2025-01-22@04:12:17 GMT
تلاش کی گنتی: 702
«جامعہ کراچی»:
کراچی: گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح کل ہوگا، تمام تیاریاں مکمل کرلی گئں۔ ذرائع کے مطابق گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ آصف کل دوپہر کو افتتاح کریں گے۔ گوادر کے لیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی، پرواز پی کے 503 کو گوادر...
تصویر بشکریہ جیو نیوز کراچی کے شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے سامنے خواجہ سراؤں نے اپنی گُرو کیخلاف احتجاج کیا۔خواجہ سراؤں نے الزام لگایا کہ گُرو پولیس کی ملی بھگت سے ان سے 15،15 ہزار روپے ماہانہ بھتہ وصول کر رہی ہے۔خواجہ سراؤں نے اپنے گُرو کی بھتہ خوری کیخلاف درخواست بھی جمع...
کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہونے سے شہر میں بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے 23 گرڈ اسٹیشنز پر 400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر کے کچھ علاقوں میں بجلی کا...
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق شہر کے چند علاقوں سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کی شکایات موصول ہوئیں، تکنیکی خرابی کے باعث آنے والے تعطل کو فوری دور کردیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں کے الیکٹرک کی ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹرپنگ کی وجہ سے متعدد گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے جس...
کے الیکٹرک کے متعدد گرڈ اسٹیشنز ٹرپ کرنے سے شہر کے بڑے حصے کی بجلی بند ہو گئی۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے فیڈرز میں ٹرپنگ کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔کورنگی، لیاری، کھارا در، محمود آباد، ڈیفنس، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، سائٹ ایریا، نارتھ...
کراچی: آرٹس کونسل روڈ پر نیشنل میوزیم کے مرکزی دروازے کے قریب فائرنگ سے شہری جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش میں واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ فائرنگ کی طلاع پر آرام باغ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی، موٹرسائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔...
کراچی: شہر قائد میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی...
کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں21 جنوری تک دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں 22 جنوری سے سردی کی ایک نئی لہر اثر انداز ہونے کا امکان ہے۔ کراچی میں 24 گھنٹوں...
بلوچستان کی وادی زیارت اور گردونواح میں برفباری، زیارت شہر میں اب تک تین انچ برف پڑ چکی ہے، جبکہ چمن اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ این 25 چمن کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ چمن، قلعہ عبداللّٰہ اور پشین کے بالائی علاقوں میں برف...
ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے شہریوں کو قطار اور انتظار کی پریشانی سے بچانے کے لیے اپنی ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ حکام کے مطابق، نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے، اس نئی سروس کا آغاز کل (پیر)...
کراچی(نیوز ڈیسک) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان پر مقدمات سیاسی ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اورجنوبی افریقی کے درمیان سہ فریقی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان میں ہونے والے اس سہ فریقی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل ایک لیگ اسٹیج میچ اور فائنل میچ کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ بھی...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں نزلہ، زکام کھانسی کے مریضوں میں کورونا کی تشخیص، کراچی میں مختلف سانس کی وائرل بیماریاں تیزی سے پھیلنے لگیں ،ڈاو ہسپتال میں کھانسی، بخار کےعلامات کے ساتھ آئے 20سے 25 مریضوں میں کورونا مثبت آرہا ہے ۔ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان نے نجی چینل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے کراچی کے شہریوں کو قطار اور انتظار کی پریشانی سے بچانے کے لیے اپنی ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ حکام کے مطابق، نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر میں بائیکرز سروس متعارف کروائی جارہی ہے۔ اس نئی سروس کا آغاز کل (پیر) سے ہوگا،...
کراچی ایئر پورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد کی ہے۔ ترجمان پاکستان کسٹمز کے مطابق، مسافر محمد کمال فلائی دبئی کی پرواز نمبر FZ-330 کے ذریعے دبئی اور پھر وہاں سے پرواز FZ-523 کے ذریعے ڈھاکہ جا رہا تھا یہ بھی پڑھیں: کراچی سے بیرون...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر مسلط حکمران ٹولہ اپنی ہی قوم کو فتح اور امریکہ کو خوش کرنے میں لگا ہوا ہے۔ امریکی غلامی سے نکلے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا۔ اسرائیل امریکی سرپرستی میں معاہدہ کرنے کے باوجود اہل غزہ پر بمباری...
مراکش کشتی حادثہ، 20 افراد فیصل آباد، لاہور، کراچی سے سینیگال گئے ، 8 جاں بحق 12 کو بچایا گیا۔ مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات کے دوران ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے ۔ایف ائی اے حکام کے مطابق 20 افراد کراچی، لاہور اور...
مراکش کشتی حادثے کی تحقیقات میں ایف آئی اے حکام نے جاں بحق اور بچائے گئے 20 افراد کا سراغ لگا لیا ہے جو کراچی، لاہور اور فیصل آباد ایئرپورٹس سے سینیگال روانہ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ مراکش کشتی حادثے میں فیصل آباد، لاہور، کراچی سے جانیوالے متعدد افراد کے نام سامنے آگئے۔ تحقیقات کے دوران...
کراچی: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد پرائم منسٹر باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شرکاء کو شیلڈ دیتے ہوئے
کراچی: چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد پرائم منسٹر باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شرکاء کو شیلڈ دیتے ہوئے
’ساکنانِ شہرِ قائد‘‘ کے زیرِ اہتمام سالانہ عالمی مشاعرہ ایکسپو سینٹر، گلشن اقبال میں منعقد کیاگیا. مشاعرے کی صدارت استادالاساتذہ پروفیسر سحر انصاری نے کی جبکہ ڈاکٹر عنبریں حسیب عنبر، وجیہ ثانی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ مشاعرہ، رات ۰۱ بجے سے صبح ۵ بجے تک جاری رہا۔ سامعین کی بڑی تعداد شعرا کے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور روزنامہ جسارت کراچی کے سابق سینئر رپورٹرمحمد انور کو شدید علالت کے باعث قومی ادارہ برائے امراضِ قلب( NICVD ) میں داخل اور وینٹی لیٹر میں پر موجود ہیں۔ محمد انور کے صاحب زادے محمد ارحم انور نے تمام دوست واحباب اور جسارت کے قارئین سے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سے لاپتا ہونے والے بچے صارم کی ڈوبی ہوئی لاش ٹینک سے مل گئی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ، بچے کی گمشدگی کے بعد تاوان کی جعلی کالز والے گروپ متحرک ہوگئے تھے۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بلال کالونی تھانے کی حدود نارتھ کراچی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے معروف ناول نگار اور براڈکاسٹر گل بانو کی نئی کتاب ’’نوشتِ گُل‘‘ کی تقریبِ رونمائی حسینہ معین ہال میں منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت اردو ادب کے نامور ادیب ڈاکٹر اقبال محسن نے کی جبکہ احتشام ارشد نظامی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔...
کراچی (پ ر)نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے جنرل سیکریٹری قاسم جمال نے ایکسپو سینٹر میں پاکستان بزنس فورم کے تحت پاکستان برانڈ نمائش کا دورہ کیا ۔اس موقع پر انھوں نے پاکستان بزنس فورم کے صدر کاشف چوہدری ،بزنس فورم کراچی کے صدر سہیل عزیز ،سیکرٹری عامر رفیع ،اویس جامعی اور بلال گوہر سے بھی...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)نادرا کی جانب سے شہر قائد میں نئی سروس متعارف کرائی گئی ہے، جس سے شہریوں کو بڑی سہولت ملے گی۔حکام کے مطابق شہریوں کو انتظار کی زحمت اور طویل قطاروں سے بچانے کیلیے نادرا کی جانب سے ایک اور اقدام کیا گیا ہے جس کے تحت نادرا کراچی ریجن کی جانب سے شہر...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ لائیو اسٹاک ایکسپو میں کرنٹ لگنے سے ایک کروڑ مالیت کے 2 بچھڑے ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپوسینٹرمیں جاری کیٹل شو ایک اسٹال پر متعدد مویشیوں کو کرنٹ لگ گیا۔ایکسپومیں کرنٹ لگنے سے 2 بیل ہلاک ہوئے جبکہ دیگر مویشی بھی متاثر ہوئے مگر جان بچ گئی۔صدرڈیری اینڈ کیٹل فارمرزایسوسی ایشن...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ کورونا، انفلوئنزا ایچ 1، این 1 اور سردیوں کے دیگر وائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں۔ ڈاؤ اسپتال کے ماہر متعدی امراض پروفیسر سعید خان کے مطابق کراچی میں بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں اور ٹیسٹ کروانے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی صوبہ بلوچستان کے تحت اتوار 19جنوری کو 3بجے دن کراچی پریس کلب میں ’’امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کیزیر صدارت ’’بلوچستان کے سلگتے مسائل اور ان کاحل‘‘کے عنوان سے سیمینارمنعقد ہوگا۔ سیمینار سے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ،امیرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان ورکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن ،امیر جماعت اسلامی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں ہفتے کو بھی یخ بستہ ہوائیں چلتی رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے، شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے لیکن یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت اصل درجہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی میں 11 دن سے لاپتا صارم محسن کی نماز جنازہ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی امامت میں ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبیٰ خان ، جماعت اسلامی کے کارکنان و ذمہ داران اورعزیزو اقارب سمیت اہل محلہ نے بڑی تعدادمیں شرکت...
آئی جی سندھ نے شہر قائد سمیت اندرون سندھ کے تمام تھانوں کی مانیٹرنگ کو مزید موثر بنانے کے لیے ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز کو کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن (سی سی ٹی وی) کیمروں کی تنصیب کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اس حوالے سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تھانوں کے...
شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ بیت المکرم مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 32 سالہ مدثر نامی شہری زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید استپال لیجایا...
بوٹ بیسن اور گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ بوٹ بیسن اور گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس نے کلفٹن توحید کمرشل ایریا اسٹریٹ 13 کے قریب مبینہ مقابلے...
ڈیفنس خیابان محافظ میں بنگلے میں کام کے دوران چھت سے گر کر محنت کش جاں بحق ہوگیا۔ ڈیفنس کے علاقے فیز 7 خیابان محافظ میں کام کے دوران بلندی سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ریسکیو سروس کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ...
وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے امسال غزہ سے جناح یونیورسٹی آنے والے 25 فلسطینوں طالب علموں کو داخلے اور وظیفے دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب ہونے والے 505 طالب علموں کو اسناد تفویض کر دی گئیں، جبکہ یونیورسٹی نے فلسطینی...
کمسن صارم کی حتمی وجہ موت کا تعین کیمیکل ایگزامن رپورٹ آنے کے بعد ہی کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پانی کے ٹینک سے ملنے والی کمسن صارم کی لاش کا عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ...
دھماکے سے دو خاتون اور 5 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں لیاری کے علاقے میراناکہ مرغی والی گلی میں گھر میں سیلنڈر دھماکے سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایدھی حکام نے بتایا کہ لیاری کے گھر میں...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے سینئر ممبر اور روزنامہ جسارت کراچی کے سابق سینئر رپورٹرمحمد انور کو شدید علالت کے باعث قومی ادارہ برائے امراضِ قلب( NICVD ) میں داخل ہیں اور وینٹی لیٹر میں پر موجود ہیں۔ محمد انور کے صاحب زادے ارحم انور نے تمام دوست واحباب اور جسارت کے قارئین...
کراچی: پانی کے ٹینک سے ملنے والی کمسن صارم کی لاش کا عباسی شہید اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم کے دوران بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں ۔ پوسٹ مارٹم کے...
ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو منصوبے کے آغاز کی ہدایت دی ہے، میڈیا یونیورسٹی کے ذریعے سندھ کی تاریخی و ثقافتی میراث کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا۔ سندھ حکومت نے کراچی میں جدید میڈیا یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ ترجمان سندھ حکومت مصطفیٰ...
موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 23 جنوری تک ملک پر اثرانداز رہ سکتا ہے، اس سسٹم کے تحت 21 سے 23 جنوری کے دوران سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے جب کہ صوبے کے دیگر مقامات پر مطلع ابر آلود رہ...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کا انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا، شہری بڑی تعداد میں نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہونے لگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پھیپھڑوں کے امراض، کورونا، انفلوئنزا اور سانس کی نالی کا انفیکشن تیزی سے پھیلنے لگا۔ ڈاؤ ہسپتال میں کھانسی، بخار کی...
کراچی:شہر قائد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں آئندہ ہفتے (24 جنوری) سے سردی کی شدت بڑھنے کی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسمیاتی تجزیہ کاروں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کی وجہ سے جنوری کے آخری ہفتے میں کراچی کا درجہ حرارت سنگل...
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پانی کی ٹینکی سے 7 سالہ بچے صارم کی لاش ملنے کے واقعے میں پیشرفت ہوئی ہے، بچے کی پوسٹ مارٹم سے قبل ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ 7 سے 8 سال کے بچے کی...
کراچی(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ اور بے فارم بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی، شہری کب سے نئی سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی اور اندرون سندھ کے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی ، نادرا نے شہریوں کے لئے بڑی سہولت کا آغاز کردیا ، جس سے بڑی پریشانی ختم ہوگئی۔ نادرا کی...
کراچی(نیوز ڈیسک)نارتھ کراچی میں زیر زمین ٹینک سے بچے کی لاش ملنے کے بعد ایم کیو ایم کے ایم پی اے عبدالوسیم کو دیکھ کر اپارٹمنٹ کے مشتعل رہائشیوں اور خواتین نے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ہمارا بچہ چلا گیا، اب آپ سیاست کرنے آگئے۔ نارتھ کراچی میں زیر زمین ٹینک سے بچے...
کراچی: ایف آئی اے نے شہر قائد میں حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے خالد بن ولید روڈ پر واقع کار ڈیلرز کے دفاتر پر کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے 59 لاکھ 75 ہزار روپے نقدی اور...