کراچی: مبینہ مقابلوں میں دو زخمی سمیت تین ڈاکو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کورنگی اور کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کورنگی ایک نمبر الفتح گراؤنڈ کے قریب پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس نے زخمی ڈاکو فیضان کو اس کے ساتھی دانیال سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول ، گولیاں ، موبائل فونز ، نقدی او موٹر سائیکل برآمد کی ہے جبکہ کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کورنگی کراسنگ اللہ والا ٹاؤن کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو عطااللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار زخمی ڈاکو سے اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ مقابلوں کے دوران زخمی حالت میں گرفتار دونوں ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس تینوں ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلحہ سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 2 ملزمان گرفتار
لاہور میں اسلحہ سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق گلبرگ پولیس نے 2 ملزمان کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو لبرٹی گول چکر کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ 2 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش پر تعاقب کر کے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان حضر حیات اور نعیم نے اعتراف کیا کہ کبوتر پورہ میں رائفل سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان سے 3 رائفلز برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسلحے کی نمائش کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔