رمضان المبارک کی آمد میں 50 سے کم دن باقی رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2025ء) رمضان المبارک کی آمد میں 50 سے کم دن باقی رہ گئے، ماہرین فلکیات کی جانب سے ماہ مبارک کے چاند کی رویت سے متعلق اہم پیشن گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رجب المرجب کے پہلے عشرے کا اختتام ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں اب 50 سے کم دن باقی رہ گئے ہیں۔ رمضان المبارک کے آغاز کے حوالے سے ماہرین فلکیات کی اہم پیشن گوئی بھی سامنے آئی ہے۔
پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی اس کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔ ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا۔ اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔(جاری ہے)
اسی طرح عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔
پاکستان میں رمضان المبارک اور عید کے چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔ واضح رہے رمضان المبارک قمری سال کا نواں مہینہ ہے جو دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مقدس ہے۔ اس ماہ مبارک میں اہل اسلام نماز فجر کا وقت شروع ہونے سے نماز مغرب تک اللہ کی رضا کے لیے بھوکا پیاسا رہ کر روزہ رکھتے ہیں اور عید اللہ تعالی کی جانب سے اپنے ان ہی روزہ دار بندوں کے لیے ایک انعام ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں یکم جنوری کو ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آ گیا تھا جس کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں رمضان المبارک کی آمد کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ دوسری جانب ماہرین موسمیات کی بھی اہم پیشن گوئی سامنے آئی ہے۔ رواں سال ماہ صیام کا آغازموسم سرما کے اختتام اور موسم بہارکا آغاز پر ہورہا ہے،گزشتہ سالوں کی نسبت روزے قدرے ٹھنڈے ہوں گے۔اس سال رمضان المبارک کا آغاز ماہ مارچ میں ہوگا،کچھ ممالک میں اس کا آغاز یکم مارچ اور کچھ کا 2 مارچ ہوگا،سعودی عرب، خلیجی ممالک سمیت کئی مغربی اور یورپی ممالک میں یکم رمضان یکم مارچ بروز ہفتہ کو ہوگا۔توقع ہے کہ کئی عرب ممالک مثلا سعودی عرب ، امارات ، قطر ، کویت اور مصر سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریبا 13 گھنٹے ہوگا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: میں رمضان المبارک پاکستان میں یکم مارچ مارچ کو
پڑھیں:
حکومت حماس کو فسلطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے، سابق امیر جماعت اسلامی
لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے اسلامی ممالک سے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور حکومت پاکستان سے حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے اور حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا ہے، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ حماس کی فتح ہے۔