2025-02-22@09:20:08 GMT
تلاش کی گنتی: 5084
«میں انصاف»:
(نئی خبر)
پاکستان افریقہ، عرب ممالک اور فرانس سے اپنی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو مزید بہتر کرنے جارہا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق افریقہ ون نامی زیر سمندر فایبر اپٹک انٹرنیٹ کیبل کل پاکستان کے ساحل پر پہنچ جائیگا۔ یہ افریقہ ون سب-میرین کیبل پاکستان کی افریقہ، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، مصر اور فرانس کے ساتھ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنائیگی۔ افریقہ ون انٹرنیٹ کیبل زیر سمندر دس ہزار کلومیٹر پر محیط ہے جس کے عالمی کنسورشیم میں ایتصلات، جی فورٹی ٹو، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی اور ٹیلی کام مصر شامل ہیں۔ افریقہ ون کیبل کو کل ہفتے کے روز کراچی کے ساحل پر لینڈ کیا جائے گا جسے اگلے مرحلے میں پی ٹی سی ایل کے ملک...
—فائل فوٹو ضلع کرم میں لوئر کرم کے علاقوں بگن، مندوری، اوچت سمیت و دیگر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مزید 18 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ریجن کے مطابق قافلے پر حملے، اشیائے خور و نوش کی لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔آپریشن میں اب تک 18 دہشت گردوں اور 12 سہولت کاروں سمیت گرفتار ہونے والوں کی تعداد 48 ہو گئی ہے۔ لوئر کرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیارضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی نگرانی میں ایک کمیٹی بھی قائم ہے۔ آر پی او کے مطابق صوبائی حکومت نے جن دہشت گردوں کی...
صدر مملکت نے آرٹیکل 200 کی شق ایک کا استعمال جوڈیشل کمیشن کے اختیار کو غصب کرکے کیا، مفاد عامہ کے بغیر ججز کو ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر نہیں کیا جاسکتا، درخواست میں موقف جسٹس سرفراز ڈوگر کو بطور قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کام سے روک دیا جائے ، جسٹس خالد سومرو اور جسٹس محمد آصف کو جوڈیشل ورک سے بھی روک دیا جائے ، درخواست میں استدعا اسلام آبادہائی کورٹ کے 5ججزنے سینارٹی کیخلاف درخواست دائر کردی۔ منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کے ذریعے 49صفحات پر مشتمل درخواست آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت دائر کی گئی ہے ۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ...
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ریمارکس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پاناما کینال پر قبضہ کرنے یا کینیڈا کو فتح کرنے کی کوئی توسیع پسندانہ پالیسی نہیں ہے، ہمارے جوہری ہتھیار صرف اپنے دفاع کے لیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے مغرب کی منافقت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کون سے اصول ہیں جو کسی کو ایٹمی ہتھیار بنانے کا حقدار بناتے ہیں؟ رپورٹ کے مطابق مباحثہ کرنے والی باوقار سوسائٹی آکسفورڈ یونین، جو عالمی رہنماؤں کو طلبہ اور ماہرین تعلیم کے سامنے کلیدی مسائل پر بات کرنے کی دعوت دیتی ہے،...
گوجرانوالہ میں سٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقہ ایمن آباد کے قریب دیوان روڈ پر واقعہ سٹیل مل میں خوفناک حادثہ پیش آیا، سٹیل مل کی بھٹی میں انتہائی درجہ حرارت پر پگھلایا جانے والا لوہا بوائلر کے عدم توازن کے باعث مزدوروں پر گر گیا، حادثے میں چار مزدور جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں وکیل،ندیم،عاطف اور صدام شامل ہیں، حادثے میں جھلسنے والے مزدوروں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوُوما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس وقت 3 اورز کا کھیل مکمل ہوچکا ہے اور جنوبی افریقا نے بنا کسی تقصان کے 8 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوُوما نے کہا کہ وکٹ عام طور پر پاکستان میں جیسی ہوتی ہے اس سے مختلف لگ رہی ہے، ہمیں وکٹ کا جائزہ لینا ہوگا، ہمیں خود پر اعتماد ہے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔ افغانستان...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیما باووما نے کہا کہ ہمیں خود پر اعتماد ہے، اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، پچ کے بارے میں کوئی اندازہ نہیں لگا سکتے۔ مزید پڑھیں: ’مِس یو انڈیا‘، چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ سے قبل پاکستانی شائقین کے نعرے افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بیٹنگ ہی کرتے، ہم نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف اچھی...
انسٹیٹیوٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان میں 54 فیصد سگریٹ غیر قانونی طور پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ سگریٹ انڈسٹری میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی موجودہ صورتحال پر جاری سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے سروے مختلف 19 اضلاع میں کیا گیا۔ سروے میں کل 413 سگریٹ برانڈز کی نشاندھی کی گئی۔ جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریکارڈ میں بھی 413 سگریٹ برانڈز موجود نہیں ہیں۔ مزید پڑھیں: بیلجیئم میں ڈسپوزایبل ای سگریٹ کی فروخت پر پابندی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 413 سگریٹ برانڈز میں سے صرف 19 سگریٹ برانڈز پر ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سٹیمپ پائی گئی۔ 413 میں سے صرف...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سہ پہر 2:00 بجے شروع ہوگا۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی بولنگ کرتے۔ ہم نے شارجہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف معیاری کرکٹ کھیلی، ہمارے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلدی وکٹیں لیکر اچھی شروعات کریں گے اور کوشش ہوگی کہ جنوبی افریقا کو کم اسکور تک محدود رکھیں۔ جنوبی افریقا کے کپتان ٹمبا باوُوما نے کہا کہ وکٹ عام طور پر پاکستان میں جیسی ہوتی ہے اس سے مختلف لگ رہی ہے۔ یقین سے نہیں...
گوجرانوالہ(نیوزڈیسک)اسٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا، 4 افراد جاں بحق،حادثے میں جھلسنے والے مزدور تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل،اسٹیل مل میں پگھلا ہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا، 4 افراد جاں بحق۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب اسٹیل مل میں پگھلاہوا لوہا مزدوروں پر گرگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے میں 4 مزدو جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ حادثہ بوائلرکا توازن بگڑنے کےباعث پیش آیا۔ حادثے میں جھلسنے والے دو مزدوروں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق بوائلر کا توازن بگڑنے سے حادثہ پیش آیا۔ سوات، بونیر سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہم یہاں صرف چیمپئز ٹرافی میں شرکت کرنے نہیں آئے بلکہ فائنل جیتنے کے لیے آئے ہیں اور پاکستان میں افغانستان ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم صرف گراؤنڈ کے اندر چیزوں کو کنٹرول کرتے ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیے آئیڈیل ہیں، افغانستان کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کرکٹ کے لیے گراؤنڈز، اکیڈمیاں، ہائی پرفارمنس سینٹرز سمیت تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں، افغانستان کی...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئے۔اسلام آباد میں صحافی نے سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر بہت شور شرابا ہو رہا ہے؟جس پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں، جو ملک میں ہو رہا ہے، دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ حکومت 4 ماہ کی مہمان، رعایت یا بھیک نہیں مانگ رہے، شبلی فرازپاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت 3تا 4 ماہ کی مہمان ہے،ان سے اصلاحات نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کا فیصلہ پارٹی کرے گی، میں نہیں۔شبلی...
—فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے کارروائی کر کے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے میں ملوث دو ایجنٹ گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شفیع اللّٰہ اور خورشید نامی ایجنٹوں کو وزیرستان پلازہ اور صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کے بعد انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15...
ٹورنٹو: امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ امداد بغیر کسی شرط کے دی جا رہی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔ پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز جو منیسوٹا سے ٹورنٹو پہنچی تھی، لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد جہاز میں آگ اور دھواں بھر گیا، تاہم تمام 80 مسافر محفوظ رہے۔ ایئر لائن کے مطابق، 21 مسافر زخمی ہوئے لیکن صرف ایک کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ پیرامیڈکس نے متاثرہ مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی، جن...
امریکی امداد کی معطلی، افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز امریکا کی جانب سے امداد کی معطلی کے بعد افغانستان شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا۔ سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی 35 فیصد غیر ملکی امداد یو ایس ایڈ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے، امداد معطلی سے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں 7 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغان کرنسی کی قدر میں 7 دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد کمی ہوئی، افغان عوام نے اقتصادی چیلنجز اور بیروزگاری پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔ سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ نے کہا کہ تین سالوں میں امریکہ نے...
مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی، جبکہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے مطابق، 2 لاکھ 69 ہزار 238 افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ زائرین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات 10 ہزار 302 افراد کو فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی میں زائرین کے لیے 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، جن میں روزہ داروں کے لیے مزیدار کھانے شامل تھے۔ اس کے علاوہ 1,360 ٹن زمزم کی فراہمی کی گئی اور...
قصور اور ملتان میں ٹریفک حادثات میں11 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ریسکیوحکام کے مطابق قصور میں حادثہ رائے ونڈ روڈ پر کھارا موڑ کے قریب پیش آیا، حادثہ کیری ڈبے کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود شامل ہیں، 3 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو عملے نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو اور دونوں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں ...
پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے شیر افضل مروت کے پارٹی سے نکالے جانے کے معاملے کو غیر اہم قرار دیدیا۔ اسلام آباد میں صحافی نے سینیٹر شبلی فراز سے سوال پوچھا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر بہت شور شرابہ ہو رہا ہے؟ اس پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں جو ملک میں ہو رہا ہے دہشتگردی بڑھ رہی ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ مزید پڑھیں: شہباز گل نے عمران خان کے 2 موبائل چوری کرکے جنرل فیض حمید کو دیے، شیر افضل مروت کا الزام ان کا کہنا تھا کہ صرف سرکاری ملازمین ہی نہیں پورا پاکستان احتجاج کررہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ پاکستان بھر کے لوگ مہنگائی اور...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی کردار ارمغان قریشی کا ایک جعلی شناختی کارڈ بھی پکڑا گیا ہے، ملزم کا اصل شناختی کارڈ مختلف کیسز میں اشتہاری ہونے کے باعث بلاک تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزم ارمغان نے ثاقب ولد سلمان علی کے نام سے شناختی کارڈ بنوا رکھا تھا اور جعلی شناختی کارڈ پر ارمغان کے اصلی شناختی کارڈ کی تفصیلات شامل کی گئی تھیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق یہ کارڈ چونکہ جعلی ہے اس لیے اس کا نادرا میں کوئی ریکارڈ نہیں ہے،کارڈ کی کلر فوٹو کاپی موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کارڈ خود ڈیزائن کر کے پرنٹنگ کی دکان سے ملزم نے اس کا کلر پرنٹ حاصل کیا...
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے آج پاکستان تحریک انصاف کا وفد ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات چیف جسٹس ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی جس میں اپوزیشن وفد نظام انصاف میں بہتری سے متعلق چیف جسٹس کو تجاویز دے گا۔ اپوزیشن وفد سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی وفد بھی چیف جسٹس کو مل چکا ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس انصاف کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں۔ سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ...
کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے اور وہ بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز ان کے لیے آئیڈیل ہیں اور یہاں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔ شاہدی نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دو ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، حالانکہ بدقسمتی سے وہ ٹائٹل جیتنے میں...
پنجاب کے علاقے قصور میں رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا، جاں بحق افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔
کراچی ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ترکیہ، رومانیہ سنگاپور، سعودی عرب سمیت 13 ملکوں کے 36 مسافروں کو مختلف وجوہات کی وجہ سے پروازوں سے آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر 13 عمرہ زائرین کو سعودی عرب جاتے ہوئے روکا گیا۔ ایران، تھائی لینڈ، ترکیہ، سنگاپور، جارجیا، صومالی لینڈ، متحدہ عرب امارات اور فجی کے 11 مسافروں کو وزٹ ویزے پر جاتے ہوئے پروازوں سے اتارا گیا۔ یونان کے رہائشی کارڈ کے حامل مسافر کو بھی آف لوڈ کیا گیا۔ سعودی عرب، جنوبی افریقا، تنزانیہ اور رومانیہ کے ورک ویزا کے 7 مسافروں کو بھی مختلف دستاویزات مکمل...
قصور: کیری ڈبہ نالے میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز قصور: (سب نیوز) قصور میں کیری ڈبہ نالے میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ حادثہ رائے ونڈ روڈ پر کھارا موڑ کے قریب پیش آیا، حادثہ کیری ڈبے کے ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں مقصود، سنی، سلیم، عمران، لبا شامل ہیں، 3 افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کیری ڈبہ میں سوار ایک ہی خاندان کے افراد شادی سے قصور واپس آ رہے...
ملتان کے نواحی علاقے ٹاٹے پور میں پتھروں سے بھرا ٹرک بے قابو ہوکر ایک گھر میں گھس گیا، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق تینوں افراد گھر میں ایک کمرے میں سوئے ہوئے تھے کہ یہ حادثہ پیش آ گیا۔ جاں بحق افراد میں والد، بیٹا، بیٹی شامل ہیں جبکہ گھر میں موجود دیگر 2 افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) دنیا کی بیس اہم معیشتوں پر مشتمل جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ جمعرات کے روز جنوبی افریقہ میں دو روزہ اجلاس کے لیے جمع ہوئے، تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ اس اجلاس کے دوران مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی صورتحال پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ البتہ برازیل، بھارت اور جنوبی افریقہ سمیت گلوبل ساؤتھ کے نمائندوں کو اس بات کی امید ہے کہ اس میں، بقول ان کے، بین الاقوامی اداروں میں انتہائی ضروری اصلاحات، موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے اور زیادہ مساوی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے پر بھی بات چیت ہو گی۔ جی 20 اجلاس:...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا لاہور کے علاقے گوالمنڈی میں درینہ دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ فیصل آباد، مسلح افراد کی فائرنگ، حوالات میں بند 3 سگے بھائی قتل، کزن زخمی فیصل آباد، تاندلیانوالہ فیصل آباد میں مسلح... سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق ملزم عظیم نے خضر نامی نوجوان پر فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آ کر خضر، ہمایوں اور ایک راہ گیر بھی زخمی ہو گیا۔زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی۔
افغانستان دنیا کے ان 8 ممالک میں سے ایک ہے جس کی معیشت کا بڑا حصہ امریکی امداد پر منحصر ہے اور سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کے مطابق، افغانستان کی 35 فیصد غیر ملکی امداد یو ایس ایڈ (USAID) کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔ امریکی امداد کی معطلی سے افغانستان کی اقتصادی ترقی میں 7 فیصد تک کمی متوقع ہے۔ سینٹر فار گلوبل ڈیولپمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ تین سالوں میں امریکہ نے افغانستان کو 3 ارب ڈالر سے زائد مالی امداد فراہم کی ہے اور امریکہ افغانستان کا سب سے بڑا مالی معاونت فراہم کرنے والا ملک ہے۔ 2021 میں افغان زر مبادلہ کے ذخائر 9.4 بلین ڈالر تھے جنہیں طالبان کے قبضے کے بعد عالمی...
رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کے امریکہ میں مقیم رہنما شہباز گل نے عمران خان کے 2 موبائل چوری کر کے فیض حمید کو دیے۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی انکوائری کرائی گئی اور اس کے نتیجے میں شہباز گل کو ذمہ دار قرار دیا گیا تھا، رکن قومی اسمبلی کے مطابق شہباز گل نے بیان دیا تھا کہ وہ موبائل فون جہاز میں چھوڑ آئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے شہباز گل کو اس کی یہ سزا دی کہ آج تک وہ شہباز گل سے نہیں ملے۔ انہوں نے...
ملتان (اوصاف نیوز) ٹاٹے پور میں پتھروں سے بھرا ٹرک توازن برقرار نہ رکھ سکا ،قریبی گھر کے اوپر الٹ گیا۔ حادثے میں دو بچوں سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹر ک سے پتھر اتارے جارہے تھے کہ ٹرک قریبی مکان کے اوپر الٹ گی حادثے میں سوئے ہوئے دو بچے اور والد ملبے تلے دب گئے ۔مرنے والوں میں 15 سالہ فاطمہ 17 سالہ مزمل اور 40 سالہ اسلم شامل ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے گھر کے ملبے کے نیچے سے دبےافراد کو نکال کر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے موجود دو افراد محفوظ رہے ۔ سعودی عرب میں کل بروز ہفتہ 22 فروری کو عام تعطیل کا اعلان
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ "رسائی برائے انصاف” پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں...
پنجاب کے ضلع قصور میں رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ 2023: انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گوجرانولہ سے گرفتار پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے، جبکہ جاں بحق افراد میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں، جنہیں شادی میں ناچ گانے کے لیے بلوایا گیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
ذاکر حسین: قصور میں شادی سے واپس آنے والے باراتیوں کا کیری ڈبہ نالے میں گرگیا،حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جسے دوران ڈرائیونگ نیند آ گئی تھی۔ جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائیبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ...
پشاور(اوصاف نیوز)سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا مولانافضل الرحمن سے رابط، اپنے بھائی لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ، ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کا جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ،جس کا اعلان وہ 22 فروری کو کریں گے۔ پرویز خٹک نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی اور جمیعت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک بھی موجود تھے۔ملاقات میں پرویز خٹک اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان طویل مشاورت ہوئی۔ پرویز خٹک 22 فروری کو مانکی شریف نوشہرہ میں مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پریس کافرنس میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔خیال رہے کہ پرویز خٹک نے 1988 میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے...
قصور(نیوز ڈیسک) رائے ونڈ روڈ پر وین نالے میں جا گری، حادثے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں گرگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شادی کے فنکشن سے واپس آرہے تھے ، جاں بحق افراد میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔
جمعرات کی شب کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی چوکیوں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ1 زخمی ہوا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کرک: پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 اہلکار شہید شہید پولیس اہکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل شمس السلام اور کانسٹیبل رمضان کے نام سے ہوئی جبکہ کانسٹیبل آصف رضا فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوا۔ شہید پولیس اہکاروں کے جسد خاکی کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم رائج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کیلئے سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دے دی ہے۔ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام پر بریفنگ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کی منظوری بھی دی گئی، جس کے تحت ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں میں سیوریج، واٹر ڈرینج، طوفانی بارش کے پانی کی فوری نکاسی، گلیوں کی فرش بندی اور دیگر ضروری ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے...
کوئٹہ؍ پنجگور؍ پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے نواحی علاقے شعیان میں دہشتگردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پنجگور کے علاقے گومازین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا، فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے جن کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پشاور میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس کے اے ایس آئی کو قتل کر دیا۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
لاہور (نامہ نگار) میو ہسپتال میں لفٹ گرنے کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ میو ہسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں نصب لفٹ گر نے کے نتیجے میں ہیڈ نرسز شازیہ منیر، ایسٹر رؤف، ہیڈ نرس فرحانہ جبیں، نجمہ پروین اور عابدہ پروین، چارج نرس روبینہ زیدی، ارم شہزادی، ثمینہ اقبال، طالبہ مریم رمضان، سپروائزر نورین امین، اٹینڈنٹ سونیا ممتاز زخمی ہو گئی ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کسی زخمی کو شدید چوٹ نہیں آئی ہے۔
لاہور: قصور کے علاقے کھارا چوک کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس میں کیری ڈبہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں کیری ڈبہ میں سوار 8 افراد جاں بحق ہو گئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جسے دوران ڈرائیونگ نیند آ گئی تھی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اس حادثے میں آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ لائیبہ، 35 سالہ عمران، 38 سالہ سلیمان، 25 سالہ سنی، 35 سالہ مقصود اور دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں...
طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حال ہی میں جاپان کا دورہ کیا ہے۔ یہ دورہ جاپان کی نیپون فاؤنڈیشن کی دعوت پر کیا گیا۔ اس دورے کو بین الاقوامی تجزیہ نگار سیاسی، سفارتی، اور انسانی پہلوؤں کے حوالے سے انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان پر برسر اقتدار آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کی جانب سے کسی ایسے ترقی یافتہ ملک کا دورہ کیا گیا ہے جو انہیں سرکاری حیثیت میں تسلیم بھی نہیں کرتا۔ اس صورتحال کے پیش نظر مبصرین کی جانب سے کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں مثلاً کیا یہ طالبان کو بین الاقوامی سطح پر قبول کروانے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے؟...
اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف نے بانی عمران خان کی رہائی کیلیے نئی حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی پولیٹیکل کمیٹی نے 11 رکنی ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی، عمر ایوب کی سربراہی میں 11 رکنی سیاسی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلیے حکمت عملی بنائے گی، ذیلی کمیٹی میں اسد قیصر، شبلی فراز، جنید اکبر، میاں اسلم اقبال شامل ہوں گے، شاہفرمان، صاحبزادہ حامد رضا، فردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم، علی محمد خان اور رئوف حسن کمیٹی کا حصہ ہوں گے، ذیلی کمیٹی بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے حکمت عملی اور تجاویز مرتب کرے گی، فردوس شمیم نقوی نے گزشتہ روز 5 بجے طلب کیا ہے، ذرائع...
لاہو ر(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ اور مجلس عاملہ کا اجلاس منصورہ میں طلب کر لیا ہے۔ مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا جبکہ کل مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس کا آغاز ہو گا جو3 روز تک جاری رہے گا۔ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکورٹی صورت حال اور تنظیمی امور سے متعلق معاملات زیربحث آئیں گے۔
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے علاقے رنجل منڈل میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساٹاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے گنگا رام اس کی اہلیہ بالا منی اور بیٹا کشن جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے جنگل گئے تھے، اسی دوران کھیتوں کے قریب کرنٹ کی تار سے چھو جانے کے سبب تینوں موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھے۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بودھن اسپتال منتقل کردیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ۔
اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ائر لائنز ڈیلٹا نے ٹورنٹو ائرپورٹ پر گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے ہر مسافر کو 30ہزار ڈالر کی پیشکش کردی۔ یاد رہے کہ پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کا طیارہ امریکی شہر منیسوٹا کے منیاپولس سے روانہ ہوا تھا، جو ٹورنٹو کے مرکزی ائرپورٹ پر رن وے سے زور سے ٹکراکر تباہ ہوگیا تھا۔ طیارے میں موجود 80 افراد میں سے کوئی بھی ہلاک نہیں ہواتھا۔ڈیلٹا نے کہا کہ حادثے میں 21 مسافر زخمی ہوئے ،جن میں سے اکثر کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ کینیڈا کے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن، ڈیلٹا اور مٹسوبشی کی مدد سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
لاہور: گوالمنڈی کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق عظیم نامی نوجوان نے خضر نامی نوجوان پر فائرنگ کی، جس میں خضر، ہمایوں اور ایک راہگیر زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر میو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی ایئرپورٹ پر بائیک رائیڈر ویزے پر سعودی عرب جانے والے مسافر سمیت 3 مسافروں کو جعلی دستاویزات کے سبب آف لوڈ کر دیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر بڑی کارروائیاں کی ہیں، جن میں جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوششیں ناکام بنائی گئیں، اور 3 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔آف لوڈ مسافروں کی شناخت محمد ابراہیم، محمد شیراز اور حماد افراہیم کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق کرک، اپر دیر اور راولپنڈی سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق محمد ابراہیم نامی مسافر بائیک رائیڈر ویزے پر سعودی عرب جا رہا تھا، تاہم اس کے پاس موجود ڈرائیونگ لائسنس جعلی تھا۔سعودی عرب جانے والے مسافر نے مذکورہ لائسنس کراچی...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سعید آباد تھانے کے علاقے میں بلدیہ ٹاون مواچھ گوٹھ پولیس ٹریننگ سینٹرکے سامنے حب ریورروڈ پرمسافرمزدا اور ڈمپرکے تصادم کے بعد ڈمپر دیوارمیں جا گھسا جب کہ مسافر مزدا سڑک پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں مسافرمزدا میں سوارخواتین سمیت11 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔حادثے میں ڈمپر ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگیا، جو اسٹیئرنگ میں پھنس گیا تھا۔ حادثے کے بعد زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں 35 سالہ حکیم زادی زوجہ اللہ بخش، اس کی بیٹی 16سالہ شہناز، 40 سالہ عبداللہ ولد نذیر حسین، 45 سالہ ظاہراحمد ولد حضرت نور، 21 سالہ شیرازعلی ولد منصوررانا،20 سالہ سجاد علی ولد نورالٰہی ،35 سالہ واحد ولد...

شہداد پور: متحدہ میمن جماعت کی جانب سے سرکاری عہدوں پر تعینات افسران کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب کے مناظر
شہداد پور: متحدہ میمن جماعت کی جانب سے سرکاری عہدوں پر تعینات افسران کے اعزاز میں رکھی گئی تقریب کے مناظر
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے حیسکو کی جانب سے بعض علاقوں میں 16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ اور عوام کو پریشان کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی وزیر پانی و بجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حیدرآباد کے شہریوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا نوٹس لیں اور حیسکو کے نااہل اور کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد سندھ کا دوسرا بڑا شہر ہے کراچی کے بعد اس کا روینیو اور ٹیکس سب سے زیادہ ہے مگر اس شہر کو ہی نظر انداز کیا جاتا ہے،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ نے حیدرآباد کے کاروبار کو بھی تباہ کردیا ہے ایک طرف وفاقی وزرات کہتی...
آٹھ فروری کو تحریک انصاف نے بطور یوم سیاہ منایا تھا۔ ویسے تو تحریک انصاف پورے ملک میں احتجاج کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ تاہم صوابی میں جلسہ ہوا۔ آج کل جلسوں کی تصاویر اور ویڈیوز سے جلسوں کی کامیابی اور ناکامی کا اندازہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ رات کی ویڈیوز لائٹ سب چھپا دیتی ہیں۔ اس لیے سب جلسے ہی اچھے لگتے ہیں۔ اسی لیے رات کا انتظار بھی کیا جاتا ہے۔ دن کے جلسے اسی لیے ختم ہو گئے ہیں۔ بہر حال فروری میں دو جلسے ہوئے ہیں۔ تحریک انصاف نے اپنے گڑھ صوابی میں جلسہ کیا ہے۔ جب کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے بھی اپنے گڑھ نارووال میں جلسہ کیا ہے۔ ہم کسی حد تک...
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر فرح خان بھی انتہاپسندوں کی زد میں آگئیں۔ معروف کوریوگرافر فرح خان نے اپنے شو ’سلیبرٹی ماسٹر شیف 2025‘ میں ہولی کے تہوار میں ہونے والی ایسی رسومات پر اعتراض کیا تھا جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بن تھیں۔ فلم ساز فرح خان نے ہولی تہوار کے دوران سڑکوں پر ہلڑبازی اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کو بھی افسوسناک قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر سرگرم بے جے پی کے ہرکارے اور انتہاپسند ہندوؤں نے فرح خان پر نہ صرف تنقید کی بلکہ ان کو دھمکیاں بھی دیں۔ انتہاپسند ہندوؤں نے فرح خان پر ہندو روایات کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت...
کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں دو افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے فشری گیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 32 سالہ احسان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دی جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ جبکہ بلدیہ قائمخانی کالونی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزحمت پر 30 سالہ معین الدین کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد سول اسپتال لیجایا گیا۔ اتحاد ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ دریں اثنا سچل اسکیم 33 جہانگیری ٹاؤن سوسائٹی میں فائرنگ کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپوزیشن کے وفد کو کل ملاقات کےلیے بلایا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ اگرچہ یہ غیر معمولی اقدام ہے تاہم چیف جسٹس عدالتی نظام کو ٹھیک کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کو ایک پیج پر لانا چاہتے ہیں۔ پروگرام میں شریک مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے 5 ججز کی طرف سے دائر درخواست پر کہا کہ ہائی کورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے کہ جج کی سینیارٹی اس کے حلف کی تاریخ سے ہوگی نہ کہ ٹرانسفر کے وقت سے۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی...
فائل: فوٹو خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا ملازم ظاہر کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، سینیٹ سیکریٹریٹ کی درخواست پر مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم خود کو قانون نافذ کرنے والے ادارے کا افسر کہہ کر کئی بار سینیٹ سیکریٹریٹ آیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم دھمکیوں کے ذریعے ذاتی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تحقیقات کے دوران ملزم کی جعلی شناخت کا انکشاف ہوا۔مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کرکے ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں نیشنل اسٹیڈیم جمعہ کو دوسرے میچ کی میزبانی کرے گا۔ گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ میچ کا ٹاس دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔ آئی سی نے پی سی بی کی معاونت سے اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے افغان مداحوں کی جانب سے کسی بھی رد عمل اور سیکوریٹی سمیت انتظامات کے لیے بھر پور منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں نے جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراونڈ پر بھر پور پریکٹس کی۔ افغان ٹیم نے دوپہر کو چلچلاتی دھوپ میں اور جنوبی افریقی ٹیم نے شام کو چلنے والی خنک ہواوں میں پریکٹس سیشنز میں شرکت کی۔ قوی...
سٹی 42: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے خان پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے خان پور کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے
ملا محمد حسن اخوند نے شامی حکومت پر قابض ہونیوالے الشعرع کو پیشکش کی ہے کہ وہ شامی رجیم کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور شام کے عوام کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عبوری افغان حکومت کے وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے شامی حکومت کے صدر احمد الشعرع الجولانی کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ پیغام میں افغان وزیراعظم نے الشعرع الجولانی کو صدارت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں ملا محمد حسن اخوند نے شامی حکومت پر قابض ہونیوالے الشعرع کو پیشکش کی ہے کہ وہ شامی رجیم کو درپیش چیلنجوں پر قابو پانے اور شام کے عوام کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔ اسی طرح اپنے...
کراچی: شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں آئے روز اضافہ ہورہاہے، ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ملیر کورٹ کے قریب تیز رفتار ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں عامر جاں بحق جبکہ ساجد زخمی ہوگیا، جاں بحق عامر پیدائشی گونگا بہرا تھا اور کچھ ماہ قبل اس کی شادی ہوئی تھی، حادثے کے بعد ڈرائیور ٹریلر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ لواحقین کے مطابق عامر اور ساجد اپنے کزن کو کینٹ اسٹیشن چھوڑ کر واپس قائد آباد آ رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہوگئے۔ دوسرا حادثہ شارع فیصل کارساز کے قریب پیش آیا ، جہاں زخمی محمد شاکر...
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے بطور کپتان محمد رضوان کو بہت سپورٹ کیا، محمد رضوان سب سےبہتر چوائس ہے، ہمارے بڑے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا، خود اعتمادی ہمیں بھارت کے خلاف جتوائے گی، کسی بھی کھلاڑی کو ہیرو بننا ہے تو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام فاسٹ بولرز کواظہرمحمود کےساتھ پلان بناناہوگا، یارکر ہماری صلاحیت رہی ہے جو کہ نظر نہیں آرہی، خود اعتمادی ہمیں بھارت کے خلاف جتوائے گی، ہمارے بڑے کھلاڑیوں کو بھارت کے خلاف پر فارم کرنا ہو گا۔ انہوں نے...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے کہا کہ چیف جسٹس کی وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں ملے ہیں، چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ کل اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے بھی ملیں گے، چیف جسٹس قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل رہے ہیں۔میاں عطا رؤف نے مزيد کہا کہ سپریم کورٹ بار نے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے، انصاف کی فراہمی میں تعاون کیلئے چیف جسٹس کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے اپوزیشن سے بھی فراہمی انصاف سے...
کراچی کے علاقے گلبرگ میں واٹر ٹینکر کے نیچے آکر 10 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ادارے کے مطابق بچہ کھڑے واٹر ٹینکر سے بغیر بتائے پانی بھر رہا تھا، ڈرائیور نے ٹینکر ریورس کیا تو بچہ ٹینکر کے نیچے آ گیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے شہری جاں بحق، مشتعل افراد نے 5 ٹینکرز کو آگ لگادی کراچی: واٹر ٹینکر اپارٹمنٹ کی دیوار توڑ کر اندر گھس گیا، 3 گاڑیاں تباہ ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود افراد نے پتھراؤ کرکے ٹینکر کے شیشے توڑ دیے۔اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹینکر ضبط کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے مزید بتایا کہ مرنے والے بچے...
اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پارٹی ذرائع کاکہنا ہےکہ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے شمالی پنجاب کے صدر کو اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایت دی گئی ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی ملاقاتوں کی بحالی تک اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔ اس دھرنے میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز روٹیشن کی بنیاد پر اپنے کارکنوں کے ہمراہ شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دھرنا مکمل طور پر پرامن ہوگا اور شمالی ریجنل صدر کو اس کیمپ کے انتظامات کرنے کی ہدایت...
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کی جڑوں کو ہلادیا،سوشل میڈیا کے ذریعے اداروں کی تضحیک کی جاتی ہے ،اداروں کی تضحیک سے کیا حاصل کر سکتے ہیں ؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے میرے خلاف بیانات دئیے، سلمان اکرم راجہ نے کہا ڈسپلن کی پابندی کرائیں گے ورنہ نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کسی کو کوئی گالی نہیں دی اور نہ کسی کو ایجنٹ کہا ،بانی پی ٹی آئی کو میری شکایات لگائی گئیں ،مجھے کور کمیٹی ، سیاسی کمیٹی اور پی اے سی کی نامزدگی سے ہٹایا گیا۔ شیرافضل مروت نے کہاکہ 2011سے میرے خلاف...
کراچی: کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام ٹریفک کی روانی، سڑکوں پر قائم کچرہ کنڈیوں، تجاوزات کے خاتمہ اور گراں فروشی کی روک تھام کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کمشنر نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف کراچی انتظامیہ کی جاری مہم کی تفصیلات بتائیں اور کہا کہ سرکاری نرخوں کو نافذ کرنے اور صارفین کو مناسب قیمت پر اشیا کی دستیابی کو یقنی بنانے کیلیے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں مہم جاری ہے، ماضی کے مقابلہ میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی سخت کی جا رہی ہے، ڈپٹی کمشنر خود بھی قیمتیں چیک کرتے ہیں جبکہ ہر روز اسسٹنٹ کمشنر اور مختار کار قیمتیں...
نیویارک: امریکی ایئرلائن ڈیلٹا نے اعلان کیا ہے کہ رواں ہفتے ٹورنٹو میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہونے والے پرواز کے تمام مسافروں کو30 ہزار ڈالر فی مسافر ادا کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کو 30,000 ڈالر کی پیشکش کی جا رہی ہے، یہ معاوضہ “کسی بھی شرط کے بغیر” دیا جا رہا ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ ڈیلٹا کے چیف ایگزیکٹو ایڈ بسٹین نے کہاکہ تین دن گزرنے کے باوجود حادثے کی وجوہات سے متعلق تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں، پرواز ایک تجربہ کار عملے کے ساتھ تھی،” تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم...
رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔ دفعہ 144 کا نفاذ 15 دن کے لیے کیا، دھشت گردوں کی جانب سے لوگوں کے اجتماع کو نشانہ بنانے کی اطلاعات تھیں، دھشت گردوں کے اجتماع کی نشانہ بننے پر بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوسکتے ہیں۔ شہریوں کو حفاظت کو ممکن بنانے کے لیے دفعہ144 کا نفاذ کیاگیا دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، احتجاج، ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
دبا ئو کا شکار نہیں، اگلے رانڈ میں پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں: کپتان افغان ٹیم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم دبا کا شکار نہیں اور ہم اگلے رانڈ میں پہنچنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ کراچی میں کل افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ اچھی کرکٹ کھیلنے پر ہے، ہماری ٹیم کل کے میچ کیلئے تیار ہے ماضی کے برعکس ہماری کارکردگی میں بڑی تیزی سے تبدیلی آئی ہے۔ افغانستان ٹیم کے کپتان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 فروری 2025ء) انسانی حقوق کی دو تنظیموں کا کہنا ہے کہ ایران میں گزشتہ برس کم از کم 975 افراد کو سزائے موت دی گئی۔ ناروے میں قائم ’ایران ہیومن رائٹس‘ (آئی ایچ آر) اور فرانس کے گروپ 'ٹوگیدر اگینسٹ دی ڈیتھ پینلٹی‘ (ای سی پی ایم) کا کہنا ہے کہ یہ تعداد 2008 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے، جب آئی ایچ آر کی جانب سے ایران میں سزائے موت کا ریکارڈ رکھنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ دوہری شہریت رکھنے والے جرمن شہری شارمہد کو ایران میں پھانسی دے دی گئی ایران میں دو ڈاکوؤں کو سرعام پھانسی دے دی گئی دونوں گروپوں کی طرف سے ایک مشترکہ...
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہر میں ٹریفک حادثات کی روک تھام ٹریفک کی روانی، سڑکوں پر قائم کچرہ کنڈیوں، تجاوزات کے خاتمہ اور گراں فروشی کی روک تھام کیلیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سید حسن نقوی نے کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بحیثیت مہمان خصوصی چیمبر کے ارکان تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کیا۔ چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے ان کو ٹریفک حادثات کی روک تھام، سڑکوں پر کچرہ کنڈیوں کے مسائل، تجاوزات کے خاتمہ اور سدباب کیلیے تجاویز دیں۔اس موقع پر کمشنر کراچی نے تاجروں اور انتظامیہ کے افسران کے درمیان ضلعی سطح پر رابطہ کو مضبوط بنانے کیلیے رابطہ کیمٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ رابطہ...
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے دورۂ برطانیہ پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو آرمی چیف کا برطانیہ میں پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہوا، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ آرمی چیف کے برطانیہ دورے کے دوران ان کا شاندار استقبال کیا گیا، جس سے پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا کرتی ہے لیکن تحریک انصاف کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی۔پی ٹی آئی کے کچھ کارکنوں...
کولمبو: سری لنکا میں مسافر ٹرین پٹری پر آنے والے ہاتھیوں سے ٹکرا گئی، حادثے میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔ میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی مسافر تو زخمی نہیں ہوا، لیکن 6 ہاتھی مارے گئے جبکہ دو زخمی ہوئے۔ مسافر ٹرین جنگلی حیات کےلیے مختص علاقے سے گزر رہی تھی۔ سری لنکا میں ہاتھیوں کو قومی خزانہ سمجھا جاتا ہے اور ہاتھیوں کو مارنا یا نقصان پہنچانا مجرمانہ اقدام ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت سری لنکا میں 7 ہزار جنگلی ہاتھی موجود ہیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے ہزارہ ڈویژن کے دورے کا اعلان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے ہزارہ ڈویژن کے دورے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رسائی برائے انصاف پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ کی ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال، سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا، فوجی رابطوں اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے مسلح افواج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے چیف آف سٹاف بحرین نیشنل گارڈ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بحرین کے چیف آف سٹاف نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل شیخ عبدالعزیز سعود مبارک الخلیفہ نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں جنرل...
واشنگٹن:امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر 2مسافر بردار طیارے فضا میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں ایک طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا اور 2پائلٹس ہلاک ہو گئے۔ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا اور اس کے پائلٹس محفوظ رہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 2چھوٹے طیارے سیسنا 172 ایس اور لانکیر ایم کے 360 رن وے سے اُڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔ تصادم کے بعد سیسنا طیارے میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ زمین پر گر کر تباہ ہو گیا جب کہ دوسرا طیارہ لانکیر ایم کے 360 بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں سیسنا طیارے کے دونوں پائلٹس...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی ورکرز کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر ضمانتیں منظور کر کے ملزمان کو آئندہ جرم نہ کرنے کا بیان حلفی تھانوں میں جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے 26 نومبر کے احتجاج میں گرفتار پی ٹی آئی ورکرز کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل علی بخاری ، بابر اعوان اور مرتضی طوری ایڈوکیٹ سمیت دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت درخواستوں منظور کر...
پولیس پر حملہ، مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ اور متعدد افراد گرفتار، 4روزہ ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان اور دیگر ملزمان کیخلاف سرکاری عملے پر حملے اور فائرنگ کے کیس میں 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔لال مسجد کے سابق امام مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ ام حسان سمیت متعدد افراد کیخلاف شہزاد ٹاون تھانے میں مجسٹریٹ مرتضی چانڈیو کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ متن کے مطابق خواتین اور مردوں نے سی ڈی اے کی گاڑیاں توڑیں، پولیس اہلکاروں سے اینٹی رائٹ کٹس بھی چھینی گئیں، ام حسان سمیت متعدد افراد نے سی...
لاہور کے میو اسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں لفٹ گرگئی جس میں متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پشین کے نجی اسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 7 افراد زخمی اسپتال ذرائع کے مطابق لفٹ گرنے سے اسپتال اسٹاف سمیت 8 سے 10 افراد زخمی ہوئے جن میں اسٹاف نرسز اور دیگر افراد شامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لفٹ فنی خرابی کے باعث گری۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ یاد رہے کہ فرینڈز آف میو اسپتال نے گزشتہ سال وارڈ میں نئی لفٹ نصب کروائی تھی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے لفٹ گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس پروفیسر فیصل مسعود کو واقعے کی...
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے میر پور خا ص(سند ھ) میں اپنے ادارے کے علا قا ئی دفتر کا افتتا ح کر دیا۔ گز شتہ روز علاقا ئی دفتر کی افتتا حی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے سر کا ری افسران پر زور دیا کہ وہ غر یب عوام کی شکا یات کے فو ری ازالے کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے بتا یا کہ ان کے ادارے میں ہر سال عوامی شکا یات کی داد رسی میں مسلسل اضا فہ ہو رہا ہے۔ سال 2024 ء کے دوران عوامی شکا یات میں ریکا رڈ اضا فہ ہوا، جس کی وجہ یہ ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے کی پہنچ اور رسا ئی میں مسلسل...
امریکی ریاست ایریزونا کے مرانا ریجنل ایئرپورٹ پر دو مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکراگئے جس کے نتیجے میں ایک طیارہ گر کر زمین بوس ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انجن والے دو چھوٹے طیارے سیسنا 172 ایس اور لانکیر ایم کے 360، رن وے سے اُڑان بھرتے ہی فضا میں ٹکرا گئے تھے۔ تصادم کے بعد ایک طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور وہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا جب کہ دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ زمین بوس ہونے والے طیارے میں 2 پائلٹس حادثے میں ہلاک ہوگئے جب کہ بحفاظت اترنے والے دوسرے طیارے کے پائلٹس محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد رن وے کو پروازوں کے لیے بند کردیا گیا تاہم ایوی ایشن حکام نے تحقیقات کے بعد...
آرمی چیف کو برطانیہ میں ملنے والی عزت تحریک انصاف والے متنازع بنانا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو دورہ برطانیہ میں جو عزت ملی، تحریک انصاف والے چاہتے ہیں کہ اسے متنازع بنائیں۔ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مٹھی بھر شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر چھوٹی چھوٹی مہمیں چلا رہے ہیں، ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اوریہ بھی بتانا چاہتے ہیں کہ قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں واضح بہتری آرہی ہے، معاشی اشاریے دن بدن بہتر ہو رہے ہیں، ترسیلات زر...
گوجرانوالہ میں ویزہ فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت عاصم جمیل اور امداد اللہ مکی کے نام سے ہوئی۔ گرفتار ملزمان شہریوں کو ملازمتوں کا جھانسہ دے کر بیرون ملک بھجوانے اور ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے۔ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں ملتان اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔ملزم عاصم جمیل کا نام اشتہاری ملزمان کی فہرست میں شامل ہے۔ملزم نے شہری کو کینیڈا ملازمت کا جھانسہ دے کر 12 لاکھ روپے سے زائد بٹورے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف سال 2014 سے کمپوزٹ سرکل گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم امداد اللہ نے شہری کو یو...
کراچی: سعید آباد تھانے کے علاقے میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے سامنے حب ریور روڈ پر پر ڈمپر اور مسافر بس کے تصادم کے نتیجے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے سعید آباد تھانے کے علاقے حب ریور روڈ پر تیز رفتار ڈمپر اور مسافر بس کے تصادم کے نتیجے میں خواتین اور ڈمپر ڈرائیور سمیت 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ڈمپر اور مسافر بس کے تصادم مسافر بس سڑک پر الٹ گئی جبکہ ڈمپر ڈرائیور اسٹیئرنگ میں پھنس گیا تھا جس سے وہ بھی شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ بس ڈرائیورکی غلط سمت ڈرائیونگ کی وجہ سے پیش آیا جبکہ بس...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں عدالتی اصلاحات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ صدرسیریم کورٹ نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ان کی وزیراعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی، چیف جسٹس انصاف فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر رہے ہیں۔ رؤف عطا نے کہا کہ سپریم...
سپریم کورٹ باروفد کی چیف جسٹس سے ملاقات،اصلاحاتی عمل میں حمایت کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کرکے اصلاحات کے عمل میں چیف جسٹس پاکستان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ صدر سپریم کورٹ بار میاں روف عطا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات ان کی وزیر اعظم سے ملاقات کے تناظر میں کی گئی، چیف جسٹس نے بتایا کہ وہ کل اپوزیشن کے 7 رکنی وفد سے بھی چیف جسٹس ہاوس میں ملیں گے۔اس میں کہا گیا کہ چیف جسٹس انصاف کی فراہمی کو...