2025-02-02@18:47:45 GMT
تلاش کی گنتی: 2909

«سندھ کابینہ کا اجلاس»:

(نئی خبر)
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند ہیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق 5 فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، بینکس بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے اور مارکیٹیں بھی بند رہیں گی۔
      ٭کرم میں قافلے پر فائرنگ، اسسٹنٹ کمشنر اور3پولیس اہلکار زخمی پشاور(بیورو رپورٹ )اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم سمیت3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او کے مطابق اپر کرم میں ضلعی انتظامیہ نے جنگ بندی کروا دی تھی لیکن دوسرے فریق سے بات چیت کے لیے جانے والے قافلے پر فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ میں سرکاری قافلے کی قیادت کرنے والے اسسٹنٹ کمشنر کرم منان زخمی ہوگئے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منان کو بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔غلجو کلے کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر امن و امان قائم کرنے کے لیے بوشہرہ جا رہے تھے جس پر فتح کلے کی...
    ٔ٭مشاورت اور دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری قرار دے دیاگیا ٭چیف جسٹس اسی ہائیکورٹ سے بنایا جائے کہیں اور سے نہ لایا جائے،جسٹس محسن کیانی و دیگر کاموقف ( جرأت نیوز )چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے سبب عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے مخالفت میں صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے مشترکہ طور پر ایک خط لکھا ہے جو کہ صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کو...
      ٭بلاول نے صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ،معیشت کی ترقی میں انکا اہم کردارہے ٭وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا اجلاس، کام کی رفتارپرعدم اطمینان ( جرأت نیوز )وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ بلاول بھٹو نے کراچی کے صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی ہے ، تاجر اور صنعتکار برادری کے مسائل کو ترجیحی بنادوں پر حل کریں گے، ملکی معیشت کی ترقی میں صنعتکاروں اور تاجروں کا کلیدی کردار ہے ۔ مراد علی شاہ کی زیر صدارت دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلی نے حکم دیا کہ کام تیز کر کے رپورٹ کریں۔اجلاس کے دوران وزیراعلی سندھ آگاہی دی گئی کہ دھابیجی...
    بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیر احتجاج کی اپیل پر سندھ میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے، صوبائی امیر کا شف شیخ و دیگر رہنما خطاب کر رہے ہیں کراچی /لاہو ر/اسلام آباد/پشاور/ کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر+نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا اور تنخواہ دار طبقے پر ناجائز ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی ، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے کتبے اور بینرز اٹھا کر شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے مرکزی، صو بائی اور ضلعی رہنمائوں نے مظاہروں کی...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ضلع جنوبی وزیرستان اپرکا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کردیا۔پشاور میں وزیراعلیٰ خیپرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے سماجی تنظیم کی ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں سینیٹردوست محمد، صوبائی وزرا، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن لدھا کو اضافی سب ڈویژن دینے اور کانگیرام کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
    پشاور: خیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف بالائی علاقوں میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران بارش متوقع ہےجبکہ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق آج رات ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا البتہ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے پہاڑوں پر ہلکی برفباری بھی ہوسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آج اسلام آباد میں درجہ حرارت 24 لاہور میں 23 اور کراچی میں 27 رہا،پشاور میں ٹمپریچر23 اور کوئٹہ منفی میں10 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    کراچی(کامرس رپورٹر)متحدہ عرب امارات دبئی میں تعینات پاکستان کے کمرشل قونصلر علی زیب نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے درمیان سفارتی و باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی بزنس کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ یو اے ای میں دستیاب تجارتی مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں اور پاکستان کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی برآمدات میں اضافے پر توجہ دیں جس سے یو اے ای کی مارکیٹوں میں پاکستان کے شیئر کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔یہ بات انہوں نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کی زیرصدارت منعقدہ بزنس کونسل کے اجلاس سے...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز کھیلی تھی۔عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ میں بیٹرز بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، اور طیب طاہر شامل ہیں جبکہ آل راؤنڈرز میں فہیم اشرف، خوشدل شاہ اور سلمان علی آغا (نائب کپتان) اسکواڈ کا حصہ ہیں۔15 رکنی اسکواڈ میں وکٹ کیپر بیٹرز محمد رضوان(کپتان)...
    دبئی(اسپورٹس ڈیسک )اڈانی اسپورٹس لائن نے 21جنوری سے 29 جنوری 2025 تک دبئی کے وژن کرکٹ سینٹر میں لٹل جائنٹس اسکول ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن منعقد کیا جس میں متحدہ عرب امارات کے ٹاپ اسکولوں کی8باصلاحیت ٹیموں نے ایک دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا مقصد ابھرتے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لئے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا تھا۔ اڈانی اسپورٹس لائن کے نچلی سطح کے کھیلوں کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق اس ایونٹ نے میدان میں مسابقتی کھیل اور یادگار لمحات پیش کیے۔ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 4 کے 2 گروپوں میں تقسیم کیا مقابلے گروپ اور ناک آئوٹ فارمیٹ کی...
    شامی صدر احمد الشرع امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا استقبال کررہے ہیں دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دمشق کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے ملاقات کی۔ شامی وزیرِ خارجہ اسد الشیبانی نے اپنے بیان میں بتایا کہ قطری وفد کے ساتھ بات چیت میں شام کی تعمیر نو شامل تھی۔ بشار الاسد کی معزولی کے بعد کسی سربراہ مملکت کا شام کا یہ اولین دورہ ہے۔ الشیبانی نے وزارتِ خارجہ میں قطری ہم منصب محمد خلیفی کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 14 سال کی خانہ جنگی سے تباہ شدہ ملک میں تعمیر نو کے حوالے سے ہم نے دوطرفہ تعاون کے...
    ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیراعظم اشیبا شیگیرو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 7 فروری کو واشنگٹن میں پہلی سربراہ ملاقات کا اعلان کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے عہدے دار ملاقات کے حوالے سے رابطے میںہیں ۔ وزیراعظم اشیبا شیگیرو کا کہنا تھا کہ وہ جاپان امریکا اتحاد کو ایک نئی بلند سطح پر لے جانا چاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے بہترین قومی مفاد میں ہو گا۔ اس ملاقات میں جاپان چین کی سرگرمیوں کے تناظر میں ہند بحرالکاہل خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دے گا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں موذی مرض ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے اور صرف ایک علاقے کی 13 فیصد آبادی اس کا شکار ہو چکی ہے۔بین الاقوامی غیرسرکاری ادارے کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موذی مرض ہیپاٹائٹس سی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے صرف ایک علاقے مچھر کالونی کی 13 فیصد آبادی اس موذی مرض کا شکار پائی گئی ہے۔مچھر کالونی میں گزشتہ روز بین الاقوامی غیر سرکاری ادارے نے 74 ہزار افراد کی اسکریننگ کی۔ جب نتائج سامنے آئے تو یہ ہولناک انکشاف ہوا کہ علاقے کے 10 ہزار سے زائد آباد ہیپاٹائٹس سی سے متاثر ہوچکی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرنجز کا غیر ضروری اور دوبارہ استعمال، غیر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں نومولود اور خاتون سمیت 5 افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگھو پیر تھانے کی حدود منگھو پیر ہمدرد یونیورسٹی روڈ نورانی ہوٹل کے قریب نہر میں ڈوب کر25سالہ وقاص ولد فضل فیض نامی شخص جاں بحق ہوگیا ،متوفی کی لاش نکال کر عباسی شہید اسپتال سے قانونی کاروائی کے بعد ورثاٗ کے سپرد کر دی گئی ۔سکھن تھانے کی حدود پورٹ قاسم کے قریب ایک نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ چار افراد زخمی ہوئے2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی تھی جمعہ کے روز سول اسپتال...
    اسلام آباد : پی ٹی آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے، یہ ایک تاریک دن ہے جس میں عوام کے مینڈیٹ کو چھینا گیا، عمران خان مقبول ہیں ، عوام نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، اس وقت جو لوگ فیصلے کر رہے ہیں ان کی کوئی قانونی و آئینی حیثیت نہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ صوابی کے جلسے میں ملک بھر سے کارکن شریک ہوں گے، دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے۔
    KOHAT: خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کرم امن معاہدے کے فریقین کا جرگہ منعقد ہوا جہاں فریقین نے امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا اعلان کردیا۔ جرگے کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ کوہاٹ میں کرم امن معاہدہ کے فریقین کا جرگہ ختم ہو گیا اور جرگے میں امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کا اعلان کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور جرگے کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم مسٸلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں، ہم سب...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کاکہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان جمعرات 6فروری کو کیا جائے گا،  چینی کی قیمتوں کو رمضان میں بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہاکہ رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، کسانوں کو منافع میں شریک بنایا جائے گا، شوگر ملرز کو کسانوں کے پیداوار اور مالی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  چینی کی قیمتوں پر مشاورت کے لیے شوگر ملرز کو ایک ہفتے کا وقت دیا...
    غزہ: حماس کی کامیابی نے اسرائیلی جیلوں میں عمر گزارنےوالے شخص کو   22 سال سے بعد اپنی جوان بیٹیوں سے ملوادیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ روز  حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی  کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔ اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 110 فلسطینی قیدیوں میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے، جنہوں 22سال بعد اپنی بیٹیوں سے ملاقات کی، ملاقات کے وقت رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے۔ خیال رہےکہ حسین نصر کو 22 سے پہلے اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، اس وقت ان کی اہلیہ حاملہ تھیں اور حسین...
    وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اعلان کردیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 15 جنوری کو حکومت نے پیٹرول 3 روپے 47 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے 61 پیسے مہنگا کردیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات ڈیزل قیمتوں میں اضافہ مہنگا وفاقی حکومت وی نیوز
    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے رکن اسد شفیق نے کہا ہےکہ عبداللہ شفیق، محمد عرفان خان، صائم ایوب اور سفیان مقیم کی جگہ فہیم اشرف، فخرزمان، خوشدل شاہ اور سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھاکہ آئی سی سی ایونٹ کیلئے تجربے کی ضرورت ہوتی، سعود شکیل تجربہ بھی رکھتے ہیں اور دباؤ میں بھی کھیلنا جانتے ہیں، سعود شکیل اوپن بھی کرسکتے ہیں اور مڈل میں بھی بیٹنگ کرسکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی کیلئے ٹیم بنائی تو تمام باتوں کا خیال رکھا ہے۔...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوگا، میڈیا پر خبر دیکھی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے کوئی جج لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 200 ججز کے ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے، 10 تاریخ کو جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سب کچھ سامنے آ جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ آرٹیکل 200 ججز کے ٹرانسفر کا اختیار دیتا ہے 10 فروری کو سب سامنے آیا جائے گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن...
    ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوز کے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوز کے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔ اہم فیصلے کے تحت ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی ممکنہ تعیناتی کے معاملہ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے چیف جسٹس آف پاکستان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ آئینِ پاکستان میں فیڈرل جوڈیشل سروس کا کوئی تصور موجود نہیں اور تمام ہائیکورٹس آزاد اور خود مختار ہیں، ہائیکورٹ میں جو ججز تعینات کیے جاتے ہیں وہ صرف اُس مخصوص صوبے کی ہائیکورٹ کیلئے حلف لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس کی ممکنہ تعیناتی کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ صدر مملکت، چیف جسٹس آف پاکستان، سندھ، لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے خط لکھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 جنوری 2025ء) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا امدادی ادارہ (انروا) اسرائیلی پارلیمان کی عائد کردہ پابندیوں کے باوجود غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں لاکھوں لوگوں کو امداد اور خدمات مہیا کر رہا ہے جن کی بقا کا دارومدار اسی مدد پر ہے۔ادارے کی ڈائریکٹر اطلاعات جولیٹ ٹوما نے کہا ہے کہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں 'انروا' کے طبی مراکز بدستور مریضوں کا علاج کر رہے ہیں جبکہ معمول کی چھٹی کے بعد اتوار کو سکول بھی دوبارہ کھل جائیں گے۔ ان سکولوں میں 50 ہزار لڑکے اور لڑکیاں زیرتعلیم ہیں اور انہیں اس سہولت کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ ادارے...
    ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی میٹنگز میں کی گئی باتیں لیک کرنے والوں کے لیے جاری کیا گیا انتباہ لیک ہوگیا۔ میٹا سی ای او مارک زکربرگ میٹنگز کی باتیں باہر آنے سے ناخوش ہیں اور اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کمپنی نے ایک میمو جاری کیا جس میں خبردار کیا گیا کہ خبریں لیک کرنے والے کو نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ مارک زکربرگ نے حال میں منعقد ہونے والی آل ہینڈز میٹنگز (جن میں کمپنی کے تمام ملازمین شریک ہوتے ہیں) میں حساس نوعیت کی معلومات شیئر کی تھیں، جن میں کمپنی کے ڈی ای آئی پروگرامز کو ختم کرنے کے فیصلے پر کمنٹری بھی شامل تھی۔ اس سے قبل میٹا ملازمین کو کھلے عام سوالات...
    متنازع پیکا قانون کے خلاف صحافی برادری نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے قانون واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، کراچی سمیت دیگر شہروں میں صحافیوں نے احتجاج کیا، اور پریس کلبوں پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ صحافیوں نے اپنے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر فرائض انجام دیے۔ یہ بھی پڑھیں صحافی برادری نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل مسترد کردیا، ملک گیر احتجاجی مظاہرے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے اسلام آباد میں احتجاج کرنے والے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی صورت آزادی صحافت پر سمجھوتا نہیں کریں گے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاکہ کالے قانون کے خلاف احتجاج کیا جائےگا، اور ہم...
    گزشتہ ماہ شہر مختلف علاقوں میں کچرا کنڈی اور سڑک کنارے سے مجموعی طور پر 6 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں جبکہ آئی جی سندھ کی جانب سے ماتحت افسران کو نوزائیدہ بچوں کی ملنے والی لاشوں کے حوالے سے مقدمات درج کرنے کی بھی ہدایت ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ 4 جنوری کو بلدیہ سیکٹر 4 سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ، 19 جنوری کو لیاری عمر لائن کی کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ، 20 جنوری کو اختر کالونی میں کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی۔ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق 30 جنوری کو محمود آباد میں سڑک جبکہ 31 جنوری کو ایک لاش گلستان جوہر...
    ملک بھر میں صحافیوں کا پیکا قانون کیخلاف احتجاج، سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک بھر میں پیکا قانون کے خلاف صحافی برادری نے احتجاجی مظاہرے کیے اور حکومت سے بل واپس لینے کا مطالبہ کیا۔متنازع پیکا قانون کے خلاف ملک بھر کے صحافیوں نے احتجاج کیااور پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے گئے۔ لاہورمیں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام صحافیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر پیکا قانون کے خلاف احتجاج کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ اس کالے قانون کے خلاف مارچ کرینگے اور اور سرکاری تقریبات کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب میں...
    ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور سردی کی شدت بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے جب کہ بالائی اضلاع میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔ ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسی طرح مانسہرہ، کوہستان، بٹگرام، مہمند،...
    اسلام آباد: دوسرے ہائیکورٹ سے جج لانے  کی مخالفت پر  اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے صدر مملکت آصف زرداری اور چیف جسٹس کو خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے مشترکہ طور پر ایک خط ارسال کیا ہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے کسی کو چیف جسٹس بنایا جائے، دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے۔ ججز نے مزید کہاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سینیارٹی کیسے تبدیل ہوسکتی ہے؟ لاہور ہائیکورٹ سے ججز...
    امریکی کانگریس نے اپنے ملازمین کو چینی چیٹ بوٹ “ڈیپ سیک” استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ کانگریس کے دفاتر کو باضابطہ طور پر خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اس چیٹ بوٹ کو اپنے سرکاری فونز، کمپیوٹرز اور دیگر آلات پر انسٹال نہ کریں۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق ہاؤس کے چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈیپ سیک فی الحال زیرِ جائزہ ہے اور کانگریس میں اس کا استعمال غیر مجاز قرار دیا گیا ہے۔ نوٹس میں خبردار کیا گیا کہ سائبر حملہ آور پہلے ہی اس چیٹ بوٹ کو بدنیتی پر مبنی سافٹ ویئر پھیلانے اور ڈیوائسز کو نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ مارچ میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جائے گی لہٰذا کابینہ ارکان کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کی تیاری مکمل کریں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 90 فیصد کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، کابینہ ارکان باقی اقدامات پر توجہ دیں تاکہ کارکردگی 100 فیصد رہے، منصوبے تجویز کرتے وقت صوبے کی مجموعی ترقی اور مفاد کا خیال رکھا جائے۔ کابینہ اجلاس میں ماہ رمضان کیلیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کے وفاقی وزیر خزانہ مسٹر گنٹر مائر سے ویانا میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی صلاحیت اور حکومت پاکستان کی جانب سے ہدف بنائے گئے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر دونوں فریقوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے اور دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کو باہمی تعاون فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے اعلیٰ سطح کے دوروں اور کاروباری وفود کے...
    صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری 2025ء) جنید اکبر نے اعلان کیا ہے کہ 9 مئی کے بعد جنہوں نے ہمارے کارکنان کو رلایا، وعدہ کرتا ہوں اب انہیں رلائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری صوابی جلسہ کے حوالے سے صوبائی صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخواہ جنید اکبر خان کی صدارت میں ملاکنڈ ریجن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ضلعی و تحصیل تنظیموں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں صوابی جلسے کے انتظامات اور حکمتِ عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے صدر ایم این اے جنید اکبر خان نے کارکنان کے نام ایم پیغامات جاری کیے ہیں۔ جنید اکبر کی جانب سے کہا...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار نہیں بلکہ مذاکراتی عمل کا اب ختم ہوچکا ہے۔ ’اردو نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی جانب سے بات چیت کی پیشکش کو دوبارہ مسترد کیے جانے کے بعد ہم نے بھی مذاکراتی عمل ختم کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پارلیمانی کمیشن کی پیشکش پر کوئی غور نہیں کیا جائےگا، وزیراعظم کی آفر پر پی ٹی آئی کا دوٹوک جواب انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی والے جس تیزی کے ساتھ بات چیت کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ہیں۔ یہ صرف اور صرف عمران خان...
    احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ عوام الناس کو مہنگی بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت اور آئی پی پی کے ظالمانہ معائدوں کا سارا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کام پر آج بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ کے پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی کے مظاہرے کے موقع پر وفاقی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کوئٹہ کے ضلعی امیر عبدالنعیم رند و دیگر رہنماؤں نے مظاہرے سے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ عوام الناس کو مہنگی...
    صارم : فوٹو فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں 7 سال کے صارم کے اغواء زیادتی اور قتل کیس کی تحقیقات جاری ہے، تفتیشی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر صارم کی بلڈنگ میں فلیٹس کی تلاشی لی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شواہد سے متعلق اطلاع ملنے پر تفتیش حکام تلاشی لینے کےلیے پہنچے اور رہائشی عمارت میں کچھ فلیٹوں کی تلاشی لی گئی۔ نارتھ کراچی: صارم کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ سامنے آگئیڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم سے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں، بچے کی موت کی وجہ تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئے گی۔ رہائشی افراد کے فنگر پرنٹس کے نمونے بھی لیے گئے، تاہم  کوئی گرفتاری عمل...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم فروری سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا۔ اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ یکم فروری سے ہوگا، فی کلو قیمت 3 روپے 68 پیسے بڑھ گئی ہے۔ اوگرا نے بتایا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں 0.19 فیصد اضافے کی وجہ سے ایل پی جی کی قیمت پر اثر پڑا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق نئی قیمت کا اطلاق ہونے کے بعد 11.8 کلو کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 996 روپے ہوجائےگی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط ارسال کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کسی دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ ہی چیف جسٹس بنایا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 سینیئر ججوں میں سے ہی کسی کو چیف جسٹس عدالت عالیہ بنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں ایک اور بحران؟ دوسری ہائیکورٹ سے جج لاکر چیف جسٹس نہ بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا یحییٰ آفریدی کو خط خط لکھنے والے ججوں میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز شامل...
    لاس اینجلس(نیوز ڈیسک)اگر آپ فیس بک استعمال کرنا پسند کرتے ہیں تو اس میں بہت جلد چند بڑی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔ اس کا عندیہ میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے دیا۔ گزشتہ دنوں 2024 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے عندیہ دیا کہ فیس بک میں چند بڑی تبدیلیوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاکہ یہ پلیٹ فارم ایک بار پھر ماضی جیسا بہترین محسوس ہونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ فیس بک 3 ارب سے زائد صارفین کی زندگیوں کا ایک اہم حصہ ہے اور ان کی جانب سے اسے ثقافتی طور پر زیادہ بااثر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ مارک...
    ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد میں ایک ماہ ہی باقی رہ گیا ہے سعودی حکومت کی جانب سے رمضان اور عید سے متعلق اہم اعلان کیا گیا ہے۔ رمضان المبارک کی آمد سے ایک ماہ قبل ہی سعودی عرب کی وزارت تجارت نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کے لیے تجارتی سامان پر ’’سیل‘‘ لگانے کے لیے پرمٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ روایتی اور ڈیجیٹل مارکیٹس کے لیے ’سیل‘ پرمٹ کی درخواستیں 10 شعبان سے وصول کی جائیں گی۔ پرمٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں https://Sales.mc.gov.sa پر اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔وزارت نے رمضان المبارک اور عید الفطر کے لیے رعایتی نرخوں پر اشیاء کی فروخت کرنے...
    مقررین نے شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں مولا علی علیہ السلام سے عشق و محبت کے جرم میں حالت نماز میں اللہ کے گھر مسجد میں بے جرم و خطا مارا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ نماز جمعہ شکارپور کی یاد میں عظیم الشان عظمت شہداء کانفرنس اور مجلس عزاء منعقد ہوئی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی نائب صدر علامہ سید مختار احمد امامی، وحدت یوتھ کے مرکزی نائب صدر علامہ راجہ مصطفٰی عباس جعفری، سندھ کے ممتاز عالم دین استاد العلماء علامہ سید...
    لاہور(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی۔ پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ  نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک منعقد ہوگی۔  پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے  11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد  تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں  ہونے والی  سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ اعلان کردہ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال...
    ایئرسیال اور ویز ایئر کا پاکستان اور امارات کے درمیان پروازیں شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام اباد (سب نیوز )پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے درمیان فلائٹس کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔اس مقصد کے لیے پاکستان کی ایئرسیال اور ہنگری کی ویزایئر دونوں ممالک کے درمیان پروازیں چلائیں گی۔متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے جمعے کے روز عرب نیوز کو بتایا کہ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے مضبوط اور پائیدار تعلقات کی نشان دہی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت پاکستان کی نجی ایئرلائن ایئرسیال جلد ملک کے تین شہروں سے ابو ظبی کے لیے اپنے آپریشنز...
    فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کے دوران 10 خارجی ہلاک کردیے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اور خوارج کے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان آپریشن میں آپریشن کے دوران 4 خارجی ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں بھی آپریشن کیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر کراچی میں بجلی کے بلوں میں من مانہ اضافہ کرنے پر کے الیکٹرک کےخلاف شہر بھر میں 14 مقامات پر بیک وقت احتجاج کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کودینےکا مطالبہ کیا گیا۔ جماعت اسلامی نے شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے ، جس میں شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اوربینرزہاٹھ میں اٹھارکھےتھے، شرکا نے بجلی کی قیمتوں میں من مانہ اضافہ نہ منظورکےنعرے  لگاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز سےمعاہدےختم کیا جائے۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں 14مقامات پر کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کیا، جس میں مقامی رہنماؤں نے خطاب کیا، مرکزی احتجاج شاہین کمپلیکس پر کیا گیا، جس کی...
    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ 15 رکنی ٹیم میں فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف واپس آگئے ہیں پی سی بی کے سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی میں نہ کھیلنا ایک تکلیف دہ فیصلہ ہے، لیکن ہم نے کسی بھی فیصلے میں جلدبازی نہیں کی۔” ٹیم میں بابر اعظم یا سعود شکیل کے درمیان کسی ایک کو فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر بنانے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ...
    پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے منفرد حکمت عملی اپناتے ہوئے سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے کے 37 ضلعی ہیلتھ افسران (ڈی ایچ اوز) کو حلفیہ بیان دینے کی ہدایت کی ہے، جس میں وہ بدعنوانی سے مکمل اجتناب کا عہد کریں گے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ افسران کو مشیر صحت کے دفتر طلب کیا جائے گا، جہاں انہیں تحریری حلف نامے دیے جائیں گے۔ منصوبے کے مطابق تمام افسران اور عملے سے یہ وعدہ لیا جائے گا کہ وہ قومی خزانے کا ناجائز استعمال...
    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے ۔ پاکستان کی 15 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر ، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا ، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز...
    اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے سبب عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے مخالفت میں صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے مشترکہ طور پر ایک خط لکھا ہے جو کہ  صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کیا گیا ہے۔ خط میں ججز نے کہا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے نا چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ فخر زمان، خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔اسکواڈ میں نائب کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، کامران غلام، طیب طاہر شامل ہیں عثمان خان، اسپنر ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا کے خلاف سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی یہی ٹیم کھیلے گی۔سلیکٹر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے اوپننگ پارٹنر بابر اعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں، ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز...
    پاکستان چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں فخر زمان کی واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ صائم ایوب، سعود شکیل بھی ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ پی سی بی کے پاس اسکواڈ میں تبدیلی کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے اس کے بعد تبدیلی کی اجازت صرف طبی بنیادوں پر آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے ہوگی۔ یہی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے قبل کراچی اور لاہور میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز میں بھی حصہ لے گی جس میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔ 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، جنہوں نے آخری بار گزشتہ سال جنوبی افریقہ...
    سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان ،فہم اشرف،خوشدل شاہ کی واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔سلیکٹر اسد شفیق کے مطابق ٹیم میں فخرزمان خوشدل شاہ سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی، فخرزمان کے اوپننگ پارٹنر بابراعظم یا سعود شکیل ہوسکتے ہیں۔ اسد شفیق کے مطابق ہوم کنڈیشنز میں عمدہ کارکردگی کے حامل کرکٹرز کا سلیکشن کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ صائم ایوب کے لیے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنا کتنا تکلیف دہ ہے لیکن ہم جلد بازی میں کوئی بھی...
     اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےلیے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش، عدلیہ میں ایک اوربحران جنم لینے لگا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججزکا صدرپاکستان، چیف جسٹس پاکستان اوردیگرہائیکورٹس کے نام خط سامنے آگیا۔   چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کےلیے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کےمعاملے پرجسٹس محسن اختر کیانی سمیت مختلف ججزنے صدرمملکت، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور دیگرہائیکورٹس کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائےنہ چیف جسٹس بنایا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ججزکی جانب سےخط میں لکھا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج چیف جسٹس بنانے کے لیےنہ لایا جائے، اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہی تین سینئرججزمیں سے...
    ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔ کرم مسئلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں، ہم سب اپنا نقصان کر رہے ہیں، جرگہ تب کامیاب ہوگا جب ہم نفرتیں ختم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ کرم امن معاہدہ جرگہ ختم ہوگیا، جرگے میں امن معاہدہ پر عمل درآمد کا اعلان کردیا گیا۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا۔ کرم مسئلہ نفرت کا...
    ملاقات کے دوران وزیر توانائی سندھ نے انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے کہا کہ صوبہ سندھ سولر اور ونڈ انرجی کے وسائل سے مالا مال ہے جس میں سرمایہ کاری کیلئے گولڈن مواقع موجود ہیں، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار سندھ کے انرجی سیکٹرز میں منافع بخش سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی، ترقیات و مںصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے جرمنی کے ایک وفد نے ملاقات کی اور اس موقع پر انرجی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف آپشن پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر توانائی نے اس موقع پر انرجی ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ صوبہ سندھ سولر...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھا ہے۔خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لیے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی اطلاعات پر لکھا گیا، جس میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج نہ لایا جائے اور نہ چیف جسٹس بنایا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے۔ ججز کے خط میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے بامعنی مشاورت ضروری ہے، دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء کیسز دو لاکھ ہیں،...
    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پیٹرول کی نئی قیمت کا اعلان آج کیا جائے گا، قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت آج رات پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔وزارت خزانہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے بھیجی جانے والی سمری پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نرخوں میں کمی کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔انہوں نے اوپیک پر بھی زور دیا کہ وہ تیل کی قیمتوں میں کمی کرے، یہ ایک ایسا اقدام ہے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے صدر مملکت اور چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔ ہائیکورٹ ججوں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی 3 سینیئر ججوں میں سے چیف جسٹس بنایا جائے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد: پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو پارلیمان سے عجلت میں پاس کروانے اور صدر مملکت کا بھی بل پر عجلت میں دستخط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس میں پی آر اے پاکستان باڈی نے ہر سال 29 جنوری کو کالے قانون پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف یوم سیاہ بنانے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ پی آر اے پاکستان کی باڈی کا اہم اجلاس صدر عثمان خان کی صدارت ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پی آر اے پاکستان نوید اکبر نے ایجنڈا پیش کیا جس میں پیکا ترامیم، منظوری اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔فیصلہ کیا گیا کہ متنازعہ قانون کے خلاف ہر قومی اور بین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے رہائشی حیدر علی (فرضی نام) نے اپنی ہمشیرہ کی شادی کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی کے ایک بڑے شاپنگ مال سے اڑھائی لاکھ روپے کی خریداری کی۔اُنہوں نے مختلف دکانوں سے ملبوسات خریدے اور فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی تصدیق شدہ پوائنٹ آف سیل کی رسیدیں حاصل کیں۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ خریداری مکمل کرنے کے بعد گھر پہنچے اور ایف بی آر کی ٹیکس آسان ایپ پر ریٹیلرز کی جانب سے دی گئی پوائنٹ آف سیل رسیدیں سکین کرنے لگے تاکہ پوائنٹ آف سیل کے تحت خریداری کرنے والے شہریوں کے لیے انعامی رقم کی قرعہ اندازی میں رجسٹر ہو سکیں۔اُنہوں نے جب مختلف رسیدوں کو ایف بی آر...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 اور 10 مئی 2023 کے احتجاج پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 10 کارکنوں کی سزا معطل کر دی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔  اسلام آباد ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کو ہونے والی گرفتاری کے بعد 10 مئی 2023 کے احتجاج پر درج مقدمے کے 5 افغان شہریوں سمیت پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی آر میں ملزمان پر فیض آباد میں پولیس پر حملے اور  پولیس چوکی جلانے کا الزام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سولر انرجی میں پاکستان نے انقلابی قدم رکھ دیا اور ملک میں عالمی معیار کی انتہائی جدید سولر انورٹر مینوفیکچرنگ فیکٹری کا آغاز ہو گیا۔ فرونس سولر انرجی پاکستان نے ٹیکنالوجی پارٹنر سولکس کے ساتھ مل کر پاکستان کی پہلی انتہائی جدید انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کی سولر انورٹر مینوفیکچرنگ فیکٹری کا آغازکر دیا ہے۔اس سولر انورٹر مینوفیکچرنگ فیکٹری میں پاکستانی ماہر انجینئرز اور ٹیکنیشنز روانہ کی بنیاد پر جدید سولر انورٹرز تیار کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ لیتھیم بیٹری کی مقامی مینوفیکچرنگ فیکٹری کی بنیاد بھی رکھ دی گئی ہے۔مذکورہ فیکٹری رواں ماہ فروری میں ہی جدید لیتھیم بیٹری کی تیاری بھی شروع کر دے گی۔اس حوالے سے سی ای او واسق گروپ انور نوید کا کہنا ہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ جمعرات کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کو آگاہ کیا کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس ریٹرن فارم کو آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس پالیسی وِنگ کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے الگ کیا جا رہا ہے۔ آئندہ مالی سال سے ٹیکس پالیسی کا کام مکمل طور پر وزارت خزانہ انجام دے گی، جبکہ ایف بی آر ٹیکس وصولی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ خیال رہے کہ دو روز قبل بھی وفاقی وزیر...
    معروف بھارتی فلم ساز راکیش روشن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیٹے اور بہو سوزین خان کے درمیان طلاق ایک غلط فہمی کے باعث ہوئی تھی۔  راکیش روشن نے ایک حالیہ گفتگو میں کہا کہ سوزین آج بھی ان کے خاندان کا حصہ ہیں۔ ان کے اور ہریتک کے درمیان طلاق کسی غلط فہمی کی وجہ سے ہوئی تھی، اور جو کچھ ہوا، وہ محض ہریتک اور سوزین کے درمیان تھا۔      انٹرویو میں راکیش روشن نے مزید کہا کہ ریتیک اور سوزین ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اب یہ دونوں کا ذاتی معاملہ ہے کہ وہ اسے کس طرح حل کرتے ہیں، سوزین ہمیشہ سے ان کے گھر کا حصہ رہی ہیں اور اب بھی ہیں۔ ...
    بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کااعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایثار ٹرسٹ اور رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی اسلام آباد کے زیر اہتمام “بنگلہ دیش پاکستان تعلقات تعاون کا نیا دور ” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی بنگلہ دیش کے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر اقبال حسین خان تھے، جبکہ دیگر مہمانان میں رفاہ انٹر نیشنل یو نیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر انیس احمد، ایثار ٹرسٹ کے صدر سید محمد بلال، ڈاکٹر راشد آفتاب، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم لودھی،سفیر معظم خان، نعیم انور اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا پاکستان، بنگلا دیش دو برادر اسلامی ممالک...
    کرم امن معاہدہ جرگہ ختم، معاہدے پر عمل درآمد کا اعلان،عمائدین حکومت سے تعاون کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز کوہاٹ(آئی پی ایس ) کرم امن معاہدہ جرگہ ختم ہوگیا ،جرگے میں امن معاہدہ پرعمل درآمد کا اعلان کردیا گیا۔ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ معاہدے پر عمل درآمد کے لے دونوں فریقین کی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا، جرگہ کی اگلی بیٹھک کا اعلان مشاورت کے بعد ہوگا، کرم مسلہ نفرت کا نتیجہ ہے، ہم نے اسلامی تعلیمات بھلا دی ہیں،ہم سب اپنا نقصان کر رہے ہیں،جرگہ تب کامیاب ہوگا جب ہم نفرتیں ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے،انسان کا قتل ناقابل معافی...
    اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے یونیسکو کے ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 62 فیصد ڈیجیٹل تخلیق کار انٹرنیٹ پر معلومات شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق نہیں کرتے۔ یہ بھی پڑھیں: فیک نیوز کا مقابلہ: وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی یہ یونیسکو کی جانب سے کیا جانے والا دنیا کا پہلا ایسا سروے ہے جو ڈیجیٹل تخلیق کاروں کے کام کے عمل کو سمجھنے کے لیے کیا گیا ہو۔ اس سروے میں دنیا کے 45 ممالک سے 500 تخلیق کاروں سے بات کی گئی اور اس عمل میں امریکا کی بولنگ گرین اسٹیٹ یونیورسٹی سے محققین کی ٹیم بھی شامل تھی۔ ڈیجیٹل تخلیق کار، جنہیں انٹرنیٹ کی اصطلاح...
    جرمن کے ایک بہادر جوڑے نے 8,202 فٹ کی بلندی پر غباروں کے درمیان معلق رسی پر چل کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ Friedi Kühne اور Lukas Irmler Riedering نے آسمان پر 8,202 فٹ کی بلند پر سلیک لائن کے پار چل کر گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑا۔ انہوں نے 6,236 فٹ کا سابق ریکارڈ توڑ دیا جو 2021 میں قائم کیا گیا تھا۔ پہلی چہل قدمی کرنے والے ارملر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ عالمی ریکارڈ کو توڑنے کی اہم کوشش میرے لیے کافی مشکل تھی۔ دباؤ واقعی زیادہ تھا لیکن پھر یہ دباؤ ختم ہوگیا اور یہ شاندار لمحہ تھا۔ ارملر کے بعد ان کے دوست Kühne نے پھر سلیک لائن پر چہل قدمی...
    کراچی میں موذی مرض ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے اور صرف ایک علاقے کی 13 فیصد آبادی اس کا شکار ہو چکی ہے۔بین الاقوامی غیرسرکاری ادارے کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موذی مرض ہیپاٹائٹس سی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے صرف ایک علاقے مچھر کالونی کی 13 فیصد آبادی اس موذی مرض کا شکار پائی گئی ہے۔مچھر کالونی میں گزشتہ روز بین الاقوامی غیر سرکاری ادارے نے 74 ہزار افراد کی اسکریننگ کی۔ جب نتائج سامنے آئے تو یہ ہولناک انکشاف ہوا کہ علاقے کے 10 ہزار سے زائد آباد ہیپاٹائٹس سی سے متاثر ہوچکی ہے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرنجز کا غیر ضروری اور دوبارہ استعمال، غیر محفوظ انتقال...
    سندھ حکومت نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب پانچ فروری کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 5 فروری بروز بدھ کو صوبے بھر میں چھٹی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر سال اہل پاکستان کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا دن مناتے ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ اس روز ہر سال ملک بھر میں بھی عام تعطیل ہوتی ہے، مرکزی حکومت کی جانب سے ابھی تک چھٹی کا الگ سے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تاہم سالانہ چھٹیوں...
    ناسا کی خلاباز خاتون سنیتا ویلیمز نے خلا میں کُل 62 گھنٹے کی مجموعی چہل قدمی کرکے نیا عالمی اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سنیتا نے سابق خلا باز پیگی وٹسن کے 60 گھنٹے 21 منٹ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ خبر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) نے ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے شیئر کی۔ تفصیلات کے مطابق سنیتا خلائی اسٹیشن کے باہر تھیں اور ریڈیو کمیونیکیشن ہارڈویئر کو نکالنے کے لیے اپنا اسپیس واک جاری رکھی ہوئی تھیں۔  اسپیس واک کے دوران سنیتا کو آئی ایس ایس کے ہارڈویئر کو برقرار رکھنے اور مزید تجزیہ کے لیے ڈیسٹینی لیبارٹری اور کویسٹ ایئر لاک سے سطحی مواد کے نمونے جمع کرنے کا کام سونپا گیا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ فروری کو یوم یکہجتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی عام تعطیل ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ بھر میں سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند ہیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سال کے شروع میں سال بھر کی تعطیلات کا کلینڈر جاری کیا ہے جس کے مطابق پانچ فروری کو وفاقی تعطیل بھی ہوگی جس کے باعث ملک بھر میں تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے، بینکس بند رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے، بازار بھی...
    اپنی ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اگر 100 بڑے ٹرالے روزانہ کی بنیاد پر غزہ سے ملبہ ہٹانے کا کام انجام دیں تو اس کام کو 15 سال لگ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیره نے رپورٹ دی کہ جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں امدادی کارکن ملبے ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ملبہ ہٹانے کا ایک مقصد بقیہ شہداء کی لاشوں کو تلاش کرنا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں اس وقت تک 14 ہزار 222 افراد لاپتہ ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام ایسی صورت حال میں جاری ہے جب دو...
    واضح رہے کہ ملک بھر میں پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے اور اس دن کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے یوم کشمیر کے موقع پر پانچ فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری بروز بدھ کو بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوتی ہے اور اس دن کو کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منایا جاتا ہے۔
    سندھ حکومت نے یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت کی جانب سے یوم کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  گیا ہے جس کے تحت 5 فروری کو تمام سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت کے جبر کا شکار کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ نے پاکستان کا ایک ہفتہ طویل دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلیٰ حکومتی، عسکری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپی یونین کے اعلامیے کے مطابق نمائندہ خصوصی نے وفاقی و صوبائی وزراء، عسکری قیادت، اقوام متحدہ کے اداروں، انسانی حقوق کے کارکنان، وکلاء، سول سوسائٹی، میڈیا اور کاروباری شعبے کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔نمائندہ خصوصی نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملاقات کی، جس میں عدلیہ کی آزادی، عدالتی مقدمات کے بیک لاگ اور جوڈیشل اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے انسانی حقوق کے...
    — فائل فوٹو یومِ کشمیر (5 فروری) کے موقع پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر 5 فروری (بدھ) کو بند رہیں گے۔
    اسلام آباد: یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے انسانی حقوق اولوف سکوگ نے پاکستان کا ایک ہفتہ طویل دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت اعلیٰ حکومتی، عسکری اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ یورپی یونین کے اعلامیے کے مطابق نمائندہ خصوصی نے وفاقی و صوبائی وزراء، عسکری قیادت، اقوام متحدہ کے اداروں، انسانی حقوق کے کارکنان، وکلاء، سول سوسائٹی، میڈیا اور کاروباری شعبے کے نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔ نمائندہ خصوصی نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملاقات کی، جس میں عدلیہ کی آزادی، عدالتی مقدمات کے بیک لاگ اور جوڈیشل اصلاحات پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے انسانی حقوق کے قومی کمیشن کے کردار کو سراہتے ہوئے اس کی...
    اپنے ایک بیان میں محمد الہندی کا کہنا تھا کہ مقاومت نے قابض صیہونی رژیم کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیا۔ قیدیوں کے تبادلے کا منظر نتین یاہو کی شکست کی مانند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "جہاد اسلامی" کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل "محمد الہندی" نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کی مقاومت کو بلیک میل کرنے کی کوششیں کوئی رنگ نہیں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ "حماس" کے صف اول کے قائدین کی شہادت کا مطلب مقاومت کا خاتمہ نہیں۔ محمد الهندی نے کہا کہ حماس آخری دن حتیٰ میدان جنگ میں اپنے مرکزی کمانڈروں کی شہادت کے بعد بھی لڑتی رہی۔ مقاومت نے قابض صیہونی رژیم کو مذاکرات کرنے پر مجبور کیا۔ قیدیوں کے تبادلے...
    ویب ڈیسک: پاکستان اور بیلاروس نے تجارتی اور صنعتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے ذریعے مقامی طور پر بیلاروسی ٹریکٹرز کی اسمبلنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) میں منعقدہ صنعتی تعاون پر پاکستان،بیلاروس کے مشترکہ ورکنگ گروپ کے 5ویں اجلاس میں بتایا گیا کہ مقامی کمپنیاں مشترکہ منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں، خاص طور پر آٹو اور بھاری مشینری کے شعبے میں۔  لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا  اجلاس میں بیلاروس کے ٹریکٹرز، 12 سے 18 میٹر کی الیکٹرک بسوں، زرعی مشینری اور آئل ٹرانسفارمرز کی اسمبلنگ اور تیاری کے لیے صنعتی تعاون کو بڑھانے کے امکانات...
    لاہور: خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر لاہور بلانے اور زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق نوکری کا جھانسا دے کر زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور نیازی اڈا کے قریب سے خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کی اور بتایا کہ وہ قصور کی رہائشی ہے اور نوکری کی تلاش میں لاہور آئی تھی۔ خاتون کے مطابق عمران نامی شخص نے نوکری کا جھانسا دے کراپنے دفتر بلایا اور زبردستی کی ۔ کال کے بعد  ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر بھجوایا  جہاں سیف سٹی کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی...
    چین کی ایک مشہور کرین بنانے والی کمپنی نے اپنے ملازمین کو بونس دینے کا ایک منفرد طریقہ اپنایا ہے جس نے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ ہینن مائننگ کرین کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے ایک میز پر ایک کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے یوآن کی نقد رقم رکھی اور اپنے ملازمین کو یہ موقع فراہم کیا کہ وہ 15 منٹ کے اندر جتنا چاہیں نقد رقم لے سکتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کمپنی کے اعلان کے بعد ملازمین نے بھرپور تیاری کے ساتھ دفتر پہنچ کر ایک بڑی میز پر پھیلی ہوئی نقدی کے ڈھیر سے کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ پیسے جمع کرنے کی کوشش کی۔ اس دلچسپ موقع پر کچھ ملازمین...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء)سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شام کے عبوری صدر احمد الشرع کو عبوری صدر بننے پر مبارکباد دی ہے۔(جاری ہے) اس امر کا اعلان سعودی خبر رساں ادارے نے کیا ۔خیال رہے شام کے حکام نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ بشار الاسد رجیم کے اقتدار کے خاتمے کے بعد احمد الشرع شام کے عبوری صدر ہوں گے۔ بطور عبوری صدر احمد الشرع عبوری مقننہ تشکیل دیں گے۔
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2025ء) واشنگٹن میں امدادی ٹیمیں دریائے پوٹومک میں گر کر تباہ ہونے والے مسافر طیارے کے حادثے کے مقام پر کام کر رہی ہیں تاہم نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے نزدیک امیریکن ایئرلائنز کا ایک مسافر طیارہ فضا میں فوجی ہیلی کاپٹر بلیک ہاک سے ٹکرا گیا تھا۔(جاری ہے) طیارے میں 64 افراد سوار تھے۔ سرکاری ذمے داران کے اعلان کے مطابق خوف ناک حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔واشنگٹن فائر بریگیڈز کے سربراہ جون ڈونیلی نے ریگن ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نہیں سمجھتے کہ کوئی شخص زندہ بچا ہے۔ڈونیلی کے مطابق اب تک طیارے...