ٹینس اسٹار نے آسٹریلیا میں زہر دیے جانے کا الزام عائد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووِچ نے کہا ہے کہ جنوری 2022 میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران حراست کے دوران اُنہیں کھانے میں تواتر سے زہر دیا گیا تھا۔
نوواک جوکووِچ کو ویزا کے تنازع پر حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث اُنہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔
آسٹریلوی حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر نوواک جوکووِچ کا ویزا منسوخ کرکے اُنہیں ملک بدر کردیا تھا۔ اس سے قبل قانونی کارروائی کے لیے انہیں حراست میں رکھا گیا تھا۔
عالمی سطح کے چوبیس ٹورنامنٹ جیتنے والے نوواک جوکووِچ کا کہا ہے کہ جب اُنہیں قرنطینہ کیا گیا تھا جو کھانا دیا جاتا تھا اُس میں زہر ملادیا جاتا تھا اور یہ کہ بعد میں اُنہیں صحت کے حوالے پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نوواک جوکووِچ کے اس الزام کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت نے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا تھا۔ ویسے آسٹریلوی میڈیا میں اس الزام کے حوالے سے بہت کچھ لکھا اور کہا جارہا ہے۔ نوواک پر الزام بھی عائد کیا جارہا ہے کہ وہ کسی جواز کے بغیر ایک ملک کو بدنام کر رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے: خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، پاکستان میں کبھی نہیں ہوا کہ ریاست کی رقم کسی کے ذاتی اکاؤنٹ میں ڈال دی جائے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے، عمران خان کو کچھ لوگ آج بھی سمجھتے ہیں کہ یہ نجات دہندہ ہے،عمران خان پر شوکت خانم کے پیسے کھانے کا بھی الزام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، نواز شریف پر کوئی ایک الزام بتا دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے، فرح گوگی پتہ نہیں کتنا پیسا لے کر باہر نکل گئی، القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے ،ساڑھے 400 کنال زمین ہے جس کے ٹرسٹی بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی ہیں، چار سال ہوگئے اور صرف 400 بچہ پڑھتا ہے