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو تسلیم کر لینا چاہیئے، آج تلخیاں بہت زیادہ ہیں، ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ محمد زبیر نے کہا کہ...
لندن(اسپورٹس ڈیسک )پاکستانی بلے باز صائم ایوب کا لندن میں ابتدائی چیک اپ مکمل کرلیا گیا۔صائم ایوب جنوبی افریقا کیخلاف کیپ ٹائون ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ابتدائی رپورٹس میں ان کے ٹخنے میں فریکچر آیا ہے۔ پی سی بی نے بلے بازکے بہترین علاج کیلئے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ روز اظہر محمود کے ہمراہ صائم لندن پہنچے تھے اور لندن میں ٹخنوں کے مسائل کے ماہر ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کا معائنہ کیا۔ صائم ایوب کا لندن میں آج ایک اور معائنہ شیڈولڈ ہے۔
اسلام آباد:وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ بجٹ کی تیاری کے لیے مختلف مراحل کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق وفاقی کابینہ سے بجٹ کے اہداف اور دستاویزات کی منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں لی جائے گی۔ اس کے بعد سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے آغاز میں منعقد ہوگا، جب کہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں ہوگا۔ وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات کی تیاری مئی تک مکمل کر لی جائے گی۔ فروری میں کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش...
لاہور: وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام کے بعد سیاست میں استحکام ضروری ہے جس کےلیے بانی پی ٹی آئی کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا ہے کہ سیاسی استحکام ملک کے لیے بہت ضروری ہے، ملک میں مہنگائی مسلسل کم ہورہی ہے، اگرکسی کو کسی کیس میں ریلیف ملنا ہے توعدالتوں سے ملے گا۔ مصدق ملک نے کہا کہ مذاکرات آگے بڑھنے کے لیے ہورہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی کی بانی سے ضرور ملاقات ہونی چاہیے، ، امید رکھتا ہوں مذاکرات آگے بڑھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سوشل میڈیا پربے بنیاد کمپین چلائی جارہی ہیں، شائد بانی پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتے، عدالت میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گورنمنٹ پینشنرز کے لئے نئے سال کا تحفہ،یکم جنوری 2025 کے بعد ریٹائر ہونے والے گورنمنٹ ملازمین کی پنشن میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے پنشن اصلاحات کے حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا بڑا مطالبہ پورا کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حساب کتاب کا طریقہ کار تبدیل کردیا،IMFکی دیرینہ خواہش کو وفاقی حکومت کے آرڈرکے تحت عملی جامہ پہنا دیا گیا۔ وفاق کی جانب سے نوٹی فکیشن کی کاپی تمام صوبائی حکومتیں کو ارسال کردی گئی، ریٹائرمنٹ پر پنشن کیلکولیشن کا فارمولہ بھی تبدیل کردیا گیا ، نئے فارمولے کے تحت بننے والی بنیادی پنشن تقریباً 30 فیصد کم ہوجائے گی۔ جس سے اسوقت...
اسلام آباد : سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 9 مئی کے مخصوص ملزمان کے ملٹری ٹرائل پر سوالات اٹھا دیے کہ کس کا ملٹری ٹرائل ہوگا کس کا نہیں یہ کون طے کرے گا؟ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت ہوئی. سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بینچ نے 9 مئی کے مخصوص ملزمان کے ملٹری ٹرائل پر سوالات اٹھا دیے، جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ دائرہ اختیارکون طےکرتاکس کاٹرائل ملٹری کورٹس میں ہوگاکس کا نہیں؟۔جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے تمام ملزمان کی ایف آئی آر تو ایک جیسی تھی، یہ تفریق کیسے...