اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں عالمی تعلیمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم کا فروغ آج کے دور کا ایک اہم چیلنج ہے اور مسلم دنیا کو اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اور مشترکہ اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

"مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع” کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس اسلام آباد میں شروع ہو چکی ہے، جس میں 47 ممالک کے وزرا اور مختلف عالمی اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر "اسلام آباد اعلامیہ” پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے فوری اقدامات اٹھانا ضروری ہیں تاکہ ہر سطح پر لڑکیوں کو تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے غریب ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی بڑھانے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسلام خواتین سمیت تمام افراد کو علم حاصل کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے ملالہ یوسفزئی کی کانفرنس میں شرکت کو پاکستان کے لیے ایک اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ ہمت اور عزم کی ایک مثال ہیں اور ان کی موجودگی ہمارے لیے فخر کا باعث ہے۔

وزیراعظم نے بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم تھیں اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنی۔ انہوں نے مریم نواز کی قیادت کو بھی سراہا، جو پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں، جیسے ارفع کریم نے آئی ٹی کے شعبے میں عالمی سطح پر کامیابیاں حاصل کیں۔

شہباز شریف نے اپنے خطاب میں عربی جملوں کا استعمال کیا، جس پر شرکا نے انہیں داد دی اور بھرپور تالیاں بجائیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: لڑکیوں کی تعلیم اسلام آباد شہباز شریف کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

غزہ میں جنگ بندی خوش آئند، امید ہے مکمل طور پر احترام کیا جائے گا: وزیراعظم

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی خوش آئند ہے، امید ہے جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں اور پوری پاکستانی قوم فلسطین بالخصوص غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، امن کے حصول کیلئے قطر، سعودی عرب، امریکا، مصر اور دیگر دوست ممالک کی انتھک کوششیں ناقابل فراموش ہیں۔

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کیلئے غزہ اور دیگر جنگ زدہ علاقوں میں انسانی امداد کی ترسیل انتہائی اہم ہے، ہمیں امید ہے کہ اس جنگ بندی کا مکمل طور پر احترام کیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدوجہد میں اپنی جان و مال کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے اپنے موقف کا اعادہ کرتا ہے، 1967 سے قبل کی حدود پر مبنی القدس شریف دارالحکومت کے طور پر آزاد فلسطین ہی اس مسئلے کا پائیدار حل ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کو مزید 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد کانفرنس کا نشانہ امارات اسلامیہ افغانستان تھی،تنظیم اسلامی
  • تجارتی مراکز پر عالمی معیار کا کارگو نگرانی نظام بنایاجائے، وزیراعظم
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے فروغ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • لڑکیوں کی تعلیم اور قومی ترجیحات کا تعین
  • شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ نون کے راہنما زاہد خان کی ملاقات
  • وزیراعظم کاغزہ میں جنگ بندی کے اعلان کاخیرمقدم
  • غزہ میں جنگ بندی خوش آئند، امید ہے مکمل طور پر احترام کیا جائے گا: وزیراعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم
  • غزہ میں جنگ بندی خوش آئند، امید ہے مکمل طور پر احترام کیا جائے گا: وزیراعظم
  • ’دنیا کی  یکجہتی‘میں چین اور امریکہ کا  مثبت کردار ضروری ہے، چینی میڈیا