2025-02-28@04:11:34 GMT
تلاش کی گنتی: 16
«یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے»:
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر وولوڈیمیر زیلنسکی کے دورۂ امریکہ کی تصدیق کر دی، تاہم واضح کیا کہ واشنگٹن، یوکرین کو سیکیورٹی گارنٹیز فراہم نہیں کرے گا۔ یوکرینی حکومت کے مطابق، وہ امریکہ کے ساتھ ایک فریم ورک معدنی وسائل معاہدے کو حتمی شکل دینے کے قریب ہے، جس کے تحت کیف، اپنی معدنیات کی آمدنی کا کچھ حصہ ایک مشترکہ امریکی فنڈ میں دے گا۔ یہ معاہدہ یوکرین کو امریکی حمایت حاصل کرنے کی ایک کوشش ہے، کیونکہ ٹرمپ نے روس-امریکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا ہے، جن میں یوکرین کو شامل نہیں کیا گیا۔ ٹرمپ نے واضح کیا کہ "ہم یورپ کو کہیں گے کہ وہ سیکیورٹی گارنٹیز فراہم کرے، امریکہ نہیں۔" زیلنسکی نے کہا کہ...
بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ روسی "جنوبی" گروپ کی افواج نے ڈونیٹسک میں نئی اسٹریٹجک پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا، جس کے نتیجے میں 220 یوکرائنی فوجی ہلاک اور متعدد جنگی گاڑیاں اور توپیں تباہ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی افواج لوہانسک کے قصبے نوولیبووکا کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں جبکہ دیگر کئی محاذوں پر ٹھوس پیشرفت بھی حاصل کی گئی ہے۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے آج ہفتہ کے روز جاری ایک سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی مغربی فورسز نے اپنی جارحانہ کارروائیوں کو جاری رکھا، نوولیبووکا کا کنٹرول سنبھال لیا اور خارکیف اور ڈونیٹسک کے مختلف...
دبئی: یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہےکہ یوکرین سعودی عرب میں ہونے والی امریکا روس بات چیت میں شرکت نہیں کرے گا، یوکرین کو شامل کیے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسے کسی معاہدے کو مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔ میڈیا ذرائع کے مطابق زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں سکیورٹی ضمانتیں موجود ہوں، جنگ کے خاتمے کے لیے صدر پوتن پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے۔یہ بات انہو ں نے دورہ مشرق وسطیٰ میں متحدہ عرب امارات پہنچنے پر ویڈیو لنک پر یوکرینی میڈیا سے بات...
کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کرے گا جس میں اسے شامل نہ کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب میں ہونے والی امریکا-روس بات چیت میں یوکرین شرکت نہیں کرے گا کیونکہ اس کے بغیر کوئی بھی معاہدہ بے معنی ہوگا۔ زیلنسکی کا مؤقف ہے کہ وہ صرف اس معاہدے کو تسلیم کریں گے جس میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتیں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے چین کی شمولیت اہم ہے اور ان کا دورہ سعودی عرب امریکا-روس مذاکرات سے متعلق نہیں، یہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت یوکرین میں پائیدار...
ایسے کسی معاہدے کو نہیں مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو: زیلنسکی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز کیف(سب نیوز )یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہیکہ یوکرین سعودی عرب میں ہونے والی امریکا روس بات چیت میں شرکت نہیں کرے گا، یوکرین کو شامل کیے بغیر کسی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اور نہ ہی ایسے کسی معاہدے کو مانیں گے جس میں یوکرین شامل نہ ہو۔ دورہ مشرق وسطی میں متحدہ عرب امارات پہنچنے پر صدر زیلنسکی نے ویڈیو لنک پر یوکرینی میڈیا سے بات کی، زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے معاہدے پر دستخط کریں گے جس میں سکیورٹی ضمانتیں موجود ہوں، جنگ کے خاتمے کے لیے صدر پوتن...
ماسکو: روسی وزارت دفاع کاکہناہے کہ فضائی دفاعی یونٹوں نے گزشتہ رات میں 90 یوکرینی ڈرونز کو ناکام بنا کر تباہ کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی وزارت دفاع نے کہاکہ یوکرین کے 38 ڈرونز کو سمندر ایزوف کے اوپر مار گرایا، 24 کو روس کے جنوبی علاقے کراسنودار میں اور باقی کو ملک کے جنوبی اور مغربی علاقوں کے علاوہ کریمیا جزیرہ نما کے اوپر تباہ کیا گیا۔ وزارت دفاع نے کہا کہ اس کے دفاعی یونٹوں نے سمندر ایزوف کے اوپر ایک گائیڈڈ میزائل بھی تباہ کر دیا،یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ روس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرینی ڈرونز اور دیگر فضائی خطرات کے خلاف مؤثر طریقے سے کارروائی کی لیکن بروقت...
چین کو یوکرین بحران کے شفاف،دیرپا اور پابند امن معاہدے کی توقع ہے، وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز میونخ (شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے جرمنی کے شہر میونخ میں اپنے یوکرینی ہم منصب آندرے سیبیہا سے ملاقات میں امن کے فروغ میں چین کا عزم دہرایا ہے۔میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سیبیہا کی درخواست پر ہونے والی اس ملاقات میں وانگ نے کہا کہ چین اور یوکرین روایتی دوستی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ دونوں ممالک نے 2011 میں اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات سے معمول کی پیشرفت کو برقرار رکھا گیا ہے۔وانگ نے مزید کہا کہ چین حالیہ برسوں میں یوکرین کا سب سے بڑا تجارتی...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یوکرین جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ مزید اموات کو روکا جا سکے‘ ان تمام جوان اور خوبصورت لوگوں کو ذہن میں لائیں جو آپ کے بچوں کی ہی طرح ہیں لیکن بے وجہ مارے گئے اور اس کا احساس پیوٹن کو بھی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو روس اور یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی‘ جوبائیڈن ہماری قوم کے لیے مکمل شرمندگی ثابت ہوئے ہیں۔ امریکی صدر نے جلد از جلد...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو میں صدر پوتن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ نیو یارک پوسٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین جنگ کا خاتمہ دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ مزید اموات کو روکا جا سکے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اُن تمام جوان اور خوبصورت لوگوں کو ذہن میں لائیں جو آپ کے بچوں کی ہی طرح ہیں لیکن بے وجہ مارے گئے اور اس کا احساس پوتن کو بھی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو روس اور یوکرین جنگ کبھی شروع نہ ہوتی۔ جوبائیڈن ہماری قوم کے لیے مکمل شرمندگی ثابت ہوئے ہیں۔ ٹرمپ نے اس جنگ کے جلد خاتمے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا...
یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی حملے کے باعث عمارت کی بالائی منزل پر لگی آگ بجھائی جارہی ہے لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے جاسوسی کے الزام پر روسی سفارتکار کو ملک بدر کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ کارروائی روس کی جانب سے برطانوی سفارت کار کی بے دخلی کے جواب میں کی گئی۔ روس نے برطانوی سفارت کار کو جاسوسی کے الزام پر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے مزید کارروائی کو اشتعال انگیزی سمجھا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ اگر روس ہمارے خلاف کارروائی کرے گا تو ہم بھی جواب دیں گے۔ دوسری...
امریکا نے یوکرین کی معطل فوجی سامان کی فراہمی بحال کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کو فوجی سامان کی فراہمی حالیہ دنوں میں مختصر عرصے کے لیے روکی گئی تھی۔تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے پہلے اس بات پر بھی غور کیا تھا کہ کیف کو فوجی سامان کی فراہمی مکمل طور پر بند کردی جائے۔ اس معاملے پر ٹرم انتظامیہ اختلافات کا شکار ہے کہ آیا یوکرین کو کتنا اسلحہ فراہم کیا جائے۔
ماسکو میں دھماکے کے بعد عمارت کے باہر سیکورٹی اہل کار تعینات ہیں ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے دارالحکومت ماسکو کی رہائشی عمارت میں زور دار دھماکے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماسکو کے شمال مغربی حصے میں رہائشی عمارت میں دھماکا ہوا ،تاہم حکام کا کہنا ہے کہ وجہ سامنے نہیں آسکی ۔ اس سے قبل دسمبر میں یوکرین کی جانب سے روسی جنرل آئیگور کریل آف کو ماسکو میں ایک اپارٹمنٹ کے باہر بم دھماکے میں قتل کرنے کا اعتراف کیا گیا تھا۔دوسری جانب یوکرین کے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ تقریباً 50فیصد شہریوںکے خیال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی...
روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے پہلے اس بات پر بھی غور کیا تھا کہ کیف کو فوجی سامان کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی جائے۔ اس معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ اختلافات کا شکار ہے کہ آیا یوکرین کو کتنا اسلحہ فراہم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے یوکرین کی معطل فوجی سامان کی فراہمی بحال کردی۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین کو فوجی سامان کی فراہمی حالیہ دنوں میں مختصر عرصے کے لیے روکی گئی تھی، تاہم اسے بحال کر دیا گیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق امریکا نے پہلے اس بات پر بھی غور کیا تھا کہ کیف کو فوجی سامان کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی جائے۔ اس معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ اختلافات...
یوکرین کے شہر زاپوریزیا پر روسی حملے میں عمارت کھنڈر بن گئی ہے لندن؍کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جاسوس جہاز کی مداخلت پر خبردار کردیا۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ واقعہ بڑھتی ہوئی روسی جارحیت کی ایک اور مثال ہے، ہم جانتے ہیں کہ پیوٹن کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لیے مضبوط اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جان ہیلی نے پارلیمان کو بھی آگاہ کہ رائل نیوی نے ایک روسی جاسوس جہاز کا سراغ لگایا جو برطانیہ کے پانیوں سے گزرا۔ ینٹرجہاز خفیہ معلومات اکٹھا کرنے اور برطانیہ کے اہم زیر آب انفراسٹرکچر کی نقشہ سازی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔...