Jasarat News:
2025-04-16@22:48:43 GMT

شاداب مستقبل محفوظ بنانے کے لیے کوچنگ کے میدان میں آگئے

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)قومی ٹیم کے آل رائونڈر شاداب خان مستقبل کو محفوظ بنانے کیلیے کیرئیر کے دوران ہی کوچنگ سیکھنے لگے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیول 2 کوچنگ کورس کا لاہور کی نیشنل اکیڈمی میں آغاز کیا، جس میں سابق مینز و ویمنز کرکٹرز سمیت 30 سے افراد حصہ لے رہے ہیں۔آل رائونڈر شاداب خان کے علاوہ سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی، بلاول بھٹی، نوید لطیف، وہاب ریاض اور یاسر شاہ جیسے نمایاں سابق اسٹارز اس کورس کا حصہ ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹر اسد علی اور سابق ویمن کپتان بسمہ معروف بھی اس کورس میں شریک ہیں۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اتوار 19 جنوری تک جاری رہنے والے اس کورس میں ایڈوانس کوچنگ کی مہارتیں سکھائی جائیں گی، جس میں پاور ہٹنگ، جدید تکنیک اور کھیل کے ٹیکٹیکل پہلو شامل ہیں۔اس کورس میں کمیونیکیشن اسکلز پر بھی کام ہوگا اور کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی طاقت سے متعلق کام کے ساتھ جدید دور کی گیم پلاننگ اور اس پر عمل کرنے کا طریقہ بھی شامل ہوگا۔ یہ کورس سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق انٹرنیشنل کرکٹر ڈاکٹر عمران عباس کے ساتھ این سی اے کے کوچز عبدالمجید، افتخار احمد، محتشم رشید، راحت عباس اسدی اور صبور احمد کرائیں گے۔ کورس کے اختتام پر شرکا کو اپنی اسائنمنٹس مکمل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت دیا جائے گا، کامیاب شرکا کو لیول 2 کوچنگ سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اس کورس

پڑھیں:

پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5ویں میچ کے دوران ٹاس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی، یہ بابراعظم کی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست تھی۔

اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 13 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے تاہم زلمی کا کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا تھا جبکہ بابراعظم محض ایک رن بناسکے تھے۔

میچ کے دوران ٹاس کے وقت پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نہایتی سنجیدہ موڈ میں تھے تاہم اسلا آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے انکے گال پکڑے اور مسکرانے کو کہا! جس پر پریزینٹر نے سوال کیا کہ اس حرکت پر شاداب کو کیا جواب دینا چاہیں گے؟ جس پر بابر کا کہنا تھا کہ دیں گے انشا اللہ۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی ابتدائی دو میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن پر موجود ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • منشیات کی سمگلنگ اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے پر عزم ہیں، محسن نقوی
  • حماس کا پروفیسر خورشید کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
  • پی ایس ایل؛ 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سابق کرکٹر نے سوال اُٹھادیا
  • کِس سابق کرکٹر و سلیکٹر کی نواسی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں؟
  • پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا
  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ احمد بداوی انتقال کر گئے
  •  سابق نائب امیرجماعت اسلامی و سینیٹر پروفیسر خورشید احمد کی غائبانہ نماز جنازہ منصورہ کی جامع مسجد میں ادا 
  • ملائیشیا کے سابق وزیراعظم عبداللہ بداوی 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • اسکاٹ لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم میں سابق پاکستانی کرکٹر کی نواسی شامل