2025-04-16@19:27:05 GMT
تلاش کی گنتی: 333
«گرفتار کرلیا»:
(نئی خبر)
بوٹ بیسن اور گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ بوٹ بیسن اور گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن توحید کمرشل ایریا اسٹریٹ 13 کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کی شناخت 26 سالہ لقمان کے نام سے کی گئی ہے جس سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ گلشن معمار پولیس نے سیلفیا سوسائٹی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زوہیب کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا...
لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے پی ٹی آئی کے سپورٹر نے شریف برادران کو لندن کی سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ نون برطانیہ کے راہنما نے شواہد اکٹھے کرکے پولیس کو جمع کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف اور فیملی کے دیگر افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ گلفام حسین نے شریف برادران کو قتل کرنے اور ان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ گلفام حسین نے مختلف لائیو ویڈیوز میں ایون فیلڈ اور شہباز شریف کے فلیٹ کے دروازوں پر پتھر...

لیگی قیادت کو قتل کی دھمکیاں:پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کر لیا
لیگی قیادت کو قتل کی دھمکیاں:پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس ) پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے وزیر اعظم شہباز شریف، سابق وزیر اعظم نواز شریف اور فیملی کے دیگر افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا۔گلفام حسین نے شریف برادران کو قتل کرنے اور ان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو تباہ کرنے کا دعوی کیا تھا، گلفام حسین نے مختلف لائیو ویڈیوز میں ایون فیلڈ اور شہباز شریف کے فلیٹ کے دروازوں پر پتھر پھینکے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ...

نواز اور شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، اسکاٹ لینڈیارڈ نے پی ٹی آئی سپورٹر گلفام کو گرفتار کرلیا
لندن:لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گلفام کیانی کو اُس وقت گرفتار کیا جب وہ ایون فلیڈ گیٹ پر لاتیں مار رہے تھے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع نے گلفام حسین کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔ گلفام کو وزیراعظم شہبازشریف اور نواز شریف کو قتل کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتارکیا گیا۔ گلفام نے ٹک ٹاک پرشریف برادران کو قتل، ایون فیلڈ اپارٹمنٹس تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی اور ایون فیلڈ کےدروازوں پر پتھر پھینکے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے 4 دن قبل گلفام حسین کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ن لیگ برطانیہ کے رہنما خرم...
موریطانیہ کشتی حادثہ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے خاتون کو گرفتار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز گجرانوالہ (آئی پی ایس )ایف آئی اے نے موریطانیہ کشتی حادثہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، خاتون ملزمہ گجرات سے گرفتارکرلی گئی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔یاد رہے کہ جمعرات کو کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم...
گجرانوالہ: ایف آئی اے نے موریطانیہ کشتی حادثہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، خاتون ملزمہ گجرات سے گرفتارکرلی گئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ جمعرات کو کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسپین کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانیوں سمیت 50 افراد ہلاک کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں...
ویب ڈیسک: ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثہ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی، خاتون ملزمہ گجرات سے گرفتارکرلی گئی۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمہ اپنے بیٹوں کے کہنے پرلوگوں سے رقوم لینے جاتی تھی، ملزمہ نے متعدد افراد سے رقوم وصول کیں جس پر تحقیقات جاری ہیں۔ ڈائریکٹرایف آئی اے گوجرانوالہ کا کہنا ہے کہ زون میں ٹیمیں کام کررہی ہیں، نامزد ملزمان اورسب ایجنٹس کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں گی۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول یاد رہے کہ جمعرات کو مراکش کشتی حادثے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے تھے، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم 36 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ کشتی حادثے میں...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )رینجرز نے اتحاد ٹاؤن سے مفتی نور ولی عرف ابو عاصم گروپ کے کارندے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لیا گیا۔ پاکستان رینجرز (سندھ)اور سندھ پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اتحاد ٹاؤن سے انتہائی مطلوب ملزم اللہ خان عرف عبداللہ محسود کو گرفتار کر لیا۔ ملزم 2008ء میں فتنہ الخوارج، جنتہ جنوبی وزیرستان کے کمانڈر محمد امیر محسود کے گروپ میں شامل ہوا اور وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا۔
ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے موبائل فون بند کرکے فرار ہو گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے آٹھ دس دن قبل موقع ملنے پر بچی...
کورنگی اور کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کورنگی ایک نمبر الفتح گراؤنڈ کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے زخمی ڈاکو فیضان کو اس کے ساتھی دانیال سمیت گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی او موٹر سائیکل برآمد کی ہے جبکہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو عطااللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو...
کراچی: منگھوپیر پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان ولد بختیار خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے 8/10 دن قبل موقع ملنے پر بچی کو گھر سے باہر لے جاکر اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا...
گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 جعلی پاسپورٹس ملے، جن پر یورپ کا جعلی ویزا لگا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 جعلی پاسپورٹس ملے، جن پر یورپ کا جعلی ویزا لگا تھا۔ مسافر نے بتایا کہ سوشل میڈیا ایپ پر ایجنٹ سے رابطہ ہوا، جس نے جعلی پاسپورٹ اور یورپ کا ویزا لگا کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی دستاویزات کی سہولت کاری میں ایئر پورٹ سے ہی 2 ملزمان کو زیرِ حراست میں لیا گیا ہے، زیرِ حراست سہولت کاروں میں ایک معطل...
لاہور میں اسلحہ سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے 2 ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو لبرٹی گول چکر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش پر تعاقب کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان حضر حیات اور نعیم نے اعتراف کیا کہ کبوتر پورہ میں رائفل سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان سے 3 رائفلز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش کرنے...
بمبئی (نیوزڈیسک) بھارتی معروف اداکار سیف علی خان حملے کے مرکزی ملزم کو ممبئی پولیس نے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے 16 جنوری کی صبح سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے اداکار کی باندرہ میں واقع رہائش گاہ پر فائر اسکپ سیڑھی کے ذریعے سیف علی خان کی 11ویں منزل کی باندرہ رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی، جہاں اس نے سیف علی خان کو چھ بار چھرا گھونپ دیا۔ خون میں لت پت والد کو بیٹے نے رکشے میں ہسپتال پہنچایا، شدید زخمی سیف کی نیوروسرجری کرنی پڑ گئی، ممبئی پولیس کےمطابق یہ خوفناک واقعہ 16 جنوری...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا سنائے جانے کے بعد عدالتی عملے نے بشریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس کا محفوظ فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنایا۔عدالت نےبانی پی ٹی آئی کو کرپٹ پریکٹسز، اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14سال قیداور10لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی ،عدالت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر بشریٰ بی بی کو 7سال قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنائی ۔عدالتی عملے نے بشریٰ بی بی کو حراست میں لے لیا۔ احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا مزید :
— فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 جعلی پاسپورٹس ملے، جن پر یورپ کاجعلی ویزا لگا تھا۔ مسافر نے بتایا کہ سوشل میڈیا ایپ پر ایجنٹ سے رابطہ ہوا جس نے جعلی پاسپورٹ اور یورپ کا ویزا لگا کر دیا۔ کراچی ایئر پورٹ پر FIA امیگریشن کی کارروائیاں، برطانوی شہری سمیت 5 ملزمان گرفتاروفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) امیگریشن نے چندگھنٹوں کے دوران کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے افغان نژاد برطانوی شہری ،2 ایجنٹوں سمیت 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔...
بدین: کارروائیوں میں گرفتار منشیات فروش پولیس کی تحویل میں بدین (نمائندہ جسارت) پولیس نے 5 دیسی شراب کی بٹھیوں سمیت دیگر مقامات پر کارروائیاں کرکے 1230 لیٹرز دیسی شراب اور 3750 سفینا/ گٹکے برآمد کر لیے۔ کارروائیوں کے دوران ایک روپوش سمیت 16 منشیات فروش ملزمان گرفتار، مقدمات درج، ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بدین شہزاد علی سومرو، ڈی ایس پی ٹنڈو باگو راج کمار، ڈی ایس پی سی آئی اے عبد الرحیم خاصخیلی اور ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری کی سربراہی میں پولیس نے شہر بھر میں منشیات کے مختلف اڈوں پر کارروائیاں...
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل نے اے اے ای-1 سب میرین کیبل کی خرابی سے پیدا ہونے والی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کو حل کردیا۔ ترجمان پی ٹی سی ایل کے مطابق انٹرنیٹ سروسز اب مکمل طور پر بحال اور براؤزنگ ہموار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارک سب میرین کیبل کو نہیں کاٹ سکتی، چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان پی ٹی سی ایل نے اضافی بینڈوڈتھ شامل کی تاکہ مسئلے کے دوران خلل کم سے کم ہو اور اب میٹا سروسز (واٹس ایپ، فیس بک، انسٹاگرام) مکمل طور پر فعال اور ہموار تجربے کے ساتھ بحال ہیں۔ مزید پڑھیے: انٹرنیٹ سست روی کا کیا نتیجہ نکلا؟ پی ٹی اے نے بتادیا ترجمان نے کہا کہ پی...
—فائل فوٹو پشاور کے علاقے تہکال میں بیوی کے مبینہ قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی 22 دن پہلے شادی ہوئی تھی۔پولیس نے بتایا ہے کہ الزام ہے کہ مقتولہ کے شوہر نے واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا تھا۔مقتولہ کے والد کی درخواست پر شوہر بلال حیدر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ مقتولہ کے گلے پر نشانات ہیں، جس کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) ہالانی تھانے کی پولیس نے کارروائی کرکے اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم پنجل مشوری سنگین نوعیت کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔ ٹھارو شاہ پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، غلام مصطفی کھوکھر کے قبضے سے ایک پسٹل اور 3 رائونڈز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، جبکہ مذکورہ ملزم پر پہلے بھی مختلف تھانوں میں 9 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں، محبت دیرو پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، دوران تفتیش گرفتار ملزمان عبدالحکیم بھاگت اور سرفراز سرگانی کی نشاندہی پر مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی، مٹھیانی تھانے کی پولیس نے مسروقہ بھینس برآمد کرلی، برآمد شدہ بھینس تصدیق کے بعد اصل...
لاہور: نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سے منشیات کے ڈیلر میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں جو پتوکی سے نصیر آباد منشیات سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان صدام اور سعدیہ بی بی سے 45 کلو افیون اور 5 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
سیئول (نیوزڈیسک)جنوبی کوریا کے تفتیش کاروں نے بدھ کے روز صدر یون سک یول کو ان کے قلیل المدت مارشل لا کے اعلان پر پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا مگر وہ بار بار سمن جاری ہونے پر تفتیش کاروں کے سامنے پیش نہ ہوسکے جس کے بعد انہیں آج صبح گرفتار کرلیا . بدعنوانی کے تحقیقاتی دفتر کے تفتیش کاروں نے صدر یون سک یول کو اس وقت گرفتار کیا جب صدر کی جانب سے پوچھ گچھ کیلئے پیش ہونے کے لیے بار بار سمن کی خلاف ورزی کی گئی۔ سی آئی او کے تفتیش کاروں نے یون کی سکیورٹی ٹیم کی مزاحمت کی وجہ سے تقریباً چھ گھنٹے کے تعطل کے بعد 3 جنوری کو اسے حراست...
لاہور(نمائندہ جسارت) شیشہ پارٹی کرنے پر 4 لڑکیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار کرلیا گیا۔گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپا مارکر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقرا شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور سائونڈ سسٹم برآمد ہوا، جس پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
لاہور: گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپہ مار کر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ منشیات ایکٹ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
لاہور: گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شیشہ پارٹی پر چھاپہ مارکر 4 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان پلازہ الحفیظ ٹاور میں شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ ملزمان میں ابراہیم، علی، ریحان، عمر، آمنہ، حنا، وجیہہ اور اقراء شامل ہیں۔ ملزمان سے 2 حقے، شیشہ فلیورز اور ساؤنڈ سسٹم برآمد ہوا جس پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منشیات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی شہری خاتون کی جانب سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھیں۔ جہاں ئیرپورٹ سکیورٹی فورس کے انسداد منشیات ونگ نے ملزمہ سے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کئے اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔خاتون ملزمہ کی نے لاہور میں منشیات وصول کرنے والے نائیجیرین ساتھی کی نشاندہی کی، جس کے بعد نائیجیرین باشندے کو بھی لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا۔ اے این ایف نے موثر حکمت عملی کے ذریعے، اس بات کو یقینی...
لاہورکے علاقے برکی میں شراب نوشی اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او برکی پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ اونچی آواز میں گانے لگا کر ڈانس پارٹی چل رہی ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 18 لڑکوں اور 10 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ہونے والوں میں آصف،عامر،شاہد، حذیفہ، عمر،محمد علی، عدنان،زبیر، مصلفین،عدیل،حمزہ، فراز،ظہیر،زین،ساحل،دانیال،روبن،صبا،نہیال،عائشہ، ربیعہ، نور،سدرہ،اقصی وغیرہ شامل ہیں۔ان کے قبضے سے شراب،شیشہ فلیور، اسلحہ،ساونڈ سسٹم اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئیں۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے چوہنگ میں 25 سالہ خاتون کو ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔نجی چینل کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کر دیا گیا، مقتولہ کی شناخت 25 سالہ ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کی شناخت افضل مسیح کے نام سے ہوئی، ملزم نے خاتون سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔گرفتار ملزم نے پولیس حکام کو بتایا کہ مقتولہ سے اس کی دوستی تھی، ملنے کے لیے...

’’ بے اولاد خاتون کو حاملہ بنائیں، 5 لاکھ حاصل کریں‘‘ بھارت میں ہونیوالا انوکھا فراڈ، گینگ گرفتار کرلیا گیا
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بہار پولیس نے فراڈ کا انوکھا طریقہ اپنا کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کرلیا، اسکیم میں ملوث لوگ بے اولاد خواتین کو حاملہ بنانے کے بدلے میں مردوں کو 5 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرتے تھے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بہار پولس نے اس گینگ کے خلاف کارروائی کی اور ضلع نوادہ سے 3 لوگوں پرنس راج، بھولا کمار اور راہول کمار کو رفتار کرلیا۔فراڈ میں ملوث ملزمان آل انڈیا پریگننٹ جاب (بچوں کی پیدائش سروس) اورپلے بوائے سروس جیسے پروگراموں کی آڑ میں دھندہ چلا رہے تھے اور فون کال کے ذریعے لوگوں کو لالچ دے کر پیسے بٹور رہے تھے۔ پولیس کے مطابق دھوکہ باز مختلف ریاستوں کے لوگوں کو فون...
کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکن بحریہ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحریہ اور ساحلی محافظوں نے غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیری کی کشتی کو پکڑا لیا ،جس میں 10 ماہی گیرسوار تھے۔ کشتی کو رات گئے جافنا شہر کے علاقے کرائی نگر کے کوولان لائٹ ہاؤس کے سمندر میں پکڑا گیا۔ بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ماہی گیروں کی کشتی اور زیر حراست افراد کو کنکیس نتھورائی بندرگاہ پر لایا گیا اور قانونی کارروائی کے لیے میلادی فشریز انسپکٹر کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس اعلامیہ کے مطابق تھانہ ای سیکشن پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ کامیاب کاروائی میں شراب کی 48 بوتلوں سمیت ملزم ریاض میمن کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلافمقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ ای سیکشن پولیس نے جوئے اڈے پر چھاپے کے دوران 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا ، چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوئے کی دیگر اقسام کے گیمز اور نقد برآمد کی گئی۔