سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس اعلامیہ کے مطابق تھانہ ای سیکشن پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ کامیاب کاروائی میں شراب کی 48 بوتلوں سمیت ملزم ریاض میمن کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار ملزم کے خلافمقدمہ درج کرلیا گیا، تھانہ ای سیکشن پولیس نے جوئے اڈے پر چھاپے کے دوران 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا ، چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے آکڑا پرچی بکس، جوئے کی دیگر اقسام کے گیمز اور نقد برآمد کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: رینجرز و پولیس کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا مطلوب ملزم گرفتار
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
رینجرز کے ترجمان کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مطلوب ملزم عبداللّٰہ محسود کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے سال 2024، رینجرز اور پولیس کے سنگین جرائم کیخلاف 102 مشترکہ آپریشنز، 142 پروفائل ملزمان گرفتارگرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا ہے اور وہاں آپریشن شروع ہونے کے بعد کراچی شفٹ ہو گیا تھا۔
ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔