2025-03-04@20:49:24 GMT
تلاش کی گنتی: 3648

«کنیسٹ میں داخل ہونے کی»:

(نئی خبر)
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کی وجہ والدین کا لڑکیوں کا ضرورت سے زیادہ لاڈ کرنا ہے۔ ایک مارننگ شو کے دوران بہروز سبزواری نے کہا کہ آج کل والدین اپنی بچیوں کو بےحد لاڈ پیار کر کے بگاڑ دیتے ہیں۔ اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں نے ایسی شادیوں میں شرکت کی ہے جن پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے مگر وہ شادیاں چند ماہ بھی نہیں چل سکیں‘۔ بہروز سبزواری نے اس کی وجہ والدین کے مشوروں اور ان کے لاڈ پیار کو قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ والدین اپنی بیٹیوں کو کہتے ہیں ہم نے تمہاری شادی پر اتنا پیسہ خرچ کیا...
    اسلام آباد: اپوزیشن گرینڈ الائنس کی قیادت پر مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے، اپوزیشن جماعتوں کو انتظامیہ کی جانب سے آج کانفرنس کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ ذرئع کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے رہنما نجی ہوٹل میں زبردستی کانفرنس کے لیے گھسے، تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے ہوٹل کے منیجر سے واقعے سے متعلق بیان ریکارڈ کر لیا۔ ہوٹل منیجر نے بتایا کہ یہ تمام افراد ہماری اجازت کے بغیر ہوٹل کی حدود میں داخل ہوئے ہیں، تمام سیاسی رہنما ہوٹل میں داخل ہو کر ہال پر قابض ہوگئے۔ مزید پڑھیں؛ اپوزیشن کی قومی کانفرنس: شاہد خاقان کو نجی ہوٹل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا پولیس ہوٹل منیجر کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد رپورٹ لے...
    معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ساتھ ساتھ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس روکنے کے لیے انتظامیہ نے ہوٹل کو بند کردیا جس کے بعد کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوئے۔ نجی چینل کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی کانفرنس اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونا تھی مگر انتظامیہ نے اس سے قبل ہی ہوٹل کو تالا لگا کر بند کردیا تھا اور پولیس کا کہنا تھا کہ یہاں کسی قسم کی کوئی کانفرنس کی اجازت نہیں ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کے کچھ رہنما گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہوئے اور ہوٹل کا مرکزی دروازہ اندر سے کھول دیا جس کے بعد تمام لوگ ہوٹل میں داخل ہوئے۔ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما...
    مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ بیٹے کے ملوث ہونے پر اداکار ساجد حسن کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز کراچی :معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس...
    کراچی: انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں مصطفی عامر اغوا اور قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے مزید 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے ملزمان کے میڈیکل چیک اپ کی بھی ہدایت جاری کردی۔   دورانِ سماعت پولیس کی جانب سے ملزمان کے مزید 14 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ملزمان کے خلاف ارمغان کے ملازمین کا 164 کا بیان اور شناخت پریڈ کرانی ہے۔ دورانِ سماعت وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے  عدالت سے ملزم ارمغان کا وکالت نامہ سائن کرنے کی اجازت طلب کی جب کہ والدہ نے عدالت سے درخواست کی کہ میری بیٹے سے ملاقات کروائی جائے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے...
    لاہور:دنیا بھر کے کھلاڑیوں، ٹیموں اور میچز پر گہری نظر رکھنے والے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان ٹیم کے چیمپئنز ٹرافی کے ابتدا میں ہی باہر ہونے کی وجوہات بتادیں۔ ٹورنامنٹ میں بطور میزبان اور دفاعی چیمپئن داخل ہونے کے باوجود پاکستان چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف جب کہ دوسرا میچ دبئی میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا اور دونوں میچز میں شکست کھائی۔ رکی پونٹنگ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا پاکستان ٹیم بابر اعظم اور محمد رضوان کی صلاحیتوں کو صحیح انداز میں استعمال کر رہی ہے؟ اُنہوں نے کہا کہ...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)معروف امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ 39 سال کی عمر میں چل بسیں۔امریکی اداکارہ مشیل ٹریچٹن برگ بفی دی ویمپائر سلیئر اور گوسپ گرل جیسے مشہور ڈراموں میں اپنی نمایاں کارکردگی کے لیے جانی جاتی تھیں۔پولیس کے مطابق بدھ کی صبح 8 بجے نیویارک سٹی میں ان کے اپارٹمنٹ سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جہاں انہیں بے ہوش پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی تھی، ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا شبہ نہیں ہے۔خیال رہے کہ مشیل نے حال ہی میں جگر کی پیوند کاری کروائی تھی اور ممکن ہے کہ ان کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہو، تاہم موت...
    لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اس افسوسناک موقع پر لواحقین کے غم میں شریک ہوں۔ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن سطح پر کھڑی ہے۔ متوفین کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ: 63 مسافر پاکستانی تھے، 16 لاشیں برآمد، وزارت خارجہ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان عزیزوں تک...
    اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں۔ وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے پر لواحقین  کے غم میں شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 فروری کو پیش آنے والے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈال دیا ہے۔ حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہرممکن سطح پر کھڑی ہے۔  تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان کے عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں۔ وزیر ہاؤسنگ نے کہا کہ  باقی جاں بحق افراد کے جسد خاکی بھی جلد وطن...
    بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کے حوالے سے گووندا کے وکیل کا بیان سامنے آگیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا پر گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں جس نے سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچا رکھا تھا تاہم اب اب گووندا کے وکیل للیت بنڈل نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کی اہلیہ نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔  للیت بنڈل نے بتایا کہ ایسا ضرور ہوا تھا مگر اس کے بعد ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہوگئے اور سنیتا نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور اب وہ ایک ساتھ ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ وہ نئے سال کے...
    راولپنڈی: 9 مئی کے 13 مقدمات کے سلسلے میں چالان کی نقول جمع نہ ہونے پر عدالت نے تفتیشی افسران کی سرزنش کی۔   سانحہ 9 مئی کے 13 مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ  نے کی، جس میں آج تمام کیسز می نامزد 429 ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی جانی تھی۔ قبل ازیں عدالت نے تمام تھانوں کے تفتیشی افسران سے چالان کی مکمل کاپیاں طلب کی تھیں۔ آج کی سماعت میں 9 مئی کے 13 مقدمات کے چالان کی مکمل نقول جمع نہ ہو سکیں، جس پر عدالت نے تفتیشی افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر چالان کی نقول پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) لیبیا میں کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانی شہریوں کی لاشیں وطن واپس پہنچ گئیں وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر میتیں وصول کیں میتیں صبح 7:30 بجے کے قریب وطن پہنچائی گئیں ۔ وطن لائی جانے والی میتوں میں مصور حسین، شعیب علی، عابد حسین، شعیب حسین، مصائب حسین کا تعلق کرم سے ہے۔ اورکزئی کے محمد علی شاہ کی میت بھی لائی گئی ۔ تمام 6 میتوں کو اسلام آباد سے انکے آبائی علاقوں میں منتقل کردیا گیا 5 فروری کو لیبیا سے سمندر کے راستے اٹلی جانے والی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے۔...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) جیت اور ہار سے بے نیاز شاہینوں کا آج نیا امتحان، پاکستانی ٹیم آج بنگلا دیش کیخلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں دن دو بجے راولپنڈی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، میچ میں بارش کا بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے کا امکان ہے، راولپنڈی میں بارش کے باعث دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ اور بھارت سے اپنے میچز ہارنے کے بعد میگا ایونٹ میں آگے جگہ نہ بنا سکی اور گروپ مرحلے میں ہی ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ زرعی ٹیوب ویل سمیت بجلی صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان
    قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نے چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونے کی وجہ قومی ٹیم میں "کپتانی" کو لیکر جھگڑا قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں انکشاف کیا ہے کہ الٹرا ایج کیساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے میزبان نے اوپنر امام الحق سے سوال کیا کہ ٹیم کا کپتان کون ہے؟ جس پر امام الحق ہنس پڑے، انکا کہنا تھا کہ ٹیم میں کپتانی کو لیکر جھگڑا چل رہا ہے، سب ایک دوسرے سے لڑرہے ہیں۔ مزید پڑھیں: 'تینوں فاسٹ بولرز کو "خدا حافظ" کہنے کا وقت آگیا ہے' بعدازاں امام الحق نے بطور لیڈر محمد رضوان کا انتخاب کیا، انکا کہنا تھا کہ وہ ٹیم کیلئے ہوٹلز کا انتظام کرتے ہیں اور تمام کھلاڑیوں کو...
    لاہور: اکبری منڈی کے علاقے میں ہونے والی 23 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے شہری کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرلی۔ ملزم نے اسلحہ کے زور پر فیاض نامی شہری سے 23 لاکھ روپے لوٹ لیے تھے، رقم چھیننے کی اطلاع پر ایس پی سٹی ڈویژن نے نوٹس لیا۔ ایس پی سٹی ڈویژن قاضی علی رضا نے ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر ایس ایچ او اکبری گیٹ ہاشم رضا نے کیمروں اور ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم سے رقم برآمد کر کے شہری کے سپرد کی گئی، شہری نے اکبری گیٹ پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور...
    غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے بانی شیخ احمد یاسین شہید کا ایک پرانا انٹرویو دوبارہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں انہوں نے اسرائیل کے خاتمے سے متعلق ایک پیشگوئی کی تھی۔ 1999 میں ایک عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان سے اسرائیل کے مستقبل کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے کہا: "اسرائیل کی بنیاد ظلم پر ہے، اور ظلم پر قائم کوئی چیز ہمیشہ نہیں رہتی۔" انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کوئی طاقت ہمیشہ نہیں رہتی، جیسے انسان بچپن، جوانی اور بڑھاپے کے مراحل سے گزرتا ہے، اسی طرح ممالک بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ شیخ احمد یاسین نے اس انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ 21ویں صدی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد نے قومی کانفرنس کے بعد پریس بریفنگ دی۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ایک جگہ پر کانفرنس کروانے کی بات ہوئی تو وہاں انکار کر دیا گیا۔ گزشتہ ماہ سے کوشش کر رہے تھے کہ قومی کانفرنس ہو جائے۔ کہا گیا کہ 2 مارچ تک کوئی کانفرنس نہیں کر سکتے۔ ہم نے کرکٹ ٹیم کے راستے سے 10 کلو میٹر دور مارکی کو بک کیا، پھر بھی روکا گیا۔ کہا گیا کہ یہاں سے کرکٹ ٹیم گزرتی ہے۔ کانفرنس کے پہلے روز وکلاء اور دانشوروں نے شرکت کی۔ صحافیوں اور وکلاء نے آئین سے متعلق اپنی آراء پیش کیں۔ یہ حکومت ایک...
    فوٹوز بشکریہ انسٹاگرام  پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما، سابقہ وفاقی وزیر زرتاج گُل وزیر نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔زرتاج گُل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مسجدالحرام سے نئی پوسٹس شیئر کی ہیں۔انہوں نے اپنے شوہر ہمایوں رضا خان اخوند و بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اللّٰہ کا شکر ادا کیا ہے۔ خاتون سیاست دان نے طواف کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس سے متعلق انہوں نے بتایا ہے کہ اپنے لیڈر عمران خان کے لیے بھی عمرہ ادا کیا ہے۔ زرتاج گُل وزیر نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے دعا بھی کی ہے۔یاد رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر سابقہ حکومت...
    کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس شہر میں جرائم بھی بڑے نوعیت کے ہوا کرتے ہیں، جب بھی کوئی جرم سامنے آتا ہے تو وہ عام شہریوں کو جنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے، ایسا ہی ایک کیس مصطفیٰ عامر قتل کیس ہے جو حال ہی میں منظر عام پر آیا۔  اس سے قبل آپ کو یاد ہو گا ایک کیس نتاشا نامی خاتون کا بھی سامنے آیا تھا وہ بھی نشے سے جڑا کیس تھا اور یہ بھی، کیا نتاشا کی طرح ارمغان کو بھی ہم سب بھول جائیں گے؟ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ قتل کیس: منشیات کی خریدوفروخت میں بین الاقوامی ڈرگ چین کے ملوث ہونے کا انکشاف مصطفیٰ کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے  ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں۔ آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا اور اس کو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانے کی کوشش کی تھی۔  بلاول بھٹو زرداری  نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہی محنت اور کوششوں کی وجہ سے ہی پیکا ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک...
    ممتاز ٹی وی اداکار اور میزبان فرحان علی آغا اپنی فٹنس کے ساتھ ساتھ مذہب کی جانب رغبت کے باعث بھی شہرت رکھتے ہیں۔ مقامی میڈیا کو ایک انٹرویو میں فرحان علی آغا نے شوبز کیریئر کے دوران مذہب کی جانب راغب ہونے اور اسلامی تعلیمات کی آگاہی کے فروغ کے لیے کام کرنے کے تجربے کا بیان کیا۔ فرحان علی آغا نے بتایا کہ اسلام کی جانب راغب ہونے اور اصلاحی پروگراموں میں شرکت سے اس کی زندگی میں تبدیلی آئی اور اس نے ان کے کیریئر پر بھی اثر ڈالا ہے۔ اداکار نے کہا کہ میں نے اس سے یہ سیکھا کہ اگر آپ درست سمت میں چل رہے ہوں تو کوئی آپ کو نقصان نہیں پہنچا...
    میری بات/روہیل اکبر پاکستان اسلام کے نام پر بننے والا دنیا میں پہلا ملک ہے جس کی بنیاد ہی کلمہ طیبہ تھی، جب لے کے رہیں گے پاکستان کا نعرہ عروج پر تھا تو اس وقت پاکستان کا مطلب کیا لاالہ اللہ کی صدائیں بھی ہر طرف سے آرہی تھی، ملک بن گیا اور ہم بگڑنا شروع ہوگئے۔ ایک طرف تعلیم کی کمی تھی تو دوسری طرف مذہب سے دوری تھی اور رہی سہی کسر اشرافیہ کی لوٹ مار اور کرپشن نے پوری کردی جس کے بعد ہم ایک جذباتی قوم بن گئے جس نے جدھر لگایا اسی طرف چل پڑے اور تو اور ہم تفرقہ بازی میں اس قدر آگے نکل گئے کہ پھر کوئی مسجد محفوظ رہی اور...
    سابق بھارتی کرکٹر اور یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے وسیم اکرم کے بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹیم کی بہتری کے لیے کیمپس لگانے کا مشورہ دے دیا۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوگراج سنگھ کا وسیم اکرم کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وسیم اکرم جیسے بڑے کھلاڑی ایسی مضحکہ خیز باتیں کر رہے ہیں اور ان کے اطراف موجود لوگ ہنس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعیب اختر جی اتنے بڑے کھلاڑی ہو کر آپ موازنہ کر رہے ہیں روہت شرما، ویرات کوہلی کے ساتھ۔ آپ بیٹھے کیا کر رہے ہیں، پیسے کما رہے ہیں۔ جائیے اور ان پلیئرز کا کیمپ لگائے۔ وہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ میں سے کون...
    وسطی امریکی ملک بیلیز کے ایک ساحلی علاقے میں سیاحت کی غرض سے آنے والی 3 امریکی لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہوٹل کا عملہ شک ہونے پر خواتین کے کمرے میں ماسٹر چابی سے دروازہ کھول کر داخل ہوا تو تینوں کو مردہ پایا۔ کمرے میں کسی کے داخل ہونے کا کوئی راستہ نہیں تھا اور نہ ہی خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ لاشوں کے منہ سے جھاگ نکل رہا تھا۔ لاشوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ خواتین کی موت کو کئی گھنٹے گزر چکے ہیں۔ شُبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تینوں کی موت ممکنہ طور پر منشیات کی زیادہ مقدار کے استعمال...
     سٹی 42آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ  کے پروقار موقع پر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) اور سروسز چیفس، پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔  چیف  جوائنٹ آف اسٹاف کمیٹی  نے کہا 27 فروری 2019 کو شروع کیا گیا، آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ ہندوستان کی بلاجواز جارحیت کا ایک پرعزم اور ناپاک ردعمل تھا، جس نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اس آپریشن نے نہ صرف پاکستان کی مسلح افواج کی آپریشنل مہارت اور تیاری کا مظاہرہ کیا بلکہ پوری مصروفیت کے دوران مکمل آپریشنل غلبہ برقرار رکھتے ہوئے جارحیت کو مؤثر طریقے سے روکنے اور فوری طور...
    شہازکابینہ29 رکنی ہو گئی، مزید آٹھ وزراء کی انٹری، حلف برداری کل ہوگی،کون کون سے نام شامل ہیں؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مزید آٹھ وزرا کی انٹری، شہازکابینہ انتیس رکنی ہو گئی، حلف برداری کل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، مصطفی کمال، عبدالرحمان کانجو، سردار یوسف، رومینہ خورشید عالم، رضا حیات ہراج اور بیرسٹر عقیل ملک کے نام شامل جبکہ طلال چوہدری کو وزیر مملکت بنایا جائے گا۔ ایک دونہیں بلکہ پوری ٹیم کے برابرنئے کھلاڑی شہبازکابینہ کا حصہ بننے جارہی ہے۔ وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزرا کی حلف برداری کل ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ٹیم میں مزید 15 سے 20 وفاقی وزرا ،...
    کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخ فوری طور پر 26 روپے فی یونٹ کیے جائیں تاکہ صنعتوں کی بقا اور ملکی معیشت کو استحکام مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے زیادہ نرخ صنعتی پیداوار، روزگار کے مواقع اور کاروباری استحکام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان کی صنعتیں عالمی سطح پر مسابقتی حیثیت کھو رہی ہیں۔ جنید نقی نے کہا کہ حکومت فوری اقدامات کرے اور بجلی کی لاگت کو حقیقت پسندانہ سطح پر لائے۔ آئی پی پیز کے از سر نو معاہدوں سے حاصل ہونے والے فوائد کو براہ راست...
    کیریئر ایکسپو کا بنیادی مقصد طلباء کو ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا تھا تاکہ وہ اپنے پیشہ ورانہ مستقبل کیلئے بہتر تیاری کر سکیں۔ ایونٹ میں 50 سے زائد معروف بین الاقوامی اور قومی اداروں نے شرکت کی، جن میں آئی ٹی سیکٹر، بینکنگ، نیوی اور ایئر فورس جیسے اہم ادارے شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں کیریئر ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کیا۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر شوکت علی اور انچارج کیریئر گائیڈنس سفیان بجار بھی موجود تھے۔ کیریئر ایکسپو کا بنیادی مقصد طلباء کو ملازمتوں اور انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنا تھا تاکہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ویزا گولڈ کارڈ کے اجرا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے ویزوں کی فروخت سے امریکہ میں ملازمتوں کے مواقع بڑھیں گے جبکہ اس سے ہونے والی آمدن کو امریکا کے قومی خسارے کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ عالمی کے مطابق ٹرمپ نے اوول آفس میں نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ ہم ایک گولڈ کارڈ فروخت کرنے جا رہے ہیں۔ آپ کے پاس گرین کارڈ ہے، مگر یہ ایک گولڈ کارڈ ہے۔ ہم اس کارڈ کی قیمت تقریباً 50 لاکھ ڈالر مقرر کرنے جا رہے ہیں۔اقتدار سنبھالتے ہی امریکا میں مقیم لاکھوں غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری کا اعلان کرنے والے صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا...
    کراچی: شہر میں ڈمپرز کی وجہ سے ہونے والے مسلسل حادثات اور اموات کے بعد ٹرفیک پولیس نے گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات میں اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے مطابق ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ اور کسی بھی ممکنہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے ڈمپر گاڑیوں میں فرنٹ اور بیک کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ ترجمان ٹریفک پولیس  کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ سے گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے صدر کی سربراہی میں وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے وفد سے حادثات کی روک تھام، ٹریفک قوانین کے مؤثر نفاذ اور کسی بھی ممکنہ حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے...
    آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا ایکٹ کے حقیقی مسودے کی ہمیشہ سے مخالف رہی ہے، پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں جمہوریت مضبوط نہیں، دیگر ممالک کو بھی جمہوریت سے متعلق چیلنجز کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا، ہماری کوششوں سے ایکٹ میں کئی ترامیم کی گئیں۔ آکسفورڈ یونین سے خطاب کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پیکا کا حقیقی مسودہ انتہائی خوفناک تھا اور اس کو سب سے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لانے کی کوشش کی تھی۔...
    اپوزیشن اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، ہم کسی صورت حکومت کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے۔ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قومی کانفرنس کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی، عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ وی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کے لیے کوششیں کررہے تھے لیکن حکومت کی جانب سے اس میں روڑے اٹکائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کرکٹ ٹیم کے راستے سے 10 کلومیرٹر دور مارکی کو بک کیا پھر بھی روکا گیا، یہ اس حکومت کی کمزوری اور ناکامی...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جنوبی کوریہ کو دھابیجی اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی پیشکش کر دی۔ یہ بات انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں آج عوامی جمہوری کوریا کے سفیر مسٹر پارک کجون (Mr. Park Kijun) سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی روابط اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سندھ اور جنوبی کوریا کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے جنوبی کوریہ کو دھابیجی اسپیشل اکنامک زون میں صنعتیں لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ زون غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کورین کمپنیوں کو سندھ میں ہائی ٹیک انڈسٹری،...
    فخرزمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی،تفصیلی گفتگو سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان نے ریٹائرمنٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، میں تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہتا ہوں اور ایک ماہ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوجائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے انٹرویو میں گفتگو کے دوران اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران درد سے مجھے اندازہ ہوگیا تھا، اس میچ کے بعد چیمپئنز ٹرافی میں میرا سفر تمام ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس میچ میں اوپن کرتا...
    سوڈان کے دارالحکومت میں ایک فوجی طیارہ آباد علاقے میں گھروں پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خرطوم کے محلے میں گرنے والے سوڈانی طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور علاقے کی بجلی منقطع ہوگئی تھی۔ فوجی طیارے میں لگنے والی خوفناک آگ میں جھلس کر طیارے میں موجود تمام فوجی افسران اور اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں خرطوم کے میجر جنرل بھی شامل ہیں جو شورش زدہ علاقے میں مخالف فورسز کے خلاف آپریشن میں کافی متحرک ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 46 ہوگئی جن میں فوجیوں سمیت وہ شہری بھی شامل ہیں جن کے گھروں پر جہاز گرا تھا۔ ابھی یہ واضح نہیں...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کا مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں گواہان کے بیانات ریکارڈ نہ پر برہمی کا اظہار، عدالت نے ملزمان کے وکلا کو نوٹس جاری کردیے۔  کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جبوبی کی عدالت کے روبرو مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کا کیس میں ملزمان ارمغان اور شیراز عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر کی نااہلی کے باعث گواہاں کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ  گواہوں کے بیانات قلم بند کرانے سے پہلے ملزمان کے وکلا کو نوٹس دیا تھا۔ کیس کے گواہان کو آج دوبارہ پیش کیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو نوٹس جاری کردیے۔ کیس کے تفتیشی افسر...
    وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو پی آئی ڈی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، علاقائی امن و استحکام سب کے مفاد میں ہے۔تاشقند میں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ہوگیا، سائنس و ٹیکنالوجی، سفارتی پاسپورٹ، نوجوانوں کے امور سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے کیے گئے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقتصادی زون میں سرمایہ کاری ممکن بنائیں گے، ازبکستان کو کراچی اور لاہور سے منسلک کریں گے۔ازبکستان بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے مائنز اور منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کی تجویز دیتے ہوئے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) رہنما پاکستان تحریک انصاف بابراعوان نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا اس کا مطلب ہے کہ یہ نظام آئین کے خلاف ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کوئی جلسہ نہیں تھا صرف اجلاس تھا، ایک طرف سرکاری خرچ پر جلسے ہو رہے ہیں ، اس تمام کے باوجود میٹنگ بھی ہوگی اور لوگ بھی نکلیں گے اور آواز تو اٹھتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پیکا قانون کے حوالے سے پانچوں ہائیکورٹس میں پٹیشنز آگئی ہیں ، سپریم کورٹ...
    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے خبردار کیا ہے کہ 2050 تک دنیا بھر میں چھاتی کے کینسر سے ہونے والی اموات میں 68 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف بین الاقوامی ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر (آئی اے آر سی ) کی اور جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کی ایجنسی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی خصوصی شاخ کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق 2050 تک دنیا بھر میں چھاتی کے کینسر کے کیسز میں 38 فیصد اضافہ ہوگا جس سے اموات کی شرح 68 فی صد ہوجائے گی۔  نیچر میڈیسن’ میں شائع ہونے والے نتائج میں خبردار کیا گیا ہے...
    میٹا نے ایک اہم اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے، 19فروری سے تمام فیس بک لائیو ویڈیوز صرف 30 دنوں کے لیے دستیاب ہوں گی۔ فیس بک سے متعلق خبریں فراہم کرنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق میٹا کی جانب سےایک اہم تبدیلی لانے کا اعلان کیا گیا ہے جو ان افراد کے لیے اہمیت کی حامل ہے جو لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے شوقین ہیں۔رپورٹ کے مطابق اب لائیو ویڈیوز کو سوشل میڈیا نیٹ ورک پر صرف 30 دن تک کے لیے اسٹور کیا جائے گا اور اس کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ مذکورہ ویڈیوز اس سے قبل لامحدود عرصے تک محفوظ رہتی تھیں۔ میٹا نے اس اپ ڈیٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر...
    سعودی عرب اور عمان سمیت 7 ملکوں سے 48 گھنٹوں میں مزید 60 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔امیگریشن حکام  کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ 7، زائد المیعاد قیام پر 3 اور کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 12 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا  ۔ عمان پہنچنے والے 4 پاکستانیوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا جبکہ عراق میں زائد قیام اور پاسپورٹ گم ہونے پر 9 پاکستانی بے دخل کردیئے گئے۔اس کے علاوہ امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گم ہونے پر 2 اور 12 سزا یافتہ کوواپس بھیجا گیا جبکہ آئیوری کاسٹ سے ایک، قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانی بے دخل کردیئے گئے۔
    دنیا کے امیر لوگوں کی فہرست میں بڑی تبدیلی رونما ہوئی ہے، امیروں کی دوڑ میں سب سے آگے چلنے والے ایلون مسک کے لئے بری خبر سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 22,2 ارب کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد جیف بیزوس کی دولت میں بڑا اضافہ ہوگیا، بیجوس دنیا کے دوسرے سب سے امیر ترین انسان بن چکے ہیں، بلومبرگ بلینئر انڈیکس میں اس پوزیشن پر قابض رہے مارک زکربرگ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔رپورٹس کے مطابق مسک کی کمپنی ٹیسلا کے شیئر گزشتہ روز گر گئے، وال اسٹریٹ میں ٹیسلا کے شیئر 8.39 فیصد تک نیچے چلے گئے، جس کے سبب اس کا مارکیٹ کیپ نومبر...
    آنلائن اجلاس کے دوران ایم ڈبلیو ایم نصاب کمیٹی کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ 1975 کے نصاب تعلیم کو بحال کیا جائے، جو تمام مسالک اور مکاتب فکر کیلئے یکساں طور پر قابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب تعلیم کمیٹی نے موجودہ نصاب تعلیم کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے 1975 کے تعلیمی نصاب کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے نصاب کمیٹی کا اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت آن لائن منعقد ہوا۔ جس میں نصاب کمیٹی کے ممبران سید ابن حسن بخاری، غلام حسین علوی، مرکزی سیکرٹری تعلیم سید نجیب الحسن نقوی، علامہ سید حسن رضا ہمدانی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر...
    سٹی 42 : ب فارم کو منسوخ کرنے کے متعلق سوشل میڈیا پر اڑنے والی افواہوں پر نادرا نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے ان خبروں کی تردید کر دی ہے۔  نادرا کے مطابق پہلے سے بنے ہوئے "ب فارم" منسوخ کرنے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، دس سال سے کم عمر کا ب فارم بغیر تصویر کے بنوایا جا سکتا ہے، دس سال سے زیادہ یا 18 سال سے کم عمر بچوں کا پاسپورٹ بنوانے کی صورت میں "ب فارم" تصویر والا بنوانا لازمی ہے ۔  بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی نادرا نے بتایا ہے کہ شہری بچوں کے بے فارم کے حصول کے لئے قریبی نادرا...
    بیجنگ : امر یکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے حال ہی میں 5.3 ارب ڈالر کی “غیر ملکی امدادی رقم” کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں تائیوان کو 87 کروڑ ڈالر کی فوجی امداد بھی شامل ہے۔ بدھ کے روز چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین متعلقہ رپورٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ امریکہ کا چین کے تائیوان خطے کو فوجی امداد فراہم کرنا ایک چین کے اصول اور تین چین امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو چین کی اقتدار اعلی اور سلامتی کے مفادات کے شدید خلاف ہے اور ‘تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں” کو...
    بیجنگ: 2025 تائیوان ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حو نینگ نے کانفرنس میں شرکت کی اور تقریر کی۔   انہوں نے کہا کہ ہمیں تائیوان امور کے حوالے سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے اہم بیانات اور نئے دور میں پارٹی کی تائیوان کے مسئلے کو حل کرنے کی مجموعی حکمت عملی پر عمل درآمد کرتے ہوئے مادر وطن کی وحدت کے عظیم نصب العین کو غیر متزلزل طور پر آگے بڑھانا ہوگا۔ وانگ حو نینگ نے کہا کہ...
      محکمہ خزانہ،ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے باوجودسیکرٹری تعلیم کی پراسرارخاموشی میرے حلقے کے 11اسکولوں میں تعمیراتی کام شروع نہیں کیاجارہا، رکن اسمبلی سیکریٹری تعلیم سندھ نے صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ۔ خطرناک قرار دی گئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع نہ ہو سکا۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک قراردی گئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کاکام شروع نہیں کروایا گیا۔محکمہ خزانہ،ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے باوجودسیکرٹری تعلیم کی پراسرارخاموشی جاری ہے۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی نے سیکریٹری تعلیم سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ میرے حلقے کے 11اسکولوں میں تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جارہا،تعلیم...
      بحریہ ٹاؤن کو 17ہزار ایکڑ غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں منظور کاکا نیب کورٹ پیش تم رگڑے جاؤگے ،سماعت کے بعد مدعی مقدمہ محمود اختر نقوی کی تفتیشی افسر کو دھمکی نیب کورٹ کراچی نے بحریہ ٹاؤن کو سترہ ہزار ایکڑ سے زائد زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں دس ملزمان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ۔منظورقادرکاکا اور دیگرملزم نیب کورٹ کراچی میں پیش ہوئے ۔وکلا نے عدالت کو بتایا کہ قائم علی شاہ سمیت دو ملزموں نے اس کیس میں سندھ ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کرلیاہے ۔۔ تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ ملک ریاض، احمد علی ریاض، زین ملک، وقاص، وسیم ، فیصل سرور قریشی، محمد اویس سمیت دس ملزموں کوعدالتی سمن کی تعمیل...
    اسلام آباد: وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔ تاشقند میں ازبک صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ دورہ ازبکستان پر بہترین میزبانی پر مشکور ہوں، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مضبوط روابط قائم ہیں جبکہ تعلقات کی طویل تاریخ بھی ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری اور تجارت میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، ازبکستان پاکستان کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کی خوشحالی اور ترقی ہمارا مشترکہ عزم ہے۔ شہباز...
    راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کھلاڑیوں کی حمایت میں سامنے آگئے۔ عاقب جاوید نے روالپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہترین ٹیم سلیکٹ کی تھی لیکن توقعات کے مطابق پرفارمنس نہیں آئی جو ایک حقیقت ہے۔ کچھ کھلاڑی میچ کیلئے بہت ضروری ہوتے ہیں، ٹیم میں جو بھی سلیکٹ ہوا اپنی کارکردگی کی وجہ سے آیا، یہ حقیقت ہے ہماری پرفارمنس نہیں آرہی، بابر کے سوا ہمارے پاس کون سا آپشن ہے؟۔ انہوں نے واضح کیا کہ کرکٹ میں کوئی معذرت نہیں ہوتی اور ہر میچ سے پہلے ٹیم پر امید ہوتی ہے، جسے ہم سپورٹ بھی کرتے ہیں۔ کھلاڑی خود بھی کارکردگی سے افسردہ ہیں، قوم کو یہ یقین رکھنا چاہیے کہ ٹیم کی...
    تاشقند:وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار روز دیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔ ازبکستان میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا دونوں ملکوں کی خوشحالی اور ترقہ ہمارا مشترکہ عزم ہے، اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہوں، ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔...
    تاشقند(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار روز دیا ہے کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے کیونکہ افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ازبکستان میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کی خوشحالی اور ترقی ہمارا مشترکہ عزم ہے، اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے پ±رعزم ہوں، ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاو¿ں پر کھڑا کیا، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،...
    موجودہ حالات میں پاکستان کی بہترین ٹیم منتخب کی،کھلاڑیوں نےفارم نہیں کیا، کوچ عاقب جاوید WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ کبھی ٹیم کے انتخاب سے مطمئن نہیں ہوسکتے، تاہم موجودہ حالات میں ہم نے سب سے بہترین ٹیم منتخب کی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جتنی مایوسی فینز کو ہوتی ہے اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو ہوتی ہے۔ انہوں نے شکست کی ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ یہ پاکستان کی سب سے کم تجربہ کار ٹیم ہے، اگر پوری ٹیم کے تمام میچوں کو ملایا جائے تو یہ 400 بھی نہیں بنتے۔انہوں نے فاسٹ بولرز کا دفاع کرتے ہوئے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ کبھی ٹیم کے انتخاب سے مطمئن نہیں ہوسکتے، تاہم موجودہ حالات میں ہم نے سب سے بہترین ٹیم منتخب کی۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ جتنی مایوسی فینز کو ہوتی ہے اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو ہوتی ہے۔ انہوں نے شکست کی ایک وجہ یہ بھی بتائی کہ یہ پاکستان کی سب سے کم تجربہ کار ٹیم ہے، اگر پوری ٹیم کے تمام میچوں کو ملایا جائے تو یہ 400 بھی نہیں بنتے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی کا بڑا ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی بھارت کے خلاف شکست سے متعلق عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی کے دوران کپتان اور کوچ میں انا کی جنگ بھی چلتی رہی جس میں ٹیم ہار گئی اور وہ دونوں جیت گئے۔ذرائع نےنجی چینل کو بتایا کہ محمد رضوان اہم فیصلوں میں مشاورت نہ ہونے پر نالاں نظر آئے، انہوں نے خوشدل شاہ کو شامل کروایا تو عاقب جاوید نے اپنی مرضی سے فہیم اشرف کا انتخاب کرلیا۔ سلیکٹرز اور محمد رضوان بھی ایک پیج پر نہیں تھے۔ایونٹ سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 2 بار اسکواڈ پر نظرثانی کا کہا مگر انکے مشورے کو نظرانداز کردیا گیا، چیئرمین نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ازخود تبدیلی کرنا مناسب نہ سمجھا۔ پی سی بی ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد کارکردگی کا جائزہ لے...
     ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی نہیں ہو گی تو ملکی معیشت نہیں چلے گی۔  اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیں میچ کیلئے پورا پاکستان بند کرنا پڑتا ہے، حکومت کو اتنا خوف ہے کہ آئین پر بات کے لیے ایک کانفرنس نہیں کرنے دے رہی۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے وینیو چنا تو کہا گیا یہاں کانفرنس نہیں ہو سکتی، دوسرا وینیو کرکٹ ٹیم سے 10کلو میٹر دور رکھا، وہاں بھی انتظامیہ پہنچ گئی کہ کانفرنس نہیں ہو سکتی، آئین کے معاملے پر کانفرنس کی جا رہی ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی...
    پاکستان شوبز کی اداکارہ مہوش حیات نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے جس کی ویڈیو انہوں نے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ مہوش حیات نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کیا ہے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مہوش کو خانہ کعبہ کے سامنے دعا مانگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) ہوش حیات نے حجاب اور عبایا پہنا ہوا ہے اور وہ خانہ کعبہ کی جانب رُخ کر کے دعا مانگتی نظر آرہی ہیں اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی والدہ رُخسار حیات بھی موجود ہیں۔ اداکارہ نے یہ...
    مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان سے متعلق پولیس چالان میں مزید انکشافات ہوئے ہیں۔کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کے 2 کیسز کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران تفتیشی حکام کی جانب سے عدالت میں کیس کا چالان اور مقدمات کی تفصیل پیش کی گئی جس کے مطابق ملزم ارمغان 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کررہا تھا۔ چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے یکم جولائی 2017 سے 24 اپریل 2019 تک 9 پارسل منگوائے جب کہ ملزمان نے یہ پارسل اپنے اور اپنے والد کے نام پر منگوائے تھے۔ چالان میں یہ الزام بھی لگایا گیا ہے کہ مقدمے میں دیگر ملزمان بھی شریک...
    ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 2024ء میں 84 مرتبہ انٹرنیٹ بند رکھا، رپورٹ کے مطابق اس دوران منی پور میں21، ہریانہ میں 12 جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھی 12مرتبہ انٹرنیٹ بند کیا گیا اور یہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیجیٹل حقوق کی تنظیم ”ایکسیس ناﺅ اور کیپ اٹ آن کولیشن“ Access Now ،Keep It On coalition کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے 2024ء میں 84 مرتبہ انٹرنیٹ بند رکھا جو ایک جمہوری ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں سے ایک رہا، جہاں سال بھر میں 12 انٹرنیٹ...
    سول سوسائٹی کے اراکین نے کہا کہ سنگھ کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فورسز کالے قوانین ”پی ایس اے، یو اے پی اے“ کے تحت گرفتاریوں میں سرعت لانے کی تیاری کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے کشمیریوں کو خوف و دہشت کا شکار کرنے کیلئے اپنی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرگرمیاں بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حالیہ بیان کے برعکس ہے جس میں کہا گیا تھا کہ علاقے میں صورتحال قابو میں ہے۔ بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر...
    حماس کے ترجمان نے ایک میڈیا انٹرویو میں مزید کہا کہ حماس کے ثالثوں کے ساتھ رابطے جاری ہیں۔ معاہدے کی راہ میں حائل قابض اسرائیلی رکاوٹوں کو دور کرنے اور تمام شرائط پر اپنی وابستگی کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی نئے آئیڈیاز پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے مذاکرات، یا پہلے مرحلے میں توسیع، یا تمام مراحل کو ضم کرنا، مزاحمت کے مطالبات اور اس کی جانب سے طے شدہ سرخ لکیروں پر مبنی ہوں گے۔ انہوں نے ایک میڈیا انٹرویو میں مزید کہا کہ حماس کے ثالثوں کے ساتھ رابطے...
    آج بروزبدھ،26 فروری 2025 :آج کے دن آپ کے ستارے آپ کی زندگی کے حوالے سے کیا کہتے ہیں ۔ آپ کے کیرئیر ، ملازمت، محبت، صحت، پیسے، کیریئر سے متعلق اپنے گہرے سلگتے سوالات کے جوابات تلاش کریں حمل(Aries) :15مارچ تا 21اپریل کاروبار اور تجارت میں پرکشش تجاویز آئیں گی۔ آپ کو حکمران جماعت کی حمایت حاصل ہوگی۔ آپ بات چیت میں اثر انداز رہیں گے۔ آپ کا کیریئر مضبوط ہوگا، اور آپ نتائج کے بارے میں پرجوش ہوں گے۔ آپ ذمہ دار اور سینئر لوگوں کے ساتھ اچھا کام کریں گے۔ آپ مختلف کاموں کو تیزی سے مکمل کریں گے۔ کیرئیر اور کاروباری منافع کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آپ سنجیدہ موضوعات میں دلچسپی لیں گے۔ عزیز...
    ---فائل فوٹو موسمی خرابی کے پیشِ نظر ملک کے بالائی علاقوں کے لیے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی 13 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی ہے جبکہ اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 605 اور 606 منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے اسکردو کی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 451 اور 452 بھی منسوخ ہو گئیں۔ قومی ایئر لائن کو نجکاری کیلئے دوبارہ لائیں گے: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیبوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بینکنگ سیکٹر کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے۔ اسلام آباد کراچی کی پرواز ای ار 503 کی روانگی میں...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لینڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ جمہوریت، آئین، قانون کی بحالی کیلئے سڑکوں، پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہوگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی 2 روزہ آئین تحفظ کانفرنس آج ہوگی، ہم نے کانفرنس کے لئے 3 مقامات رکھے ہیں،  شاہد خاقان میزبان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت آئین قانون بحالی کیلئے سڑکوں پارلیمنٹ اور عدالتوں میں جنگ ہوگی، بلوچستان کے پانچ سے آٹھ اضلاع میں حکومتی رٹ مکمل ختم ہوچکی، بلوچستان کے وزیر سے روڈ پر اسلحہ چھینا گیا وزیر اعلی اپنے وزیر کا چھینا اسلحہ واپس لے کر دکھائیں۔ عمر ایوب نے کہا کہ بلوچستان حالات انتہائی تشویشناک ہوچکے ہیں، کوہلو، پنجگور، گوادر، کیچ اور دیگر 4 اضلاع کے حالات بہت خراب...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک حالیہ ایونٹ پر مداح نے بدتمیزی کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ گنگو بائی اسٹار عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی سالگرہ کی تقریب پر پہنچیں جہاں انہیں پاپرازی اور مداحوں نے گھیر لیا۔ اس ہی دوران ایک خاتون مداح عالیہ بھٹ کے قریب آئی اور ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنی جانب کھینچنے کر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے رنبیر عالیہ کے پاس آئے اور انہیں اپنی طرف کرتے ہوئے مداح سے اپنی اہلیہ کا ہاتھ چھڑوایا۔ https://www.threads.net/@bollywoodstreetsnap/post/DGd2yrNTODS تاہم عالیہ اس موقع پر...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں اداکاروں پر یہ مقدمہ مشہور الائچی برانڈ کی توثیق کرنے پر درج کروایا گیا ہے جس میں گمراہ کن اشتہارات کرنے کا الزام شامل ہے۔ پان مسالہ برانڈ اور اس کی متنازعہ ٹیگ لائن ’بولو زبان کیسری‘ کے ساتھ اداکاروں کے کام پر انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ شکایت موہن سنگھ ہانی نامی ایک شخص نے درج کروائی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اشتہار غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے، خاص طور پر نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف بہت...
    پاکستان میں جاری چیمپیئنز ٹرافی کی کوریج کے لیے آئے معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا جہاں لاہور کے کھانوں سے لطف اندوز ہورہے ہیں وہیں انہیں اس تاریخی شہر میں کم از کم 2 بھارتی شہروں کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔ جیو ٹی وی کے ’پروگرام ہنسنا منع ہے‘ میں سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف، احمد شہزاد اور محمد عامر کے ہمراہ شرکت کرتے ہوئے وکرانت گپتا نے لاہوریوں کی مہمان نوازی اور اچھے کھانوں کے ضمن میں بتایا کہ وہ 4 گھنٹوں میں 2 مرتبہ کھانے کھا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اگر مگر کا کھیل ختم، نیوزی لینڈ کی جیت کے ساتھ پاکستان کا چیمپیئنز ٹرافی میں سفر تمام ’ابھی مجھ سے دوبارہ کسی نے پوچھا کچھ کھاؤ...
    پاک سوزوکی موٹرز نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے پاکستان میں اپنی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ سوزوکی کی Alto VXR MT ماڈل کی گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے ہوگی۔ اس طرح Alto VXR AGS اور  VXL AGS کی نئی قیمتیں بالترتیب 29 لاکھ 89 ہزار اور 31 لاکھ 40 ہزار ہوں گی۔ اسی طرح سوزوکی کی راوی کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے کے اضافے کے بعد نئی قیمت 19 لاکھ 56 ہزار مقرر کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ودہولڈنگ ٹیکس کے ساتھ سوزوکی آلٹو کی نئی قیمت کیا ہوگی؟ پاک سوزوکی کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے۔ نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے۔ مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہوں گے۔ آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا۔  وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور سٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے۔ ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں شامل ہوں گے۔...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ کامرس رپورٹر)گورنر سٹیٹ بنک جمیل احمد نے کہا کہ آنے والے سالوں میں حکومت کی قرضوں کی ضرورت کم ہوگی۔ کراچی میں پاکستان بنکنگ سمٹ 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ بنک اپنے بزنس ماڈل کا از سر نو جائزہ لیں، بنکوں کے نجی شعبے کو قرضے 2004ء کے مقابلے میں 2024ء میں آدھے ہو گئے ہیں۔ نجی شعبے میں 74 فیصد قرض بڑے کارپوریٹ کو دئیے گئے۔ انھوں نے کہا فنانشل شعبہ کو کلائمنٹ خطرات سے استثنیٰ نہیں ہے، پائیداری کے لیے ریسرچ اور پالیسی کے ذریعے کام کرنا ہوگا۔ بنکاری شعبہ بہت اہم کام کر رہا ہے، حکومت اور سٹیٹ بنک، بنکاری شعبے کی اہمیت سمجھتے ہیں۔ بنکوں کو اپنے بزنس...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پاور ڈویژن 24-2023 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس کے دوران مالی سال 23-2022 میں 9 ڈسکوز کے ڈیفالٹرز پر 877 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ پاور ڈویژن کو ریکوری کے لیے 118 خطوط لکھے ہیں، نان ریکوری میں سب سے ذیادہ کیسز کیسکو کے ہیں، کمیٹی نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے سب سے بڑے 300 ڈیفالٹرز کی فہرست طلب کر لی۔ اجلاس میں پاور ڈویژن کی 24-2023 کے آڈٹ پیروں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ پاور ڈویژن نے اس پیرا پر ڈی اے سی کا اجلاس نہیں کیا...
    فائل فوٹو اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو۔انہوں نے یہ بات مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سلامتی کونسل کی بریفنگ میں کہی۔اس موقع پر انہوں نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا، مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے۔
    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملک کے تمام بینکوں کو اپنے بزنس ماڈل پر نظرثانی کی ہدایت کردی ہے۔ پاکستان بینکنگ سمٹ سے خطاب کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بینکوں کو اپنے بزنس ماڈل پر نظرثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کو اپنے ایکسپوژر کو حکومت اور بڑے کارپوریٹ سیکٹر سے ہٹا کر چھوٹے قرض داروں اور ایس ایم ایز پر مرکوز کرنا ہوگا تاکہ پائیدار بزنس ماڈل اور منافع یقینی بنایا جا سکے۔  گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان کا بینکاری اور مالیاتی نظام ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، تاہم بینکوں کی جانب سے 74 فیصد قرضے بڑے کاروباری اداروں...
    اسلام آباد: آئی ایم ایف جائزہ مشن 3 مارچ کو اقتصادی جائزے کے لیے پاکستان پہنچے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، نیتھن پورٹر کی قیادت میں 9 رکنی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات دو مراحل میں ہوں گے، مذاکرات تکنیکی اور پالیسی سطح کے ہونگے، آئی ایم ایف آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز دے گا۔ ذرائع کے مطابق تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط ہوگا،  وزارت خزانہ، توانائی، منصوبہ بندی اور اسٹیٹ بینک سے مذاکرات ہوں گے، ایف بی آر، اوگرا، نیپرا سمیت دیگر ادارے بھی مذاکرات میں...
    واشنگٹن ڈی سی —  ’’جب میں بیس بائیس سال قبل کراچی سے امریکہ کے نیو یارک ائیرپورٹ پر اتری تو مجھے پہلی بار یہ معلوم ہوا کہ اس ملک میں قطار توڑنا کتنی بڑی غلطی ہے چاہے قطار کسی بزرگ خاتون یا سینئیر سٹیزن کی مدد کے لیے ہی کیوں نہ توڑی جائے۔‘‘ یہ کہانی ہے نیو یارک میں مقیم کراچی کے ایک موقر کالج کی پرنسپل ماہ جبیں کی جو امریکہ میں مستقل رہائش سے قبل پہلی بار امریکہ میں اپنے چھ سالہ بیٹے کے ساتھ اپنے رشتے داروں سے ملنے امریکہ آئی تھیں ۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جس جہاز سے امریکہ آرہی تھیں اس میں ان کی نشست کے...
    بھارتی فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار گووندا نے اہلیہ سنیتا آہوجا کو طلاق دینے کی خبروں پر اپنا پہلا ردعمل دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خبریں گرم ہیں کہ گووندا اور سنیتا کے درمیان 38 سال بعد طلاق ہوگئی۔ جس کے لیے سنیتا نے چند ماہ قبل علیحدگی کا نوٹس بھیجا تھا۔ خبروں میں کہا جا رہا تھا کہ گوندا کی جانب سے طلاق کے نوٹس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا اور جوڑا علیحدہ علیحدہ گھر میں رہ رہے ہیں۔ ان افواہوں پر گووندا کے خاندان کی جانب سے ان کے بھانجے کرشنا اور بھانجی آرتی سامنے آئیں اور دونوں نے ان خبروں کو جھوٹ قرار دیا۔ گووندا کی منیجر نے بتایا کہ وہ اس بات سے آگاہ ہیں کہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 فروری2025ء) ایک ہی سال میں 2 مرتبہ رمضان المبارک کی آمد، ایسا کب ہو گا؟، ماہرین فلکیات کی پیشن گوئی کے مطابق چند سال بعد کروڑوں مسلمان ایک ہی سال کے دوران 2 مرتبہ رمضان المبارک کا استقبال کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی سے منسلک فلکیات گروپ کے چیف ایگزیکٹو حسن احمد الہریری کے مطابق قمری مہینے ہر سال 10 سے 11 دن آگے بڑھتے ہیں، جس کے باعث 2030 میں پہلا رمضان 4 جنوری کو اور دوسرا رمضان 26 دسمبر کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ مسلمان ایک ہی عیسوی سال میں 36 روزے رکھیں گے۔ آخری بار 1997 میں ایک عیسوی سال میں دو مرتبہ رمضان...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران فیصل آباد کا رہائشی ہے اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، کانسٹیبل ارشد نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ریاست اپنی پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے بلوچستان میں قیام امن کیلئے بنیادی مسائل پر سنجیدہ بات چیت کا ماحول پیدا کرتے، اور بارڈر ٹریڈ کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماء ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی برسی کے موقع پر بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل بھاگ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کے ساحل وسائل سے محروم رکھنے کے لئے مصنوعی قیادت مسلط کیا گیا۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے پوری زندگی خلق خدا سے محبت کی۔ نیشنل پارٹی ان کو طویل سیاسی جدوجہد پر...
    سبی میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ قائد وحدت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ جعلی حکومت کیجانب سے ملک کے ایک جید عالم دین کیخلاف انتقامی کارروائی پر عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وارنٹ گرفتاری قابل تشویش ہے۔ یہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد ڈومکی کے دورے کے موقع پر زیر تعمیر مسجد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ٹی آئی قیادت پر طنز کے تیر چلادیے، کہا کہ امریکا کی منتیں کی جارہی ہیں کہ مائی باپ ہمیں بچاؤ۔نارووال میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ آج جو جیلوں میں ہیں ،ان کی چیخیں نکل رہی ہیں، وہ امریکا کے پیروں میں پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے امریکا میں تعلیم حاصل کی، ماضی میں جیلیں کاٹیں، کبھی امریکی کانگریس مین کے منتیں ترلے نہیں کیے بلکہ جھوٹے کیسز سے بری ہوکر باہر آئے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج جو جیل میں ہیں ہمیں ان کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں، امریکا جا کر کانگریس مین کی منتیں کی جارہی ہیں کہ مائی باپ ہمیں بچاؤ۔
    اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
    لبنانی پارلیمنٹ کے اجلاس سے اپنے ایک خطاب میں محمد رعد کا کہنا تھا کہ دشمن نہ تو ہمیں شکست دے سکتا ہے اور نہ ہی ہماری عوام کو مقاومت کی حمایت سے پیچھے ہٹا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کے سیاسی دھڑے "الوفاء للمقاومۃ" کے سربراہ "محمد رعد" نے کہا کہ حکومت کو ایرانی پروازوں میں رکاوٹ کے موضوع کے بارے میں محکم فیصلہ کرنا چاہئے تاکہ ہماری قومی خودمختاری کو لاحق خطرات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ لبنان کے خلاف حالیہ جنگ ایک معاندانہ کوشش تھی جو امریکی سرپرستی میں حزب الله کو ختم کرنے کے لئے شروع کی گئی تھی۔ محمد رعد نے ان خیالات کا اظہار اُس وقت...
    آڈیو لیک کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عبد الغفور کاکڑ نے کی، علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، شریک ملزم اسد فاروق عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری لگوائی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے کیس کی...
    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سشمتا سین نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، لائف پارٹنر کیسا ہو اس بارے بھی انسٹاگرام لائیو سیشن میں کھل کر اظہار کیا۔ تفصیلات کےمطابق حال ہی میں اداکارہ سشمتا سین نے انسٹاگرام لائیو سیشن میں صحیح شریکِ حیات کی تلاش کے بارے میں گفتگو کی، اس سے قبل میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔ حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں جب ایک مداح نے ان سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا تو سشمتا نے کہا، “مجھے بھی شادی کرنی ہے، لیکن شادی کے لائق کوئی ملنا چاہیے نا؟ ایسے تھوڑی...