ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے پاکستان کو ایک اور ٹائٹل دلوادیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کولمبو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی اور ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
سارک اسنوکر چیمپیئن شپ کا فائنل کولمبو میں کھیلا گیا، جہاں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ناقابل شکست رہے۔
محمد آصف نے کوئی فریم ڈراپ کیے بغیر فائنل جیتا، انہوں نے فائنل میں سری لنکن کیوئسٹ کو شکست دی، فاتح کیوئسٹ نے سری لنکن حریف کو 5 صفر سے شکست دی۔
آصف کی کامیابی کا اسکور 3-99، 46-73، 46-85، 38-109، 6-109۔ چھ اور 0-74رہا۔
یاد رہے کہ محمد آصف تیسری سارک چیمپیئن شپ میں ناقابل شکست رہے ہیں، گزشتہ روز دوسرے سیمی فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ ہم وطن نسیم اختر سے ہوا، محمد آصف نے 3-5 کے فریم اسکور سے فتح اپنے نام کی تھی۔
اس سے قبل کھیلے گئے سیمی فائنل میں سری لنکا کے طحٰہ عشرت نے نیپال کے کھلاڑی انکت مان کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ نومبر میں محمد آصف نے تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا، انہوں نے فائنل میں ایرانی حریف علی گھراہگوزلو کو 3 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی تھی۔
وہ قطر میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارجیو کو 3-5 سے شکست دے کر تیسری بار ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچے تھے۔
اس سے قبل کوارٹر فائنل میں انہوں نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے محمد شہاب کو 1-4 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
محمد آصف نے اس سے قبل 2012 اور 2019 میں بھی ورلڈ اسنوکر فائنل جیتا تھا۔
وزیراعظم اور صدر مملکت کی مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ محمد آصف نے اسنوکر کی اہم چیمپئن شپ جیت کر ملک کا نام روشن کیا، پوری قوم کو محمد آصف پر فخر ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی محمد آصف کو تیسری سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ محمد آصف نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا اور اسنوکر کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا، محمد آصف کی مستقبل میں بھی کامیابی کیلئے دعا گو ہوں۔
مزیدپڑھیں:پی بی 45 کوئٹہ کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی نتائج، تمام فریقین کو نوٹس جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: سیمی فائنل میں
پڑھیں:
پی ایس ایل 10 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گے
راولپنڈی:پی ایس ایل 10 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی مدمقابل آئیں گے۔
یونائیٹڈ نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا۔
ویسٹ انڈین پیسر جیسن ہولڈر نے یونائیٹڈ کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق کی 66 رنز کی نصف سنچری رائیگاں گئی، جبکہ یونائیٹڈ کے کولن منرو نے ناقابل شکست 59 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔ اس کے علاوہ سلمان علی آغا نے بھی 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر جیت کا مشن مکمل کیا۔
یونائیٹڈ کے بیٹرز سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اسی کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے اگلے میچ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کو ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کوئٹہ کی نمائندگی کرنے والے قومی اسپنر ابرار احمد نے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ سعود شکیل اور فن ایلن کی نصف سنچریاں بھی کوئٹہ کے لیے بارآور ثابت ہوئیں۔