لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ 22 جنوری کو ترکیہ سے CTF 151 کا چارج  لے گی۔ سی ٹی ایف 151 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں ہو گی۔ سی ٹی ایف151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں قائم کی گئی ہیں۔ سی ٹی ایف151 کا مشن اپنے دائرہ کار والے علاقوں میں  بحری قزاقی کو روکنا ہے۔ سی ٹی ایف 151 بحری قزاقی کے ساتھ انسانی سمگلنگ، غیر منظم اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام کے لیے بھی کام کرتی ہے۔ سی ٹی ایف 151 جنوری 2009 میں قائم کی گئی۔ سی ٹی ایف 151 کثیر الملکی فورس ہے۔ رکن ممالک سی ٹی ایف 151 کے لیے اپنے بحری جہاز مہیا کرتے ہیں۔ سی ٹی ایف 151 کا بنیادی مقصد بحری راستوں کو تجارت اور آمد و رفت کے لیے کھلا رکھنا ہے۔ سی ٹی ایف 151خاص طور پر بحری قذاقی کے خلاف کام کرتی ہے۔ 2010 میں 45 بحری جہاز خلیج عدن میں بحری قذاقی کا نشانہ بنے۔ سی ٹی ایف 151 کی تعیناتی کے بعد بحری قذاقی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی : بھارت نےبھی اپنےسکواڈ کا اعلان کر دیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سی ٹی ایف 151 کے لیے

پڑھیں:

سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی ملاقات

 احمد منصور : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی ملاقات ہوئی ۔ 

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، بحری افواج کے درمیان تربیت، دو طرفہ دوروں اور بحری مشقوں کے انعقاد پر زور دیا گیا ۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے  میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کے لیے پاک بحریہ کی کوششوں کو سراہا ۔

طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا، مریم نواز

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کے سپرد کردی
  • پاک بحریہ اور اطالوی بحریہ کے جہازوں کی خلیج عمان میں مشترکہ مشق
  • پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی
  • پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس  (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی 
  • پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کی کمان رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی
  • سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی فوج کے پی ایس او کی ملاقات، مشترکہ مشقوں پر زور دیا
  • سربراہ پاک بحریہ سے بنگلہ دیشی لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی ملاقات
  • پاک بحریہ نے مشترکہ ٹاسک فورس کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کو سونپ دی
  • ۔2جنگی جہاز اور1 آبدوز بھارتی بحری بیڑے میں شامل