2025-04-05@17:04:08 GMT
تلاش کی گنتی: 26
«یہ پالیسی»:
کراچی (نیوز ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری صدارتی مدت کے پہلے ڈھائی ماہ میں معاشی پالیسیوں کے حوالے سے کئی بڑے فیصلے کیے، جن میں سخت ٹیرف، ٹیکس کٹوتیوں کی تجدید، اور ضابطوں میں نرمی شامل ہیں۔ اگرچہ ان اقدامات پر تنقید بھی ہوئی، لیکن ماہرین اور کچھ معتبر ذرائع کے مطابق، ان پالیسیوں کے کئی مثبت اثرات بھی سامنے آئے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ پالیسی وہی ہے جس کے لیے امریکیوں نے انہیں ووٹ دیا، انہوں نے دنیا بھر کےممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا سلوک ہم کرتے ہیں ویسے ہی کریں ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اگر یہ کامیاب ہوئی تو نہ صرف معیشت مضبوط ہوگی بلکہ امریکہ...
اسلام آباد: وزارت خزانہ کے ملازمین کو بغیر کسی پالیسی کے کروڑوں روپے کے اعزازیہ کی ادائیگی کے حوالے سے آڈٹ اعتراض سامنے آ گیا۔ نئی اعزازیہ پالیسی جلد وفاقی کابینہ سے منظور کرائی جانے کا کہا گیا۔ اقتصادی امور کی گرانٹس کے معاملات زیر بحث آئے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 58 ارب روپے کی اقتصادی گرانٹ لیپس ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیٔرمین جنید اکبر خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران چیٔرمین کمیٹی نے نشاندہی کی کہ ہر وزارت میں مالی معاملات تقریباً یکساں خراب ہیں۔ سیکرٹری خزانہ امداد بوسال نے وضاحت کی کہ گرانٹس 31 مئی تک سرینڈر کرنا ضروری ہے۔ ثناء اللہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 مارچ 2025ء) برطانوی ہوم آفس کے مطابق الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن (ای ٹی اے) ایک ڈیجیٹل سکیورٹی چیک ہے، جو بغیر ویزہ کے برطانیہ آنے والے مسافروں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانا اور امیگریشن سسٹم کے غلط استعمال کو روکنا ہے۔ یہ نظام امریکہ کے 'ای ایس ٹی اے‘ اور آسٹریلیا کے سکیورٹی ماڈلز سے مستعار لیا گیا ہے، جو مجرمانہ ریکارڈ سمیت دیگر حفاظتی جانچ کو یقینی بناتے ہیں۔ ہوم آفس کا کہنا ہے کہ اس سے برطانیہ کے لیے خطرہ بننے والوں کی آمد کو روکا جا سکے گا۔ درخواست کا عمل اور فیس یورپی یونین کے شہریوں سمیت دیگر یورپی...
برطانیہ نے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے مسافروں کیلئے نیا سسٹم متعارف کروادیا۔ 11 مارچ 2025 سے برطانیہ کے سرحدی نظام کو مزید متحرک، مضبوط بنانے اور غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کیلئے اقدامات کے تحت نئی ویزا ضروریات کا اعلان کیا ہے جس کے مختلف ممالک کے مسافر متاثر ہونگے۔حالیہ تبدیلیوں میں بنیادی طور پر الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) سسٹم کا تعارف اور ویزا پالیسیوں میں ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں۔ برطانیہ نے ویزا سے مستثنیٰ ممالک کے مسافروں کی آمد سے قبل ان کی پری اسکریننگ کےلیے ای ٹی اے سسٹم نافذ کیا جو مسافروں کے پاسپورٹ کیساتھ الیکٹرانک طور پر منسلک کیا جائیگا جو دو سال کی مدت کے دوران یا...
برطانیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کے لیے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا لیکن اس اقدام سے مختلف ممالک کے مسافر بھی متاثر ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: وہ غلطیاں جن سے آپ کا ویزا مسترد ہو سکتا ہے نئی پالیسی میں بنیادی طور پر الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) سسٹم متعارف کراتے ہوئے ویزا پالیسیوں میں کچھ ایڈجسٹمنٹس کی گئی ہیں۔ برطانیہ نے ویزا سے مستثنیٰ ممالک کے مسافروں کی آمد سے قبل ان کی پری اسکریننگ کےلیے ای ٹی اے سسٹم نافذ کیا ہے جو مسافروں کے پاسپورٹ کے ساتھ الیکٹرانک طور پر منسلک کیا جائے گا جو 2 سال یا پاسپورٹ مدت ایکسپائر ہونے تک قابل عمل ہوگا۔ مزید پڑھیے: نئی ویزا پالیسی:...
برطانیہ میں مقیم ایسے تمام غیر ملکی شہری جنہوں نے امیگریشن سمیت دیگر جرائم میں سزا پائی ہے کو ملک بدر کرنے کی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا۔ اس پالیسی کا اطلاق سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کیساتھ ان لوگوں پر بھی ہو گا جن پر امیگریشن کے حوالے سے الزامات عائد کیے گئے ہوں۔ باور کیا جا رہا ہے کہ نئی حکومتی پالیسی کے تحت ٹوری پلان حکومت کے سرحدی بل میں ایک ترمیم متعارف کرائیگا جس کے تحت غیر ملکی مجرمان کو صرف ایک سال کی قید کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا جائیگا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارٹی پر امید ہے کہ مذکورہ ترمیم جس کے لیے لیبر ایم پیز کی حمایت درکار...
امریکا میں غیر قانونی امیگرینٹس کے داخلے کے ذمہ دار غیر ملکی سرکاری افسران کیخلاف ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا پابندیوں کی نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اس اقدام سے ممکنہ طور پر پاکستان اور افغانستان کے لوگ بھی متاثر ہوسکتے ہیں اور اس کا اطلاق اگلے ہفتے سے ہوگا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری بیان میں جن اہلکاروں کے امریکی ویزا پر پابندی کی پالیسی کااعلان کیا گیا ہے ان میں امیگریشن اور کسٹمز حکام، ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر تعینات اہلکار اور ایسے دیگر اہلکار شامل کیے گئے ہیں جو غیرقانونی امیگرینٹس کو امریکا بھیجنے میں سہولت کاری کرتے ہیں۔ وزیر...
برطانیہ میں تیزی کے ساتھ جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث ملک کو سالانہ 250 بلین پاؤنڈز کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پولیسنگ اور فوجداری انصاف میں خرابی کے لیے کفایت شعاری کو ذمہ دار ٹھہرانے والی ایک رپورٹ کے مطابق جرائم کی بڑھتی ہوئی سطح سے برطانوی معیشت دباؤ کا شکار ہے۔ سینٹر رائٹ تھنک ٹینک پالیسی ایکسچینج کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس، جیلوں اور عدالتوں کے لیے فنڈنگ میں کئی سالوں سے کٹوتیوں نے جرائم میں ڈرامائی اضافہ کیا ہے جو کہ معیشت کو پھلنے پھولنے سے روک رہا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دیگر جرائم کے ساتھ شاپ لفٹنگ کی ایک وباء کاروباروں، پبلک سیکٹر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ اس وقت وفاقی حکومت پی ٹی آئی کو دبانے میں لگی ہوئی ہے، گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ میں پیش آنے والا دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت اور ہماری پالیسیوں کا شاہکار ہے۔ اے این پی کے رہنما میاں افتخار حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں امن وامان کے لیے پالیسی ناگزیر ہے، افغان پالیسی پر کام ہونا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملے میں شہید ہونیوالے مولانا حامدالحق حقانی کون تھے؟ اسد قیصر نے کہاکہ اس وقت ہماری پارلیمنٹ جعلی ہے، ضروری ہے کہ ملک میں فری اینڈ فیئر انتخابات...

امریکی انتظامیہ کی “امریکہ فرسٹ” پالیسی سے چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے لئے “ممنوعہ زون” کی حد بندی
بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی پر ایک یادداشت جاری کی، جس کا مرکزی حصہ چین اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے لئے “ممنوعہ زون” کی حد بندی کرنا ہے۔ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ امریکی اقدامات کا نشانہ صرف چین ہی نہیں بلکہ اس کے اتحادی بھی شامل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے ، امریکہ نے جاپانی اسٹیل کارپوریشن کی جانب سے امریکن اسٹیل کی خریداری کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جس کے نتیجے میں بالآخر اس منصوبے کو روکا گیا۔ حقیقت یہ ہے کہ بیرونی شدید دباؤ کے باوجود، حالیہ برسوں میں چین کی سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی رفتار...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پہلی مربتہ امریکا میں حکومتی اخراجات میں کمی اورغیرضروری اخراجات کے خاتمے کے لیے وسیع کوششوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیامقاصد کے حصول کے لیے ہزاروں وفاقی ملازمین میں کمی اور مرکزی حکومت کا حجم کم کیا جا رہا ہے انہوں نے امیگریشن پر مزید سخت پالیسی اختیار کرنے کابھی عندیہ دیا .(جاری ہے) واشنگٹن میں منعقد ہونے والی قدامت پرستوں کی’ ’کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس“ سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایک نئی اور دیرپا سیاسی اکثریت بنائی جا رہی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امریکی سیاست کو آگے بڑھائے گی امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ایک...
ویب ڈیسک— امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کی طرح ان وسیع کوششوں کو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا جس کے تحت ہزاروں وفاقی ملازمین میں کمی اور مرکزی حکومت کا حجم کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے امیگریشن پر مزید سخت پالیسی اختیار کرنے کابھی عندیہ دیا ہے۔ واشنگٹن میں منعقد ہونے والی قدامت پرستوں کی ’کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس‘ سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایک نئی اور دیرپا سیاسی اکثریت بنائی جا رہی ہے جو آنے والی نسلوں کے لیے امریکی سیاست کو آگے بڑھائے گی۔ خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تقریر میں صدر ٹرمپ نے...
کراچی : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے ڈی ریگولیشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ چیئرمین آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر ڈی ریگولیٹ فارمولے کو مسترد کرتے ہیں ، ڈی ریگولیٹ فارمولا عاید ہونے سے پیٹرولیم اسمگلنگ اور ملاوٹ کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے سے پیٹرول پمپ اپنی قیمت کا تعین خود کرے گا، سینڑل کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے، آج ملک بھر میں احتجاجی بینرز آویزاں ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت پیٹرولیم کو...
اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں میں لبرلائزیشن کی ضرورت ہے کیونکہ جس طرح ہم ملک چلا رہے ہیں، ایسے تو پرچون کی دکان بھی نہیں چلتی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ کاروبار حکومت کا کام نہیں ہے بلکہ نجی شعبے کو تمام معاملات کے حوالے کرنا ہوگا، ہم ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری شروع کر رہے ہیں اور ملکی وسائل پر انحصار بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ ملک کو دقیانوسی اور نوکر شاہی کے طریقوں سے باہر نکل کر جدید طرزِ حکومت اپنانا ہوگا، حکومت توانائی...
وزیراعظم نریندر مودی کی کرپشن سے جہاں بھارت کے متعدد اہم شعبے متاثر ہوئے وہاں بھارتی فضائیہ بھی بدنام ہوچکی ہے۔ بھارت کی فضائی طاقت اور ہوائی دفاع کے لئے ہندوستان ایروناٹٰیکل لمیٹڈ (ایچ اے ایل) نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ حال ہی میں بھارتی فضائی کے چیف ائیر مارشل اے پی سنگھ کے بیان کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی۔ بھارتی فضائیہ کے چیف ایئر مارشل اے پی سنگھ نے ایرو انڈیا میں ایچ اے ایل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی فضائیہ کمپنی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ایئر چیف مارشل سنگھ کا کہنا تھا کہا کہ وہ اب اس کمپنی پر اعتماد نہیں کرتے۔ ایم کے 1 اے کی...

پاکستان کی پہلی گورننس ریفارمز رپورٹ کا اجراء، 11 مہینوں میں نافذ کی گئی 120 سے زائد اصلاحات کا تفصیلی تجزیہ پیش
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مشعل پاکستان، جو کہ ورلڈ اکنامک فورم کے "نیو اکانومی اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارم" کا کنٹری پارٹنر انسٹی ٹیوٹ ہے، نے باضابطہ طور پر پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 کا اجراء کر دیا ہے۔ یہ انقلابی رپورٹ، جو اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شمار کی جاتی ہے، مارچ 2024 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی 120 سے زائد کلیدی اصلاحات کو دستاویزی طور پر پیش کرتی ہے۔ یہ رپورٹ جنوری 2024 سے جنوری 2025 کے آخر تک کے دورانیے کا جامع تجزیہ فراہم کرتی ہے اور پالیسی و گورننس میں ہونے والی تبدیلیوں کو ڈیٹا پر مبنی تفصیلات کے ساتھ پیش کرتی ہے۔یہ پہلا...
پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری میں ہمیشہ سے ’کچھ لو اور کچھ دو‘ کی پالیسی کا استعمال کیا جاتا ہے اور ’اسپیشل ڈنر‘ کرنے کو کہا جاتا ہے۔ نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے حوالے سے بہت سی باتیں کیں اور اس کے تاریک پہلوؤں کا انکشاف بھی کیا۔ نادیہ حسین نے کہا کہ مرد حضرات کام حاصل کرنے کے خواہشمند نوجوان لڑکے لڑکیوں سے ناجائز مطالبات کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ ایسی خواتین کو بھی جانتی ہیں جنہوں نے مرد حضرات کی پیشکش کو قبول کیا اور اس طرح کے کام کیے ہیں۔...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پالیسی ساز فیصلے امریکی تاریخ کے بدترین فیصلے؟ ٹرمپ کی پالیسیوں کے پس پردہ عوامل اور اثرات؟ ٹرمپ کی افغانستان سے متعلق پالیسی کا مقصد ایران کا گھیراؤ ہے؟ غزہ سیزفائر کا بنیادی سبب؟ فاتح کون، کہاں جشن، کہاں صف ماتم؟ مغربی کنارے میں بھی اسرائیل کے خلاف قیام کی صورتحال؟ ٹرمپ کی اہل غزہ کو مصر اور اردن میں دھکیلنے کی پالیسی؟ جنوبی لبنان سیز فائر میں بھی اسرائیل حزب اللہ کے مقابل ناکام کیوں؟ حزب اللہ کی حکمت عملی کامیاب کیسے؟ عالمی منظر نامے میں پاکستان کی صورتحال کیا ہے، کیا ہونی چاہیئے؟ ان سمیت دیگر متعلقہ و اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے سینیئر تجزیہ کار و ریسرچ اسکالر آغا علی نقی...
پاکستان امریکی کی نئی خارجہ پالیسی میں کتنا اہم ہو گا؟ رضا رومی کا تجزیہ
بائیڈن دور میں امریکی سفارتخانوں نے 2021ء میں پرائیڈ ماہ کے دوران پرائیڈ فلیگ اور بلیک ہسٹری کے مہینے کے دوران 2022ء میں بلیک لائیوز میٹر فلیگ جیسے جھنڈے لہرائے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمۂ خارجہ نے سفارتخانوں میں پرائیڈ اور بلیک لائیوز میٹر پرچم لہرانے پر بھی پابندی لگا دی۔ سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے نئی پرچم پالیسی سے متعلق حکمنامہ جاری کیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے واحد پرچم پالیسی اختیار کرلی ہے، جس کے تحت ملک اور بیرون ملک تنصیبات پر صرف امریکی پرچم لہرایا جاسکے گا۔ محکمۂ خارجہ دو پرچموں کو استثنیٰ دیا گیا ہے، جو کہ جنگی قیدیوں و جنگوں میں لاپتہ اور دوسرا بے جا قیدی سے متعلق نشان ہے۔ واضح...
امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں 2014ء سے جاری امریکا کی روس مخالف پالیسی کے ذمہ دار تو ٹرمپ نہیں، لیکن ٹرمپ اس بدنیتی کی پالیسی کو روک ضرور سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روس کے سفیر کا کہنا ہے کہ دیکھنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا مطلب کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے امریکی صدر کے بیان پر اپنا ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ختم کرنے کا نہیں یوکرینی بحران کی بنیادی وجوہات ختم کرنے کا سوال ہے۔ روسی سفیر کا کہنا تھا کہ یوکرین میں 2014ء سے جاری امریکا کی روس مخالف...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 جنوری 2025ء) ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس کا جواز یہ پیش کیا کہ تارکین وطن کو ملک میں آباد کرنے سے معاشرے کو درپیش مسائل اور وسائل پر بوجھ میں اضافہ ہو گا۔ ایک ہزار چھ سو ساٹھ ان افغانوں کی امریکہ آمد روک دی گئی ہے جنہیں امریکہ میں آباد ہونے کے لیے اجازت نامہ مل چکا تھا۔ اس فیصلے نے امریکہ میں پناہ گزینوں کے طور پر آباد ہونے کے منتظر ہزاروں افراد بشمول پاکستان میں عارضی طور پر مقیم افغان باشندوں کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ ٹرمپ کے پہلے ایگزیکٹو آرڈرز ان کی ترجیحات کے مظہر خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکی سابق فوجیوں اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے کیلنڈر سال کی پہلی ششماہی میں چار اجلاس ہوں گے،یہ اجلاس 27جنوری ،10مارچ، 5مئی اور 16جون ہوں گے ، ملکی معیشت ٹریک پر آ چکی ،اس وقت شرح سود کو سنگل ڈیجیٹ میں لانے کا سنہری موقع ہے ،سٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 5فیصد کمی کرے ، شرح سود میں فوری اور بڑی کمی ملکی معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہے ۔ عاطف اکرام شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مہنگائی 4.1فیصد تک کم ہو گئی ہے، ، ترسیلات زر...
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا غیر پیشہ ورانہ طرز عمل ایک بار پھر منظر عام پر آگیا، مودی سرکار کے دورحکومت میں بھارتی فضائیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائر چیف مارشل اے پی سنگھ نے جنگی طیاروں کی کمیشن میں تاخیر پر شدید ردعمل دیا اور کہا کہ تیجس پروجیکٹ کا آغاز 1986ء میں ہوا جبکہ پہلا طیارہ اس کے آغاز کے 17 برس بعد اڑا، ٹیسٹنگ کے 16 سال بعد یہ طیارہ بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا۔ سربراہ بھارتی فضائیہ نے کہا کہ اب تک بھارتی فضائیہ میں 40 طیارے بھی شامل نہیں ہوسکے، یہ نااہلی ہماری صلاحیتوں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، وقت...