Express News:
2025-04-15@09:27:29 GMT

بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

لاہور:

ملک  میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا، اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ آج صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے اور حد نگاہ انتہائی حد تک کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

صوبے کے کئی  مقامات پر شدید دھند کی وجہ سے حد نگاہ 50 میٹر تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے  کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا۔ بادلوں کے اس سسٹم کے آنے سے بارش ہوگی اور دھند کی شدت میں کمی آئے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

میوہسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو کس وارڈ میں داخل کیا جارہاہے ؟ بڑا انکشاف

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے سب سے بڑے اسپتال میو اسپتال لاہور میں ایڈز کے مریضوں کو الگ رکھنے کے بجائے جنرل وارڈ میں داخل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ دنوں ملتان میں ایڈز کے مریض کے ڈائیلاسز کے دوران غفلت سے مزید لوگوں کو ایڈز لاحق ہوگئی تھی، محکمہ صحت نے اس واقعے سے سبق نہیں سیکھا اور میو اسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو عام مریضوں کے ساتھ داخل کردیا  جس سے عام مریض اور ان کے لواحقین خوف اورتشویش میں مبتلا ہوگئے۔

ایڈز کے تینوں مریضوں کے بیڈ ز پر ایچ آئی وی مریض لکھ کر لگادیا گیا ہے جبکہ وارڈ کا وہی اسٹاف ایڈز کے مریضوں کو دیکھ رہا ہے جو دوسرے مریضوں کی دیکھ بھال کرتا ہے۔ایک سینیئر لیڈی ڈاکٹر نے نام ظاہر کیےبغیربتایا کہ ایسے مریضوں کو علیحدہ رکھا جاتا ہے لیکن ہمارےپاس داخل کرائے گئے ہیں تو مجبوری ہے۔

لاہور میں ٹرک کی موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر، 2خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق

میو اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احتشام کا بھی کہنا ہے کہ ایسے مریض الگ ہی رکھے جاتے ہیں لیکن ہم نے فی الحال انہیں وارڈ میں رکھ کر ٹیگ کردیا ہے اور احتیاط سے کام کر رہے ہیں جلد ہی انہیں الگ وارڈ میں شفٹ کردیا جائےگا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کراچی: موسم گرم، تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی
  • بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار
  • کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی
  • سندھ شدید گرمی کی لپیٹ میں، دادو گرم ترین شہر قرار
  • سورج کے تیور بدلنے لگے، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ
  • کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان
  • آج سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے
  • میوہسپتال میں ایڈز کے مریضوں کو کس وارڈ میں داخل کیا جارہاہے ؟ بڑا انکشاف
  • کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ: اپریل کے آخر میں ہیٹ ویو کا خدشہ