اسلام آباد:

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا ہے کہ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے معاشرتی رویوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔

مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے موضوع پر 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس  سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے کہا کہ تعلیم کا موضوع میرے دل کے قریب ہے ۔ پڑھی لکھی خواتین معاشرے میں ترقی کی ضامن ہیں ۔ خواتین کو با اختیار بنانا وقت کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے چیلنجز ضرور ہیں مگر موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ نیشنل پالیسی اور بجٹ میں خواتین کی تعلیم کے حوالے سے اقدامات کیے جانے چاہییں۔ خواتین کی تعیم کے حوالے سے معاشرے میں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے  کیوں کہ آج کی پڑھی لکھی خاتون معاشرے میں کردار ادا کرے گی۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کہنا تھا کہ میں  ایسے معاشرے میں پلی بڑھی جہاں صنفی تفریق عام تھی۔ لڑکیوں کی تعلیم کو اکثر نظرانداز کیا جاتا تھا۔ تعلیم نے میری زندگی میں انقلاب برپا کیا اور آج اس مقام پر ہوں جہاں ملک کی خدمت کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بطور فوجی،  ایسے علاقے بھی دیکھے جہاں گرلز اسکول تباہ ہو چکے تھے اور لڑکیوں کو زبردستی تعلیم سے محروم کر دیا گیا تھا۔ ان بہادر لڑکیوں کو بھی دیکھا جو اپنی تعلیم کے حق کے لیے کھڑی ہوئیں اور جدوجہد کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے معاشرتی رویوں کو چیلنج کرنا ہوگا۔ فیصلہ سازی و پالیسی سازی میں لڑکیوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لڑکیوں کی تعلیم میں لڑکیوں کی کی تعلیم کے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل سٹاف افسر کی سیکرٹری دفاع سے ملاقات، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار) بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف آفیسر کا دورہ پاکستان جاری ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی سے ملاقات کی۔ سیکرٹری دفاع محمد علی نے معزز مہمان قمر الحسن کا پرتپاک استقبال کیا۔ سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن بنگلہ دیشی فوج کے پرنسپل سٹاف افسر نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) کا دورہ کیا۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے معزز مہمان کو این ای او سی کے صلاحیتی دائرہ کار اور لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا، جہاں متعدد سیٹلائٹ فیڈز، سافٹ ویئر ایپلی کیشنز، اور مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا بھر پور انداز میں فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کانفرنس کا نشانہ امارات اسلامیہ افغانستان تھی،تنظیم اسلامی
  • بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل سٹاف افسر کی سیکرٹری دفاع سے ملاقات، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ 
  • سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسرکی ملاقات
  • سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی ملاقات
  • لڑکیوں کی تعلیم اور قومی ترجیحات کا تعین
  • بنگلادیش کی جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں دلچسپی
  • ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سے بنگلا دیشی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن کی ملاقات
  • بنگلادیشی افواج کے پی ایس او کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں اظہاردلچسپی
  • بنگلہ دیشی افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی ایئر چیف سے ملاقات، جے ایف 17 تھنڈر طیاریوں میں اظہار دلچسپی
  • بنگلادیشی آرمڈ فورسز کے پی ایس او کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات، جے ایف17 تھنڈر طیاروں میں اظہارِدلچسپی