ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ایس ایچ او قاسم خان عدالت میں گواہی کے لیے ڈیرہ شہر کی طرف آ رہے تھے، پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے چودوان میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او قاسم خان اور حوالدار جاوید چیمہ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او قاسم خان عدالت میں گواہی کے لیے ڈیرہ شہر کی طرف آ رہے تھے، پولیس موبائل پر فائرنگ کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس موبائل پر فائرنگ
پڑھیں:
’بندوق شوٹنگ نہیں کرتی، لوگ کرتے ہیں‘، صدر ٹرمپ نے یہ بات کیوں کہی؟
فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں سے 2 افراد ہلاک6 زخمی، حملہ آور خاتون پولیس اہلکار کا بیٹا نکلا۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت مقامی شیرف کی نائب خاتون اہلکار کے 20 سالہ بیٹے کے طور پر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں فائرنگ اسکواڈ کا سامنا کرنے والے مجرم نے مرنے سے پہلے کیا کھانے کی خواہش کی؟
تفتیش کاروں کے مطابق حملہ آور نے نے فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں اپنی والدہ کے سابقہ سروس ہتھیار سے فائرنگ کی، جس سے 2 افراد ہلاک اور کم از کم 6 زخمی ہو گئے۔آج (جمعہ) کو ہونے والا حملہ فلوریڈا کے علاقت ٹلہاسی اسکول کی طلبہ یونین کے باہر ہوا۔
فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی کے پولیس چیف جیسن ٹرمبور نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 2 افراد، جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، وہ اسکول کے طالب علم نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ 5 دیگر افراد کا ٹلہاسی میموریل ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے، جہاں حملہ آور کو بھی حراست میں لینے کے بعد علاج کیا جا رہا ہے۔
فلوریڈا میں ہوئے اس واقعے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ خوفناک ہے کہ اس طرح کی چیزیں رونما ہوتی ہیں۔ تاہم انہوں نے اسلحہ پر پابندی کے حوالے سے کہا کہ بندوق شوٹنگ نہیں کرتی، لوگ کرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پولیس ڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ فلوریڈا سٹیٹ یونیورسٹی