پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے: کامران ٹیسوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان اور فورسز کو بدنام کرنے میں اڈیالہ کے قیدی کا کردار ہے، اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے ملک کا نقصان ہے۔پہلی گورنرز سمٹ سے خطاب میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر قیدی کو سمجھانے اڈیالہ جانا پڑا تو ملک کے لیے جائیں گے، گورنر ہاؤس سندھ میں تمام گورنرز کی موجودگی دلیل ہے کہ ریاست پہلے اور سیاست بعد میں ہے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا آئین اور قانون کے تحت جو اختیارات ہیں وہ کسی کو نہیں دیں گے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبے کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا سب کا فرض ہے کہ ملک میں معاشی بہتری کے لیے کردار ادا کریں۔گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ نے امید ظاہر کی کہ اس کانفرنس کے ذریعے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بلوچستان دور ہوتا جا رہا ہے: کامران مرتضیٰ
سینیٹر کامران مرتضیٰ — فائل فوٹو
اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں چند ہفتوں سے لوگوں کو اٹھائے جانے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔
سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان دور ہوتا جا رہا ہے، احتجاج پر بلوچستان کی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں۔
نئے چیف جسٹس کی تقرری، جے یو آئی کے کامران مرتضیٰ بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزدنئے چیف جسٹس کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے حوالے سے جے یو آئی نے سینیٹر کامران مرتضیٰ کو بطور ممبر پارلیمانی کمیٹی نامزد کر دیا۔
کامران مرتضیٰ نے کہا کہ مچھ میں کئی روز حکومتی رٹ موجود نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے بچے درست نہ بھی ہوں تو آپ ان کو قتل نہیں کرتے۔
کامران مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان میں حالات بہت زیادہ خراب ہو چکے ہیں، رات کو ژوب اور لورالائی کے راستے سے کوئی نہیں جا سکتا۔