یوکرین کے شہر زاپوریزیا پر روسی حملے میں عمارت کھنڈر بن گئی ہے

لندن؍کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو جاسوس جہاز کی مداخلت پر خبردار کردیا۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے کہا کہ واقعہ بڑھتی ہوئی روسی جارحیت کی ایک اور مثال ہے، ہم جانتے ہیں کہ پیوٹن کیا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم اپنے ملک کی حفاظت کے لیے مضبوط اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ جان ہیلی نے پارلیمان کو بھی آگاہ کہ رائل نیوی نے ایک روسی جاسوس جہاز کا سراغ لگایا جو برطانیہ کے پانیوں سے گزرا۔ ینٹرجہاز خفیہ معلومات اکٹھا کرنے اور برطانیہ کے اہم زیر آب انفراسٹرکچر کی نقشہ سازی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ جہاز پیر کے روز ملک کے ساحل سے تقریباً 45 میل دور برطانوی پانیوں میں داخل ہوجس کے بعد نگرانی کے لیے 2جہاز روانہ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ روسی جہاز برطانوی پانیوں سے گزر کر شمالی سمندر میں چلا گیا۔واضح رہے کہ مغربی ممالک روسی جہاز کو انڈر واٹر کیبل بچھانے اور دیگر حساس انفراسٹرکچر کا نقشہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والا جاسوس جہاز سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب روس نے یوکرین کے شہر زاپوریزیا کو نشانہ بنایا ۔ ڈرون اور میزائلوں سے کیے جانے والے حملے میں توانائی کی ایک تنصیب کو تباہ کر دیا گیا۔ حملے میں بڑی تعداد میں عمارتوں کو نقصان پہنچا ،جب کہ 20 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک شخص ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ۔ ادھر روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس نے یوکرین کے شہر خارکیف کے ایک گاؤں پر قبضہ کر لیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ یوکرین کے 114 ڈرون کو مار گرایا گیا۔اس سے قبل یوکرین نے روس کے علاقے کرسک میں آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ بیا ن میں کہا گیا کہ فوجیوں اور ہتھیاروں کے حراستی علاقوں، کمانڈ سینٹرز اور گوداموں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ناٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے نے یوکرین کے لیے حمایت بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یوکرین کے حملے میں کے لیے

پڑھیں:

یمن: حوثیوں نے زیر حراست جہاز کے عملے کو رہا کر دیا

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن میں حوثی باغیوں نے نومبر 2023 ء میں بحیرہ احمر میں پکڑے گئے مال بردار جہاز کے عملے کو رہا کر دیا۔ حوثیوں نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے گلیکسی لیڈر کے عملے کو رہا کردیا ہے۔ یہ اقدام غزہ کی پٹی کے تنازع میں جنگ بندی معاہدے کی حمایت میں کیا گیا ہے۔ بیان میں جہاز کو حوالے کرنے کا ذکر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ جہاز جاپانی شپنگ کمپنی نپون یوسین کے زیرِ انتظام تھا جسے این وائی کے لائن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ نومبر 2023 ء کے بعد سے حوثیوں نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے اسرائیل پر بار بار بیلسٹک میزائل اور دیگر حملے کیے ہیں ۔ اس دوران بحیرہ احمر میں سفر کرنے والے بحری جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ حوثیوں کے حملوں کے باعث عالمی جہاز رانی متاثر ہوئی اور جہاز اپنا راستہ تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

  • یمن: حوثیوں نے زیر حراست جہاز کے عملے کو رہا کر دیا
  • نجی زندگی کی جاسوسی پر برطانوی اخبار کی شہزادہ ہیری سے معافی؛ ہرجانہ ادا کرنے پر بھی آمادہ
  • واپڈا کی جانب سے تربیلا ڈیم کے پانچویں پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا
  • دیکھنا یہ ہوگا کہ ٹرمپ کا یوکرین جنگ کے خاتمے کا مطلب کیا ہے، روسی سفیر
  • کنگنا رناوت کی فلم ’ایمرجنسی‘ کو برطانیہ میں مظاہروں کا سامنا، تین شہروں میں اسکریننگ منسوخ
  • یوکرین: گنجان آباد شہری علاقوں پر روسی حملوں میں جانی و مالی نقصانات
  • برطانیہ : نئی حکومت کے دور میں دولت مند طبقہ ملک چھوڑنے لگا
  • روسی فوج کا یوکرینی دارالحکومت پر حملہ‘ 3افراد ہلاک
  • ’’کراچی تا لاہور 13 منٹ میں‘‘چین کا سپرسونک ہوائی جہاز