سری لنکا نے 10 بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکن بحریہ نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 10 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحریہ اور ساحلی محافظوں نے غیر قانونی شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیری کی کشتی کو پکڑا لیا ،جس میں 10 ماہی گیرسوار تھے۔ کشتی کو رات گئے جافنا شہر کے علاقے کرائی نگر کے کوولان لائٹ ہاؤس کے سمندر میں پکڑا گیا۔ بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ماہی گیروں کی کشتی اور زیر حراست افراد کو کنکیس نتھورائی بندرگاہ پر لایا گیا اور قانونی کارروائی کے لیے میلادی فشریز انسپکٹر کے حوالے کر دیاگیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جدید ہتھیاروں سے لیس چوتھے جنگی جہاز ’’یمامہ‘‘ کی بحری بیڑے میں شمولیت
کراچی+اسلام آباد(سٹاف رپورٹر+خبر نگار خصوصی) پاک بحریہ کے چوتھے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس ’’یمامہ‘‘ کو بحری بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔ جناح نیول بیس اورماڑہ میں ایک پْروقار تقریب میں چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پی این ایس یمامہ رومانیہ کے دامن شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ایک کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے، جو جدید سٹیلتھ خصوصیات، جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور انتہائی مؤثر ہتھیاروں و سینسرز سے لیس ہے۔ یہ جہاز اس سیریز کا چوتھا یونٹ ہے جس کی شمولیت سے پاکستان بحریہ کی سمندری دفاعی صلاحیت، بحری تجارتی راستوں کے تحفظ اور سمندر میں نظم و ضبط قائم رکھنے کی استعداد میں نمایاں اضافہ ہو گا۔ سی پیک سمیت دیگر اہم بحری انفراسٹرکچر کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے گا۔ مہمان خصوصی نے کہا سمندری سرحدوں کے تحفظ‘ امن و سلامتی کے قیام کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔