2025-01-27@04:36:09 GMT
تلاش کی گنتی: 10604
«وزیر خزانہ محمد اورنگزیب»:
خیرپور (جسارت نیوز) پولیس کا گھر پر چھاپا، تشدد اور گھروں سے لوٹ مار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، متاثرین کا انصاف کے لیے احتجاج، آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل، متاثرین کا پولیس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹڈیجی کے گاؤں جعفر خان اعوان کے رہائشی عیسیٰ خان...
لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ہوتے ہوئے تھیٹرز کو فحاشی کا اڈا بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے تھیٹرز مالکان اور آرگنائزر سے اہم ملاقات کی جس میں انہوں نے حکومتی پالیسی کو دو ٹوک انداز میں...
ایک دن میں ایک جج کے 132 فیصلے، کمالیہ کے ایڈيشنل سیشن جج محمد اسحاق حاشر نے ملکی تاریخ میں ریکارڈ قائم کردیا۔ جج محمد اسحاق حاشر نے قتل، منشیات، فوجداری، فیملی اور ضمانتوں کے مقدمات سمیت ایک سو بتیس کیسز کے فیصلے ایک ہی دن سنائے۔ فیصلوں کے لیے عدالت کے باہر بڑی اسکرین...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مولانا طارق جمیل نے آباد ہاؤس کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان نے جو کچھ سیکھا ہے وہ خود نہیں سیکھا وہ اللہ تعالیٰ نے عطا کیا ہے، انسان کے پاس جو کچھ بھی ہے وہ اللہ کا دیا ہوا ہے، تمام کاروباری معاملات...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نواز سابق وزیراعظم بنگلا دیش شیخ حسینہ کی معزولی کے بعد محمد یونس کی قیادت میں بنگلا دیش پاکستان کے قریب ہو گیا جس سے بھارت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے جبکہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان اعلیٰ سطح کے فوجی وفد کے دوروں سے بھارت بوکھلاہٹ کا...
الخدمت کے تحت قیدی طلبہ کیلیے کراچی سینٹرل جیل میں منعقد ہونے والے کمپیوٹر اور لینگوئج امتحانات کے دوران ایگز یکٹو ڈائریکٹر اخذم راشد قریشی اور ایس ایس پی سینٹرل جیل عبد الکریم عباس امتحانی مرکز کا دورہ کرہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر ) الخدمت کی جانب سے کراچی سینٹرل جیل میں قائم ’’الخدمت کمپیوٹر...
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے رہنما نصر اللہ بلوچ، ماما قدیر بلوچ اور دیگر افراد پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں
کراچی:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل’’ آباد‘‘ ہاؤس کے دورے کے موقعے پر تقریب سے خطاب کر ر ہے ہیں‘ سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیزچیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی،آباد کے سابق چیئرمین جنید اشرف تالو، مولانا طارق جمیل کے صاحبزا
کراچی:معروف عالم دین مولانا طارق جمیل’’ آباد‘‘ ہاؤس کے دورے کے موقعے پر تقریب سے خطاب کر ر ہے ہیں‘ سینئر وائس چیئرمین سید افضل حمید،وائس چیئرمین طارق عزیزچیئرمین سدرن ریجن احمد اویس تھانوی،آباد کے سابق چیئرمین جنید اشرف تالو، مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل اور آبادممبران بھی موجودہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے چائنیز سرمایہ کاروں کی جانب سے عدالت سے رجوع کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت جاری کی کہ معاملے پر فی الفور جامع تحقیقات کے لیے سینئر انکوائری افسر کو نامزد کیا جائے تاکہ چائینیز سرمایہ کاروں کے حکومت...
راولپنڈی (صباح نیوز) جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید 3 گواہان کے بیانات قلمبند کرلیے گئے۔ہفتے کو اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس کی سماعت کی جس کے دوران...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انسانی حقوق کے عالمی ادارے ’’ایمنسٹی انٹرنیشنل‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے سائبر قوانین ’’پیکا ایکٹ میں حالیہ ترمیم کی دونوں ایوانوں سے منظوری کی صورت میں حکومت کی پاکستان کے پہلے سے ہی انتہائی کنٹرول شدہ ڈیجیٹل مواد پر گرفت مزید مضبوط ہوجائے گی‘‘۔ ایمنسٹی انٹرنیشنلکے ڈپٹی ریجنل...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول (سی اے اے) آفیسرز ایسوسی ایشن نے کراچی ائرپورٹ پر درختوں کی کٹائی اور ناقص صفائی سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔ سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے مطابق کراچی ائرپورٹ پر انتظامیہ کی عدم توجہی اوردیکھ بھال نہ ہونے سے100 سے زائد درخت سڑ...
کراچی: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ کا ’’جسارت‘‘ کراچی کے دفتر کے دورے کے موقعے پرقاضی جاوید باسط ، محمد ایوب ودیگر کیساتھ گروپ فوٹو کراچی (رپورٹ‘ منیر عقیل انصاری) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے کہا ہے کہ کراچی سے...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت کی جانب سے دریائے سندھ پر ارسا ایکٹ کے برعکس غیر قانونی طور 6 نہریں نکالنے کے خلاف اور سندھ و زراعت کو درپیش خطرات پر پانی کانفرنس اتوار 26جنوری کو (آج) مقامی ہوٹل میں منعقد کی جارہی ہے۔ صوبائی ترجمان مجاہد چنا کے مطابق جماعت اسلامی سندھ کے امیر...
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںشہری کامران کمال اور دیگر کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت۔عدالت نے محکمہ داخلہ سندھ کو جبری طور پر لاپتا افراد کے اہلخانہ کی بروقت مالی معاونت کی ہدایت کردی ۔سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی دوران سماعت عدالت کاکہناتھا کہ اگر جبری گمشدگی کا تعین...
ڈی آئی خان (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ملکی سیاست میں ایسا پلیٹ فارم ہو کہ جہاں مل کر تمام معاملات پر تبادلہ خیال کریں اور مجموعی سیاسی حل سامنے آ جائے، بار بار دہرا رہا ہوں کہ موجودہ اسمبلیاں عوام کی نمائندہ...
کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوہاٹ میں کرم کے معاملے پر گرینڈ امن جرگے کے دوران چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے فریقین سے ماضی بھول کر معاہدے پر آگے بڑھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فریق نے اسلحہ جمع کرانے کا لائحہ عمل دے دیا ہے، دوسرا فریق بھی دے اور بنکرز گرانے پر فورا کام...
لاہو ر(نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بلوچستان کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی سے ملاقات میں ان کی اہلیہ مرحومہ کی تعزیت کی، جامع مسجد تقوی کوئٹہ میں دارالافتاء کا افتتاح کیا، شیعہ عالم دین علامہ آغا رضا خلاقی کے ظہرانہ میں معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری...
نواب شاہ: کمشنر شہید بینظیر آباد ندیم احمد ابڑو ریسکیو 1122 ، گورنمنٹ گرلز اسکول، ایچ ایم خواجہ لائبریری اور میوزیم کا دورہ کر رہے ہیں
نواب شاہ: کمشنر شہید بینظیر آباد ندیم احمد ابڑو ریسکیو 1122 ، گورنمنٹ گرلز اسکول، ایچ ایم خواجہ لائبریری اور میوزیم کا دورہ کر رہے ہیں
سکھر: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کے لیے تحریک انصاف کی خواتین احتجاج کر رہی ہیں
جیکب آباد: ٹول پلازہ کے قیام کے خلاف شہری تنظیموں کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے جیکب آباد (نمائندہ جسارت) ٹول پلازہ کے قیام کو عوام نے مسترد کردیا، غیر قانونی ٹول پلازہ کے خلاف سیاسی، سماجی، مذہبی اور بیوپاری تنظیموں کی جانب سے زبردست احتجاجی مظاہر ہ شہید اللہ بخش پارک سے...
لاہور: ملی یکجہتی کونسل پنجاب کے صدر محمد جاوید قصوری اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کر رہے ہیں لاہور (نمائندہ جسارت) ملی یکجہتی کونسل پنجاب کا نئے تنظیمی سیشن کا اہم اجلاس صدر ملی یکجہتی کونسل پنجاب وسطی اور امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری کی زیر صدارت دفتر مجلسِ وحدت المسلمین ماڈل...
دھابیجی (نمائندہ جسارت) جرنلسٹ میڈیا کونسل پاکستان (رجسٹرڈ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری ملک محمد انوار الحق اعوان نے کہا ہے کہ صحافیوں کے بنیادی حقوق اور جائز مطالبات کے حل کے لیے سرکاری سطح پر ہر ممکن کوشش اور ان کی آواز ایوانوں تک پہنچائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ میڈیا کونسل پاکستان...
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) سول اسپتال کے ایم ایس اور اکائونٹنٹ کی ملی بھگت سے کرپشن کا بازار گرم ہے، جنوری میں بجٹ سے 17 لاکھ 67 ہزار کا صفایا کیا گیا ، 10 لاکھ 61 ہزار سے زائد ادویات پر خرچ کرنے کے باوجود ایمرجنسی میں مریضوں کو باہر سے دوا لینے کا مشورہ...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) نادرا دفتر میں موجود عملہ و افسران سائلین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئے۔ مختلف کاموں سے آنے والے سائلین کو مختلف طریقوں اور کاغذات لانے کے لیے کئی بار دفتر کے چکر لگواتے ہیں جس کے باعث سائلین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ متاثرین محمدعلی، گل محمد، محرم، عبداللطیف اور...
قاضی احمد (نمائندہ جسارت) سابقہ صوبائی صلاحکار سردار اسماعیل ڈاھری کی بلاجواز گرفتاری، تشدد کے خلاف اور ان کی بازیابی کے لیے سیکڑوں خواتین نے معصوم بچوں کے ہمراہ ہاتھوں میں پلے کارڈز اور قرآن پاک اُٹھا کر قو می شاہراہ پر پولیس کی بھاری نفری کے پہرے میں احتجاج اور دھرنا دیا، انتظامیہ کے...
نواب شاہ (پ ر) کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن ندیم احمد ابڑو نے ایڈیشنل کمشنر ٹو سید عمار حسین کے ہمراہ ریسکیو 1122 کے دفتر کا اچانک دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ریسکیو کے افسران اور عملے کی موجودگی پر کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کا ادارہ بہت اہمیت...
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبد اللطیف نظامانی نے کہا ہے کہ واپڈا میں ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی آسامیاں خالی جبکہ حکومت نے بھرتیاں بند کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے ملازمین پر کام کا دباؤ دن بدن بڑھ رہا ہے،...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری اور گردونواح میں سردیاں شروع ہوتے ہی گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھا دی گئی ہے، صبح، دوپہر اور رات میں صرف 2 گھنٹے گیس مہیا کی جا رہی ہے اور اس دوران پریشر بہت کم ہوتا ہے، گھریلو صارفین اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اکثر بچے اور نوکری پیشہ...
فیصل آباد (جسارت نیوز) الخدمت انور نذیر اسپتال کے زیر اہتمام صحت عامہ پر منعقدہ سیمینار میں ممتاز پیتھالوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر طاہر مجید نے ’’صحت عامہ مسائل اور تدابیر‘‘ کے موضوع پر بھرپور سیشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی بنیاد افراد کی جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت پر منحصر ہے۔ اس...
پڈعیدن/ محراب پور (جسارت نیوز) بھریا سٹی پولیس کی نااہلی، پروفیسر علی مرتضیٰ کے قاتل ایک ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہ ہو سکے، ورثاء، سماجی تنظیموں کا احتجاج، مقتول کے بھائی انجینئر ذوالفقار جلبانی، عبدالسمیع خاصخیلی، صدام لہرانی، پرویز جلبانی، ریحان جلبانی، غلام شبیر جلبانی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی، شرکاء نے ہاتھوں...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر میں موجود تحصیل اسپتال کے تمام شعبے ڈی ایچ کیو منتقل، شہریوں کے لیے شدید مشکلات، ڈی ایچ کیو اسپتال شہر سے 2 کلو میٹر دور ہے جہاں ایمرجنسی کی صورت میں شدید پریشانی ہو گی، شہری۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ہیڈ کوارٹر شہر میں موجود طبی سہولیات کی تحصیل اسپتال...
سکھر (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف وومن ونگ سندھ کے زیر اہتمام مرکزی صدر کنول شوزب کی ہدایت پر پی ٹی آئی شعبہ خواتین ضلع کھوٹکی تعلقہ ڈہرکی کی خواتین کارکنان نے عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے لیے احتجاج کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بشری بی بی اور...
مٹیاری (نمائندہ جسارت) شہر اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مین پوری اور گٹکے کا کاروبار سر عام جاری ہے۔ مین پوری اور گٹکے کے استعمال کی وجہ سے سیکڑوں نوجوان منہ، گلے اور پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہوگئے، کئی افراد گلے کے کینسر کے باعث انتقال کرچکے۔ حیسکو لائن مین گھر کے اندر...
پاکستان میں انسانی اسمگلنگ کے ایشو پر بہت سے اقدامات اور فیصلے کیے جارہے ہیں۔ اگلے روز بھی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غیر قانونی تارکین وطن کی کشتی میں پاکستانیوں کی اموات کے واقعے پر اجلاس ہوا ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے پاکستان میں انسانی اسمگلنگ...
کراچی (رپورٹ: قاضی جاوید) معیشت کی ترقی کے لیے اسٹیٹ بینک 5 فیصد تک شرح سود میں کمی کرے‘ بینک قرضوں میں اضافہ اور سرمائے کی کمی ختم ہو گی‘ مہنگائی میں کمی آئی ہے اور حکومتی پالیسی کی وجہ سے اقتصادی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے ‘ معیشت کو درست سمت میں لانے...
پشاور (اے پی پی) پاکستان میں تعینات بنگلا دیش کے ہا ئی کمشنر محمد اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے گہرے تعلقات ہیں، بنگلا دیش سے پاکستان براہراست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے، پاکستان میں سیاحت ، تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے خواہاں ہیں۔ان خیالات...
اسلام آبا د(آن لائن،نمائندہ جسارت) ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات 5 لاکھ 19 ہزار کرنے کی منظوری۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد تنخواہوں میں اضافے کا معاملہ دونوں ایوانوں کی قائمہ کمیٹیوں میں بھیجا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کی...
اسلام آباد/ فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ آن لائن) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلوصارفین کیلیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کیلیے نرخ میں اضافے کی منظوری دے دی، اجلاس میں کیپٹو پاور پلانٹس کیلیے گیس کے نرخ 3 ہزار روپے سے...
سری نگر (اے پی پی) کنٹرول لائن کے دونوں طرف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج بھارت کے یوم جمہوریہ کو ’’یوم سیاہ‘‘ کے طور پر منائیں گے، جس کا مقصد بھارت کی طرف سے ان کے جمہوری حق ’’حق خود ارادیت‘‘ سے مسلسل انکار کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے...
واشنگٹن (اے پی پی) امریکاکی وزارت خارجہ نے دنیا بھرمیں تقریبا تمام امدادی پروگراموں کے لیے نئے فنڈز معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جاری کیے جانے والے اس حکممیں خوراک سے متعلق ہنگامی پروگراموں اور اسرائیل کے علاوہ مصر کے لیے فوجی امداد کو استثنیٰ دیا...
اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونائیٹڈ اسٹیٹس چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کےشعبوں میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے امریکی...
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ مقدمات کی بھرمار اور ججز کی کمی کے باعث مصالحتی نظام کو اپنانا ناگزیر ہوچکاہے۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 2023ء میں پورے پاکستان میں 17 لاکھ کیسز کا فیصلہ کیا مگر...
واشنگٹن (آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک درجن سے زائد اہم سرکاری اداروں کے آزادنہ حیثیت میں کام کرنے والے انسپکٹر جنرل کوبرطرف کر دیا۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے اس معاملے سے واقف افراد کا نام ظاہر کیے بغیر حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جن ایجنسیوں کے حکام کو برطرف کیا...
مظفر آباد(صباح نیوز) متحدہ جہاد کونسل کے چیئر مین اور حزب المجاہدین کے امیر سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ بھارتی حکمرانوں کا کشمیری حریت پسند عوام پر ظلم و جبر کا راج قائم ہے۔مظلوم کشمیری مسلمانوں کے خون سے ان کے ہاتھ ر نگین ہیں،ان حالات میں ان کا یوم جمہوریہ منانا...
کوئٹہ(صباح نیوز)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پشتون محب وطن ہیں ہم پاکستان کو توڑنا نہیں چاہتے، 14اگست کو آزادی کے نعرے لگائے جاتے ہیں لیکن ہم آزاد نہیں ہیں، پاکستان کے کچھ مسائل دشمن کے پیدا کردہ ہیں اور کچھ ہماری اپنی غلطیاں ہیں۔ہفتہ کے روز کوئٹہ...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی کراچی منعم ظفر خان نے وزیر اعلیٰ سندھ کے صوبے کی سرکاری جامعات اور وائس چانسلرز کے بارے میں ریمارکس کے حوالے سے شدید ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے تعلیم سے وابستہ معزز شخصیات کے بارے میں وڈیرانہ لب و لہجہ اختیار...
اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان اور سینیٹ مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے حوالے سے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نے یکطرفہ طور پر بغیر انتطار کئے مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو ابھی...
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کی طبیعت کے بارے میں بھی پوچھا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والے...