بنگلا دیشی اسٹار تمیم اقبال نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
بنگلا دیش کے مشہور کرکٹر اور سابق کپتان تمیم اقبال نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
تمیم نے یہ اعلان جمعہ کے روز سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی بیان کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے اپنی کرکٹ کے شاندار کیریئر کو خیرباد کہنے کے فیصلے کی وجوہات بیان کیں۔
اس سے قبل جولائی 2023 میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تاہم 24 گھنٹے بعد انہوں نے یہ فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ اس بار، انہوں نے واضح طور پر کہا کہ وہ کافی عرصے سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور تھے اور اس فیصلے پر سوچ بچار کے بعد عمل کیا ہے۔
تمیم اقبال نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کا نام چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کے دوران ڈسکشن کا حصہ بنے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سینٹرل کنٹریکٹ سے خود کو الگ کر چکے ہیں، کیونکہ ریٹائرمنٹ یا کھیلنے کا فیصلہ کسی بھی کھلاڑی کا ذاتی ہوتا ہے۔
تمیم نے اپنے بیان میں کپتان نظم الحسین شنتو اور سلیکشن کمیٹی کا ذکر کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی واپسی کے امکانات کے حوالے سے نیک نیتی سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام افراد کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی اہمیت کو سمجھا اور ان کے فیصلے کا احترام کیا۔
تمیم اقبال نے 2007 میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو کیا جبکہ 2008 میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا۔ اپنے کیریئر میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 70 ٹیسٹ میچز میں 5,134 رنز، 243 ون ڈے انٹرنیشنل میں 8,357 رنز اور 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1,758 رنز بنائے۔
تمیم اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو اپنے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، ان کا یہ فیصلہ نہ صرف بنگلا دیشی کرکٹ کے لیے ایک بڑا لمحہ ہے بلکہ ان کے مداحوں کے لیے بھی ایک جذباتی خبر ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ تمیم اقبال نے انہوں نے
پڑھیں:
گلف جائنٹس کا یواے ای کی معروف کرکٹ اکیڈیمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان
دبئی:اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیتی گلف جائنٹس نے دبئی کے کرکٹ کے دو تربیتی مراکز سوانٹن کرکٹ اکیڈمی اور اسمیشنگ پوائنٹ اسپورٹس اکیڈمی (ایس پی ایس اے) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اڈانی اسپورٹس لائن نے مشرق وسطی میں کرکٹ اکیڈمیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
اس شراکت داری سے اڈانی اسپورٹس لائن کا مقصد اکیڈمیوں میں تربیت یافتہ کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ، کوچز اور دیگر کرکٹ شائقین کے ساتھ مل کر خطے میں گلف جائنٹس کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔ اس تعاون میں خصوصی برانڈنگ اور شائقین کی مصروفیت کی سرگرمیاں، کھلاڑیوں کے دورے شامل ہوں گے، اور ہونہار کھلاڑیوں کو نیٹ پلیئرز کی حیثیت سے گلف جائنٹس کے پریکٹس سیشنز میں حصہ لینے کے مواقع پیدا ہوں گے۔
آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کا حصہ رہنے والے گلف جائنٹس کے کھلاڑیوں نے حال ہی میں اکیڈمز کا دورہ کیا اور بچوں سے بات چیت کی۔ انگلش وکٹ کیپر بلے باز اولی رابنسن اور ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے ایس پی ایس اے کا دورہ کیا جبکہ نمیبیا کے آل راؤنڈر گیرہارڈ ایراسمس اور کوچ اوٹس گبسن نے سوانٹنز کرکٹ اکیڈمی میں وقت گزارا۔
جلد ہی اڈانی اسپورٹس لائن “لٹل جائنٹس” کے نام سے ایک ٹورنامنٹ کا انعقاد کرے گی اور متحدہ عرب امارات کے کئی اسکول اس میں حصہ لیں گے۔