2025-04-15@07:03:58 GMT
تلاش کی گنتی: 319
«ٹائپ 2 ذیابیطس»:
(نئی خبر)
پاکستان کے قدرتی مقامات کی عالمی سطح پر پذیرائی بڑھتی جا رہی ہے، فنانشل ٹائمز نے گلگت بلتستان کو دنیا کے پچاس بہترین مقامات میں شامل کرلیا ہے۔ بلندوبالا پہاڑ، جھلیں اور آبشار، قدرتی حسن سے مالا مال گلگت بلتستان کو دنیا کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کرلیا گیا ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے 2025 میں دنیا کے پچاس بہترین سیاحتی مقامات کی فہرست جاری کی۔ فنانشل ٹائمز نے لکھا کہ گلگت بلتستان میں دنیا کے سب سے شاندار پہاڑی مناظر موجود ہیں، بہتر سکیورٹی آسان رسائی اور بہتر رہائش کی سہولیات کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان نے اگست 2024 میں 120 سے زائد ممالک کے شہریوں...
لاہور: نصیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر ماڈل ٹاؤن کچہری کے سامنے سے منشیات کے ڈیلر میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں جو پتوکی سے نصیر آباد منشیات سپلائی کرنے جا رہے تھے۔ ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ ملزمان صدام اور سعدیہ بی بی سے 45 کلو افیون اور 5 کلو چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
—فائل فوٹو کراچی میں یکم جنوری سے اب تک ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔پولیس کے مطابق کورنگی جنجال پورہ گوٹھ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مظفر اقبال جاں بحق ہو گیا۔ایس ایس پی کورنگی کامران خان نے بتایا ہے کہ فجر کے وقت 4 ڈاکو ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے، 17 سال کا نوجوان مظفر اقبال نماز فجر پڑھ کر گھر جا رہا تھا۔ کراچی: نئے سال کے چوتھے روز 1 اور شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتلکراچی میں ایک اور شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کر دیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی جاں...

خیبر پی کے : سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور تیراہ میں کارروائیاں‘ 8خوارج ہلاک صدر ‘ وزیر اعظم کا خراج تحسین
پشاور+اسلام آباد(این این آئی+خبر نگار+خبر نگار خصوصی)خیبرپی کے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔صدر،وزیراعظم، وزیرداخلہ اور سپیکر قومی اسمبلی نے کامیاب آپریشنر پر سکیورٹی فورسز کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران...
وارسا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)پولینڈ میںٹاس کرکے لڑکی کو قتل کرنے اور لاش کی بے حرمتی کرنے والا شخص کوگرفتارکرلیاگیا۔غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق پولینڈ میں ایک 20سالہ شخص میٹیوز ہیپا کے خلاف وکٹوریا کوزیلسکا نامی 18سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے حیران کن طور پر، اس نے عدالت کو بتایا کہ اس نے سکہ پلٹنے (ٹاس)کے بعد اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹ کے مطابق وکٹوریا کوزیلسکا پولینڈ کے شہر کیٹوویس میں ایک پارٹی سے گھر جا رہی تھی، جب اس کی ملاقات میٹیوز ہیپا ایک بس میں ہوئی جو ایک گاڑی کی مرمت کرنے کے بعد اپنی دکان بند کی تھی۔ اس نے لڑکی کو اپنے اپارٹمنٹ میں...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ کراچی کے طالبعلم سمیت دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 8 لاپتہ طلباء گھر واپس آگئے ہیں۔ وکیل نے کہا کہ شہری عبداللّٰہ 2018ء سے لاپتہ ہے، اب تک بازیاب نہیں کرایا گیا۔ لاپتہ افراد کیس، شہریوں کی بازیابی کیلئے موثر اقدامات جاری رکھنے کا حکم کراچی سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے... عدالت نے لاپتہ شہری عبداللّٰہ کا کیس مجسٹریٹ کے پاس بھیج دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے دیگر لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی مزید سماعت 4 ہفتوں تک ملتوی کر دی۔
ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ مقبول اداکار ٹام کروز اور جانی ڈیپ جیسے اداکار ہیں اور ہمیں یہی لگتا ہے کہ یہ اداکار سب سے زیادہ کماتے ہیں مگر کیا آپ جانتے ہیں سب سے زیادہ کمانے والا اداکار جانی اور ٹام نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔ غیر میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک 76 سالہ اداکار نے فلموں کے ذریعے 27.7 بلین ڈالرز کماتے ہوئے ٹام کروز، جانی ڈیپ، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور دیگر کئی نامور ہالی ووڈ ستاروں کو کمائی کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ گزشتہ تین دہائیوں سے یہ سپر اسٹارز ہالی ووڈ کے منظرنامے پر چھائے ہوئے ہیں، اور ان کی فلمیں باکس آفس پر کروڑوں ڈالرز کماتی ہیں، جبکہ ان کی مجموعی...

احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
احسن ٹائون کراچی میں جامع مسجد فاطمہ کی افتتاحی تقریب میں شیخ الحدیث مولانا منظور مینگل اور حضرت مفتی فضل سبحان مسجد کا افتتاح کرتے ہوئے اور MEELپراپرٹی کے آصف مشتاق اور حافظ محمد اور احسن ٹائون کے اونر ریاض احسن کیساتھ نماز ظہر ادا کی گئی
11 بجے کا وقت دیا، بشریٰ بی بی پونے گیارہ بجے اڈیالا جیل کے گیٹ پر تھیں، شیخ وقاص اکرم - فوٹو: فائل مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آپ نے 11 بجے کا وقت دیا اور ساڑھے 10 بجے کام نمٹا کر چلے گئے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ہمیں کورٹ میں پیش ہونے کا وقت کورٹ اسٹاف کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ 11 بجے کا وقت دیا، بشریٰ بی بی پونے 11 بجے اڈیالا جیل کے گیٹ پر تھیں۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 10 بجے تک سلمان اکرم راجا سمیت تمام وکلاء وہاں موجود تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں، سلمان اکرم راجا...
— فائل فوٹو سابق ڈی سی کرم جاوید محسود کی ٹانگ کی ہڈی جوڑ دی گئی تاہم گولی فی الحال نہیں نکالی گئی۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کا سی ایم ایچ میں کندھے کا کامیاب آپریشن کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے جاوید محسود کے بائیں کندھے سے 2 گولیاں نکال دیں، تاہم کندھے کے فریکچر کی سرجری ابھی نہیں کی گئی ہے۔ پشاور: سابق ڈی سی کرم جاوید محسود کا کامیاب آپریشنپشاور کے سی ایم ایچ میں سابق ڈی سی کرم جاوید محسود کا کامیاب آپریشن کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مناسب وقت پر جاوید محسود کے کندھے کی سرجری کی جائے گی۔دوسری جانب جاوید محسود کے بیٹے...
بنگلا دیش کے مشہور کرکٹر اور سابق کپتان تمیم اقبال نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ تمیم نے یہ اعلان جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی بیان کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے اپنی کرکٹ کے شاندار کیریئر کو خیرباد کہنے کے فیصلے کی وجوہات بیان کیں۔ اس سے قبل جولائی 2023 میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم 24 گھنٹے بعد انہوں نے یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ اس بار، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے اور اس فیصلے پر سوچ بچار کے بعد عمل کیا ہے۔ تمیم اقبال نے کہا کہ وہ...
نیویارک (صباح نیوز) امریکا کی عدالت نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ہش منی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے، جس میں وہ سزا سے بچ گئے ہیں تاہم ان کا جرم برقرار رکھا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی فوجداری عدالت میں ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کے لیے سماعت ہوئی جس میں جج نے پیسے دے کر جنسی تعلقات چھپانے کا جرم ڈونلڈ ٹرمپ کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو قید نہیں کیا جائیگا، نہ ہی ان پر کوئی جرمانہ کیا جائیگا۔ عدالت کے فیصلے کے بعد ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ صدارت سنبھالیں گے۔ خیال رہے کہ...
چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے دبئی میں بحریہ ٹاؤن کے ہیڈ آفس کا افتتاح کر دیا۔ ہیڈ آفس کے افتتاح کی تقریب میں رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے بحریہ ٹاؤن انٹرنیشنل اسپتال کراچی نے تاریخی سنگ میل عبورکرلیا چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کے فلاحی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی چیف ایگزیکٹو آفیسر بحریہ ٹاؤن احمد علی ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن صرف دبئی کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں شامل نہیں ہورہا بلکہ مارکیٹ کی قیادت کرنے پہنچا ہے۔احمد علی ریاض نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کا مقصد نئے معیار کی الٹرا لگژری زندگی متعارف کروانا ہے، پروجیکٹ میں ٹاؤن ہاؤس، اپارٹمنٹس، اسکول اور کالج تعمیر کیا جائے گا۔ہیڈ آف گلوبل...
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی اور ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔ سارک اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل کولمبو میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ناقابل شکست رہے۔ محمد آصف نے کوئی فریم ڈراپ کیے بغیر فائنل جیتا، انہوں نے فائنل میں سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی، فاتح کیوئسٹ نے سری لنکن حریف کو 5 صفر سے شکست دی۔ آصف کی کامیابی کا اسکور 3-99، 46-73، 46-85، 38-109، 6-109۔ چھ اور 0-74رہا۔ یاد رہے کہ محمد آصف تیسری سارک چیمپیئن شپ میں ناقابل شکست رہے ہیں، گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے ہوا، محمد آصف نے 3-5...
سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے دعویٰ ہے کہ انہیں 2022 میں آسٹریلیا میں حراست کے دوران زہر دیا گیا تھا۔ عالمی شہرت یافتہ سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے میلبورن کے ہیرالڈسن اخبارکو بتایا کہ انہیں 2022 میں آسٹریلین اوپن ویزا کیس کے دوران حراست میں لیے جانے کے بعد میلبرن کے ہوٹل میں زہریلی خوراک دی گئی، جس کے باعث سربیا واپسی پر انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: 22واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے پر نوواک جوکووچ شدت جذبات سے رو پڑے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بات کبھی کسی کو نہیں بتائی لیکن پتا چلا کہ میرے جسم میں کافی دھات اور مرکری پائی گئی تھی، وہ اب بھی 3...
سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووِچ نے کہا ہے کہ جنوری 2022 میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران حراست کے دوران اُنہیں کھانے میں تواتر سے زہر دیا گیا تھا۔ نوواک جوکووِچ کو ویزا کے تنازع پر حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث اُنہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔ آسٹریلوی حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر نوواک جوکووِچ کا ویزا منسوخ کرکے اُنہیں ملک بدر کردیا تھا۔ اس سے قبل قانونی کارروائی کے لیے انہیں حراست میں رکھا گیا تھا۔ عالمی سطح کے چوبیس ٹورنامنٹ جیتنے والے نوواک جوکووِچ کا کہا...
بالی ووڈ اور علاقائی فلموں میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ مالویکا موہنن نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے "پرفیکشنسٹ" عامر خان کی ایک نصیحت نے ان کے کیریئر کا رخ بدل دیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ عامر خان نے انہیں اداکاری کو بطور پیشہ اپنانے کی ترغیب دی، جس نے ان کی زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ مالویکا نے بتایا کہ ان کی عامر خان سے پہلی ملاقات فلم تلاش کی شوٹنگ کے دوران ہوئی۔ انہوں نے کہا: "فلم تلاش کی شوٹنگ رات کے وقت ساوتھ بمبئی میں ہو رہی تھی۔ میں سڑک کے دوسری جانب کھڑی تھی اور عامر خان شاٹ کے بیچ آرام کر رہے تھے۔ اچانک انہوں نے...