حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
ابھی آزمائشی سی صورتحال کا سامنا ہے اس وقت آپ نے ہر قدم پھونک کر رکھنا ہے۔ اور کسی بھی معاملے میں لاپرواہی اور غضے سے بالکل بھی کام نہیں لینا۔
کسی بھی مسئلے کو خود پر طاری کرلینا مناسب رویہ نہیں، جو بات آپ کو پریشان کررہی ہے اس کا حل بھی نکل آئے گا اس لیے بہتر ہے آگے کی جانب پیش قدمی کیجئے۔ اپنی صحت کی طرف سے لاپرواہی درست طرز عمل نہیں۔ محبت کے معاملات پریشان کرسکتے ہیں۔ اپنے چاہنے والوں کا خیال رکھیں۔ شادی شدہ افراد اپنے پارٹنر کا مزید خیال رکھیں۔ آمدنی میں اضافے کی توقع ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
وقت کی قدر کرنا سکھیں قسمت بار بار موقعہ فراہم نہیں کرتی۔ اس وقت تو مالی معاملات اور خانگی حوالے صورتحال بہتر ہے اللہ پاک سے بڑے فائدے کی امید ہے۔
کچھ دنوں سے پریشانیاں نے گھر دیکھا ہوا ہے، یوں لگتا ہے جیسے بدنظری کے اثرات شکار کررہے ہیں، جس کی وجہ سے ہر کام میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔ نظر اتاریئے اور صدقہ دیجئے۔ لائف پارٹنر کو نظر انداز نہ کریں۔ چھوٹی چھوٹی باتیں بڑے طوفان کا پیش خیمہ بن سکتی ہیں۔ آپ کی صاف گوئی کی عادت معاملات خراب کرسکتی ہے، اس لیے تلخ معاملات میں خاموشی بہتر ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21 جون
کوئی جس قدر چاہے کوشش کر لے آپ کا وہ کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے جب تک اللہ نہ چاہیں اس وقت تک آپ کے لئے اور بھی کئی اہم راستے کھلے ہوئے ہیں۔
خطرات ٹلنے والے ہیں، اچھے دنوں کی شروعات ہے۔ وقت بدل رہا ہے۔ صبح کی ابتدا ہی سے موافق حالات کا سامنا ہوگا، خود میں ایک نئی توانائی محسوس کریں گے۔ مخالفین کا سامنا بھی خوش مزاجی سے کیجئے، اپنی مذہبی عبادات ادا کیجئے۔ دینی معاملات میں دل لگانا دنیاوی معاملات کے سدھار کا ذریعہ بنے گا۔ کوئی نیا کام شروع کرنے سے پہلے قریبی لوگوں سے مشورہ ضرور کیجئے۔
سرطان:
22 جون تا 23 جولائی
رکاوٹ جس طرح کی بھی وہ امید ہے کہ وہ آج شام تک ہی دور ہو جائے گی آپ اس کے بعد اپنی مرضی کے مطابق قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اب بہتری ملے گی۔
اپنے کام سے کام رکھنا زیادہ بہتر طرزِ عمل ہوگا، دوسروں کے معاملات میں پڑ کر خود کو ہلکان نہ کیجئے۔ ایسے معاملات سے بچ کر چلیں جس میں تھوڑا سا بھی رسک ہو۔ موڈ کی خرابی میں موجودہ ماحول کو چھوڑنا بہتر ہوگا۔ غصہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ اپنی صحت کی جانب توجہ دیجیے۔ عبادات میں دل لگایئے اور صدقہ دیجیے۔
اسد:
24 جولائی تا 23 اگست
صورتحال مسلسل آپ کے حق میں جا رہی ہے آپ اپنی مرضی کے مطابق روز گار کے حوالے سے قدم اٹھا سکتے ہیں۔ ان شاءاللہ اس میں کامیابی ملنے کا واضع امکان ہے۔
وقت کا ضیاع مناسب نہیں۔ ستارے موافق ہیں، جن کاموں کو ٹالا ہوا تھا انھیں شروع کرنے کےلیے بہترین وقت ہے۔ اصل منصوبوں کو چھوڑ کر فضول کاموں پر دھیان دینا چھوڑ دیں۔ اچھا وقت گزر جانے کے بعد پچھتانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ اپنے جذبات کے اظہار میں ہچکچانا بند کردیں، اگر کسی سے محبت ہے تو اس کا اظہار کریں۔ شادی شدہ افراد اپنے لائف پارٹنر پر توجہ دیں۔ گھر سے باہر جانے کا پلان اچھا ثابت ہوگا۔ بچوں کو نظر انداز نہ کریں، وہ آپ کی توجہ مانگ رہے ہیں۔ بے روزگار افراد کےلیے بھی آج کا دن اچھی خبر لائے گا۔ کوشش ضرور کیجئے۔
سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر
تبدیلی والا ستارہ زائچے میں شدت سے کام کر رہا ہے۔ آپ اس بارے میں غور کریں اور جو دماغ میں چل رہا ہے۔ اس حوالے سے قدم اٹھا سکتے ہیں اللہ بہتر کرے گا۔
فی الحال نئے تعلقات کی ابتدا اچھی ثابت نہیں ہوگی۔ معاملات جس طرح چل رہے ہیں ویسے ہی چلنے دیجیے۔ خود کی جانب سے لاپرواہی مناسب نہیں۔ اپنی صحت، تعلیم اور کاروبار پر دھیان دیجئے۔ حالات تھوڑے مشکل ضرور ہیں لیکن بہتری کی توقع ہے۔ مالی حالات میں اگرچہ تنگی بھی ہو تو کوئی ایسا کام ہرگز نہ کریں جس میں ناجائز آمدن ہو۔ ناراض لوگوں کو منانا آپ کی زندگی پر مثبت اثرات ڈال سکتا ہے۔ رشتے داروں کے لیے بھی وقت نکالیے۔ شادی شدہ افراد کو مالی حالات میں تھوڑی پریشانی ہوسکتی ہے لیکن کفایت شعاری تنگی داماں کی شکایت دور کرنے کا باعث ہوگی۔ گھر میں اچانک مہمان آسکتے ہیں۔
میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
جب تک صورتحال کو خود ٹھیک نہیں کریں گے اپنے معاملات کی اصلاح نہیں کریں گے حالات بھی ٹھیک نہیں ہوں گے۔ آج کا دن خاص کامیابی والا ہے۔
کوئی اچھا سرپرائز مل سکتا ہے، غیر متوقع دن ہے، کہیں سے کوئی پیشکش ہو تو انکار نہ کیجئے۔ رکے ہوئے کام بھی آج بننے کی توقع ہے۔ نوکری اور کاروباری امور میں اچھے اشارے مل رہے ہیں۔ غیر شادی شدہ افراد اگر رشتہ دیکھ دہے ہیں تو یہ بہترین وقت ہے۔ روٹھے ہوئے لوگ خود ہی مان جائیں گے۔ کسی ایسے شخص سے بھی اچانک ملاقات ہوسکتی ہے جس سے کافی دنوں سے نہیں ملے۔ مجموعی طور پر آج کا پورا دن خوشگوار ہوگا۔
عقرب:
24 اکتوبر تا 22 نومبر
آپ کو ابھی صورتحال کا اچھی طرح سے سے اندازہ نہیں ہے۔ اس لئے قدرے لاپرواہ ہو گئے ہیں۔ اس وقت وارننگ دی جاری ہے کہ نقصان سے خود کو بچائیں اور غور و فکر سے چلیں۔
کچھ معاملات کو وقت پر چھوڑ دینا بہتر ہوگا۔ زبردستی کے بنائے ہوئے تعلقات خود کو تکلیف دے سکتے ہیں۔ لوگوں کے معاملات میں پڑنے کے بجائے اپنے رکے ہوئے کاموں پر دھیان دیجئے۔ آپ کی فیملی اور پارٹنر کو آپ کی ضرورت ہے۔ لاپروائی مناسب طرز عمل نہیں۔ دوستوں سے زیادہ گھر کو اہمیت دیجئے۔ رشتے داروں کو آپ سے شکایت ہوسکتی ہے، ان کا خیال رکھیں۔
قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر
جب دن ہی قابو میں نہیں ہے تو فیصلے کیا کرنے ہیں اس طرح تو غلط راستے پر چل پڑیں گے ان دنوں آپ کو ہر قدم پھونک کر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔
دل کے معاملات پریشان کریں گے۔ یک طرفہ محبت گھاٹے کا سودا ہے۔ اگر کوئی آپ کا ساتھ نہیں چاہتا تو زبردستی کا بندھن خود کو تکلیف دے گا۔ بہت سی باتوں کو نظر انداز کرکے آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ شادی شدہ افراد اپنے پارٹنر اور بچوں کو توجہ دیں۔ باہر کے ’’معاملات‘‘ کی وجہ سے گھر کا ماحول خراب نہ ہونے دیں۔ صحت کے مسائل کا سامنا ہوگا لیکن اس کی وجہ آپ کی اپنی لاپروائی ہے۔ مالی تنگی کا شکار افراد خیالی دنیا سے باہر نکل کر عمل کی طرف آئیں۔ قابل عمل منصوبوں کی ابتدا کیجئے۔ دینی معاملات سے دوری دنیاوی معاملات خراب کرنے کا بھی باعث بن رہی ہے۔ خود کو سدھارنے کی طرف دھیان دیجئے۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
صدقے کا عمل ابھی جاری رکھیں۔ اس وقت حالات کی نزاکت کا آپ کو علم نہیں ہے اور آپ ہیں کہ اپنی ہی دھن میں چلے جا رہے ہیں۔ اس طرح تو نقصان ہو سکتا ہے۔
کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ حاسدین کی نظر ہے۔ صدقہ دیجئے۔ عبادات پر دھیان دیں۔ وقت مشکل ضرور ہے لیکن اچھے دن بھی قریب ہی ہیں۔ دوسروں سے زیادہ خود پر انحصار کیجئے۔ مستقل مزاجی مخالفین کے منہ بند کردے گی۔ راست گوئی سے کام لیجیے۔ وعدہ خلاف لوگوں پر مزید اعتبار نہ کریں۔ نیا کام شروع کرنے سے پہلے ادھورے منصوبوں کو مکمل کیجئے۔ فی الحال کہیں سرمایہ کاری نہ کریں، فضول خرچی سے بھی گریز کرنا ہوگا۔
دلو:
21 جنوری تا 19 فروری
آپ نا تو انجان شخص سے مدد لیں اور نا ہی انجان راستے پر چلنے کی کوشش کریں۔ صورتحال اس طرح کی نہیں ہے کہ آپ کو خوشی کی خبر دیں۔ ابھی انتظار کرنا ہوگا۔
لالچ مشکلات میں ڈال سکتی ہے، اجنبیوں کی طرف سے محتاط رہیں۔ دھوکا اور مالی نقصان کا خدشہ ہے اس لیے احتیاط کا دامن تھامے رکھیں۔ مخلص لوگوں کا ساتھ نہ چھوڑیں، برے وقت میں وہی کام آئیں گے۔ پیسے سے زیادہ ذہنی سکون بہتر ہے۔ ایسے معاملات میں نہ پڑیں جو پریشانی کا باعث ہوں۔ اپنے کام سے کام رکھیں۔ گھر والوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا مناسب ہوگا۔ عبادات پر دھیان دیجئے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
روزانہ کے حساب سے تبدیلی اور حالات میں نیا موڑ آ رہا ہے۔ ابھی کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کیا جائے اس لئے آپ کو چاہئے کہ استخارے سے ہی مدد لے کر چلیں تو بہتر ہے۔
اپنی جس غلطی سے مشکل میں پڑے تھے اس سے باہر نکلنے کا امکان ہے۔ ملازمت اور کاروباری معاملات میں بھی جو پریشانی تھی وہ آج دور ہوجائے گی۔ کچھ لوگ معاملات میں رکاوٹ بن رہے تھے لیکن خود ہی راستے سے ہٹ جائیں گے۔ اچھا دن ہے، معاملات میں سدھار نظر آئے گا لیکن خود سے کسی غلطی سے بچیں۔ اپنے ساتھیوں کا بھی خیال رکھیں۔ صحت کے معاملات اب بھی نازک ہیں۔ بری عادتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ابتدا کےلیے بہترین وقت ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شادی شدہ افراد معاملات میں کے معاملات ا سکتے ہیں کی ابتدا کا سامنا کریں گے رہے ہیں نہیں ہے رہا ہے وقت ہے کی طرف خود کو سے کام
پڑھیں:
سخت گیر وزیر بین گویر کی دھمکی، غزہ جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا یا نہیں؟
اسرائیل کے سخت گیر قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر نے دھمکی دی ہے کہ اگر وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی توثیق کرتی ہے تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔
خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق، وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ جمعہ کو معاہدے کی توثیق کے لیے ووٹ ڈالے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن
دوسری جانب، فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے وزیر بین گویر کی جانب سے دی جانے والی دھمکی کے بعد کابینہ اجلاس ہفتے کے روز تک مؤخر کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز بین گویر نے ایک ٹیلیویژن بیان میں کہا تھا کہ غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدے میں لاپرواہی برتی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے سے سینکڑوں فلسطینی ’عسکریت پسندوں‘ کو رہا کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
بین گویر کا مزید کہنا تھا کہ معاہدہ طے پانے سے اسرائیل کو غزہ کے عسکری اعتبار سے اہم علاقوں سے دستبردار ہونا پڑے گا جو اس کی ’جنگ کی کامیابیوں‘ پر پانی پھیر دے گا اور حماس ناقابل شکست رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس غیرذمہ دارانہ معاہدے کو منظور کیا گیا اور اس پر عمل درآمد کیا گیا تو ہم ’جیوش پاور‘ کے ارکان وزیراعظم کو استعفیٰ کا خط پیش کریں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق، بین گویر نے اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسماٹرچ پر بھی زور دیا ہے کہ وہ بھی غزہ جنگ بندی معاہدے کے خلاف مہم میں ان کے ساتھ شامل ہوجائیں۔ رپورٹس کے مطابق، وزیر خزانہ نے جنگ بندی معاہدے کو اسرائیل کے لیے تباہ کن قرار دیا ہے تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے کا اعلان نہیں کیا۔
واضح رہے کہ قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان التھانی نے قطر میں بدھ کو رات گئے ایک پریس کانفرنس کے دوران تصدیق کی تھی کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معاہدے کا آغاز اتوار 19 جنوری سے ہوگا اور اس کی مخصوص ٹائمنگ پر تاحال فیصلہ نہیں ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل بین گویر توثیق جنگ بندی معاہدہ حماس دھمکی غزہ فلسطین کابینہ منظوری وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو