اس دورے کو پاک افغان روابط میں ایک اہم پیش رفت قراردیاجارہا ہے۔ اسحاق ڈار افغان عبوری وزیراعظم اور افغان نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔ افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، جس میں سیکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہوگی۔  ذرائع کے مطابق نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کے کابل میں جوائنٹ کوآرڈنیشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد طالبان حکومت نے پہلی بار کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق پاکستانی خدشات کے تدارک پر سنجیدگی دکھائے جانے کے بعد وزیر خارجہ کو کابل بھیجتے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

وزیرخارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کابل کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

نائب وزیراعظم کے وفد میں سیکرٹریز داخلہ و ریلوے سمیت وزارت خارجہ اور ایف بی آر سے سنیئر افسران شامل ہیں۔

اس اہم دورے کے دوران اسحاق ڈار عبوری افغان حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان، اہم کیا ہے؟

وزیر خارجہ اسحاق ڈار یہ دورہ افغان عبوری حکومت کی دعوت پر کررہے ہیں جس میں وہ قائم مقام افغان وزیر اعظم ملا محمد حسن اخند، قائم مقام نائب وزیراعظم برائے معاشی امور ملا عبد الغنی برادر اور قائم مقام وزیر خارجہ امور خان متقی کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

مذاکرات میں تجارت، سکیورٹی اور عوامی رابطوں سمیت تمام امور زیر بحث آئیں گے، وزارتِ خارجہ کا قلمبند سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا یہ پہلا دورہ افغانستان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسحاق ڈار افغانستان کابل

متعلقہ مضامین

  • ڈار کا دورہ کابل، سیکیورٹی بنیادوں پر کامیابی کیلیے طویل سفر باقی
  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور تجارت پر گفتگو
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع
  • نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے۔ 
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کابل روانہ
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر کابل روانہ
  • اسحاق ڈار سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کیلئے کابل روانہ
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار آج کابل جائیں گے