نون لیگ میں 2 گروپ، دونوں چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی ختم ہو جائے، محمد زبیر
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
ایک نجی ٹی وی چین کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اگر ڈیل کرکے آئیں تو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو دبانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیئر سیاستدان محمد زبیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں 2 گروپ ہیں، دونوں گروپس چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی ختم ہو جائے۔ سینیئر سیاستدان محمد زبیر نے ایک نجی ٹی وی چین کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرفان صدیقی جیسے لوگ چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کو تسلیم کر لینا چاہیئے، آج تلخیاں بہت زیادہ ہیں، ماضی سے سبق سیکھنا چاہیئے۔ محمد زبیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اگر ڈیل کرکے آئیں تو پاکستان کیلئے اچھا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کو دبانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
نواز شریف کی 2022ء میں ڈیل ہوئی تھی، عدم اعتماد ڈیل کا نتیجہ تھی، باپ پارٹی، ایم کیو ایم نے عدم اعتماد کے دوران کایا پلٹ دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی اگر باپ پارٹی اور ایم کیو ایم کو اشارہ ہوا تو کایا پلٹ جائے گی۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب سیاسی پارٹیاں اپوزیشن میں ہوں تو ووٹ کی عزت کا نعرہ لگاتی ہیں، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران مقبولیت کم ہوئی تھی، آج بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں معاملات بہتری کی طرف جائیں، فواد چوہدری
راولپنڈی: سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کا حوصلہ بلند ہے، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا، 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج ہوگا۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی نہیں رہے، سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، مجھے یہی پتہ نہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے اور مجھ پر فرد جرم عائد ہو گئی ہے۔
عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خان صاحب کا حوصلہ بلند ہے ، وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا، ملک ایک ہیجانی کیفیت میں ہے، اس سے ملک میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے اورمعیشت بیٹھ گئی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ معاملات بہتری کی طرف جائیں، دوسرے فریق کو بھی اس حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ چیزیں بہتر ہوں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا ہے، 8 فروری کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔
فواد چوہدری کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں احتجاج کریں۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے کبھی کوئی دوری نہیں تھی، مذاکرات ہوں ٹینشن نیچے آئے یہی پاکستان کے لیے اچھا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اعجاز چودری کو پارلیمنٹ میں لے آتے تو اس سے ٹمپریچر نیچے آجاتا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ماحول حکومت نے پیدا کرنا ہے اپوزیشن کے پاس کیا ہے، حکومت کو چاہیے اچھا ماحول پیدا کرے یہی ملک کے لیے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں احتجاج تکلیف دہ ہے یا سیکڑوں لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالنا تکلیف دہ ہے، حکومت سیاسی قیدیوں اور پولیٹیکل ورکرز کے لیے نرمی پیدا کرے۔