لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے پی ٹی آئی کے سپورٹر نے شریف برادران کو لندن کی سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کیا تھا۔ مسلم لیگ نون برطانیہ کے راہنما نے شواہد اکٹھے کرکے پولیس کو جمع کروائے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف، سابق وزیراعظم نواز شریف اور فیملی کے دیگر افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ گلفام حسین نے شریف برادران کو قتل کرنے اور ان کے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ گلفام حسین نے مختلف لائیو ویڈیوز میں ایون فیلڈ اور شہباز شریف کے فلیٹ کے دروازوں پر پتھر پھینکے اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ گرفتار ہونیوالے گلفام حسین نے شہباز شریف اور نواز شریف کو لندن کی سڑکوں پر گھسیٹنے کا اعلان کیا، مسلم لیگ نون برطانیہ کے راہنما خرم بٹ نے شواہد اکٹھے کرکے پولیس کو جمع کروائے۔

پولیس نے شواہد کی بنیاد پر گلفام کیانی کو گرفتار کیا، پولیس کی طرف سے نام ظاہر کیے بغیر گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی۔ خرم بٹ نے کہا کہ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ میری شکایت پر یہ گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ میں نے پولیس کو بتایا تھا کہ گلفام شریف فیملی کے ممبرز کو جان سے مارنا چاہتا ہے۔ نون لیگی راہنما خرم بٹ نے کہا کہ میری شکایت پر پولیس اس معاملہ کو کئی ماہ سے دیکھ رہی تھی۔ گلفام حسین کے ذرائع کے مطابق گلفام حسین کا فون اس وقت بند ہے، ان سے رابطہ نہیں ہو رہا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گلفام حسین نے کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پولیس نے

پڑھیں:

میں اور پوری پاکستانی قوم فلسطین میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ ہمیں اُمید ہے کہ اس جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا، پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف جد و جہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے موقع پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا ٹویٹ سامنے آیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میں اور پوری پاکستانی قوم فلسطین بالخصوص غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ امن کے حصول کیلئے قطر، سعودی عرب، امریکہ، مصر اور دیگر دوست ممالک کی انتھک کوششیں ناقابل فراموش ہیں، امن و امان کے قیام کیلئے غزہ اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ اس جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا، پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کیخلاف جد و جہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنیوالوں کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے، 1967 سے قبل کی حدود پر مبنی القدس شریف دارالحکومت کے طور پر آزاد فلسطین ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے عوام دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کرتے جبکہ حکمران مسلسل دو ریاستی حل کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔ پاکستانی عوام کا موقف ہے کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسے کسی طور تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔
 

متعلقہ مضامین

  • لندن :شریف بردارن کو قتل کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار
  • لیگی قیادت کو قتل کی دھمکیاں:پی ٹی آئی کے سپورٹر گلفام حسین کیانی کو سکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے گرفتار کر لیا
  • نواز اور شہباز شریف کو دھمکیاں دینے والا پی ٹی آئی اسپورٹر لندن میں گرفتار
  • نواز اور شہباز کے قتل کی دھمکیوں کا الزام، اسکاٹ لینڈیارڈ نے پی ٹی آئی سپورٹر گلفام کو گرفتار کرلیا
  • ورلڈ اکنامک فورم اور شہباز شریف کا پاکستان
  • میں اور پوری پاکستانی قوم فلسطین میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں، شہباز شریف
  • وزیراعظم کاغزہ میں جنگ بندی کے اعلان کاخیرمقدم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم
  • پاکستانی قوم فلسطین میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں:شہباز شریف