صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, April 2025 GMT
صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ کے آرٹیکل 54 ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس منگل 15 اپریل کو طلب کرلیا۔
سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا بیس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے، وقفہ سوالات کی کارروائی کے بعد توجہ دلاؤ نوٹس اور قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور بل پیش کئے جائیں گے۔
صدر کے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب پر بحث بھی ہوگی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید دو ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق جمعہ 18 اپریل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن اجلاس دو بجے ہوگا۔
اجلاس میں مستقل چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان کیلئے ججز کے ناموں پر غور ہوگا۔