2025-02-01@16:42:24 GMT
تلاش کی گنتی: 1013

«پر پانی کی ا مد»:

(نئی خبر)
      — فائل فوٹو کوٹری بیراج سے پانی کی فراہمی شروع ہونے کے بعد سندھ یونیورسٹی اور مہران انجینئرنگ یونیورسٹی جامشورو آج بھی بند ہیں۔دونوں جامعات نے پانی کے بحران کے سبب فزیکل کلاسز لینےکا اعلان کیا تھا۔ ترجمان سندھ یونیورسٹی نادر مغیری کا کہنا ہے کہ کے بی فیڈر میں پانی کی فراہمی شروع ہونے کے بعد پانی کی صورتِ حال بہت بہتر ہوئی ہے۔ کوٹری بیراج سے آج کے بی فیڈر میں پانی کی فراہمی شروع ہو گیکے بی فیڈر نہر کی لائننگ پر تاحال کام جاری رہنے کے باعث جامشورو میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ ادھر سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی زیرِ صدارت آج ہونیوالے اجلاس میں فزیکل کلاسز سے متعلق فیصلہ ہو...
    ڈی آئی خان: ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرم اور پارا چنار کے لیے بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ آج پارا چنار کے لیے روانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کرم میں بنکرز کی مسماری گزشتہ 3دن سے جاری ہے۔ علاوہ ازیں بگن بازار کی تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جب کہ  اس دوران کرم متاثرین کو امدادی رقوم بھی دی جا رہی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ کرم جانے والےآج کے قافلے میں آٹا، چینی،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر 190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل کے مقدمے میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ”ڈان نیوز“ کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 4 اشتہاری ملزمان چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض ان کے صاحبزادے علی ریاض سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں.(جاری ہے) وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے نیب کی سفارش پر 190 ملین پاﺅنڈ اسکینڈل میں 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کیے نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا واضح...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے مقدمے میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔نجی چینل کے مطابق وزارتِ داخلہ نے 4 اشتہاری ملزمان چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے۔وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے نیب کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کیے، نیب نے 28 جنوری کو ملزمان کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل نیب نے ملک ریاض اور ان...
    ایک سو نوے ملین پائونڈ اسکینڈل، ملک ریاض، علی ریاض، شہزاد اکبر اور فرح گوگی کے پاسپورٹ بلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزارت داخلہ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کے مقدمے میں میں اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کےمطابق وزارتِ داخلہ نے 4 اشتہاری ملزمان چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض، ان کے صاحبزادے علی ریاض، سابق وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ بلاک کر دیے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ داخلہ نے نیب کی سفارش پر 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں 4 اشتہاری ملزمان کے پاسپورٹ بلاک کیے، نیب...
    ایم ڈبلیو ایم کے وائس چئیرمین کا کہنا تھا کہ اگر ہم سب مل کر ایک آواز بنے تو کشمیر بھی آزاد کرایا جا سکتا ہے، مگر کشمیر کی آزادی میں دشمن کی بجائے مسلمان نام نہاد حکمران رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکریٹریٹ میں اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ پاراچنار کا مسئلہ کوئی شیعہ و سنی مسئلہ نہیں بلکہ یہ یک طرفہ دہشت گردی ہے، اگر امن معاہدے پر عملدرآمد ہو جاتا تو یہ واقعات رونما نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ قوتوں نے اسے فرقہ واریت کا رنگ دینے کی کوشش کی، جبکہ مقامی شیعہ...
    کراچی: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان 11 سے 15 جون تک لارڈز میں شیڈول ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ سامنے آگئی۔ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ یہ دلچسپ مقابلے براہ راست گراؤنڈ میں جا کر دیکھ پائیں گے، اس مقصد کے لیے انھیں بے تابی سے ٹکٹوں کا انتظار ہے۔ آئی سی سی نے اعلان کیا ہے کہ شائقین اب 31 جنوری سے ٹکٹ حاصل کر پائیں گے، رجسٹرڈ شائقین کے لیے ٹکٹس کی ونڈو 29 جنوری کو کھل جائے گی۔
    گوادر،آل پارٹیز اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات ہورہے ہیں جو کامیاب رہے
    ڈہرکی(نمائندہ جسارت)سندھ دھرتی اور سندھ واسیوں کے ساتھ ظلم و ناانصافی اور دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکہ اور زرعی زمینوں پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں۔ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کا ڈہرکی میں چوک جامع مسجد پریس کلب ڈہرکی میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کی کہ ہم سندھ کی عظیم دھرتی کے مکین سندھ اور سندھ کے وسائل کے وارث ہیں اور ہمارے ساتھ ہی ظلم کرتے ہوئے ہماری زمینوں کو نیلام کیا جارہا ہے اس لیے ہم اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے باہر نکلے ہیں کیونکہ حکومت ہمارے دریائے سندھ سے کینال نکال کر سندھ کو قبرستان...
    لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ڈیل کی امید ختم ہونے پر اڈیالہ جیل کے قیدی نے مذاکرات ہی ختم کر دیے ہیں۔ چور دروازے اور امپائر کی انگلی پر چلنے والا شخص بات چیت پر یقین نہیں رکھتا۔ کوچ کی انگلی پر ناچنے والا فراڈیا اسکے پکڑے جانے کے بعد اب سیاسی یتیم ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کیے بغیر آج بھی ان لوگوں کی سیاست مکمل نہیں ہوتی۔ این آر او کا متلاشی پی ٹی آئی کاسرٹیفائیڈ کرپٹ لیڈراور اسکا کرپٹ خاندان ہے، اس میں نوازشریف کا قصور نہیں۔ مریم...
    کراچی اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق نے بدھ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپنے پوائنٹ آف آرڈر پر سوال کیا کہ کے الیکٹرک کے حوالے سے قائم پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک حکام نے یقین دلایا تھا کہ کراچی میں رات 12 بجے سے صبح 7 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ صورت حال اس کے برعکس ہے کیونکہ اب بھی میرے حلقہ انتخاب شاہ فیصل کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوںمیں 16سے 18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ محمد فاروق فرحان نے کہا کہ کیاہم اس ایوان میں صرف قرارداد ہی پاس کرتے رہیں گے، کوئی ایساطریقہ کار اختیار کیا جائے کہ کے الیکٹرک...
    حیدرآباد(نمائندہ جسارت)قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے سانگھڑ میں 3افراد کے قتل اور خواتین سمیت ورثاہ کے 4روز سے مسلسل دھرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کا ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہرایا اور کہا کہ سانگھڑ واقعہ پیپلز پارٹی کی عوام دشمنی کی بدترین مثال ہے۔
    واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ مائیکروسافٹ ٹک ٹاک کو خریدنے کے لیے بات چیت کر رہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ایپ کی فروخت کے لیے بولی لگائی جائے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹک ٹاک پر امریکی صارفین کی تعداد تقریباً 17 کروڑ ہے۔ رواں سال 19 جنوری کو قانون کے تحت پابندی کا سامنا کرنے سے قبل ہی چینی کمپنی بائٹ ڈانس کے مالکان کی جانب سے آف لائن کردیا گیا تھا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت بائٹ ڈانس کمپنی کا مالک اسے قومی سلامتی کی بنیاد پر فروخت کرے یا پابندی کا سامنا کرے۔
    کراچی : شہر قائد میں سردی کی لہرمیں کمی آگئی، یخ بستہ ہواؤں کا زور ٹوٹنے کے سبب دن اور رات میں درجہ حرات میں اضافہ ہوگیا، کم سے کم پارہ 2.5 ڈگری اضافے سے14.5  اور زیادہ سے زیادہ 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا کم سےکم پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافےسے 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ صبح کے اوقات میں ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کی توقع ہے، آج کم سے کم پارہ 11سے13ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ...
    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما مشال یوسفزئی کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرانا مہنگا پڑگیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کی فیملی بھی کمرہ عدالت میں موجود رہی۔ یہ بھی پڑھیں: مشال یوسفزئی کے مستقبل کا فیصلہ، عمران خان نے اختیار علی امین گنڈاپور کو دیدیا دوران سماعت بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی نے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں...
     بلوچستان کی سرحد پر پابندی کے باوجود افغانستان اور ایران سے اشیا کی اسمگلنگ جاری ہے۔ سرحد سے روزانہ کی بنیاد پر ایرانی پیٹرول، خشک میوہ جات، مصالحے، کمبل، قالین، الیکٹرانک آئٹمز سمیت مختلف اشیا پاکستان اسمگل کی جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کیا ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ کا سلسلہ سال 2025 میں تھم جائےگا؟ حکومت کی جانب سے سختی کے باوجود اسمگل شدہ اشیا مارکیٹوں میں کھلے عام دستیاب ہیں۔ غیر قانونی طور پر منگوائی جانے والی ان اشیا میں سب سے زیادہ ایرانی پیٹرول اور ڈیزل شامل ہے۔ گزشتہ برس حکومت بلوچستان نے ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ اور خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی تھی، لیکن کچھ مدت بعد ہی ایرانی پیٹرول اور ڈیزل کی...
    انٹر بورڈ کے نتائج کی تحقیقات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر کمیٹی نے طلباء کے اعتراضات کو تھرڈ پارٹی طریقہ کار کے تحت چیک کروانے کا فیصلہ کیا۔ انٹر بورڈ، نتائج پر طلبہ کے تحفظات، انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کراچی چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سید... اعلامیہ میں کہا گیا کہ کمیٹی کاپیوں کی اسسمنٹ اور ٹیبولیشن میکنزم کی انکوائری رپورٹ 12 فروری تک پیش کرے گی۔اعلامیہ کے مطابق فیکٹ چیک کمیٹی اسسمنٹ اور مارک شیٹ کے نتائج میں فرق کا بھی جائزہ لے گی۔
    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے۔ اس میں پاکستان کے اسٹار اسپنر نعمان علی نے برق رفتاری سے 4 درجے ترقی کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ وہ ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں 800 پوائنٹس کا ہندسہ عبور کرنے والے 12 ویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔  نعمان علی نے ملتان ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ آف اسپنرساجد خان کی بھی رینکنگ میں 2 درجے بہتری ہوئی ہے اور  وہ 21 ویں نمبر  پر آگئے ہیں۔ اسپنر ابرار احمد بھی 2 درجے ترقی کے بعد 51 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے جومیل واریکن نے 16...
    سابق بھارتی بلے باز امبتی ریودو نے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا پر انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میں دھروو جوریل پر عدم اعتماد دکھانے پر تنقید کے نشتر برسا دیے۔ گزشتہ روز راجکوٹ میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں 18 ویں اوور کی آخری گیند پر ہاردک پانڈیا نے دھروو جوریل کو سنگل لینے سے روک دیا تھا۔ امبتی ریودو نے جہاں ہاردک پانڈیا کی مشکل اننگ کی تعریف کی وہیں انہوں نے اس خیال کا اظہار کیا کہ سینئر کھلاڑی کو نوجوان دھروو پر زیادہ اعتماد دِکھانا چاہیئے تھا۔ میچ کے بعد تجزیہ کرتے ہوئے سابق بلے باز کا کہنا تھا کہ ہاردک کی کارکردگی اچھی تھی کیوں کہ یہاں بیٹنگ آسان نہیں تھی...
    ذرائع نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے وقف ترمیمی بل، بھارت میں مسلمانوں کی حالت زار، 5 اگست 2019ء کے بعد کشمیر کی صورتحال اور دیگر مسائل کے بارے میں بھی بات کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے بدھ کو مزاحمتی رہنما اور حریت کانفرنس کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق سے دہلی میں ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ آغا سید روح اللہ مہدی نے میرواعظ عمر فاروق سے ملاقات کی اور جموں و کشمیر و ملک میں مسلمانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ میرواعظ عمر فاروق 24 جنوری کو وقف بل پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کے بعد سے دہلی میں ہیں۔...
    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ: بولرز میں نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے، ساجد خان کی بھی ترقی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز )آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بولرز کی فہرست میں پاکستانی اسپنر نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں، ساجد خان کی رینکنگ میں بھی دو درجہ ترقی ہوئی ہے۔ آئی سی سی کی بولرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی اسپنر نعمان علی چار درجے بہتری کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ نعمان علی نے ملتان ٹیسٹ میں دس وکٹیں حاصل کی تھیں۔ آف اسپنرساجد خان کی بھی رینکنگ میں دو درجہ بہتری ہوئی ہے اور وہ 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ملتان ٹیسٹ میں ویسٹ...
    بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےکی جس دوران مشعال یوسفزئی کی جانب سے عدالت میں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لائسنس منسوخ ہونے کے باوجود جی ایچ کیو کیس وکالت نامہ جمع کرانے پر عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا جواب غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کے عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس سے متعلق کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی عدالت کےجج امجدعلی شاہ نےکی جس دوران...
    ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ متعلقہ حکومتوں کے ساتھ بذریعہ وزارت خارجہ ہماری خط وکتابت جاری ہے، اگر ان اثاثوں کو ملایا جائے تو یہ 50 کروڑ سے زیادہ بنتے ہیں، یہ نیب کا کیس بنتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف کرپشن کیس کی  سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف نیب درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ فریقین دونوں میاں بیوی ہے، عوامی نمائندے رہ چکے ہیں،...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف کرپشن کیس کی  سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ  میں پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے خلاف نیب درخواست پر سماعت ہوئی،  سماعت چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب محمد علی نے کہا کہ فریقین دونوں میاں بیوی ہے، عوامی نمائندے رہ چکے ہیں، دونوں میاں بیوی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس ہے، پاکستان میں ان کے اثاثے 34 کروڑ روپے ہیں، ان کے بیرونی ممالک میں بھی اثاثے ہیں، جن کی مالیت 2.8 بلین روپے ہیں، متحدہ امارات، سنگاپور، برطانیہ حکومت کے ساتھ...
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق امن معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، لوئر کرم میں اب تک فریقین کے 10 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں کھانے پینے کی اشیاء کی قلت ختم نہ ہوسکی، پارا چنار میں عوام کو کھانے پینے کی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، انتظامیہ کی جانب سے اب تک اشیاء خوردونوش سے بھرے 313 ٹرک پہنچائے جاچکے ہیں تاہم یہ ٹرک بھی خوراک کی کمی پوری نہ کر سکے۔ اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے مزید کم از کم 500 ٹرک بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب لوئر کرم میں بنکرز گرانے کا عمل ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے...
    راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق  بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کو ہدایت کی کہ صوبے میں کرپشن اوربیڈگورننس سے متعلق شکایات کا خاتمہ کریں۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان  نے وزیراعلیٰ کے پی سے کہا کہ انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ اس لیے واپس لیا تاکہ ان پر کام کا بوجھ کم ہو سکے اور وہ بہتر حکومتی نظام پر توجہ مرکوز کر سکیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے علی امین سے کہا کہ صوبے میں بیڈگورننس...
     پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی جنید اکبر نے قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانی امور کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔جنید اکبر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈ ویلپمنٹ کے چیئرمین تھے۔انہوں نے اپنے استعفے میں کہا ہے کہ میں 24 جنوری کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس  ڈویلپمنٹ  کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔جنید اکبر کا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو ارسال کردیا گیا ۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29جنوری 2025) 190 ملین پاونڈز ریفرنس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر اعتراضات عائد کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں واپس کر دیں،رجسٹرار آفس نے کچھ صفحات پر دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا ہے۔رجسٹرار آفس نے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔رجسٹرارآفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیر سماعت نہیں، سرٹیفکیٹ لگایا جائے۔ اعتراض میں کہا گیا کہ اپیلوں کیساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں۔ اعتراض دور کرنے کے بعد اپیلیں دوبارہ دائر ہوں...
    آئی جی پنجاب نے پریڈ کا معائنہ کیا، پاس آؤٹ ہونیوالے افسران کا مارچ پاسٹ ہوا، آئی جی پنجاب کو سلامی پیش کی گئی۔ پنجاب پولیس آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و دیگر میں شیلڈز، اعزازی شمشیر و کیش انعامات تقسیم کئے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پروبیشن افسران کے دوسرے بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔  ٹریننگ مکمل کرنیوالے پروبیشنرز میں اے ایس آئی سے انسپکٹر رینک کے 115 افسران شامل تھے۔ 22 خواتین سمیت 1 انسپکٹر لیگل،  84 سب انسپکٹرز، 20 اے ایس آئی نے 7 ماہ دورانیے کا پروبیشن کورس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کے دوران  جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ افسوس سوشل میڈیا پر ایسے تاثر دیا جاتا ہے جیسے ہم کسی سیاسی پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں،میرا تعلق کے پی سے ہے، ملٹری ٹرائل پر اس کے اثرات کی وجہ سے سوال کرتی ہوں،افسوس میرے ان سوالات کی وجہ سے مجھے سیاسی پارٹی سے جوڑ دیا جاتا ہے،ہمیں بے لگام معاشرے کا سامنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ رٹ میں کوئی ایسی اتھارٹی تو ہو جو پروسیجر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا، انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت بحریہ ٹاؤن اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں ٹی ایل پی کے سابق امیدوار NA-30 پیر ظاہر شاہ نے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار کی۔ تقریب کے دوران انجینئر امیر مقام نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی روایتی کیپ پہنائی اور ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پیر ظاہر شاہ اور ان کے ساتھیوں کی شمولیت نہ صرف مسلم لیگ (ن) کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا اعتراف ہے بلکہ قائد محمد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی شاندار کارکردگی پر عوامی...
    پیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف پی آر اے پاکستان کا پارلیمانی محاذ پر احتجاج رنگ لانے لگا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: متنازعہ کالا قانون پیکا ترمیمی بل کی منظوری کے خلاف پی آر اے پاکستان کا پارلیمانی محاذ پر احتجاج رنگ لانے لگا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پی آر اے پاکستان کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی درخواست مان لی ہے۔ اس سلسلہ میں پی آر اے پاکستان کے نمائندہ وفد نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے خصوصی ملاقات کی تھی جس کے بعد سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے رابطہ کیا ہے...
    —فائل فوٹو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کر دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے اپیلیں واپس کر دیں۔رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 190ملین پاونڈ کیس میں سزا کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں دائر190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف بانئ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ اپیلوں کے ساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں ہے، سرٹیفکیٹ...
    (گزشتہ سےپیوستہ) قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ٹرمپ کی اقتصادی بیان بازی شایدڈنمارک کے لئے سب سے بڑاخطرہ ہے کیونکہ امریکا ڈنمارک اوریہاں تک کہ یورپی یونین کی اشیاپرمحصولات میں نمایاں اضافہ کررہاہے جس کی وجہ سے ڈنمارک کوگرین لینڈکے معاملے میں کچھ رعایتیں دینے پرمجبورکیاجارہاہے اور ڈنمارک کی حکومت کودیگرحالت کی وجہ سے اس جزیرے پر توجہ دینے کے لئے مجبورکیاجارہاہے توایسے میں یہ کہاجاسکتاہے ڈنمارک کی اس جزیرے پرتوجہ میں دیگرعوامل بھی کارفرماہیں۔ ٹرمپ تمام امریکی درآمدات پر10فیصدبراہ راست ٹیرف لگانے کی دھمکی دے رہے ہیں۔ دیگر چیزوں کے علاوہ اس سے یورپی ممالک کی ترقی میں بہت سی مشکلات پیداہوسکتی ہیں۔ لہٰذاڈنمارک اور دیگر یورپی ممالک کی کچھ کمپنیاں اب امریکامیں پیداواری مراکزقائم کرنے پرغورکررہی ہیں۔بین...
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ شہر کی سیوریج لائن ناکارہ ہو چکی ہے آنے والی برساتوں میں شہر کو اس کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جب تک شہر کے برساتی نالے اور جوہڑ صاف نہیں کرائے جائیں گے تب تک سیوریج کا مسئلہ حل نہیں ہو گا۔یہ بات انہوں نے غریب آباد مظفرآباد کے علاقے میں دورہ کرتے ہو ئے کارکنا ن اور لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ چالیس سال پہلے جو گندے پانی کی نکاسی کے لیے جو سیوریج لائن ڈالی تھی اس کی معیاد ختم ہو چکی ہے اور جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر کے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں واپس کر دیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے درخواست گزار سے اعتراض دور کر کے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ اپیلوں کے ساتھ سرٹیفکیٹ...
    اکشے کمار کی نئی فلم "اسکائی فورس”، بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز ہوئی لیکن مشرقِ وسطیٰ کے کئی اہم ممالک، جیسے یو اے ای، سعودی عرب، قطر، عمان وغیرہ میں اس فلم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فلم پر پابندی کی باضابطہ وجہ معلوم نہیں ہو سکی، لیکن انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق، "اسکائی فورس” کی کہانی بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے واقعات پر مبنی ہے۔  ماضی میں ایسی کئی فلموں کو مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو ممکنہ طور پر اس پابندی کی وجہ ہو سکتی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں ایسی فلموں پر پابندی عائد کی گئی ہو۔ "فائٹر” (2024)، جو...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں سزا کے خلاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دیے۔ رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کرکے اپیلیں واپس کر دیں اور اعتراضات دور کرکے اپیلیں دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا ہے کہ اپیلوں کے ساتھ سرٹیفکیٹ منسلک نہیں، یہ کیس کسی دوسری عدالت میں زیر سماعت نہیں لہٰذا سرٹیفیکیٹ لگایا جائے جبکہ کچھ صفحات پر دستخط بھی نہیں کیے گئے۔ اعتراض دور کرنے کے بعد اپیلیں دوبارہ دائر ہوں گی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے سزا کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جس میں استدعا کی تھی کہ...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)پیکا ایکٹ کے خلاف کوئٹہ میں بلوچستان یونین آف جرنلسٹ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔متازع پیکا ایکٹ کے خلاف بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ ہوا۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،جن پر پیکا ایکٹ کے خلاف نعرے درج تھے ۔اس موقع پر صحافی رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت صحافت کا گلا گھونٹ رہی ہیں۔2014ء اور 2018ء میں بھی آزادی صحافت پر پابندی لگانے کی کو ششیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے کبھی بھی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ انہوںنے کہا کہ حکمران فیصلہ کرنے سے پہلے صحافیوں کے ساتھ بات کرتے۔پی ٹی آئی حکومت میں 20 صحافیوں پر پابندی لگائی گئی تھی۔اور آج یہی...
    لاہور میں پیڑول کی فراہمی میں سنگین مسائل کے سبب آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے چیف سیکرٹری پنجاب کو پیٹرول کی فراہمی سے متعلق خط لکھ دیا۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ لاہور ٹریفک پولیس نے صبح 6 بجے سے دن 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے باعث شہر میں 400 پیٹرول پمپس کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنا دیا جائے بصورت دیگر شہر میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہو جائے گی۔ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی پابندی سے آئل ٹینکرز کو استثنا حاصل ہے۔ خط میں چیف سیکرٹری پنجاب سے ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی اٹھانے کا مطالبہ...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) قاسم آباد یو سی 127 میں قائم قدیمی نیو وحدت کالونی کی گلیاں کئی روز سے سیوریج کے پانی کی لپیٹ میں ہیں، مین سیوریج ڈسپوزل کچرے اور تھیلوں سے بھر چکا ہے، 4 سال سے ڈسپوزل کنویں کی کرین سے صفائی پروانشنل بلڈنگز محکمے کی جانب سے فنڈز کی کمی کا سبب بتا کر نہیں کرائی گئی، حالیہ ہونے والی بارش میں نیو وحدت کالونی کئی روز تک ڈوبی ہوئی تھی، نیو وحدت کالونی کی واحد سیوریج مشین 6 ماہ پہلے چوری ہونے کی وجہ سے سیوریج سسٹم متاثر ہو رہا ہے۔ نیو وحدت کالونی میں صفائی کے عملے سمیت دروغا بھی موجود نہیں، کچھ روز قبل ضلعی مئیر کے دفتر میں نیو وحدت کالونی کے...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پیپلز پارٹی قیادت کی اولین ترجیح ہے، سندھ بھر میں جس تیزی سے ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، اس کے بعد عام آدمی کو اس کے ثمرات مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال میں ملک میں ترقیاتی کاموں اور سرمایہ کاری کو بری طرح متاثر کیا ہے، اب سندھ میں محدود وسائل کے باوجود پیپلز پارٹی کی حکومت شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام کروا رہی ہے جس کا مقصد سندھ کے عوام کو خوشحالی اور بہتری کی...
     نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک متنازعہ ایگزیکٹیو آرڈر کے ذریعے خواجہ سرا بچوں اور کم عمر نوجوانوں کی تبدیلی جنس سے متعلق طبی علاج پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ ان ایگزیکٹیو آرڈرز میں سے ہے جنہیں نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے بلکہ بعض آرڈرز کو عدالتوں میں بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے:مرد اور عورت، امریکا میں 2 ہی جنس ہوں گی، ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم نامہ جاری کردیا تبدیلی جنس سے متعلق اس فیصلے سے کچھ گھنٹے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس کے بارے میں انہوں نے رپورٹرز کو بتایا کہ یہ امریکی افواج سے ’ٹرانس جینڈر...
    چین نے مختلف ممالک سے مویشیوں اور دیگر لائیو اسٹاک مصنوعات کی درآمدات پر پابندی لگا دی۔ چینی کسٹم حکام کے مطابق پابندی جانوروں سے پھیلنے والی بیماریوں کے خدشات پر لگائی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق منہ اور پاؤں کی بیماری پھیلنے کی وجوہ سے چین نے افریقی، ایشیائی اور یورپی ممالک سے بھیڑ، بکری، مرغیوں اور دیگر مویشیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پابندی میں پراسس اور غیر پراسس شدہ مصنوعات بھی شامل ہیں۔ عالمی ادارہ برائے حیوانات کی جانب سے مختلف ممالک میں جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی تھی۔
    میرپورماتھیلو، سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ریلی نکالی جارہی ہے
    حیدرآباد: نیو وحدت کالونی کی ایک گلی میں سیوریج کا پانی رہائشیوں اور راہگیروں کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کی صوبائی صدرات وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے واپس لے کر ان کے مخالف گروپ کے جنید اکبر خان کو دینے کے بعد خیال کیا جارہا ہے کہ اب پارٹی معاملات سے علی امین کو دور کردیا گیا ہے اور ان کی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کی صوبائی صدرات سے ہٹا دیا اور جنید اکبر خان (چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی) کو صوبائی صدر بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی کی ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر کردی جائے گی، عمران خان اسی سال...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوا ، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 31جنوری کو صوبے بھر میں ائمہ وخطبا اجتماعات جمعہ میںحماس کے مجاہدین اور فلسطینیوں کی فتح ، مسئلہ کشمیر اور پاراچنار کےحالات کے حوالے سے تقاریر کریں گے اوربڑی مساجد کے باہر ملی یکجہتی کونسل کے تحت اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج اوراہل غزہ سے اظہار یکجہتی بھی کیا جائے گا ،اجلاس میں شریک تمام جماعتوں نے جماعت اسلامی کے تحت 5فروری کو ہونے والی ’’کشمیر ریلی ‘‘ میں بھر پورشرکت کی یقین دہانی کرائی ۔اجلاس میں طے کیا گیا کہ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت کراچی تا کشمور ’’یوم یکجہتی...
    اسلام آباد(اے پی پی) سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)نے 259.68 ارب روپے مالیت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اور232.28ارب روپے مالیت کے 7 منصوبوں کو منظوری کیلئے ایکنک بھیج دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات و ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 259.68ارب روپے مالیت کے 16 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔
    لاہور: پیپلز پارٹی کا دعویٰ کہ پیکا کے متنازع بل پر اس سے خاطر خواہ مشاورت نہیں کی گئی، حالانکہ بل کے خلاف بہت  زیادہ عوامی سطح پر احتجاج کے باوجود پارٹی نے دونوں ایوانوں میں بل کی  مکمل حمایت کی۔ ایسا لگتا ہے کہ  یہ خرگوش کا ساتھ دینے اور شکاری کے ساتھ شکار کرنے کی کوشش ہے۔ پنجاب میں ہتک عزت کے ایسے ہی ایک اور قانون  کو پاس کرانے کے دوران پارٹی نے اپنی دوغلی پالیسی کا  دوبارہ آغاز کیا۔ پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا،  لیکن سب نے دیکھا کہ  ایسا...
    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق نئے صوبائی صدر نے پارٹی کے نئی تنظیم سازی پر کام شروع کر دیا، صوبائی ذمہ داروں کے ساتھ ریجن، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پرانے اور دیرینہ کارکنان کو آگے لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں لانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نئے صوبائی صدر نے پارٹی کے نئی تنظیم سازی پر کام شروع کر دیا، صوبائی ذمہ داروں کے ساتھ ریجن، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پرانے اور دیرینہ کارکنان کو آگے لایا جائے گا، غیر متنازع اور قربانیاں...
    50 ارب کا 60 فیصد فنڈ یا 28 ارب 87 کروڑ حکومت پنجاب کو جاری کیے گئے۔ حکومت سندھ کو کل 15 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ رہورٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، 50 ارب کا 60 فیصد فنڈ یا 28 ارب 87 کروڑ حکومت پنجاب کو جاری کیے گئے۔ حکومت سندھ کو کل 15 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ حکومت بلوچستان کو 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے گئے،...
    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا 26 نومبر واقعے کو مدنظر رکھ کر پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے، اگر اسلام آباد نہ گئے تو گلگت اور خیبرپختونخواہ کی تمام قومی شاہراہیں بند کر دیں گے، پہلی قیادت کی طرح اب کسی سے کوئی رابطہ یا بات نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور رہنماء پی ٹی آئی جنید اکبر نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اسلام آباد ڈی چوک کی طرف احتجاجی مارچ کا آپشن موجود ہے، 26 نومبر واقعے کو مدنظر رکھ کر پوری تیاری کے ساتھ جائیں گے، اگر اسلام آباد نہ گئے تو گلگت اور خیبرپختونخواہ کی تمام قومی شاہراہیں...
    کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 28 جنوری 2025ء ) بلاول بھٹو کا امریکی صدر کیساتھ ناشتے کا پلان کینسل ہو گیا، طیارے پر سوار ہونے کے بعد امریکا جانے کا پلان کینسل ہونے پر بلاول بھٹو کراچی ائیرپورٹ سے واپس چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو امریکا روانگی کیلئے منگل کی شب کو اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پہنچے۔ بلاول بھٹو کو بذریعہ دبئی امریکا کیلئے روانہ ہونا تھا، چئیرمین پیپلز پارٹی دبئی جانے والے طیارے پر اپنے سیکورٹی سٹاف کے ہمراہ سوار ہوئے، تاہم پھر اچانک بلاول بھٹو اپنے طیارے سے اتر کر بلاول ہاوس کیلئے واپس روانہ ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے امریکا میں...
    اپنے بیان میں ترجمان نیشنل پارٹی نے کہا کہ جس طرح عوام دشمن اقدامات کو قانونی اور آئینی لبادے میں ڈالا جا رہا ہے، وہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی نے پیکا ترمیم ایکٹ کو عوام دشمن قانون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے ساتھ اس قانون کے خلاف سیاسی کردار ادا کریں گے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان کہا کہ نیشنل پارٹی جمہوریت پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے۔ ایسے تمام عوام دشمن قانون کی بلا خوف مخالفت کریں گے جس سے اظہار آزادی، تحریر و تقریر کے حق سے عوام کو محروم کیا جائے۔ بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حکومت اپنے وعدوں اور پی ڈی...
    اسلام ٹائمز: کراچی میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے اجلاس سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواری مسلم امہ کے غفلت سے فائدہ اٹھا کر دنیا بھر میں صیہونیت کو مسلط کرنا چاہتے ہیں لیکن غیرت مند مسلمان عالم کفر کی سازش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، فلسطینی جدوجہد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی اور اسرائیل نابود ہوگا۔ خصوصی رپورٹ ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 31 جنوری کو صوبے بھر میں آئمہ وخطبا اجتماعات جمعہ میں حماس کے مجاہدین اور فلسطینیوں کی فتح، مسئلہ کشمیر اور پاراچنار کے حالات کے...
    خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑی تبدیلیاں لانے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نئے صوبائی صدر نے پارٹی کے نئی تنظیم سازی پر کام شروع کر دیا، صوبائی ذمہ داروں کے ساتھ ریجن، تحصیل اور ڈسٹرکٹ کے ذمہ داروں کو تبدیل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پرانے اور دیرینہ کارکنان کو آگے لایا جائے گا، غیر متنازع اور قربانیاں دینے والوں کو ذمہ داری دی جائے گی، کسی بھی وجہ سے پارٹی کے خاموش اور نظر انداز ورکرز اور رہنماؤں کو سرگرم کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں پارٹی تنظیم سازی پر کام ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے صوبائی صدر کی خواہش ہے ایک مضبوط...
    اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امورراناثناء اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی میزپرآناپڑے گاان کے پاس کوئی اور راستہ نہیں،آنے والے دنوں میں مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کریں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناء اللہ نے کہاکہ مذاکرات ختم کرنے کافیصلہ صرف وصرف پی ٹی آئی کاہے، مذاکرات کے بعد پی ٹی آئی کوبے چینی رہی۔ پی ٹی آئی کو ہماری بات سننی چاہئے تھی ہم انہیں کوئی راستہ دیتے،پی ٹی آئی نے حکم جاری کردیا، حکم مانناہماری ذمہ داری نہیں، پی ٹی آئی کو آج کوئی پیشرفت نظرنہ آتی تو کوئی   بیانیہ بنالیتی۔ ایک سوال پرراناثناء اللہ نے کہاکہ  جوڈیشل کمیشن نومئی کے واقعات کی انکوائری نہیں کرسکتا،سپریم کورٹ کے ججز کیس...
    دنیا میں کسی بھی ملک کی دفاعی طاقت میں بری، بحری اور فضائیہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ نے پاکستان کی فضائیہ کی کامیابیوں کو اجاگر کیا ہے۔ ایک ویب سائٹ کی جانب سے دنیا کی طاقتور ترین فضائیہ کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے، جس میں مختلف ممالک کے جنگی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور امدادی جہازوں کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا دنیا کی سب سے مضبوط فضائیہ رکھنے والا ملک ہے، جس کے بعد روس اور چین کا نمبر آتا ہے۔ دلچسپ طور پر پاکستان کی فضائیہ نے اپنی طاقت میں ترقی کرتے ہوئے ساتویں نمبر پر جگہ بنائی ہے، جب کہ بھارت چوتھے، جنوبی کوریا پانچویں اور جاپان چھٹے نمبر...
    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش بمبار سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ دو فوجی بھی شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان جانبحق ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 27 اور 28 جنوری 2025 کی درمیانی رات خارجی دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی...
    اکشے کمار کی نئی فلم "اسکائی فورس"، بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ریلیز ہوئی لیکن مشرقِ وسطیٰ کے کئی اہم ممالک، جیسے یو اے ای، سعودی عرب، قطر، عمان وغیرہ میں اس فلم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فلم پر پابندی کی باضابطہ وجہ معلوم نہیں ہو سکی، لیکن انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق، "اسکائی فورس" کی کہانی بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے واقعات پر مبنی ہے۔  ماضی میں ایسی کئی فلموں کو مشرقِ وسطیٰ کے ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جو ممکنہ طور پر اس پابندی کی وجہ ہو سکتی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں ایسی فلموں پر پابندی عائد کی گئی ہو۔ "فائٹر" (2024)، جو بھارتی...
     اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پارٹی کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ۔ علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق علی امین گنڈا پور کے صوبائی صدر سے مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن تسلیم کرلیا گیا   بیرسٹر گوہر علی خان نے علی امین کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کا بطور صوبائی صدر استعفیٰ منظور کیا جاتا ہے۔
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا.تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے. آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں. سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں. مجھ سے کہہ دیں، کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں. ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ کئی مسائل حل طلب ہیں۔چیئرمین پی...
    حکومت سے مذاکرات کیوں ختم کیے؟ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی محتاط ہو گئے :ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پی ٹی آئی کی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے علیحدہ ہونے کی پس پردہ کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پس پردہ اعلی سطح ملاقات میں بیرسٹر گوہر خان شامل تھے جنہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری ملاقات پربریفنگ بھی دی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ ملاقات 190 ملین پا ئو نڈ کیس کے فیصلے کے فوری بعد ہوئی اور پس پردہ مذاکرات پر بانی پی ٹی آئی کا رویہ بہت محتاط ہوگیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو بیرسٹرگوہر نے...
    گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو پتا چل چکا ہے کہ ان کی پارٹی میں میر صادق اور میر جعفر کا کردار کون ادا کررہا ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی ںے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات مل چکے ہیں، پاکستان تحریک انصاف نے جس طرح خیبر پختونخوا کو برباد کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی پولیس کے پاس اسلحہ، بلٹ پروف گاڑیاں تک نہیں ہیں، 528 ارب روپے سیکیورٹی کی مد میں آئے وہ کہاں خرچ ہوئے؟ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان قائم کرنے میں ہمارے صوبے...
    کراچی: دودھ پاؤڈرز کمپنیز دودھ کے ڈبوں پر اب صرف دودھ لکھنے کے بجائے مصنوعی دودھ پاؤڈر کے الفاظ استعمال کریں گے، صرف دودھ لکھ کر فروخت کرنے والی کمپنیوں پر جرمانہ ہوگا، بغیر ڈاکٹری نسخے کےخشک دودھ کے ڈبے کی فروخت کرنے  پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔  میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن، یونیسیف اور محکمہ صحت کے اشتراک سے تیار کردہ ایک قانون سندھ اسمبلی میں منظور کیا،میڈیکل اسٹورز بغیر ڈاکٹر کے نسخوں کے دودھ پاؤڈر فروخت نہیں کریں گے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے خلاف جرمانہ ہوگا۔ قانون کے مطابق بغیر کسی عذر کے اگر کسی ڈاکٹر نے دودھ پاؤڈر پلانے کامشورہ دیا تو 5 لاکھ روپے جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا...
    ویب ڈیسک:   چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، تاجروں کو کوئی شکایت ہے تو مجھے بتائیں،کسی اور سے چغلی کی ضرورت نہیں۔    کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا  تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔  آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں   زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھ...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کراچی کے تاجروں کو اگر مجھ سے مسئلہ ہے تو بات کریں، کہیں اور جاکر چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ کراچی میں تاجروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ آپ کی کسی سے بھی شکایت ہے ہم سے بات کریں، کسی سے چغلی کرنےکی ضرورت نہیں، صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے‘ ’ آپ کی کسی سےبھی شکایت ہے ہم سے بات کریں، صوبے کی ذمہ داری پیپلز پارٹی کی ہے،کسی سےشکایت کرنےکی ضرورت نہیں، منسٹر، چیف منسٹر سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں، کسی...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا، تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھ سے کہہ دیں، کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں، ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ...
    راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کے پی میں نیا صدر علی امین گنڈاپور کی مرضی سے تعینات کیا گیا انہوں ںے عہدے چھوڑنے کے لیے عمران خان سے درخواست کی تھی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور ایک ہی جگہ مذاکرات ہو رہے تھے کہیں اور مذاکرات نہیں ہو رہے تھے، ہم فراغ دلی کے ساتھ ان کے ساتھ بیٹھے تھے لیکن بدقسمتی سے وہ مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، پی ٹی آئی 27 سال سے انصاف اور قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آزاد عدلیہ اور پارلیمان کے ساتھ 26 ویں ترمیم...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )  بڑی کامیابی ۔۔۔اعلیٰ سطح کا امریکی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان پہنچ گیا،وفد کی قیادت ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر کر رہے ہیں۔  تفصیلات کے مطابق امریکہ  کا اعلیٰ سطحی  انویسٹمنٹ وفد 2 روزہ اہم دورے پر پاکستان پہنچا ہے ،وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی وفد کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں انویسٹمنٹ، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی، نئی امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی انویسٹمنٹ وفد کا پاکستان آنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ لانگ اور شارٹ حج پیکیج کی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پابند سلاسل نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کوٹ لکھپت جیل سے ہاتھ سے لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ایک نئی پیپلز پارٹی بننے جا رہی ہے جس کی قیادت بھٹو خاندان سے زرداری خاندان میں منتقل ہوجائے گی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایک دہائی قبل پی پی پی کو خیرباد کہنے والے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ’آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی جگہ لے لی ہے۔‘ پی ٹی آئی کے نائب چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’یہی تبدیلی نئی پیپلز پارٹی کے نمائندگان اور ترجمان میں بھی نظر آرہی ہے، شرجیل میمن نیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جنوری 2025ء) چین اور بھارت کے مابین پروازوں کا سلسلہ ابتدا میں کووڈ انیس کی وبا کے سبب روک دیا گیا تھا۔ پھر بعد میں بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کی وجہ سے یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہی نہیں ہو پایا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا ایک اصولی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ مزید یہ کہ متعلقہ تکنیکی حکام جلد از جلد اس مقصد کے لیے ایک تازہ ترین فریم ورک کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اس بات چیت کو آگے بڑھائیں گے۔ چین تبت میں دنیا کا سب...
    کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے ملاقات کی ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے کے سیاسی و انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور اس موقع پر کراچی میں جاری تمام سرگرمیوں بارے بھی تفصیلی گفتگو کی گئی حب پمپنگ سٹیشن،کے الیکٹرک پرسالانہ مرمتی پر کام شروع کردیا گیا
    بیجنگ : چین کی ایک نئی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کمپنی، ڈیپ سیک، نے چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے عالمی سطح پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اس ایپ کی مقبولیت نے جہاں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کو بھاری نقصان پہنچایا، وہیں یہ ایپ ایپل کے ایپ اسٹور پر ٹاپ ریٹیڈ مفت ایپ بن چکی ہے۔   ڈیپ سیک کی لانچ کے بعد اس کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ امریکہ، برطانیہ اور چین میں چیٹ جی پی ٹی سے زیادہ استعمال ہو رہی ہے۔ اس ایپ نے خاص طور پر ریاضی کے سوالات حل کرنے میں بہتر نتائج دِکھا کر چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑا ہے۔   ڈیپ سیک کی...
    بی جے پی اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث بھارتی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، 5 فروری کو ہونے والے دہلی الیکشن کے لیے بی جے پی ایڑی چوٹی کا زور لگا کرووٹرز خریدنے میں مصروف  ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کیجریوال نے 24 جنوری کو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیو بیان میں بی جے پی کیخلاف سنگین الزامات عائد کردیے۔   اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی پولیس کی مدد سے سرعام ووٹ خریدنے کیلئے شراب، سونے کی چین اور دیگر تحائف کا استعمال کر رہی ہے۔ اروند کیچریوال نے کہا کہ ووٹوں کی خریداری جمہوریت کیلئے خطرہ، یہ پیسہ ”گالی گلوچ پارٹی“ کے رہنما تقسیم کر رہے، بی جے پی کرپشن...
    اسلام آباد: 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی کتنی ملاقاتیں ہوئیں، اس حوالے سے جیل حکام نے عدلت کو جواب جمع کرادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے،ذاتی معالج سے معائنہ اور جیل سہولیات کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے کی۔ عدالت نے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوکل طلب کرلیا۔ دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل فیصل فرید اور جیل حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آخری سماعت میں جیل حکام سے فون کالزاور ملاقات سے متعلق رولز کا پوچھا تھا، جس پر جیل حکام نے...
    مانسہرہ سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ کنیز فاطمہ کو 6 سال پہلے ایک ایسی بیماری لاحق ہوئی جس سے وہ چلنے پھرنے سے مکمل معذور ہو گئیں۔ کنیز فاطمہ 8ویں جماعت کے بعد سے گھر یا اسپتال میں ہی رہی ہیں۔ 4 سال پہلے کنیز فاطمہ نے وقت گزاری کے لیے پینٹنگ کا سلسلہ شروع کیا۔ اس حوالے سے ان کا کوئی باقائدہ استاد نہیں رہا لیکن وہ ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہیں۔ کنیز فاطمہ کلر پینٹنگ، پینسل آرٹ اور اسکیچینگ وغیرہ بہت خوبصورتی سے کرتی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپشل آرٹسٹ...
    کراچی(پ ر)ملیر ٹنکی پر سعودیہ فیملی پارک میں غیر ضروری تعمیرات کے خلاف اہل محلہ کا احتجاج ڈی اور ایچ ایریا کے عوام سڑکوں پر آگئی ناجائز تعمیرات نامنظور کے نعرے بعد ازاں جماعت اسلامی کے منتخب یوسی4 چیئرمین کریم بخش نے احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ کراچی کے عوام کی تفریح کے لیے پارک و دیگر سہولیات پہلیہی سے کم ہیں اور سعودیہ پارک میں غیر ضروری تعمیرات کے ذریعے پارک کی حدود کو کم کیا جارہاہیجسے عوام مسترد کرتے ہیں اور جماعت اسلامی عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کیلیے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وارڈ 1کے کونسلر محمد آصف نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا احتجاج غیر ضروری تعمیرات...
    سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی پارٹی قیادت کو تبدیل کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین سے لے کر رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو دی گئی ہے جبکہ پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے عالیہ حمزہ کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ پارٹی قیادت میں تبدیلیاں کیوں؟ پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی صدارت کا عہدہ ان سے لے کر ان کے مخالف گروپ سے تعلق رکھنے والے جنید اکبر کو سونپا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر...
    اسلام آباد(آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کردیں جس میں استدعا کی ہے کہ اپیلوں پر حتمی فیصلہ ہونے تک سزا کالعدم قرار دے کر ضمانت پر رہا کیا جائے۔یہ اپیلیں خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الگ الگ دائر کی ہیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے بدنیتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی گئی، نیشنل کرائم ایجنسی سے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنا تفتیشی ایجنسی کی ہچکچاہٹ کو واضح کرتا ہے،این سی اے حکام کو شامل تفتیش بھی نہیں...
    راولپنڈی (جنرل رپورٹر) انسداد دہشتگری کی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی درخواست بریت خارج کردی۔ انسداد دہشتگری کی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے آرٹیکل 265 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی۔ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے مؤقف اپنایاکہ ملزم کیخلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل جاری ہے۔ 12 گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں، ٹرائل کے دوران بریت کی درخواست نہیں بنتی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت خارج کردی۔ اس سے قبل انسداد دہشتگردی کی عدالت راولپنڈی نے دو پی ٹی آئی رہنماؤں...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) چینی کمپنی بی جی آئی گروپ نے پنجاب میں چاول اور مکئی کی کاشت کیلئے پائلٹ پراجیکٹ، پیداوار بڑھانے کیلئے جی ایم او کاٹن لگانے کی پیشکش کی ہے اور پنجاب میں کینسر ٹریٹمنٹ اور جنیٹک ٹیسٹنگ کیلئے اشتراک کار بھی کرے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے چین کے بی جی آئی گروپ کے چیئرمین وانگ جیان نے ملاقات کی۔ جس میں کینسر کے علاج اور جدید جینیاتی تحقیق کے لئے دورہ چین میں ہونے والے ایم او یو پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی وفد نے بہاولپور کے صحرائی علاقے میں چاول اور مکئی کی کاشت کے لئے پائلٹ پراجیکٹ کی پیشکش کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی گروپ...
    اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) اے این پی کے صدر ایمل ولی نے کراچی میں بلاول بھٹو زرداری  سے ملاقات کی۔ خیبر پی کے میں امن و امان ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں نے کرم کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی نے کراچی کے تاجروں کے تحفظات کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی آج تاجر براری کے اعزاز میں ظہرانہ میں شرکت کریں گے، وہ تاجر برادری کے تحفظات، مسائل سنیں گے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس کی براہ ِ راست ذمے داری پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر عاید ہوتی ہے ، پیپلز پارٹی 16سال سے سندھ اور کراچی پر مسلط ہے ، قابض میئر مرتضیٰ وہاب واٹر کارپوریشن کے چیئر مین ہیں لیکن وہ بھی کراچی میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں ، اقتدار پر مسلط اورعوامی مینڈیٹ پر قابض ٹولہ شہریوں کے مسائل حل کرنا چاہتا ہے نہ اختیارات و وسائل دینے پر تیار ہے ، جماعت اسلامی نے مختصر وقت میں اختیارات کی کمی...
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر بین الاقوامی رابطہ کاری کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کی صدارت میں تشکیل کردہ کمیٹی دیگر ممالک کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور خطے میں بدلتی صورتحال کے مطابق خارجہ پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو فروغ دینے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیٹی پاکستان کا مؤقف موثر طریقے سے بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرے گی۔ تشکیل کردہ کمیٹی میں سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجا، ولید اقبال، سجاد برکی، خدیجہ شاہ اور علی اصغر خان...
    لاہو ر (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر بوجھ ڈالنے پر ن لیگ، پی پی اور پی ٹی آئی میں اتحاد ہے، یہ تینوں جماعتیں بڑے جاگیرداروں پر ٹیکس نہیں لگانا چاہتی ، عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومتی خزانہ خالی ہے ، لیکن اپنی تنخواہوں میں ارکان پارلیمان نے مل جل کر 140 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔ مہنگی بجلی اور آئی پی پیز مافیا کے خلاف 31جنوری کو ملک گیر احتجاج ہو گا۔منصورہ سے جاری بیان میں انھوںنے کہا کہ ذاتی مفاد پر ن لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے...
    راولپنڈی(خبرایجنسیاں) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے غیر معمولی ملاقات کی ہے ۔دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان اور وزیراعلیٰ کے...
    تل ابیب (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فراہم کرنے کی اجازت دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو آج ہی یہ دیں گے، وہ طویل عرصے سے ان کا انتظار کر رہے تھے۔صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے سوال کیا کہ اسرائیل کو بم فراہمی پر عاید پابندی کیوں ہٹا رہے ہیں؟، جس پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ خریدے ہیں، اس لیے پابندی ہٹائی ہے۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی روک دی تھی۔ بائیڈن انتظامیہ نے غزہ میں شہریوں پر اسرائیلی بمباری پر بموں کی فراہمی روکی تھی، نیتن یاہو نے...
    سندھ اسمبلی کی رپورٹنگ کرنے والے پارلیمانی صحافیوں نے پیر کو پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف احتجاج کیا۔ انہوں نے اس قانون کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے پی پی رکن سعدیہ جاوید سے کہا کہ صحافی احتجاج کررہے ہیں، آپ ترجمان سندھ حکومت ہیں ان سے ملاقات کریں اور ان کا مسئلہ معلوم کریں۔اس موقع پر ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر پارلیمانی امور و قانون ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ آج صحافیوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج کیا۔ وفاقی حکومت نے جو ایکٹ پاس کیا اس پر چیئرمین پی پی پی کابڑا واضح موقف ہے ۔ہم نے یقین دہانی کروائی ہے...
    پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی ایک مبہم روداد سامنے آئی ہے۔ اس اجلاس کی اہمیت حکومتی اتحاد کی وجہ سے تھی۔ کہا جا رہا ہے کہ اب جب پاکستان ن لیگ کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں تو اس اجلاس میں بڑے فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس سے قبل پیپلزپارٹی نے مومینٹم بنانے کے لیے قومی اسمبلی کی کارروائی کا یہ کہہ کر بائیکاٹ کر دیا تھا کہ جب تک وزیر اعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں نہیں آئیں گے کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔ تاہم شہباز شریف اگلے دن ہی اجلا س میں آگئے کیونکہ وزیر اعظم اختلاف نہیں بڑھانا چاہتے ہیں۔ تاہم پیپلزپارٹی کا اختلاف برقرار ہے۔مذاکراتی کمیٹیاں کوئی بڑے نتائج...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کاکہنا ہے کہ ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر وزیراعظم ہاؤس توجہ نہیں دے رہا ہے، صدر پاکستان کی ہدایات کو ہوا میں اڑادیا جاتا ہے، صدر مملکت آصف زرداری اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیم مانڈی والا نے کہاکہ  اگر صورتحال تبدیل نہیں ہوئی تو اتحاد برقرار نہیں رہے گا، اب تک جتنے بھی اجلاس ہوئے ہیں ان میں پیپلز پارٹی کے لوگ بے دلی سے شریک ہوئے ہیں، پنجاب کے نمائندے بھی صوبائی حکومت سے بہت ناخوش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ   تمام صوبوں کے رہنماں کی عمومی سفارش...
    راولپنڈی: وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔  ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان ...
     اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دعوی کیا ہے کہ ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر وزیراعظم آفس کی جانب سے توجہ نہیں دی جا رہی اور  صدر آصف علی زرداری اس صورتحال سے خوش نہیں ہیں۔ ایک انٹرویو میں رہنما پیپلز پارٹی نے سوال کیا کہ اگر صدر پاکستان کی طرف سے کوئی ہدایت بھیجی جاتی ہے اور اس پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو نچلی سطح پر کیا ہوگا؟ سلیم مانڈوی والا نے متنبہ کیا کہ اگر آپ نے جن چیزوں پر اتفاق کیا تھا ان پر عمل درآمد نہ کیا تو اتحاد ایک دن ٹوٹ جائے گا، سی ای سی اجلاس کے دوران محسوس کر سکتا ہوں...