بدین، پولیس کی مختلف کارروائیاں ،16ملزمان منشیات سمیت گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
بدین: کارروائیوں میں گرفتار منشیات فروش پولیس کی تحویل میں
بدین (نمائندہ جسارت) پولیس نے 5 دیسی شراب کی بٹھیوں سمیت دیگر مقامات پر کارروائیاں کرکے 1230 لیٹرز دیسی شراب اور 3750 سفینا/ گٹکے برآمد کر لیے۔ کارروائیوں کے دوران ایک روپوش سمیت 16 منشیات فروش ملزمان گرفتار، مقدمات درج، ایس ایس پی بدین محمد اسلم لانگاہ کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی بدین شہزاد علی سومرو، ڈی ایس پی ٹنڈو باگو راج کمار، ڈی ایس پی سی آئی اے عبد الرحیم خاصخیلی اور ایس ایچ او تھانہ بدین انسپکٹر محمد انور لغاری کی سربراہی میں پولیس نے شہر بھر میں منشیات کے مختلف اڈوں پر کارروائیاں کرکے 555 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی، پولیس نے کارروائیوں کے دوران 3 بٹھی مالکان آکاش ملاح، حیدر نوندھو اور شہباز ملاح کو گرفتار کرلیا، بدین پولیس نے دیگر کارروائیوں کے دوران گٹکا فروش ملزمان ممتاز ملاح اور علی اصغر ملاح کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 500 دیسی گٹکے برآمد کر لیے، پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث روپوش ملزم جاڑو ملاح کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او تھانہ نندو انسپکٹر اصغر علی سٹھیو نے اسٹاف کے ہمراہ دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 150 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی، جبکہ ملزم غلام مصطفیٰ عرف مستی ملاح موقع سے فرار ہو گیا۔ ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم اشوک چوہان کو 15 لیٹرز دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا، ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور نے مزید کارروائی کے دوران گٹکا فروش ملزم سجاد عرف شیرو عمرانی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 250 دیسی گٹکے برآمد کر لیے، ایس ایچ او تھانہ کھورواہ سب انسپکٹر شفقت زمان تنولی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم محمد اسماعیل پالاری کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 210 سفینا گٹکا برآمد کر لیے گئے، ایس ایچ او تھانہ شہید فاضل راہو انسپکٹر غلام مصطفی عاقلانی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم آصف خاصخیلی کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 1100 دیسی گٹکے برآمد کرلیے گئے، ایس ایچ او تھانہ پنگریو سب انسپکٹر منظور احمد نہڑی نے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپا مارکر 510 لیٹرز دیسی شراب برآمد کر لی، پولیس نے کارروائی کے دوران رمضان ملاح کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او تھانہ پنگریو سب انسپکٹر منظور احمد نہڑی نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم ابراہیم شیخ کو 300 گٹکا سمیت گرفتار کرلیا، ایس ایچ او تھانہ ڈیئی انسپکٹر طفیل احمد جلالانی نے اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم ارض محمد عرف ارضو جاکھرو کو 550 سفینا ساشے سمیت گرفتار کرلیا، ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو باگو سب رمیز حیدر نے اسٹاف کے ہمراہ کارروائیاں کرکے گٹکا فروش ملزمان چمن لال اور اللہ بچایو رستمانی کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 440 سفینا ساشے برآمد کر لیے گئے، ایس ایچ او تھانہ گلاب لغاری انسپکٹر عاشق علی لْنڈ نے بمع اسٹاف کارروائی کرکے گٹکا فروش ملزم ایاز علی چانڈیو کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے 400 مین پوریاں برآمد کر لی گئیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملاح کو گرفتار کر لیٹرز دیسی شراب کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے سے برا مد کر لیے سمیت گرفتار منشیات فروش برا مد کر لی سب انسپکٹر کے دوران پولیس نے ایس پی
پڑھیں:
جھنگ: چوری کا ملزم پولیس حراست میں ہلاک
جھنگ میں چوری کے شبہے میں گرفتار ملزم پولیس کی حراست میں ہلاک ہوگیا۔
ملزم کے لواحقین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال میں احتجاج کیا اور پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا۔
جھنگ کے تھانہ وریام والا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔
پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بلال افتخار نے لواحقین کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ وریام اور تفتیشی افسر کو مطل کر دیا گیا ہے۔