2025-04-16@17:23:46 GMT
تلاش کی گنتی: 223
«سمارٹ فون سب کے لیے»:
(نئی خبر)
جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے اب تک اسٹیبلشمنٹ اور مغربی قوتیں دینی مدارس کے خلاف سرگرم ہیں جب کہ کرم میں فوجی آپریشن کے لیے راہ ہموار کی جا رہی ہے۔ مردان میں جامعتہ الاسلامییہ بابوزٸی میں تکمیل درس نظامی کے سلسلے میں پروقار تقریب ہوئی، تقریب میں دینی مدارس کے ہزاروں طلباء اور اس کے والدین نے شرکت کی۔ قاٸد جمیعیت مولانا فضل الر حمن مہمان خصو صی تھے، پارٹی رہنما عطا الحق درویش، ضلعی امیر مولانا امانت شاہ حقانی، مہتمیم جامعہ بنوری کراچی ڈاکٹر سید احمد بنوری، مفتی حماد یوسفزٸی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الر حمن نے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ 22 جنوری کو ترکیہ سے CTF 151 کا چارج لے گی۔ سی ٹی ایف 151 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں ہو گی۔ سی ٹی ایف151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں قائم کی گئی ہیں۔ سی ٹی ایف151 کا مشن اپنے دائرہ کار والے علاقوں میں بحری قزاقی کو روکنا ہے۔ سی ٹی ایف 151 بحری قزاقی کے ساتھ انسانی سمگلنگ، غیر منظم اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام کے لیے بھی کام کرتی ہے۔ سی ٹی ایف 151 جنوری 2009 میں قائم کی گئی۔ سی...
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان کے نوجوان بلے باز صائم ایوب کا نام کرکٹ کی اگلی نسل کے ’فیب فور‘ میں شامل کرلیا ہے۔ مائیک ایتھرٹن کے ساتھ ایک کرکٹ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے صائم ایوب کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کو ابھی انجری ہوئی ہے اور یہ یقینی نہیں ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے فٹ ہوں گے یا نہیں لیکن وہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے لیے ٹاپ آرڈر میں متحرک کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔ ناصر حسین نے اگلے فیب فور کے لیے انگلینڈ کے ہیری بروک اور ہندوستان کے یاشاسوی جیسوال کو بھی منتخب کیا۔ ناصر حسین نے ٹریوس ہیڈ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 جنوری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کے امن کاروں کو بہت سے مسائل درپیش ہیں تاہم ادارہ لبنان کی مسلح افواج کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان کے ساتھ عبوری سرحد کے متوازی 'بلیو لائن' پر اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفل) کی حدود میں علاقے پر قبضہ سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کے منافی ہے۔ ایسے اقدامات امن کاروں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ Tweet URL سیکرٹری جنرل نے یہ بات جنوبی لبنان کے علاقے نقورہ میں یونیفیل کے ہیڈکوارٹر کے دورے میں کہی۔(جاری ہے) ...
زونگ اورسٹی ویو کاادائیگی کے لیے اشتراک کے موقع معاہدے پر دستخط ہو رہے ہیں کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر زونگ فورجی نے جدید ٹیکنالوجی کے حل فراہم کرنے کے لیے پارک ویو سٹی کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصدپارک ویو سٹی کوا سمارٹ اور ڈیجیٹل طور پر منسلک رہنے کے لیے ایک ماڈل میں تبدیل کرنا ہے۔اس شراکت داری کے تحت زونگ بزنس سلوشنز ابتدائی طور پر شہر کے وسط میں بسنے والی کاروباری برادری کو ڈی آئی سی ٹی اور کلائوڈ جیسی مرضی کے مطابق ٹیکنالوجی سروسز پیش کرے گا جبکہ یہ منصوبہ مستقبل قریب میں رہائشی صارفین تک بڑھایا جائے گا۔زونگ فورجی کے چیئرمین اور سی ای او مسٹر ہوو جونلی نے...
ویب ڈیسک—بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر حال ہی میں ہونے والے حملے کے بعد بالی وڈ شخصیات ممبئی کے پوش علاقے باندرا کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ باندرا کا شمار ممبئی کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے جہاں بالی وڈ کے معروف اسٹارز سلمان خان، شاہ رخ خان، سنجے دت، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت دیگر کی رہائش گاہیں ہیں۔ باندرا کی سیکیورٹی کے حوالے سے اداکارہ روینا ٹنڈن کا کہنا ہے کہ "سیلیبریٹیز کو ان کے لیے محفوظ سمجھی جانے والی جگہ ان کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنانے میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔” انہوں نے کہا کہ باندرا اب غیر محفوظ ہو گیا ہے اور اس...
پرتگال یورپ کا ایک خوبصورت اور تاریخی اعتبار سے اہم ملک ہے جو حالیہ چند برسوں کے دوران انڈین، بنگالی، برازیلین، نیپالی اور پاکستانیوں کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جن میں سب سے بڑی وجہ پرتگال آنے والے غیرملکیوں کو چند ہی برسوں میں پی آر مل جانا ہے۔ کچھ عرصہ قبل پرتگال کی حکومت نے غیرملکیوں کے لیے ویزوں کا اجرا کم کردیا تھا لیکن اب ایک بار پھر سے پرتگال نے ویزا کے عمل کو ہموار بنانے اور غیرملکی تارکین وطن کو ایک ماہ کے اندر ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پرتگال میں کس قسم کے مواقع موجود ہیں اور یہ ملک پاکستانیوں سمیت دیگر غیرملکیوں کی توجہ...
ذرائع کے مطابق ویبنار کا اہتمام ”فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل“ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے حالیہ دورے کے تناظر میں کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایک ویبنار کے مقررین نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نہتے لوگوں پر بھارتی فوجیوں کے مظالم کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ویبنار کا اہتمام ”فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل“ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے مقبوضہ علاقے کے حالیہ دورے کے تناظر میں کیا تھا۔ مقررین نے کہا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال سے دبانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے علاقے میں جبر و استبداد...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان مستقبل کو محفوظ بنانے کیلیے کیرئیر کے دوران ہی کوچنگ سیکھنے لگے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیول 2 کوچنگ کورس کا لاہور کی نیشنل اکیڈمی میں آغاز کیا، جس میں سابق مینز و ویمنز کرکٹرز سمیت 30 سے افراد حصہ لے رہے ہیں۔آل رائونڈر شاداب خان کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی، بلاول بھٹی، نوید لطیف، وہاب ریاض اور یاسر شاہ جیسے نمایاں سابق اسٹارز اس کورس کا حصہ ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹر اسد علی اور سابق ویمن کپتان بسمہ معروف بھی اس کورس میں شریک ہیں۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اتوار 19 جنوری تک جاری رہنے والے اس کورس میں ایڈوانس کوچنگ کی مہارتیں سکھائی جائیں گی، جس میں پاور...

صدر مملکت اور وزیر اعظم کا شمالی وزیرستان میں کاروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زر داری اور وزیر اعظم شہبازشریف نے شمالی وزیرستان میں کاروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں۔ زرائع کے مطابق اپنے بیان میں صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کامیاب آپریشن کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوںنے کہاکہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری...
روس کیلئے لڑ رہے شمالی کوریائی فوجی ہارنے کے باوجود یوکرین کیلئے خوف کی علامت بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز کیف(آئی پی ایس )روس کیلئے لڑنے والے شمالی کوریا کے فوجی ہارنے کے باوجود یوکرین کے لئے خوف کی علامت بن گئے۔رواں ہفتے روسی افواج کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد یوکرین کے خصوصی دستے کرسک کے علاقے کے برفانی مغربی علاقے سے لاشیں نکال رہے تھے، جہاں انہیں درجن سے زیادہ شمالی کوریا کے فوجیوں کی لاشیں ملیں، ان میں سے ایک فوجی ابھی تک زندہ تھا۔یوکرین کی اسپیشل آپریشنز فورسز نے ایکس پر پوسٹ میں مقبوضہ کرسک کے علاقے میں ہونیوالی شدید لڑائی کے بارے میں بتایا کہ جیسے ہی فوجی اہلکار لاشوں...
پشاور: خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بھرتی کا عمل رواں ماہ جنوری میں مکمل کیاجائے گا، 399اہلکاروں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پرہونگی، محکمہ خزانہ نے فنڈزکی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے، اہلکاروں کے لیےعمر کی حد45سال مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 350 سپاہی، 45حوالدار شامل ہونگے، مذکورہ بھرتیاں ایکس سروس مین سےہوں گی۔ اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ روڈ کا تحفظ...
تل ابیب : اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل نے غزہ جنگ بندی کے حوالے سے ایک معاہدے کی طرف قدم بڑھا لیا ہے جس میں وہ ایک فوجی خاتون قیدی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کو تین مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے مرحلے میں غزہ میں یرغمال بنے اسرائیلی شہریوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اور اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہو جائے گا۔دوسرے مرحلے میں تمام فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور وہاں حکومت سازی پر کام شروع ہو گا۔ امریکی حکام نے بتایا ہے کہ اس ہفتے غزہ پر...
غزہ کے علاقے بیت حنون میں حماس سے لڑائی کے لیے جانے والی اسرائیلی فوج کیپٹن سمیت 5 اہلکار ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب فوجی اہلکار ایک عمارت میں ’انجینیئرنگ‘ کی سرگرمیوں کی تیاری کر رہے تھے۔ بیان میں انجینیئرنگ کی نوعیت کے بارے میں نہیں بتایا گیا تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ عمارت میں بارودی مواد نصب کرنے کے دوران دھماکا ہوگیا۔ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی فوجی اس عمارت کو دھماکے سے اُڑانے کے لیے بارودی مواد نصب کر رہی تھی یا یہ بھی ممکن ہے کہ مواد حماس نے ہی ہنی ٹریپ کے لیے نصب کیا...
11/9 کے بعد یورپ میں شان رسالت، قرآن اور مساجد کی بے حْرمتی کے واقعات میں تیزی آنا شروع ہوئی تو راقم نے اس ناپاک حرکت کو روکنے کے لیے قانون سازی کے لیے مہم کا آغاز ستمبر 2011 سے کیا۔ جس کے لیے چار مراحل پر مشتمل پلان تیار کیا۔ جس میں پہلے نمبر پر اسلام کا غیر متنازع تعارف ہے جو کہ 14ستمبر 2017 سے Introduction of Islam for Native European Non Muslims کے عنوان سے یوٹیوب پر موجود ہے، دوسرے نمبر پر یورپین ممالک میں موجود مسلمان اور نو مسلموں کے اعداد وشمار مرتب کیے، تیسرے نمبر پر سات محدود اسلامی اْمور کی اجازت کے حصول کی جدو جہدشروع کی جن میں: 1 ۔ لاؤڈ اسپیکر پر...
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کے لیے لائیو ای کچہری کا انعقاد کیا اور افسران کو مستحقین کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت کردی۔ روبینہ خالد نے لائیو ای کچہری میں ایک گھنٹہ 10 منٹ تک مستحقین کے مسائل سنے اور اس دوران ملک بھرسے 32 کالرز نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے بات کی۔ یہ بھی پڑھیں بی آئی ایس پی کے زیراہتمام نوعمر لڑکیوں کی غذائی ضروریات پر مبنی سماجی تحفظ پروگرام کا آغاز ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ عائشہ نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو لائیو ای کچہری میں کال کرکے بتایا کہ ان کی والدہ مستحق تھیں اور پروگرام سے پیسے وصول...
پشاور: کرم کی مرکزی شاہراہ ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانےکے لیے اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ٹل پارا چنار روڈ محفوظ بنانےکے لیے پولیس اہلکاروں کی بھرتیوں کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کرلیا جائےگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ صوبائی کابینہ نے بھرتیوں اور محکمہ خزانہ نے فنڈز کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 399 اہلکاروں کو ڈیڑھ سال کےکنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائےگا جب کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی عمر کی حد 45 سال تک مقرر کی گئی ہے، فورس میں 350...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اٹھارویں ایشیائی مالیاتی فورم میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہو گئے ہیں۔اپنے دورے کے دوران وہ ایشیا کے بڑے مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔وہ چینی اور غیر ملکی حکام، مالیاتی شعبے کے ماہرین، پیشہ ور افراد، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر چائنا انٹرنیشنل کیپٹل کارپوریشن لمیٹڈ، چائنا نیو انرجی اسکائی ریل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔محمد اورنگزیب بلومبرگ، نکی ایشیا اور میڈیا کے دیگر نمائندوں کو انٹرویو بھی دیں گے۔ایشیائی مالیاتی فورم ایشیائی نقطہ نظر سے عالمی معیشت کو متاثر کرنے والے اہم مسائل پر بصیرت اور حل کا اشتراک کرنے کے لیے...
کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے ملک کا نقصان ہے۔ زرائع کے مطابق پہلی گورنرز سمٹ سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر قیدی کو سمجھانے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لیے جائیں گےـ گورنر ہاؤس سندھ میں تمام گورنرز کی موجودگی دلیل ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات ہیں وہ کسی کو نہیں دیں گے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنا چاہتے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے ملک کا نقصان ہے۔پہلی گورنرز سمٹ سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر قیدی کو سمجھانے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لیے جائیں گے، گورنر ہاؤس سندھ میں تمام گورنرز کی موجودگی دلیل ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات ہیں وہ کسی کو نہیں دیں گے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب 18ویں ایشین فنانشل فورم میں شرکت کے لیے ہانگ کانگ روانہ ہوگئے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ ہانگ کانگ میں اہم ایشیائی مالیاتی اداروں کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر خزانہ ایشیائی مالیاتی فورم سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔ محمد اورنگزیب مقامی اور چینی حکام، فنانشل سیکٹر ماہرین، پروفیشنلز ، سرمایہ کاروں اور اعلیٰ کاروباری حضرات سے ملاقاتوں کے علاوہ چائنا انٹرنیشنل کیپیٹل کارپوریشن لمیٹڈ ،چائنا نیو انرجی سکائیرل لمیٹڈ اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔ وزیر خزانہ عوامی جموریہ چین کے ہانک کانگ سپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن کے چیف ایگزیکٹو جان کے سی لی سے بھی ملاقات...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں عالمی تعلیمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کا فروغ آج کے دور کا ایک اہم چیلنج ہے اور مسلم دنیا کو اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اور مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ "مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع” کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہو چکی ہے، جس میں 47 ممالک کے وزرا اور مختلف عالمی اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر "اسلام آباد اعلامیہ” پر دستخط کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اقدامات اٹھانا ضروری...